TL؛DR
چونکہ DeFi اسپیس نہایت سبک رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، اس لیے نت نئے پراجیکٹس کی بِھِیڑ کو شعوری اعتبار سے سمجھنا کافی مشکل ہو سکتا ہے۔ بنیادی تجزیہ اس چیز کا تعین کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ آیا کسی پروٹوکول کی قیمت اصل مالیت سے زیادہ یا کم ہے، تاکہ سرمایہ کاران اور ٹریڈرز اپنی پوزیشنز کے تناظر میں بہتر فیصلے کر سکیں۔
کیا آپ اس حوالے سے پریشان ہیں کہ DeFi اثاثوں کی "اصل" قدر کی جانچ کیسے ہو گی؟ اس حوالے سے چند مضبوط ترین میٹرکس کے بارے میں سیکھنے کے لیے مطالعہ جاری رکھیں۔
تعارف
غیر مرکزی فنانس (DeFi) اس قدر تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے کہ تمام معلومات کا حصول کافی مشکل ہو سکتا ہے، آئیں کچھ نئے پراجیکٹس کا بروقت انداز میں جائزہ لیتے ہیں۔ یہ صورتحال اس وجہ سے بھی کافی مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ معیاری طریقے کا فقدان ہے – یعنی DeFi پروٹوکولز کی جانچ اور تقابل کرنے کے کئی مختلف طریقے موجود ہیں۔
اگرچہ، یہ کوئی فکر کی بات نہیں۔ ہم عام طور پر استعمال ہونے والے کچھ اشاروں کا جائزہ لیں گے جو DeFi میں معلومات کے اچھے ذرائع ہو سکتے ہیں۔ چونکہ آن چین کافی زیادہ ڈیٹا عوامی سطح پر دستیاب ہے، اس لیے کوئی بھی ٹریڈر یا سرمایہ کار ان اشاروں کو بآسانی استعمال کر سکتا ہے۔ ہم نے Spencer Noon کے تبصرے سے متاثر ہو کر، اس آرٹیکل میں بعض اشارے جمع کیے ہیں۔
1. لاک کردہ کل مالیت (TVL)
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، لاک کردہ کل مالیت (TVL) سے مراد ایسے فنڈز کی مجموعی تعداد ہے جو کسی DeFi پروٹوکول میں لاک شدہ ہوتے ہیں۔ آپ یوں سمجھیں کہ TVL سے مراد پیسے کی کسی مخصوص مارکیٹ پلیس کے لیکویڈیٹی پولز میں موجود تمام لیکویڈیٹی ہے۔ مثال کے طور پر، Uniswap کی صورت میں، TVL سے مراد اس پروٹوکول میں لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی طرف سے ڈپازٹ کردہ فنڈز کی کُل تعداد ہو گی۔
TVL ایک ایسا مفید ڈیٹا پوائنٹ ہو سکتا ہے جو آپ کو DeFi میں مجموعی دلچسپی کا ایک تصور فراہم کرتا ہے۔ TVL مختلف DeFi پروٹوکولز کے "مارکیٹ شیئر" کے موازنے کے لیے بھی موثر ہو سکتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان سرمایہ کاروں کے لیے مفید ہو سکتا ہے جو اصل مالیت سے کم قیمت کے حامل DeFi پراجیکٹس کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
مزید یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مختلف نمائندہ یونٹس کو استعمال کرتے ہوئے TVL کی پیمائش ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، Ethereum پراجیکٹس میں لاک شدہ TVL کی پیمائش عام طور پر ETH یا USD کی مد میں ہوتی ہے۔
2. قیمت سے فروخت کا تناسب (P/S تناسب)
زیادہ روایتی کاروبار کی صورت میں، قیمت سے فروخت کا تناسب (P/S تناسب) کمپنی کے اسٹاک کی قیمت کا موازنہ اس کی آمدنیوں سے کرتا ہے۔ بعد ازاں اس تناسب کو استعمال کرتے ہوئے یہ طے ہوتا ہے کہ آیا اس اسٹاک کی قیمت اصل مالیت سے زیادہ یا کم ہے۔
چونکہ بہت سے DeFi پروٹوکول پہلے سے ہی آمدنی پیدا کرتے ہیں، اس لیے ان کے لیے بھی اسی سے مماثل میٹرک استعمال ہو سکتا ہے۔ آپ اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ آپ کو پروٹوکول کی مارکیٹ میں سرمائے کی کھپت کو اس کی آمدنی سے تقسیم کرنے کی ضرورت ہو گی۔ بنیادی تصور یہ ہے کہ تناسب جتنا کم ہو گا، پروٹوکول کے اصل مالیت سے کم قیمت ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔
یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ مالیتی قدر کا حساب کرنے کا یہ طریقہ حتمی نہیں ہے۔ لیکن یہ آپ کو اس حوالے سے ایک عمومی تصور فراہم کرنے میں مفید ہو سکتا ہے کہ مارکیٹ کسی پراجیکٹ کی قدر کا اندازہ لگانے میں کس حد تک درست ہے۔
3. ایکسچینجز پر ٹوکن کی سپلائی
ایک اور حکمت عملی میں کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر ٹوکن کی سپلائی کا سراغ لگانا شامل ہے۔ جب فروخت کنندگان اپنے ٹوکنز کو بیچنا چاہتے ہیں، تو وہ عام طور پر یہ عمل مرکزی ایکسچینجز (CEXs) پر انجام دیتے ہیں۔ اس کے باوجود، غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) پر صارفین کے لیے آپشنز کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد موجود ہے جس کے لیے کسی ثالث پر اعتماد کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، مرکزی مقامات کو نسبتاً زیادہ مضبوط لیکویڈیٹی کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے CEXs میں ٹوکن کی سپلائی پر توجہ دینا ضروری ہوتا ہے۔
یہاں ٹوکن سپلائی کے بارے میں ایک آسان مفروضہ بیان کیا گیا ہے۔ جب ایکسچینجز پر ٹوکنز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، تو فروخت کا دباؤ زیادہ ہو سکتا ہے۔ چونکہ ہولڈرز اور وہیلز اپنے فنڈز کو اپنے ذاتی والیٹس میں نہیں ہولڈ کر رہے ہوتے، تو اس بات کا امکان ہو سکتا ہے کہ وہ انہیں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس کے باوجود، یہ اس قدر آسان بھی نہیں ہے۔ بہت سے ٹریڈرز مارجن یا Futures پر ٹریڈنگ کرتے وقت اپنی ہولڈنگز کو بطور ضمانت استعمال کریں گے۔ لہٰذا، کسی ایکسچینج پر زیادہ بیلنس بھیجنے کا لازمی مطلب یہ نہیں ہے کہ نسبتاً بڑی فروخت کی سرگرمی نمایاں ہے۔ اب بھی، یہ کوئی ایسی چیز ہو سکتی ہے جس پر آپ کو نظر رکھنا ہو گی۔
4. ایکسچینجز پر ٹوکن بیلنس میں تبدیلیاں
ہمیں پہلے سے علم ہے کہ ٹوکن سپلائی پر نظر رکھنا مفید ہو سکتا ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے صرف ٹوکن بیلنسز کو دیکھنا کافی نہ ہو۔ ان بیلنسز میں حالیہ تبدیلیوں پر نظر رکھنا بھی مفید ہو سکتا ہے۔ عام طور پر ایکسچینجز پر ٹوکن بیلنس میں بڑی تبدیلیاں اتار چڑھاؤ میں اضافے کی علامت ہو سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر، ہم نے ٹوکن بیلنسز کے ضمن میں جو گفتگو کی، ذرا اس کے برعکس صورتحال کو تصور کریں۔ اگر CEXs سے بڑی ہولڈنگز نکلوائی جا رہی ہیں، تو یہ اس بات کی نشاندہی کر سکتی ہیں کہ وہیلز ٹوکن کو جمع کر رہی ہیں۔ اگر وہ جلد ہی فروخت کا ارادہ رکھتے تھے، تو وہ اپنے ذاتی والیٹس میں کیوں نکلوائیں گے؟ اس طرح ٹوکن کی تبدیلیوں کی نگرانی کا عمل مفید ہو سکتا ہے۔
➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
5. منفرد ایڈریسز کی تعداد
اگرچہ اس میں کچھ کمزور پہلو بھی موجود ہیں، لیکن اگر کسی مخصوص کوائن یا ٹوکن کو ہولڈ کرنے والے ایڈریسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تو یہ اضافی استعمال کی نشاندہی کرے گا۔ عمومی حقائق کی رو سے، یہی چیز ظاہر ہو گی کہ زیادہ صارفین کا مطلب صارفین کی تعداد میں اضافہ اور مقبولیت کی ترقی ہے۔
اگرچہ، اس میٹرک میں رد و بدل ممکن ہے۔ کوئی بھی شخص ہزاروں کی تعداد میں ایڈریسز کو تخلیق کر سکتا ہے اور ان پر فنڈز کو تقسیم کر سکتا ہے، جس سے وسیع پیمانے پر استعمال کا تاثر ملتا ہے۔ بنیادی تجزیے کے کسی بھی میٹرک کی طرح، آپ کو منفرد ایڈریس کی تعداد کے ساتھ دیگر پہلوؤں کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیئے۔
6. عدم قیاس آرائی پر مبنی استعمال
تو آپ ایموجی پر مبنی کسی ایسے ٹوکن کی تلاش میں جو شاندار منافع جات کی امید دلاتا ہے، لیکن کیا وہ درحقیقت کارآمد بھی ہے؟ اگر اس کا واحد مقصد قیمت میں اضافہ ہے تو ہو سکتا ہے یہ Charles Ponzi کی طرح منظوری کی کوئی مہر حاصل کر لے، لیکن یہ طویل عرصے کے لیے پائیدار نہیں ہو گا۔
کسی ٹوکن کی اصل قدر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ سمجھنا اہم ہے کہ یہ دراصل کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مثالی طور پر، آپ اس چیز کی جانچ ان ٹرانزیکشنز کی تعداد کے ذریعے کریں گے جو پیسہ لگانے کے مقاصد کے لیے انجام نہیں دی گئیں۔ یہ مشکل ہو سکتا ہے، لیکن ایک اچھا آغاز یہ ہو گا کہ ان ٹرانسفرز کو دیکھا جائے جو مرکزی یا غیر مرکزی ایکسچینجز پر وقوع پذیر نہیں ہوتی ہیں۔ بنیادی مقصد اس چیز کو چیک کرنا ہے کہ لوگ اس ٹوکن کو واقعی استعمال کر رہے ہیں۔
7. افراط زر کی شرح
واؤ، اس ٹوکن کی سپلائی کس قدر مختصر ہے! یہ واقعی ایک اچھی علامت ہے، ہیں نا؟
ضروری نہیں ہے۔ افراط زر کی شرح پر نظر رکھنا بھی ایک اہم میٹرک ہے۔ موجودہ وقت میں مختصر سپلائی کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ یہ مختصر سپلائی ہمیشہ برقرار رہے گی، بالخصوص جب نئے ٹوکنز منٹ کرنے کا عمل جاری ہو۔ Bitcoin کا خاطر خواہ حصہ مستقل طور پر گرتی ہوئی افراط زر کی شرح ہے، جس کو مستقبل میں نظریاتی طور پر پہلے سے موجود یونٹس کی تنزلی کو روکنا چاہیئے۔
کہنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہر سسٹم کو Bitcoin سے اثر قبول کرتے ہوئے، بالکل اسی طرح نایاب ہونا چاہیئے۔ افراط زر بذات خود کوئی بری چیز نہیں، لیکن اگر یہ بہت زیادہ ہو جائے تو آپ کے منافع میں کچھ حصہ کم ہو سکتا ہے۔ اس کے "اچھا" یا "برا" ہونے کے لیے کوئی معیاری حصہ مقرر نہیں ہے، لہٰذا دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ دیگر میٹرکس دیکھتے وقت اس کے عدد کو بھی مدنظر رکھیں۔
اختتامی خیالات
اگر آپ کرپٹو کرنسی کے تجربہ کار ٹریڈر ہیں، تو آپ نوٹ کریں گے کہ ان میں سے بہت ساری میٹرکس کو عام طور پر "روایتی" کرپٹو کرنسیز کے بنیادی تجزیے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ ان سے ناوقاف ہیں، تو ہم آپ کو پُرزور تجویز دیتے ہیں کہ بنیادی تجزیہ (FA) کیا ہے؟ ملاحظہ کریں تاکہ اپنے FA سمجھنے کے طریقے کو تیز کر سکیں۔
مارکیٹس ہمیشہ کی طرح غیر متوقع، غیر معقول اور سنگین اتار چڑھاؤ سے زد پذیر ہوتی ہیں۔ بہرطور، اپنی ذاتی تحقیق انجام دینے کامیابی حاصل کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
اب بھی DeFi اور بنیادی تجزیے کے بارے میں سوالات ہیں؟ ہمارے سوال و جواب کے پلیٹ فارم، Ask Academy کی پڑتال کریں، جہاں Binance کمیونٹی آپ کے سوالات کا جواب دے گی۔