Ethereum پلازما کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
پلازما کس طرح کام کرتا ہے؟
جعل سازی کا ثبوت
MapReduce
بڑے پیمانے پر اخراج کا مسئلہ
اختتامی خیالات
Ethereum پلازما کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Ethereum پلازما کیا ہوتا ہے؟

Ethereum پلازما کیا ہوتا ہے؟

درمیانہ
شائع کردہ Dec 17, 2018اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
5m

توسیع پذیری، Ethereum بلاک چین کے مسئلے کے اہم نکات میں سے ایک ہے۔ نیٹ ورک کو پیش آنے والی حالیہ حدود اسے صلاحیت اور رفتار کے اعتبار سے عالمی سطح پر اپنائے جانے سے بچاتی ہیں۔

Ethereum پلازما، Ethereum کے شریک بانی Vitalik Buterin نے Joseph Poon کے ساتھ مل کر پیش کیا۔ یہ تصور Ethereum بلاک چین کے لیے، توسیعی حل کی تکنیک کی حیثیت سے اگست 2017 میں وجود میں آیا۔ Thaddeus Dryja کے ساتھ Joseph Poon بھی لائٹننگ نیٹ ورک کا نظریہ پیش کرنے کے ذمہ دار تھے، جو 2015 میں Bitcoin کے لیے توسیعی حل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اگرچہ پلازما اور لائٹننگ نیٹ ورک، دونوں بلاک چینز کے لیے توسیعی حلوں کی حیثیت سے پیش کیے گئے ہیں، لیکن دونوں کے اپنے میکانزمز اور خصوصیات ہیں۔

یہ آرٹیکل مختصراً Ethereum پلازما کا تعارف بیان کرے گا، لیکن اس بات کو ذہن نشین کریں کہ صرف پلازما ہی واحد پراجیکٹ نہیں ہے، یہ آف چین توسیع کی تکنیک ہے، یا توسیع پذیر ایپلیکیشنز کی تخلیق کے لیے ایک فریم ورک ہے، جو مختلف طریقوں سے مختلف تحقیقاتی گروپس یا کمپنیوں کی جانب سے نافذ العمل ہو سکتا ہے۔

 

پلازما کس طرح کام کرتا ہے؟

Ethereum پلازما کا بنیادی مقصد، ایک ایسی ثانوی چینز کا فریم ورک قائم کرنا ہے، جو جتنا ممکن ہو سکے مرکزی چین (اس صورت میں، Ethereum بلاک چین) کے ساتھ مواصلت اور بے دریغ تعامل کرے گا۔ اس طرح کا فریم ورک بلاک چین ٹری کی حیثیت سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اس طرح سے درجہ بند ہوا ہے کہ ایک مرکزی چین کے بالائی حصے سے کئی چھوٹی چینز کو ترتیب دیا گیا ہے۔ ان چھوٹی چینز سے پلازما چینز یا چائلڈ چینز بھی ہے۔ نوٹ کریں کہ سائڈ چینز اور پلازما چینز مماثل ہیں، لیکن ایک جیسی چیز نہیں ہیں۔

پلازما اسٹرکچر، اسمارٹ معاہدہ جات اور Merkle ٹریز کے استعمال سے تعمیر ہوا، جس نے لاتعداد چائلڈ چینز کی تخلیق کرتے ہوئے، بالخصوص، مرکزی Ethereum بلاک چین کی چھوٹی کاپیوں کو فعال کیا۔ ہر چائلڈ چین پر، مزید چینز تخلیق کی جا سکتی ہیں اور یہی درخت جیسا اسٹرکچر تعمیر کرتی ہے۔

بنیادی طور پر، ہر پلازما چائلڈ چین قابل تخصیص اسمارٹ معاہدہ ہے جو یکبارگی طریقے سے مختلف ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر، ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چینز ہم عصر اور خود مختار طور پر کام کر سکتے ہیں۔ آخرکار، پلازما کاروباروں اور کمپنیوں کے لیے ممکن بنائے گا، تاکہ ان کے مخصوص تناظر اور ضروریات کے مطابق، متعدد طریقہ کاروں سے توسیع پذیر حلوں کو لاگو کریں۔ 

اس لیے، اگر پلازما Ethereum نیٹ ورک میں کامیابی سے تخلیق اور لاگو ہوتا ہے، تو مرکزی چین پر رش کم ہو جائے گا کیونکہ ہر چائلڈ چین ایک مخصوص مقصد کے تحت مختلف انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے - جو کہ مرکزی چین کے مقاصد کا متعلقہ ہونا ضروری نہیں۔ نتیجتاً، چائلڈ چینز مرکزی چین کا مجموعی کام کم کر دیں گی۔

 

جعل سازی کا ثبوت

چائلڈ چینز اور روٹ چین کے درمیان مواصلت، دھوکہ دہی کے ثبوتوں کو محفوظ کرتا ہے، لہٰذا روٹ چین نیٹ ورک کو محفوظ بنانے اور مشکوک افراد کو سزا دینے کا ذمہ دار ہے۔

ہر چائلڈ چین بلاکس کی توثیق کاری کے لیے اور خاص طور پر دھوکہ دہی کے ثبوت کے نفاذ کے لیے، اپنے میکانزمز کی حامل ہے جو کہ مختلف معاہدہ الگورتھمز پر تخلیق کیا جاتا ہے۔ ان میں انتہائی عام کام کا ثبوت، اسٹیک کا ثبوت، اور اتھارٹی کا ثبوت ہے۔

مشکوک سرگرمی کی صورت میں دھوکہ دہی کے ثبوت، صارفین کو دھوکہ دہی پر مبنی نوڈز کی رپورٹ کرنے، ان کے فنڈز کی حفاظت کرنے اور ٹرانزیکشن (جو مرکزی چین کے ساتھ تعامل میں شامل ہوتی ہے) کو خروج کے قابل بناتے ہیں۔ دیگر الفاظ میں، دھوکہ دہی کے ثبوت ایک میکانزم کی حیثیت سے استعمال ہوتے ہیں، جن کے ذریعے ایک پلازما چین، اپنے مرکزی چین یا روٹ چین کو شکایت درج کرواتا ہے۔


MapReduce

پلازما وائٹ پیپر نام نہاد MapReduce شماریات کی انتہائی دلچسپ ایپلیکیشنز فراہم کرتا ہے۔ بنیادی طور پر، MapReduce ایک فنکشنز کا مجموعہ ہے جو متعدد ڈیٹا بیسز میں ڈیٹا کا نظم اور شمار کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پلازما کے تناظر میں، یہ ڈیٹا بیسز بلاک چینز اور ٹری سے مماثل چینز کا اسٹرکچر ہے، جو چینز کے ٹری میں ڈیٹا کی توثیق کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار کے طور پر MapReduce کو نافذ العمل ہونے کی اجازت دیتی ہیں، جو نیٹ ورک کی کارکردگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔


بڑے پیمانے پر اخراج کا مسئلہ

پلازما کے ساتھ سب سے بنیادی مسئلہ بڑے پیمانے پر اخراج کا مسئلہ ہے، جو کہ ایک منظر نامہ ہے جہاں بہت سارے صارفین بیک وقت اپنے پلازما سے باہر نکلنا چاہتے ہیں، جس کے باعث روٹ چین پر سیلاب امڈ آتا ہے اور نیٹ ورک پر رش ہو جاتا ہے۔ یہ پلازما چائلڈ چین، یا چینز کے ایک گروپ کی جانب سے فراہم کردہ دھوکہ دہی کی سرگرمی، نیٹ ورک کے حملوں، یا دیگر کسی بھی قسم کی ناگزیر ناکامی کی وجہ سے متحرک ہو سکتا تھا۔


اختتامی خیالات

بالخصوص، پلازما، ایک آف چین حل ہے جو مجموعی طور پر Ethereum نیٹ ورک کی کارکردگی میں، متعدد چھوٹی چینز کے ذریعے ٹری سے مماثل اسٹرکچر تخلیق کرتے ہوئے، نمایاں طور پر اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ چینز، فی سیکنڈ زائد ٹرانزیکشنز کو ہینڈل کرتے ہوئے مرکزی چین کا کام کم کر دیں گی۔

پلازما کی جانب سے پیش کیا جانے والا لنک شدہ بلاک چینز کا درجہ بند ماڈل بہترین صلاحیتوں کا مالک ہے اور فی الحال متعدد تحقیقی گروپس کی جانب سے اس کی آزمائش جاری ہے۔ باقاعدہ پیشرفت کے ساتھ، پلازما Ethereum بلاک چین کی کارکردگی اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز کی تعیناتی کے لیے بہترین فریم ورک فراہم کرے گا۔ مزید برآں، عین ممکن ہے کہ مستقبل میں توسیع پذیری کے مسائل سے نمٹنے کے طریقے کے طور پر، اس تصور کو دیگر کرپٹو کرنسیز کی جانب سے اپنایا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

Ethereum پلازما، ان کے GitHub پر موجود، ایک اوپن سورس پراجیکٹ اور عوامی مالیت ہو سکتا ہے۔ Ethereum کے علاوہ، یہاں دیگر بہت ساری کرپٹو کرنسیز اور GitHub مالیتیں ہیں، جو فی الحال پلازما کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ OmiseGO، Loom نیٹ ورک، اور FourthStateLabs چند مثالوں میں شامل ہیں۔ مزید تفصیلی اور تکنیکی معلومات کے لیے، آپ باضابطہ پلازما وائٹ پیپر یا LearnPlasma ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔