TL؛DR
DeFi 2.0 پراجیکٹس کی ایک ایسی تحریک ہے جس کا مقصد DeFi 1.0 کے مسائل میں بہتری لانا ہے۔ DeFi کا مقصد فنانس کو عوام الناس تک لانا ہے لیکن یہ قابلِ اسکیل ہونے کی صلاحیت، سکیورٹی، مرکزیت، لیکویڈیٹی، اور معلومات تک رسائی کے ضمن میں کوشاں رہا ہے۔ DeFi 2.0 ان سے نبرد آزما ہونا چاہتا ہے اور تجربے کو مزید صارف دوست بنانا چاہتا ہے۔ کامیاب ہونے کی صورت میں، DeFi 2.0 خطرے اور ان پیچیدگیوں کو کم کرنے کی کوشش کر سکتا ہے جو اسے استعمال کرنے کے حوالے سے کرپٹو صارفین کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔
ہمارے پاس پہلے ہی DeFi 2.0 کے استعمال کی صورتوں کی ایک ورائٹی ہے جو آج کام کر رہی ہے۔ کچھ پلیٹ فارمز آپ کو اپنے LP ٹوکنز کو استعمال کرنے اور قرضے کے لیے ضمانت کے طور پر LP ٹوکنز کو منافع فارم کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ میکانزم آپ کو ان سے اضافی رقم کو ان لاک کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ اس دوران آپ اب بھی پول انعامات کماتے رہتے ہیں۔
جہاں آپ کی ضمانت ادھار دینے والے کے لیے سود پیدا کرے وہاں آپ ذاتی دوبارہ ادائیگی کے قرضہ جات نکلوا بھی سکتے ہیں۔ یہ سود ادھار لینے والے کو سود پر ادائیگیاں کرنے پر مجبور کیے بغیر قرضہ ادا کر دیتا ہے۔ استعمال کی دیگر صورتوں میں سمجھوتہ کردہ اسمارٹ معاہدے اور عارضی خسارہ (IL) شامل ہیں۔
DAO کی گورننس اور غیر مرکزیت DeFi 2.0 میں ایک ابھرتا ہوا رجحان ہے۔ تاہم، ہو سکتا ہے کہ حکومتیں اور ضابطہ کاران اس بات پر اثر انداز ہوں کہ کتنے زیادہ پراجیکٹس چلائے جاتے ہیں۔ سرمایہ کاری کرتے وقت اس بات کو ذہن میں رکھیں، کیونکہ پیشکش کردہ سروسز میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
تعارف
2020 سے اب تک DeFi (غیر مرکزی فنانس) کی بڑھوتری کو تقریباً دو سال ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد سے، ہمارے پاس UniSwap جیسے ناقابل یقین حد تک کامیاب DeFi پراجیکٹس، ٹریڈنگ اور فنانس کی غیر مرکزیت، اور کرپٹو کی دنیا میں سود کمانے کے نئے طریقے موجود رہے ہیں۔ لیکن جیسا کہ ہمیں Bitcoin (BTC) میں درپیش ہوئے تھے، اس جیسی نئی فیلڈ میں بھی ابھی تک حل طلب مسائل موجود ہیں۔ جواب کے طور پر، DeFi 2.0 کی اصطلاح DeFi کی غیر مرکزی کردہ ایپلیکیشنز (DApps) کی ایک نئی نسل کی وضاحت کے لیے مشہور ہو چکی ہے۔
دسمبر 2021 تک، ہم DeFi 2.0 کے بھرپور سیلاب کے منتظر ہیں، لیکن ہم پہلے ہی اس کی شروعات دیکھ سکتے ہیں۔ سمجھیں کہ اس آرٹیکل میں کیا تلاش کرنا ضروری ہے اور DeFi ایکو سسٹم میں باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے کے لیے DeFi 2.0 کیوں ضروری ہے۔
DeFi 2.0 کیا ہے؟
DeFi کی حد بندیاں کیا ہیں؟
DeFi 2.0 کے استعمال کی صورتوں کے اندر گہرائی میں جانے سے پہلے، آئیں ان مسائل کو دریافت کرتے ہیں جو یہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بہت سے مسائل انہی مسائل کی طرح کے ہیں جیسا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسیز کو بالعموم درپیش ہوتے ہیں:
DeFi 2.0 کیوں معنی رکھتا ہے؟
حتیٰ کہ HODLers اور تجربہ کار کرپٹو صارفین کے لیے بھی، DeFi کو سمجھنا مشکل اور آزمائش کن ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ داخل ہونے کی رکاوٹیں کم کرنے اور کرپٹو ہولڈرز کے لیے کمائی کے نئے مواقع تخلیق کرنے کے مقاصد رکھتا ہے۔ ایسے صارفین جو کسی روایتی بینک سے قرضہ نہیں حاصل کر سکتے وہ DeFi کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔
DeFi 2.0 اس لیے معنی رکھتا ہے کیونکہ یہ خطرے پر سمجھوتہ کیے بغیر فنانس کو معمول پر لا سکتا ہے۔ DeFi 2.0 صارفی تجربے کو بہتر بناتے ہوئے، ان مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرتا ہے جن کا پچھلے سیکشن میں تذکرہ کیا گیا تھا۔ اگر ہم ایسا کر سکیں اور بہتر ترغیبات فراہم کر سکیں، تو ہر کوئی جیت سکتا ہے۔
DeFi 2.0 کی استعمال کی صورتیں
اسٹیک کردہ فنڈز کی مالیت کو ان لاک کرنا
اسمارٹ معاہدے کی انشورنس
جب تک کہ آپ تجربہ کار ڈیویلپر نہ ہوں اسمارٹ معاہدوں پر اضافی سخت توجہ دینا مشکل ہے۔ اس علم کے بغیر، آپ صرف جزوی طور پر کسی پراجیکٹ کو جانچ سکتے ہیں۔ اس وجہ سے DeFi پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرتے وقت بڑے پیمانے پر خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ DeFi 2.0 کے ذریعے، مخصوص اسمارٹ معاہدوں پر DeFi انشورنس حاصل کرنا ممکن ہے۔
عارضی خسارے کی انشورنس
اگر آپ کسی لیکویڈیٹی پول میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور لیکویڈیٹی کی مائننگ شروع کر دیتے ہیں، تو آپ کے لاک کردہ دو ٹوکنز کی قیمت کے تناسب میں کسی قسم کی تبدیلی مالیاتی خسارہ جات کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ عمل عارضی خسارہ کہلاتا ہے، لیکن DeFi 2.0 کے نئے پروٹوکولز اس خطرے کو کم کرنے کے لیے نئے طریقے دریافت کر رہے ہیں۔
مثال کے طور پر، یکطرفہ LP میں ایک ٹوکن شامل کرنے کو تصور کریں جہاں آپ کو کوئی جوڑا شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے بعد پروٹوکول اپنے مقامی ٹوکن کو جوڑے کی دوسری سائیڈ کے طور پر شامل کرتا ہے۔ اس کے بعد آپ متعلقہ جوڑے میں سواپس سے ادائیگی کردہ فیس وصول کریں گے، اور ایسا ہی پروٹوکول کرے گا۔
وقت کے ساتھ ساتھ، پروٹوکول ایک انشورنس فنڈ بنانے کے لیے اپنی فیس کو استعمال کرتا ہے تاکہ عارضی خسارے کے اثرات کے خلاف آپ کے ڈپازٹ کا تحفظ کیا جا سکے۔ اگر خسارہ جات کی ادائیگی کرنے کے لیے خاطر خواہ فیس نہیں ہیں تو، پروٹوکول ان کے ازالے کے لیے نئے ٹوکنز منٹ کر سکتا ہے۔ ٹوکنز زیادہ ہونے کی صورت میں، انہیں بعد کے لیے اسٹور یا اسپلائی کم کرنے کے لیے خرچ کیا جا سکتا ہے۔
ذاتی دوبارہ ادائیگی کے قرضہ جات
عام طور پر، قرضہ نکلوانے کے عمل میں تصفیے کا خطرہ اور سود کی ادائیگیاں شامل ہوتی ہیں۔ لیکن DeFi 2.0 کے ذریعے، ضروری نہیں کہ ایسا ہی معاملہ ہو۔ مثال کے طور پر، تصور کریں کہ آپ کرپٹو کا ادھار دینے والے سے $100 مالیت کا قرضہ لیتے ہیں۔ ادھار دینے والا آپ کو $100 کرپٹو دیتا ہے لیکن ضمانت کے طور پر $50 کا تقاضا کرتا ہے۔ ایک بار جب آپ اپنا ڈپازٹ فراہم کر دیتے ہیں، تو ادھار دینے والا آپ کے قرضے کی ادائیگی پر سود کی کمائی کرنے کے لیے اس کو استعمال کرتا ہے۔ جب ادھار دینے والا پریمیئم کے طور پر آپ کے کرپٹو بمع اضافی کے ذریعے $100 کی کمائی کر لیتا ہے تو، آپ کا ڈپازٹ واپس کر دیا جاتا ہے۔ یہاں پر تصفیے کا کوئی خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ اگر ضمانتی ٹوکن کی مالیت کم ہو جائے تو، بس قرضے کی ادائیگی میں زیادہ تاخیر ہو جاتی ہے۔
DeFi 2.0 کو کون کنٹرول کرتا ہے؟
ان تمام فیچرز اور استعمال کی صورتوں کے ساتھ، یہ سوال اہمیت کا حامل ہے کہ انہیں کون کنٹرول کرتا ہے؟ جی تو، بلاک چین ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیشہ سے غیر مرکزیت کا ایک رجحان رہا ہے۔ DeFi بھی اس معاملے میں مختلف نہیں ہے۔ DeFi 1.0 کے پہلے پراجیکٹس میں سے ایک، MakerDAO (DAI) نے، تحریک کے لیے ایک معیار سیٹ کیا ہے۔ اب، یہ تیزی سے پراجیکٹس کے لیے عام ہوتا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کو کچھ پیشکش کر سکیں۔
Defi 2.0 کے خطرات کیا ہیں، اور انہیں کیسے روکا جائے؟
DeFi 2.0 کو بھی بہت سے ویسے ہی خطرات لاحق ہوتے ہیں جیسا کہ DeFi 1.0 کو ہوتے ہیں۔ یہاں ان میں سے چند بنیادی خطرات اور اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ آپ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
اگرچہ DeFi اسپیس میں ہمارے پاس بہت سے کامیاب پراجیکٹس ہیں، لیکن ابھی ہمیں DeFi 2.0 کی مکمل استعداد دیکھنی ہے۔ اکثر صارفین کے لیے یہ موضوع ابھی خاصا پیچیدہ ہے، اور کسی کو بھی ایسے مالیاتی پراڈکٹس استعمال نہیں کرنے چاہیئں جن کو وہ مکمل طور پر نہیں سمجھتے۔ بالخصوص نئے صارفین کے لیے، ایک آسان عمل تخلیق کرنے میں ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ ہم خطرہ کم کرنے اور APY کی کمائی کے نئے طریقوں میں کامیابی دیکھ چکے ہیں، لیکن ہمیں انتظار کرنا ہو گا اور دیکھنا ہو گا کہ آیا DeFi 2.0 اپنے وعدوں کے مطابق مکمل طور پر ڈلیور کرتا ہے۔
اعلامیہ: یہ آرٹیکل صرف تعلیمی مقاصد کے لئے ہے۔ Binance کا ان پراجیکٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اوریہ ان پراجیکٹس کی کوئی ستائش نہیں کرتی۔ Binance کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے مشورے یا تجویز پر مشتمل نہیں ہوتی۔ Binance آپ کے سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ براہِ کرم مالی خطرات مول لینے سے پہلے پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کریں۔