بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟
بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کی اقسام
بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کے ساتھ منسلک خطرات
اختتامی خیالات
بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟

بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 18, 2020اپڈیٹ کردہ Nov 16, 2022
6m

TL؛DR

بیک وقت خرید و فروخت والی ٹریڈنگ نسبتاً کم خطرے کی حامل ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے، جو مارکیٹس کے مابین قیمتوں کے موجود فرق سے فائدہ حاصل کرتی ہے۔ اس میں زیادہ تر مختلف ایکسچینجز پر ایک ہی اثاثے (جیسا کہ Bitcoin) کی خرید اور فروخت شامل ہوتی ہے۔ تصوراتی طور پر جیسا کہ Binance یا کسی دیگر ایکسچینج پر Bitcoin کی قیمت ایک جیسی ہونی چاہیئے، ان دونوں کے مابین موجودہ فرق، بیک وقت خرید و فروخت کا موقع ہو سکتا ہے۔

ٹریڈنگ کی دنیا میں یہ بہت عمومی حکمت عملی ہے، لیکن اسے بڑے مالیاتی اداروں کی جانب سے بطور ٹول استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مالیاتی مارکیٹس میں کرپٹو کرنسیز کے ذریعے ہونے والی جمہوریت کے باعث، کرپٹو کرنسی ٹریڈرز کو بھی اس سے فائدہ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔


تعارف

کیا ہو جو آپ خود کو ایک منافع بخش ٹریڈ کی ضمانت دے سکیں؟ یہ کس طرح دکھائی دے گی؟ آپ پر ٹریڈ میں شامل ہونے سے قبل ہی اس امر کا تعین لازم ہے کہ آپ منافع کمانے والے ہیں۔ ایسے منفرد مواقع کا حامل کوئی بھی فرد جب تک ہو سکے، اس سے فائدہ حاصل کرتا رہے گا۔

جیسا کہ ضمانت شدہ منافع کی طرح کی کوئی شے موجود نہیں ہے، بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ اس کے سب سے قریب ترین چیز ہے۔ ٹریڈرز، اس قسم کی ٹریڈ کا حصہ بننے کے لیے شدید محنت کرتے ہیں۔ بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ میں اسی باعث منافع جات نہایت کم ہوتے ہیں اور ان کا انحصار ہر ٹریڈ کی رفتار اور حجم پر ہوتا ہے۔ اسی لیے بیک وقت خرید و فروخت کی زیادہ تر ٹریڈنگ،  ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ (HFT) فرمز کے تشکیل کیے گئے الگورتھمز کے ذریعے کی جاتی ہے۔


بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟

بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ، کسی مارکیٹ میں بیک وقت ایک اثاثے کی خرید اور دوسری مارکیٹ میں اس کی فروخت کے ذریعے منافع حاصل کرنے کا ہدف رکھنے والی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے۔ ایسا عموماً مختلف ایکسچینجز پر ٹریڈ کیے جانے والے ایک جیسے اثاثہ جات کے مابین کیا جاتا ہے۔ تصوراتی طور پر، ان مالیاتی آلات کی قیمتوں کے مابین موجود فرق کو صفر ہونا چاہیئے، کیونکہ یہ تقریباً ایک جیسے اثاثے ہوتے ہیں۔

بیک وقت خرید و فروخت انجام دینے والے ٹریڈر، یا کسی سرمایہ کار کے لیے نہ صرف ان کی قیمتوں کے مابین موجود فرق کو تلاش کرنا، بلکہ فوری طور پر ان کی ٹریڈ انجام دینے کے اہل ہونا بھی ایک چیلنج ہے۔ جیسا کہ بیک وقت خرید و فروخت انجام دینے والے دیگر ٹریڈرز بھی قیمت کے مابین موجود اس فرق ( فرق) کو دیکھ سکتے ہیں، منافع حاصل کرنے کا موقع اس لیے دیر پا نہیں رہتا۔

سب سے بڑھ کر، جیسا کہ بیک وقت خرید و فروخت کے ذریعے انجام دی جانے والی ٹریڈز میں خطرے کے امکانات کم ہوتے ہیں، منافع جات بھی عمومی طور پر کم ہی ہوتے ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ بیک وقت خرید و فروخت انجام دینے والے ٹریڈرز کی جانب سے، اسے کسی قابل بنانے کے لیے فوری عمل کرنے کے علاوہ، سرمائے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ، کرپٹو کرنسی کے حامل ٹریڈرز کو بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کی میسر اقسام کے متعلق سوچ سکتے ہیں۔ چند اقسام سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے، اس لیے آئیے انہیں جانتے ہیں۔ 


بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کی اقسام

بیک وقت خرید و فروخت کی ایسی بہت ساری حکمت عملیاں ہیں، جن کے ذریعے دنیا بھر کی مختلف مارکیٹس میں موجود ٹریڈرز فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، کرپٹو کرنسی ٹریڈرز کی بات آنے پر، عمومی طور پر زیادہ استعمال ہونے والی کچھ نمایاں اقسام موجود ہیں۔


ایکسچینج آربٹریج

بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کی سب سے عمومی قسم ایکسچینج آربٹریج ہے، جو کسی ٹریڈر کی جانب سے ایک ایکسچینج میں کرپٹو کے ایک ہی اثاثے کو خریدنے اور دوسری میں فروخت کرنے کا نام ہے۔

کرپٹو کرنسیز کی قیمت فوری طور پر تبدیل ہو سکتی ہے۔ آپ کی جانب سے مختلف ایکسچینجز پر ایک ہی اثاثے کے لیے آرڈر بُکس دیکھنے پر، آپ یہ جانیں گے کہ ایک ہی وقت میں قیمتیں کبھی بھی ایک جیسی نہیں ہوتی۔ یہاں پر بیک وقت خرید و فروخت انجام دینے والے ٹریڈرز کی بات آتی ہے۔ وہ ان چھوٹے تفرقات سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے باعث، بنیادی مارکیٹ مزید موثر ہو جاتی ہے، کیونکہ ٹریڈنگ کے مختلف مقامات پر قیمت نسبتاً محدود رینج میں موجود ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں، مارکیٹ کے غیر موثر ہونے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

یہ عملی لحاظ سے کیسے کام کرتا ہے؟ آئیے یہ طے کرتے ہیں کہ، Binance اور کسی دیگر ایکسچینج کے مابین Bitcoin کی قیمت میں فرق موجود ہے۔ بیک وقت خرید و فروخت انجام دینے والے کسی ٹریڈر کی جانب سے اسے دیکھنے پر، وہ کم قیمت کی حامل ایکسچینج سے Bitcoin خریدنے اور زیادہ قیمت کی حامل ایکسچینج پر فروخت کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ یقیناً، اس کے لیے درکار وقت اور عمل درآمد پیچیدہ ہو گی۔ Bitcoin نسبتاً پختہ مارکیٹ ہے، جس میں ایکسچینج آربٹریج کے کم مواقع میسر ہوتے ہیں۔


فنڈنگ ریٹ آربٹریج

کرپٹو ڈیریویٹوز کے لیے بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کی ایک اور عمومی قسم، فنڈنگ ریٹ آربٹریج ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے، جب کسی ٹریڈر کی جانب سے کرپٹو کرنسی خریدنے اور اس کی قیمت کی حرکات کو، کرپٹو کرنسی خریدنے کی لاگت سے کم فنڈنگ ریٹ کی حامل کرنسی میں Futures معاہدہ جات کے ساتھ ہیج کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں لاگت سے مراد، پوزیشن کی کوئی بھی فیس ہو سکتی ہے۔

فرض کریں کہ آپ کے پاس چند Ethereum موجود ہیں۔ اب ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ تو اُس سرمایہ کاری سے خوش ہوں، لیکن Ethereum کی قیمت میں کافی اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ اس لیے، آپ اپنے قیمت کے اتار چڑھاؤ کو ہیج کرنے کے لیے، Ethereum میں لگائے گئے اپنے سرمائے کے جتنی قدر کے لیے Futures معاہدہ جات (شارٹنگ) فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہین۔ فرض کریں کہ آپ کو اُس معاہدے کا فنڈنگ ریٹ %2 کی ادائیگی کرتا ہے۔ اس سے مراد ہے کہ، آپ قیمت کے کسی خطرے کے بناء، Ethereum زیر ملکیت رکھنے پر %2 حاصل کریں گے، جس کے نتیجے کے طور پر بیک وقت خرید و فروخت کا قابل منافع موقع تیار ہو گا۔


ٹرائینگولر آربٹریج

کرپٹو کرنسی کی دنیا میں بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کی ایک اور عمومی قسم، ٹرائینگولر آربٹریج ہے۔ کسی ٹریڈر کی جانب سے تین مختلف کرپٹو کرنسیز کے مابین قیمت کے تضاد کو دیکھنے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ لوپ کی صورت میں ایکسچینج کرنے پر، بیک وقت خرید و فروخت کی ایسی قسم پیش آتی ہے۔

ٹرائینگولر آربٹریج کے پس پردہ موجود خیال کا ماخذ، کراس کرنسی قیمت کے فرق (جیسا کہ BTC/ETH) سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ مثلاً، آپ اپنے BNB کے ساتھ Bitcoin خرید سکتے ہیں، پھر اپنے Bitcoin کے ساتھ Ethereum خرید سکتے ہیں، اور حتمی طور پر Ethereum کے ساتھ BNB کو واپس خرید سکتے ہیں۔ Ethereum اور Bitcoin کے مابین متعلقہ قدر مماثل نہ ہونے کی صورت میں، BNB کے ساتھ اُن میں سے ہر ایک کرنسی کی موجود قدر کے ساتھ، بیک وقت خرید و فروخت کا موقع موجود ہوتا ہے۔


➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!


بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کے ساتھ منسلک خطرات

جیسا کہ بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ میں خطرے کا امکان تو کم ہوتا ہے، تاہم اس سے مراد بالکل صفر نہیں ہے۔ خطرے کے بناء کوئی انعام نہیں ملے گا، اور بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ اس سے الگ نہیں ہے۔

بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کے ساتھ منسلک سب سے بڑا خطرہ، عمل درآمد کا خطرہ ہے۔ آپ کی جانب سے ٹریڈ کو حتمی صورت دینے سے قبل قیمتوں کے مابین فرق ختم ہونے پر، صفر یا منفی منافع جات تشکیل ہونے کی صورت میں، یہ رونما ہوتا ہے۔ ایسا سلِپیج، سست عمل درآمد، ٹرانزیکشن کی غیر معمولی زائد لاگتوں، اتار چڑھاؤ کے فوری اضافے، وغیرہ کے باعث ہو سکتا ہے۔

بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کے ساتھ معامعلات انجام دینے کی صورت میں، ایک اور منسلک خطرہ لیکویڈیٹی کا خطرہ ہے۔ آپ کو اپنی بیک وقت خرید و فروخت مکمل کرنے کے لیے، مارکیٹس میں ٹریڈ انجام دینے کے لیے داخل اور خارج ہونے کے لیے درکار لیکویڈیٹی نہ ملنے کی صورت میں، یہ رونما ہوتا ہے۔ آپ کی جانب سے ٹریڈنگ انجام دینے کے لیے Futures معاہدہ جات کے جیسے لیوریج شدہ آلات استعمال کرنے کی صورت میں، ایسا ممکن ہے کہ ٹریڈ کے آپ کے خلاف جانے پر مارجن کال مل سکتی ہے۔ اس صورت میں،  خطرے کی موزوں نظم کاری پر عمل کرنا اہم ہے۔


اختتامی خیالات

کرپٹو کرنسی ٹریڈرز کے لیے بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ سے فائدہ حاصل کرنے کا اہل ہونا، ایک نہایت بہتر موقع ہے۔ اس قسم کی حکمت عملیوں میں رفتار اور سرمائے کی درست مقدار کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے کے لیے، آپ خود کو کم خطرے، قابل منافع ٹریڈز پر عمل درآمد کرتا ہوا دیکھیں گے۔

بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ کے ساتھ منسلک خطرے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ جبکہ، بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ "خطرے سے مبرہ منافع" یا "ضمانت شدہ منافع" کی نشاندہی کرتی ہے، حقیقت میں کسی بھی ٹریڈر کو درست سمت میں رکھنے کے لیے کافی خطرہ شامل ہوتا ہے۔

کیا اب بھی بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈنگ یا بیک وقت خرید و فروخت کی شماریات سے متعلق سوالات ہیں؟ ہمارے سوال و جواب کے پلیٹ فارم، Ask Academy کی پڑتال کریں، جہاں Binance کمیونٹی آپ کے سوالات کا جواب دے گی۔