نوڈز کیا ہوتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
نوڈز کیا ہوتے ہیں؟

نوڈز کیا ہوتے ہیں؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 29, 2018اپڈیٹ کردہ Apr 20, 2023
5m

سیاق و سباق کے مطابق نوڈ کی تعریف تبدیل ہو سکتی ہے۔ کمپیوٹر یا ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی بات آنے پر نوڈز آیا دوبارہ تقسیم کے مقام یا مواصلات کے اینڈ پوائنٹ کی طرح کام کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی نوڈ عمومی طور پر مادی نیٹ ورک ڈیوائس پر مشتمل ہوتا ہے لیکن کچھ مخصوص صورتیں ہیں، جن میں ورچوئل نوڈز استعمال کیے جاتے ہیں۔

نیٹ ورک نوڈ پیغام کی تخلیق، موصول، یا منتقلی کرنے والا ایک مقام ہے۔ ہم یہاں پر Bitcoin نوڈز کی مختلف اقسام کے متعلق بیان کریں گے: مکمل نوڈز، سپر نوڈز، مائنر نوڈز، اور SPV صارفین۔


Bitcoin نوڈز

بلاک چینز کے سیاق و سباق کے متعلق بغور جانتے ہوئے - جنہیں تقسیم کردہ سسٹمز کے طور پر تیار کیا گیا ہے - کمپیوٹر نوڈز کا نیٹ ورک Bitcoin کا ایک غیر مرکزی پیئر ٹو پیئر (P2P) ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال کرنا ممکن بناتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ڈیزائن کے اعتبار سے سینسر شپ مزاحم ہے اور اسے ایک صارف سے دوسرے صارف کی جانب منتقل کرنے کے لیے ثالثی فرد درکار نہیں ہوتا (اس بات سے قطع نظر کہ وہ دنیا میں کتنے فاصلے پر رہتے ہیں)۔

اس لیے بلاک چین نوڈز، مختلف فنکشنز انجام دینے والے مواصلاتی مقام کے طور پر کام کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ Bitcoin انٹر فیس سے مربوط ہونے والا کوئی بھی کمپیوٹر یا ڈیوائس ایک دوسرے کے ساتھ مواصلات انجام دینے کی صورت میں ایک نوڈ کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ نوڈز Bitcoin کے پیئر-ٹو-پیئر پروٹوکول کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرز کے منقسم نیٹ ورک میں ٹرانزیکشنز اور بلاکس کے متعلق معلومات منتقل کرنے کے قابل بھی ہیں۔ تاہم، کمپیوٹر کے ہر نوڈ کی تعریف اس کے مخصوص فنکشنز کے مطابق کی جاتی ہے، اسی باعث Bitcoin نوڈز کی مختلف اقسام موجود ہیں۔

 

مکمل نوڈز

Bitcoin کو مکمل نوڈز کی جانب سے معاونت اور سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے اور یہ نیٹ ورک کے لیے نا قابل اجتناب ہیں۔ یہ نوڈز، مکمل طور پر تصدیق کیے جانے والے نوڈز کے طور پر بھی ریفر کیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ یہ سسٹم کے رضامندی کے اصولوں کے برخلاف ٹرانزیکشنز اور بلاکس کی توثیق کاری کے عمل میں مصروف رہتے ہیں۔ مکمل نوڈز بلاک چین پر نئی ٹرانزیکشنز اور بلاکس کا تبادلہ کرنے کے بھی قابل ہوتے ہیں۔ 

ایک مکمل نوڈ عمومی طور پر ہر بلاک اور ٹرانزیکشن کے ساتھ Bitcoin بلاک چین کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرتا ہے، لیکن یہ مکمل نوڈ کے لیے سمجھی جانے والی شرط نہیں ہے (اس کی جگہ بلاک چین کی ایک محدود کاپی کا استعمال کیا جا سکتا ہے)۔

Bitcoin کے ایک مکمل نوڈ کو الگ سافٹ ویئر کے نافذ کرنے کے طریقوں کے ذریعے تشکیل کیا جا سکتا ہے، لیکن سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا اور مشہور ترین Bitcoin Core ہے۔ Bitcoin Core کا مکمل نوڈ چلانے کے لیے یہ کم سے کم شرائط ہیں:

  • Windows، Mac OS X، یا Linux کے نئے ورژن کا حامل ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ۔

  • 200GB کی اضافی ڈسک اسپیس۔

  • 2GB کی میموری (RAM)۔

  • کم از کم kB/s 50 کی اپلوڈ رفتار کا حامل تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن۔

  • ایک غیر پیمائشی کنکشن یا اپلوڈ کی زائد حدود رکھنے والا کنکشن۔ آن لائن مکمل نوڈز ماہانہ اپلوڈ استعمال 200 GB اور ڈاؤن لوڈ استعمال 20 GB تک پہنچ یا تجاوز کر سکتے ہیں۔ اپنی مکمل نوڈ پہلی بار شروع کرنے پر آپ کو 200GB~ ڈاؤن لوڈ کرنا درکار ہو گا۔

  • آپ کی مکمل نوڈ کو پورے دن میں کم از کم 6 گھنٹے چلنا چاہیے۔ اگر آپ اسے مسلسل چلا رہے ہیں (24/7)۔

بہت ساری رضاکار آرگنائزیشنز اور صارفین Bitcoin ایکو سسٹم کی مدد کرنے کے لیے Bitcoin کی مکمل نوڈز چلا رہیں ہیں۔ Bitcoin نیٹ ورک پر 2018 میں تقریباً 9,700 عوامی نوڈز کام کر رہے تھے۔ نوٹ کریں کہ یہ نمبر محض عوامی نوڈز شامل کرتا ہے، جو دکھائی دینے اور قابل رسائی Bitcoin کے سماعتی نوڈز ہیں (یعنی۔ سماعتی نوڈز ہیں)۔ 

عوامی نوڈز کے علاوہ اور بہت سے ایسے مخفی نوڈز موجود ہیں، جو دکھائی نہیں دیتے (غیر سماعتی نوڈز)۔ یہ نوڈز عمومی طور پر Tor کے جیسے مخفی پروٹوکول کے ذریعے فائر وال کے پس پشت کام کرتے ہیں، کیونکہ انہیں کنکشنز کے لیے سننے کے لیے تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔


سماعتی نوڈز (سپر نوڈز)

بالخصوص، سماعتی نوڈ یا سپر نوڈ عوامی سطح پر دکھائی دیا جانے والا ایک مکمل نوڈ ہوتا ہے۔ یہ اپنے ساتھ کنکشن قائم کرنے کا فیصلہ کرنے والے نوڈ کے ساتھ مواصلات انجام دیتا ہے اور معلومات فراہم کرتا ہے۔ چنانچہ ایک سپر نوڈ بنیادی طور پر دوبارہ تقسیم کرنے کا مقام ہے، جو دونوں ڈیٹا کے ماخذ اور مواصلات کے برج کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ 

ایک قابل بھروسہ سپر نوڈ عمومی طور پر24/7 کام کرتا ہے اور اس میں بہت سارے قائم شدہ روابط موجود ہوتے ہیں، جو پوری دنیا میں متعدد نوڈز کو بلاک چین ہسٹری اور ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا منتقل کرتے ہیں۔ سپر نوڈ کو اسی باعث کسی مخفی مکمل نوڈ سے موازنہ کیے جانے پر زائد شماریاتی پاور اور انٹرنیٹ کا تیز کنکشن درکار ہوتا ہے۔


مائنر کے نوڈز

Bitcoin کو موجودہ مسابقتی صورت حال میں مائن کرنے کے قابل ہونے کے لیے، کسی فرد پر بھی مائننگ کے مخصوص ہارڈ ویئر اور پروگرامز میں سرمایہ کاری کرنی پڑے گی۔ مائنگ کے یہ پروگرام (سافٹ ویئر) براہ راست Bitcoin Core سے منسلک نہیں ہیں اورBitcoin بلاکس آزمانے اور مائن کرنے کے لیے متوازی انجام دیے جاتے ہیں۔ ایک مائنر اکیلے کام کرنے ( اکیلا مائنر) یا گروپس (پول مائنر) میں کام کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔ 

جبکہ اکیلے مائنر کے مکمل نوڈز، اپنی بلاک چین کاپی کا استعمال کرتے ہیں، پول مائنرز اپنے شماریاتی وسائل (ہیش پاور) میں کردار ادا کرتے ہوئے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ مائننگ پول میں، صرف پول کے منتظم کو مکمل نوڈ چلانا درکار ہوتا ہے - جسے پول مائنر کے مکمل نوڈ کے طور پر ریفر کیا جا سکتا ہے۔


لائٹ ویٹ یا SPV صارفین

Simplified Payment Verification (SPV) صارفین کے نام سے موسوم لائٹ ویٹ صارفین، Bitcoin نیٹ ورک کا استعمال کرنے والے اور مکمل نوڈ کے طور پر کام نہ کرنے والے صارفین ہیں۔ اس لیے، SPV کے صارفین نیٹ ورک کی سیکورٹی میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے کیونکہ وہ بلاک چین کی کاپی نہیں رکھتے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق اوت تصدیق کے عمل میں شمولیت اختیار نہیں کرتے۔ 

مختصراً، SPV وہ طریقہ کار ہے جس کے ذریعے صارف بلاک کا سارا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیے بغیر بلاک میں ٹرانزیکشنز کی شمولیت چیک کر سکتا ہے۔ اس لیے، SPV کے صارفین دیگر مکمل نوڈز (سپر نوڈز) کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ لائٹ ویٹ صارفین مواصلات کے اینڈ پوائنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں اور کرپٹو کرنسی کے بہت سارے والیٹس انہیں استعمال کرتے ہیں۔


صارف بمقابلہ۔ مائننگ نوڈز

یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ مکمل نوڈ کو چلانا مکمل مائننگ نوڈ کو چلانے کی طرح نہیں ہیں۔ جبکہ مائنرز کو مائننگ کے مہنگے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہر کوئی مکمل توثیق کردہ نوڈ چلانے کے قابل ہوتا ہے۔ 

کسی بھی بلاک کو مائن کرنے کی کوشش کرنے سے قبل، مائنر پر اُن زیرالتوا ٹرانزیکشنز کو یکجا کرنا لازم ہوتا ہے، جو مکمل نوڈز کی جانب سے پہلے درست منظور کر لی گئی تھیں۔ پھر اس کے بعد، مائنر (ٹرانزیکشنز کے گروپ کے ساتھ) امیدوار کا بلاک تخلیق کرتا ہے اور اُس بلاک کو مائن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مائنر کو اپنے امیدوار بلاک کے لیے درست حل مل جانے پر اُس حل کو نیٹ ورک کی جانب براڈ کاسٹ کر دیا جاتا ہے، تاکہ دیگر مکمل نوڈز بلاک کی درستگی کی توثیق کر سکیں۔ اس لیے، مائنرز کی بجائے توثیقی نوڈز کے منقسم نیٹ ورک کی جانب سے رضامندی کے اصولوں کا تعین اور حفاظت کی جاتی ہے۔


اختتامی خیالات

Bitcoin نوڈز، Bitcoin P2P نیٹ ورک پروٹوکول کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ مواصلات انجام دیتے ہیں، اور وہ ایسا انجام دے کر سسٹم کی سالمیت کی ضمانت دیتے ہیں۔ قابل اعتماد نوڈز کے ذریعے غلط برتاؤ رکھنے یا غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کرنے والے نوڈ کی فوراً شناخت کر لی جاتی ہے اور اس کا نیٹ ورک سے رابطی منقطع کر دیا جاتا ہے۔

اس حقیقت سے قطع نظر کہ مکمل طور پر توثیق کردہ نوڈ کو چلانے سے مالیاتی انعامات نہیں ملتے، اس کی صارفین کو اعتبار، سیکورٹی، اور رازداری فراہم کرنے کے باعث بہت زیادہ تجویز دی جاتی ہے۔ مکمل نوڈز اصولوں کی پیروی یقینی بناتے ہیں۔ یہ بلاک چین کو حملوں اور دھوکہ دہی سے بچاتے ہیں (جیسا کہ دوہرے اخراجات)۔ اضافی طور پر، ایک مکمل نوڈ کو دیگر پر اعتبار کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، اور یہ صارف کو اُس کی رقم کے مکمل کنٹرول میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں