رازداارانہ ٹرانزیکشنز کا ایک تعارف
ہوم
آرٹیکلز
رازداارانہ ٹرانزیکشنز کا ایک تعارف

رازداارانہ ٹرانزیکشنز کا ایک تعارف

درمیانہ
شائع کردہ Feb 10, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
6m

تعارف

عام طور پر بلاک چین کی فعالیت کے لیے سسٹم کا شفاف ہونا اہم تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ نیٹ ورک پر ہر نوڈ ایک کاپی اسٹور کر سکتا ہے اور توثیق کر سکتا ہے کہ کسی قسم کے قوانین کو نہیں توڑا گیا۔ بہت سے تقسیم کردہ لیجرز کے لیے، کوئی بھی ایسے بلاک ایکسپلورر کو لوڈ کر سکتا ہے جو انہیں بلاکس، ٹرانزیکشنز، اور ایڈریسز تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

رازداری کے تناظر میں، یہ کوئی مثالی چیز نہیں ہے۔ Bitcoin جیسے کسی سسٹم میں، ہر ٹرانزیکشن کو پچھلی سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔ کوائنز تکنیکی اعتبار سے قابلِ تبادلہ نہیں ہوتے، جس کا مطلب ہے کہ ان میں سے ہر ایک مخصوص ٹرانزیکشنز کے ساتھ ہی جوڑا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی آپ کو bitcoin بھیجنے سے نہیں روک سکتا، لیکن اگر وہ کوائنز اس سے پہلے بلیک لسٹ کردہ ایڈریس سے گزرے ہوں تو وہ آپ کی ٹرانزیکشن قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔

بد ترین صورت حال کے منظرنامے میں، قابلِ تبادلہ ہونے میں کمی عین سسٹم کی بنیادوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ شفاف کوائنز پریپیئم حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ پرانے اپنی ہسٹری کے لحاظ سے نسبتاً کم قدر کے حامل ہوں گے۔

Bitcoin میں رازداری کے بارے میں عموماً مبالغہ آرائی کی جاتی ہے۔ نہ صرف کوائنز، بلکہ صارفین کا بھی سراغ لگایا جا سکتا ہے۔ وہ گمنامی سے لطف اندوز ہوتے ہیں (ناموں کے بجائے عوامی ایڈریسز ظاہر ہوتے ہیں)، لیکن اس میں کئی خامیاں بھی ہوتی ہیں۔ اضافہ شدہ درستگی کی حامل تجزیے کی پیچیدہ تکنیکیں، نیٹ ورک کی اکائیوں کی گم نامی ختم کرنے کی کوشش میں، ایڈریسز کو باہم اکٹھا کر سکتی ہیں۔

ٹرانزیکشنز کو واقعی نجی بنانے کے لیے پیش کردہ اپ گریڈ کی ایک تجویز رازدارانہ ٹرانزیکشنز ہے۔


رازداارانہ ٹرانزیکشنز کیا ہوتی ہیں؟

رازداارانہ ٹرانزیکشنز (CT) پہلی بار 2013 میں بلاک اسٹریم کے CEO ایڈم بیک (Adam Back) کی جانب سے زیرِ بحث لائی گئی تھیں اور بعد میں Bitcoin ڈیویلپر گریگوری میکسویل (Gregory Maxwell) نے ان میں اضافہ کیا تھا۔ میکسویل نے پہلے سیکشن میں بیان کردہ مسائل (قابلِ تبادلہ ہونا اور گم نام ہونے کی کمزور صلاحیت) کی تشریح کی – اور ایک حل تجویز کیا تھا۔ ٹرانسفر ہونے والی رقوم کو نسبتاً وسیع نیٹ ورک سے چھپایا جا سکتا ہے تاکہ صرف ٹرازیکٹ کرنے والے فریقین ہی بھیجی گئی رقم کو جان سکیں۔



عمومی حالات میں (عوامی طور پر دیکھے جانے کے قابل ٹرانزیکشنز کے ساتھ)، نوڈ کے لیے اس بات کی تصدیق کرنا آسان ہوتا ہے کہ وصول شدہ رقم ارسال کردہ رقم سے متجاوز نہ ہو۔ اگر ایلس باب کو 0.3 BTC بھیجنا چاہتی ہے، وہ ایک غیر خرچ شدہ آؤٹ پٹ (بالفرض 1 BTC) کو لیتی ہے اور اسے دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیتی ہے: 0.3 باب کو بھیجے جانے ہیں، اور 0.69 اس کو واپس بھیجے جانے ہیں (باقی ماندہ کو مائننگ فیس کے طور پر ضبط کر لیا جاتا ہے)۔
دیگر نوڈز کے لیے سادہ الجبرا یہ ہے: 1 0.3 + 0.69 سے متجاوز ہے، تمام دستخط درست ہیں، اور ایلس کے اندراجات کسی اور جگہ خرچ نہیں ہوئے، اس لیے ٹرانزیکشن کا درست ہونا لازم ہے۔ تاہم، رقوم نظر نہ آنے کی صوت میں، چیزیں اتنی آسان نہیں ہوتی ہیں۔ آپ بھلا پڑتال شروع ہی کیسے کر سکتے ہیں کہ آیا کوئی نامعلوم رقم دیگر دو نامعلوم رقوم کے مساوی یا ان سے زیادہ ہے؟


شامل کردہ کرپٹو گرافی کا ایک جائزہ

ڈیٹا چھپانے کے لیے، مرموز کاری درکار ہوتی ہے۔ تاہم، روایتی طریقے دستاویزات کو ایک الماری میں رکھنے سے مماثل ہوتے ہیں: اندر لاک ہو جانے کے بعد، یہ ناقابلِ استعمال ہوتے ہیں جب تک کہ انہیں ہٹا نہیں دیا جاتا ہے۔ ہمیں رازدارانہ ٹرانزیکشنز کے ضمن میں ایک ایسی ڈیجیٹل الماری درکار ہے جس کے امواد تو منکشف نہ ہوں، لیکن کسی بیرونی فرد کی جانب سے اس کی خصوصیات کی تصدیق کی جا سکے۔

اس کا جواب خاص طور پر پیڈرسن کمٹمنٹ کہلائے جانے والی ایک اسکیم کے اندر موجود مماثل مرموز کاری میں پنہاں ہے۔ اس قسم کی مرموز کاری بیرونی فرد کو متعدد مقاصد کے لیے مرموز کردہ ڈیٹا (جسے وہ دیکھ نہیں سکتے) پر آپریشنز انجام دینے کی اجازت دیتی ہے۔ 

ایک باضابطہ ہیش اس ڈیٹا سے مربوط کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جسے آپ بعد میں ظاہر کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ بالفرض آپ سوشل میڈیا پر ایک مقابلے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں، جہاں پر آپ کے پسندیدہ ایکسچینج کا اندازہ لگانے والا شخص 0.01 BTC کا انعام جیتے گا۔ شرکاء کو اس بات کا شبہ لاحق ہو سکتا ہے کہ آپ مقابلہ ختم ہونے کے بعد جوابات دیکھ سکتے ہیں، اور کسی ایسے ایکسچینج کو منتخب کر سکتے ہیں جو بیان نہیں کیا گیا تھا۔

اس صورت میں آپ اپنے فالوورز کو ایک ہیش فراہم کرنے کا کام کر سکتے ہیں: بظاہر بے ترتیب نمبرز اور حروف کی ایک اسٹرنگ جو ایک مخصوص اندراج کا نقشہ کھینچتی ہے۔ آپ ایک مخصوص اندراج حاصل کرنے کے لیے اپنے ایکسچینج کو ایک عمل سے گزارتے ہیں۔ ہم SHA256 الگورتھم کے ذریعے اس کی وضاحت کریں گے:


f1624fcc63b615ac0e95daf9ab78434ec2e8ffe402144dc631b055f711225191


اس کو دیکھ کر آپ اندراج کی حقیقت کے بارے میں اندازہ نہیں لگا سکتے۔ نہ ہی آپ اسے حاصل کرنے کے لیے فنکشن کو واپس کر سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ کو معلوم ہو کہ اندراج "Binance" تھا، تو آپ بآسانی چیک کر سکتے ہیں کہ اس کا ہیش مندرجہ بالا فہرست کردہ ہیش سے مماثل ہے۔ اس طرح سے، آپ کے فالوورز کو کچھ تسلی ہو گی کہ آپ مقابلے کے اختتام پر اپنا جواب تبدیل نہیں کریں گے – ایسا کرنا ایک بالکل مختلف اندراج کی خریداری کا باعث بنے گا۔

اگرچہ حقیقت پسندانہ تناظر میں، یہ کچھ خاص محفوظ نہیں ہے۔ اگرچہ آپ کے فالوورز الگورتھم کو ریورس انجینیئر نہیں کر سکتے، لیکن وہ ممکنہ ایکسچینجز کی ایک فہرست تیار کر سکتے ہیں، اور ہر ایک کو اس وقت تک ہیش کر سکتے ہیں جب تک کہ ان کو کوئی مماثل نہیں مل جاتا۔ ہم اپنے ہیش کرنے والے ڈیٹا میں بلائنڈنگ فیکٹر نامی کچھ بے ترتیب ڈیٹا کو شامل کر کے اس بات کے امکان کو کم کر سکتے ہیں۔ 

اگر ہم "Binance میرا پسندیدہ ایکسچینج ہے میں کسی دوسرے ایکسچینج سے زیادہ اس کو پسند کرتا ہوں 2#43Wr" کو درج کرتے ہیں، تو مخالف کے لیے اس کا اندازہ لگانا خاصا مشکل ہو جاتا ہے (اور 0.01 BTC کے لیے تو، تقریباً ناممکن کہ کوئی اس کی کوشش بھی کرے گا)۔

پیڈرسن کمٹمنٹ ہمیں کمٹمنٹس کے عقب پر اندراجات شامل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ جیسا کہ میکسویل نے بیان کیا ہے:



C(BF1 + D1) + C(BF2 + D2) = C(BF1 + BF2، D1 + D2)

جبکہ BF سے مراد بلائنڈنگ فیکٹر اور D ڈیٹا ہوتا ہے


یہاں پر الپٹک کرو کرپٹو گرافی اور حد کے ثبوتوں پر مشتمل چند مزید مراحل بھی ہیں، لیکن بنیادی آئیڈیا یہ ہے کہ صارف کے پاس اپنے ایڈریس کے لیے ایک پیڈرسن کمٹمنٹ موجود ہوتی ہے۔ فنڈز بھیجتے وقت، دو اضافی کمٹمنٹس (ایک تبدیلی کا ایڈریس صارف کو واپس کرنے کے لیے، اور دوسری منزل کے ایڈریس کے لیے) تخلیق کی جاتی ہیں۔ 

کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ کتنا بھیجا جا رہا ہے، لیکن وہ دیکھ سکتے ہیں کہ تبدیلی اور منزل کی کمٹمنٹس (میکسویل کی مساوات کی بائیں جانب) شروعاتی ایڈریس (مساوات کی دائیں جانب) میں شامل ہوتی ہیں۔ اگر اس کی درست طور پر پڑتال ہو جائے، تو صارف کی ٹرانزیکشن درست ہوتی ہے، کیونکہ اندراجات کو نتائج کے برابر ثابت کیا جا سکتا ہے۔


رازدارانہ ٹرانزیکشنز کس چیز کو پورا کر سکتی ہیں؟

اگر رازدارانہ ٹرانزیکشنز کو Bitcoin میں شامل کر دیا جائے، تو ہم وسیع پیمانے پر زیادہ نجی سسٹم سے لطف اندوز ہوں گے۔ اندراجات اور نتائج دونوں کو وسیع تر نیٹ ورک سے چھپا دیا جائے گا، اور لیجر پر انٹریز کو دھندلا کر دیا جائے گا - لیکن نوڈز اب بھی اپنی درستگی کی توثیق کر سکیں گے۔رازداری میں اس بھرپور اضافے کے ساتھ، ہو سکتا ہے bitcoins کو موثر طور پر قابلِ تبادلہ بنایا جا سکے، کیونکہ چین کا تجزیہ اب مزید کسی دیے گئے یونٹ کی ہسٹری کو عیاں نہیں کرتا۔ 

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ آیا رازدارانہ ٹرانزیکشنز کو پروٹوکول میں ضم کیا جائے گا، تو موجودہ وقت میں ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ اس اضافی فعالیت کے ساتھ، ٹرانزیکشنز حسبِ معمول کی نسبت کافی بڑی ہوتی ہیں – جبکہ بلاک اسپیس بھی محدود ہو تو یہ محض ڈیمانڈ میں اضافہ کریں گی۔ یہ صارفین کی اکثریت سے کوڈ کی تبدیلی پر اتفاق کرنے کا تقاضا بھی کرے گی، ایک ایسا کام جو روایتی طور پر مشکل ثابت ہو چکا ہے۔


اختتامی خیالات

رازدارانہ ٹرانزیکشنز نے دیگر کرپٹو کرنسیز اور Bitcoin سائیڈ چینز میں کچھ دہراؤ دیکھے ہیں۔ مثال کے طور پر، Monero ان کو گمنام ہونے کی صلاحیت اور قابلِ تبادلہ صلاحیت حاصل کرنے کے لیے رِنگ دستخط کہلانے والے کنسٹرکٹس کے ساتھ باہمی طور پر استعمال کرتا ہے۔ لیکویڈ سائیڈ چین انہیں زیادہ رازداری کے لیے نافذ کرتی ہے، اور MimbleWimble انہیں مماثل مقاصد تک توسیع دیتا ہے۔

اپنے فوائد کی بنا پر، رازدارانہ ٹرانزیکشنز بڑی مقدار میں ٹریڈ کے ساتھ آتی ہیں۔ کرپٹو کرنسیز عموماً قابلِ اسکیل ہونے کی صلاحیت اور بنیادی سطح پر تھروپٹ کا شکار ہوتی ہیں، اور بڑے ٹرانزیکشن کے سائز ہر ایک کو راغب نہیں کرتے۔ یہ سب کہنے کے بعد، رازداری کے وکلاء ٹرانزیکشن کی رقوم اور شرکاء کو چھپانا ضروری سمجھتے ہیں تاکہ کرپٹو کرنسی حقیقی معنوں میں قابلِ تبادلہ پیسے کے طور پر کردار ادا کر سکے۔