Ethereum کی Shanghai اپ گریڈ کیا ہے اور وہ مجھے کیسے متاثر کرے گی؟
ہوم
آرٹیکلز
Ethereum کی Shanghai اپ گریڈ کیا ہے اور وہ مجھے کیسے متاثر کرے گی؟

Ethereum کی Shanghai اپ گریڈ کیا ہے اور وہ مجھے کیسے متاثر کرے گی؟

جدید
شائع کردہ Jan 17, 2023اپڈیٹ کردہ Mar 27, 2023
5m

TL؛DR

Ethereum کی Shanghai اپڈیٹ (EIP-4895) توثیق کاران کی حیثیت سے ETH اسٹیکرز کو ان کے اسٹیک شدہ فنڈز ہٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ پروف آف اسٹیک پر عمل درآمد کرنے کے بعد، صارفین نیٹ ورک کے توثیق کاران بننے کے لیے 32 ETH اسٹیک کر سکتے تھے، لیکن فنڈز غیر معینہ مدت تک کے لیے لاک کر دیئے گئے تھے۔

اس بات کا امکان ہے کہ اپڈیٹ اپنی کُل سپلائی میں سے ETH کے اسٹیک شدہ فیصد کو متاثر کرے گی۔ جس کے نتیجے میں، مارکیٹ میں ETH کی طلب اور رسد متاثر ہو سکتی ہے۔

تعارف

Ethereum کے اسٹیکرز کے لیے، Shanghai اپڈیٹ Ethereum کے پروف آف اسٹیک کے معاہداتی میکانزم میں ہونے والی ایک طویل متوقع تبدیلی ہے۔ اسٹیکنگ پر اس کے اثرات کے علاوہ، مارکیٹ میں ETH کی طلب پر اس کے چند نتائج کے اثرانداز ہونے کا بھی امکان ہے۔ لہٰذا، کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر آپ پہلے سے ETH کی اسٹیکنگ کر رہے ہیں، اس پر توجہ دے رہے ہیں، یا صرف ETH ہولڈ رکھتے ہیں، یہ جاننا قیمتی ثابت ہو گا کہ اصل میں Shanghai کیا کرے گی اور وہ میرے پورٹ فولیو کو کس طرح سے متاثر کر سکتی ہے۔

Ethereum کی Shanghai اپ گریڈ کیا ہے؟

ستمبر 2022 میں، Ethereum نے پروف آف اسٹیک (PoS) کے معاہداتی میکانزم میں اپنا پہلا سوئچ مکمل کر لیا ہے۔ اس سے قبل، Ethereum نے ٹرانزیکشنز سرانجام دینے اور ان کی توثیق کرنے کے لیے پروف آف ورک (PoW) اور مائننگ میکانزم استعمال کیا۔ وہ صارفین جو نیٹ ورک پر توثیق کرنے میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں، وہ اب مائننگ کے مخصوص ساز و سامان کا استعمال کرتے ہوئے، شماریاتی پزلز حل کرنے کی بجائے 32 ether (ETH) کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔

چونکہ ضم ہونے کے بعد، Ethereum مین نیٹ کو PoS بیکن چین کے ساتھ یکجا ہونے کا مشاہدہ کیا گیا تھا، اس لیے صارفین اپنے اسٹیک شدہ فنڈز کو ہٹانے سے قاصر تھے۔ Shanghai کی اس اپڈیٹ (EIP-4895) نے اس مسئلے کو حل کیا اور رقم نکلوانے کی فنکشنالٹی کو شامل کیا۔ 5 جنوری، 2023 کو، Ethereum کے ڈویلپرز نے بحیثیت نیٹ ورک ہارڈ فورک اس اپ گریڈ کو نافذ کرنے کا آغاز کرنے کے لیے، مارچ 2023 کی تاریخ پر اتفاق کیا ہے۔ صارفین فروری 2023 کے آخر تک Shanghai کے نافذ کردہ عوامی ٹیسٹ نیٹ ورک کے ذریعے اپڈیٹ ٹیسٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

Ethereum اسٹیکنگ کیا ہے؟

Ethereum کے PoS پر سوئچ کرتے ہی، صارفین نیٹ ورک کے معاہداتی میکانزم کے حصے کے طور پر اپنے ETH اسٹیک کر سکتے ہیں۔ PoS توانائی کی کھپت پر مبنی PoW کے مائننگ سسٹم کے متبادل پیش کرتا ہے، جس کا مشاہدہ Bitcoin جیسے نیٹ ورک پر کیا جا سکتا ہے۔ صارفین 32 ETH کو عارضی طور پر لاک کر سکتے ہیں تاکہ تخلیقی توثیق کاران کے نوڈز کو چلایا جا سکے، جو کہ نیٹ ورک کی حفاظت کرنے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ 

ہر توثیق کار کو Ethereum نیٹ ورک پر موجود دیگر توثیق کاران کی جانب سے تخلیق کردہ نئے بلاکس حاصل ہوتے ہیں۔ ایک مرتبہ ٹرانزیکشنز اور بلاک کے دستخط کی پڑتال ہو جانے کے بعد، توثیق کار اس بلاک کی درستگی کی توثیق کرتا ہے۔ Shanghai کی اپ گریڈ کے ساتھ ہی، اسٹیکرز اپنے لاک شدہ ETH نکلوانے کے قابل ہوں گے۔ اس سے قبل، یہ فیچر دسمبر 2020 بیکن چین کے آغاز کے بعد سے دستیاب نہیں تھا۔

Ethereum کی بہتری کی تجاویز (EIPs) کیا ہے؟

EIPs ایسی بہترکاریاں یا تبدیلیاں ہیں جو Ethereum کے نیٹ ورک اور اسے چلانے کے طریقہ کار پر واقع ہوتی ہیں۔ کوئی بھی شخص جمع کروانے کے فارمیٹ پر عمل کرتے ہوئے اور جائزے کے لیے اس کو کمیونٹی اور ڈویلپرز کے بورڈ کو جمع کرواتے ہوئے ایک EIP تخلیق کر سکتا ہے۔ EIP کی تکنیکی تبدیلیوں کا کسی بھی اپڈیٹ کا حصہ بننے کے لیے منظور شدہ ہونا لازم ہے۔ EIPs بھی ایک مخصوص نمبرنگ سسٹم کے مطابق ہوتی ہیں اور Shanghai اپ گریڈ کو EIP 4895 بھی کہا جاتا ہے۔

Ethereum کی Shanghai اپڈیٹ مجھے کیسے متاثر کرے گی؟

Shanghai اپڈیٹ کے اصل اثرات آپ کی صورتحال پر منحصر ہوں گے۔ اگر آپ نے ETH کو Ethereum سے یا اسٹیکنگ پراڈکٹ کے ذریعے براہ راست اسٹیک کیا ہے، تو اب آپ اپنے فنڈز نکلوانے کے قابل ہوں گے۔ نوٹ کریں کہ ہر شخص نے 32 ETH کو براہ راست اسٹیک نہیں کیا، اور بہت سے لوگوں نے لیکویڈ اسٹیکنگ پلیٹ فارمز پر کم مقداروں میں اسٹیک کیا ہے۔

ٹریڈرز کے لیے، سب سے بڑے سوالات ETH کی قیمت پر ممکنہ اثر کے متعلق ہوں گے۔ یقیناً، یہاں اس کا کوئی مخصوص جواب موجود نہیں ہے۔ تحریری طور پر، اسٹیکنگ کے انعامات کے حساب سے تمام ٹوکنز کا 13.81% اسٹیک شدہ ہے۔ منظور شدہ رقم نکلوانے کے عمل کے ساتھ جو کہ لیکویڈیٹی کی مخصوص تعداد کو ان لاک کرتا ہے، اور اسٹیک شدہ ETH کے مالکان اب اپنی اسٹیک شدہ ہولڈنگز کو نکلوانے اور فروخت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ بہت سے ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کے لیے، کُل سپلائی میں سے اسٹیک شدہ کوائنز کا فیصد ہی وہ چیز ہو گی، جس کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب، ETH پر اس کی بہتر کردہ لیکویڈیٹی کی وجہ سے اسٹیکنگ کا عمل صارفین کے لیے مزید دلچسپ ہو سکتا ہے۔ وہ لوگ جو لیکویڈ اسٹیکنگ پروٹوکولز استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے، اب ان کو Ethereum کے ساتھ ETH کو براہ راست اسٹیک کرنے کا موقع ملے گا۔ جو بہتر کردہ اسٹیکنگ کے حالات کی وجہ سے ETH کی طلب میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

لیکویڈ اسٹیکنگ پلیٹ فارمز کے جن مقامی ٹوکنز کو صارفین ہولڈ رکھتے ہیں، ان کی قیمت پر بھی اثر ہو سکتا ہے۔ جس کا مقصد Ethereum پر رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے جو ETH لیکویڈ اسٹیکنگ کی پیشکشوں کی منفرد فنکشنالٹی کو ہٹا دیتا ہے۔

مجموعی طور پر، اسٹیکنگ کے ذریعے رقم نکلوانے کے عمل کو فعال کرنا ETH سے آزاد مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے، جہاں ETH ہولڈرز کے لیے یہ ممکن ہوتا ہے کہ وہ مارکیٹ کا توازن برقرار رکھنے کی خاطر اسٹیکنگ کی طلب اور رسد پر ردعمل ظاہر کریں۔ اس عمل کو مثبت اثر کے طور پر ظاہر کیا جانا چاہیئے، کیونکہ اس سے ETH کی قیمت اور گردش پر ہونے والے مصنوعی کنٹرول کے اثرات میں کمی واقع ہو گی۔

اختتامی خیالات

Shanghai اپڈیٹ Ethereum اسٹیکرز کے لیے یا ان لوگوں کے لیے جو اسٹیکنگ پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، ایک اہم فیچر کو فعال کرتی ہے۔ Ethereum کے ضم ہونے کے ساتھ، یہ ان صارفین کے لیے انتہائی متوقع فیچرز میں سے ایک ہے، جنہوں نے مکمل طور پر فعال کردہ پروف آف اسٹیک میکانزم کے لیے تحمل سے انتظار کیا۔ اگرچہ مارکیٹ پر اس کے ممکنہ اثرات غیر یقینی ہیں، لیکن کوئی بھی شخص جو ETH کے متعلق جانتا ہو اس اپڈیٹ کے متعلق اور یہ کیا فراہم کرتی ہے کو اچھی طرح سمجھ سکے گا۔

مزید مطالعہ