TL؛DR
کوکیز متن کی وہ فائلز ہوتی ہیں جو آپ کا ویب براؤز آپ کے کمپیوٹر پر اسسٹور کرتا ہے۔ جب آپ کسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں، اس صورت میں کہ اگر آپ نے دوبارہ واپس آنا ہو تو ہو سکتا ہے یہ آپ کے بارے میں تھوڑا بات جاننا چاہے (ہو سکتا ہے کہ آپ نے کچھ ترجیحات منتخب کی ہوں یا اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوئے ہوں)۔ خلاصہ یہ کہ، کوکیز آپ کو بعد میں دوبارہ معلومات درج کرنے کی کوفت سے بچاتی ہیں۔
اگرچہ، اس سب سے متعلق رازداری کے کچھ تحفظات ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مطالعہ جاری رکھیں۔
ان دنوں انٹرنیٹ پر شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جہاں آپ کے آگے بڑھنے سے پہلے آپ سے تمام کوکیز کو قبول کریں کا تقاضا کرنے والے ایک باکس سے سامنا نہ ہو۔ شاید آپ ان وہمی لوگوں میں سے ایک ہوں جو واقعی کوکی اور رازداری کی پالیسیاں پڑھنے کی زحمت کرتے ہیں۔ درحقیقت، گوکہ، ہم میں سے اکثر لوگ کوئی دوسرا خیال لائے بغیر بس انہیں قبول کر لیں گے۔
آپ نے شاید سنا ہو گا کہ کوکیز کا آپ کے تجربے کو بہتر بنانے سے کوئی تعلق ہوتا ہے۔ انہیں عموماً سائٹ کے مواد کو آپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے – مثلاً، سیشنز کے درمیان آپ کے آن لائن شاپنگ کارٹ میں آئٹمز کو اسٹور کرنا۔
اس آرٹیکل میں، ہم کوکیز کو بغور سمجھیں گے: کہ ان میں اچھی، بری اور خراب کون سی ہوتی ہیں۔
کوکی ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے جسے آپ کا کمپیوٹر کسی ویب سائٹ کی جانب سے اسٹور کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، ان میں مایوس کن حد تک مٹھاس کی کمی ہوتی ہے۔ پراگرامر لو مونٹولی (Lou Montulli) کو دیا گیا، یہ نام، میجک کوکی کہلانے والے ایک دوسرے کمپیوٹنگ کنسٹرکٹ پر مبنی ہے۔
لیکن کمپیوٹرز اس فائل کو کیوں اسٹور کرتے ہیں؟ جی تو، اس کی چند مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ سادہ لفظوں میں، کوکیز آپ کو یاد رکھنے میں کسی ویب سرور کی مدد کرتی ہیں۔ آپ ویب سائٹ پر کچھ کرتے ہیں (یہ ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے سے لاگ ان کرنے تک کچھ بھی ہو سکتا ہے)، اور آپ کا کمپیوٹر اسے یاد کر لیتا ہے۔ اس کے بعد، جب اگلی بار وزٹ کرتے ہیں، تو یہ ویب سائٹ کو معلومات واپس کر دیتا ہے۔
فریق اول کی کوکیز
بالفرض آپ ہر ایک کی پسندیدہ ہنی بیجر تھیم کردہ ویب سائٹ، ilovehoneybadgers.com پر جاتے ہیں۔ اس میں حسبِ خواہش بنانے کے متعدد آپشنز (مثلاً اپنے فونٹ کو Comic Sans پر تبدیل کرنا یا بیک گراؤنڈ کلر کو سوئچ کرنا) آتے ہیں۔ ان ترجیحات کو نوٹ کرنے والی کوکی آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ ہو جاتی ہے۔ آپ ممالیے کو پسند کرنے والی کسی دوسری سائٹ پر چلے جاتے ہیں اور پھر اپنا براؤزر بند کر دیتے ہیں، لیکن جب آپ واپس آتے ہیں، تو ilovehoneybadgers.com کوکی کی بنیاد پر آپ کی ہم آہنگ کردہ ترتیبات کو دوبارہ لوڈ کرتی ہے۔
یہ ایک مستقل کوکی ہوتی ہے۔ یہ آپ کی جانب سے براؤزر بند کر دیے جانے کے بعد بھی (سیشن کوکی کے برعکس، جو خارج ہوتے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہے) برقرار رہتی ہے۔ یہ فریق اول کی کوکی بھی ہوتی ہے کیونکہ یہ آپ کی ملاحظہ کردہ ویب سائٹ (موجودہ صورت میں ilovehoneybadgers.com ڈومین) کے ذریعے تخلیق کی گئی تھی۔
فریق ثالث کی کوکیز
شاید آپ کو اندازہ ہوا ہو گا کہ فریقِ ثالث کی کوکی وہ ہوتی ہے جو ہوسٹ کی ڈومین کے ذریعے تخلیق نہیں ہوئی تھی۔ بالفرض اب یہ کہ ilovehoneybadgers.com اور آپ کی ملاحظہ کردہ کوئی دوسری ویب سائٹ اپنے صارفین کو اشتہارات پیش کرتی ہے۔ وہ اشتہارات ایک ہی فراہم کنندہ کی جانب سے آتے ہیں، جس کا کوڈ دونوں ڈومینز کے ویب صفحے میں داخل کیا جاتا ہے۔
جب آپ ان میں سے کسی بھی سائٹ پر جاتے ہیں، تو فراہم کنندہ ٹریکنگ کے مقاصد کے لیے فریقِ ثالث کی کوکی تخلیق کرتا ہے۔ اس کے بعد، جب آپ ان کے کوڈ کے ساتھ ویب پر موجود دیگر سائٹس کا چکر لگاتے ہیں، تو وہ آپ کو پہچان لیں گی اور وہی اشتہارات پیش کریں گی۔ لازمی طور پر، وہ آپ کی براؤزنگ کی عادات کو ٹریک کرتی ہیں تاکہ ہدف سازی کے لیے ایک پروفائل تیار کی جا سکے۔
اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ، فریقِ ثالث کی کوکیز کو ٹریکنگ کوکیز بھی کہا جاتا ہے۔
تمام کوکیز برابر نہیں تخلیق کی جاتی ہیں۔ جیسا کہ ہم پچھلے سیکشن میں دو مثالوں میں دیکھ چکے ہیں، وہ ڈیٹا کی ایک متنوع قسم ہوتی ہیں۔ آئیں حقیقی زندگی کی ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں: اگر آپ نے
Ask Academy پر سائن ان کیا ہو، تو آپ کا براؤزر آپ کو اس سائٹ کے لیے کوکی دکھائے گا۔ یہ وہ چیز ہے جو آپ کو مستقل طور پر دوبارہ لاگ ان کرنے کی ضرورت کے بغیر سوالات اور جوابات پوسٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
Google Chrome پر،
ترتیبات > رازداری اور سکیورٹی > کوکیز اور دیگر سائٹ ڈیٹا پر جا کر اپنی کوکیز تک رسائی حاصل کریں۔ Firefox پر،
ترجیحات > رازداری اور سکیورٹی > کوکیز اور دیگر سائٹ ڈیٹا کے تحت کوکیز کا نظم کریں (یاد رہے کہ ان کے اصل امواد دیکھنے کے لیے آپ کو
اسٹوریج انسپکٹر استعمال کرنا چاہیئے)۔
آپ کے لاگ ان کرنے پر اکیڈمی کی طرف سے آپ کو دیے جانے والے مواد کو بغور مطالعہ کرنے سے (یعنی، اسے
اس ٹول کے ذریعے ڈی کوڈ کر کے)، آپ کو کچھ چیزیں نظر آئیں گی:
وہ ڈیٹا جو آپ سائٹ کو دیتے ہیں جب آپ اس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اگر آپ کامیابی سے لاگ ان کرتے ہیں، تو کوکی تخلیق کر دی جائے گی۔
اس میں کچھ بھی زیادہ پیچیدہ نہیں ہے نا؟ اس میں کم ترین ذاتی معلومات ہوتی ہیں (اور اسے دیگر ڈومینز کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا ہے)۔ آپ کو دکھائی دینے والے اعداد ٹائم اسٹیمپس ہوتی ہیں – ایک آپ کو وہ وقت بتاتی ہے جب کوکی جاری کی گئی تھی، اور دوسری آپ کو یہ بتاتی ہے کہ اس کی معیاد کب ختم ہو گی۔ آپ جاری کنندہ، اپنا صارفی نام، آپ کا عہدہ (صارف یا ماڈریٹر)، اور منظوری سے متعلقہ ایک اسٹرنگ بھی دیکھتے ہیں۔
کوکیز عام طور پر اس کیی-ویلیو جوڑے کے سسٹم کی حامل ہوتی ہیں۔ نوٹ کریں کہ آجکل بہت سی سائٹس ایک صارفی ID فراہم کریں گی۔ جب کوئی فرد جاتا ہے، تو سرور اس کے ڈیٹا بیس پر موجود ہر قسم کی معلومات کو چیک کرتا ہے اور اسی لحاظ سے صارفی تجربے کو ہم آہنگ کرتا ہے۔
اگر اپنی براؤزنگ ہسٹری کو کلیئر کرنے کی غرض سے پرامپٹ کو شروع کرتے ہیں، تو بالعموم آپ کو کوکیز کلیئر کرنے کا آپشن بھی ملتا ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ سائٹ کے ڈیٹا کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچاتے۔ تاہم، آپ نوٹس کریں گے کہ جب آپ ان سائٹس پر واپس آتے ہیں تو آپ کو لاگ ان کی وہ معلومات دوبارہ درج کرنے کی ضرورت ہو گی جو آپ نے کوکیز کے ذریعے فراہم کی تھیں۔
ہماری مندرجہ بالا مثال سے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بدیہی طور پر کوکی سے متعلق کچھ بھی برا نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات، فریقِ اول کی کوکیز آپ کے تجربے کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ اس کے باوجود، آپ کو رازداری کے ممکنہ شگافوں سے باخبر رہنا چاہیئے جو کوکیز کے ہمراہ آتے ہیں۔ حتمی طور پر، وہ اس قدر ذاتی ڈیٹا جمع کر سکتے ہیں – کہ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) جیسی ڈیٹا کی حفاظت کرنے والی مضبوط ضابطہ کاریاں بہت سی ویب سائٹس سے اپنے رہنما اصولوں کی تعمیل کا تقاضا کرتی ہیں۔
فریقِ ثالث کی کوکیز اپنے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کے حوالے سے حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لیے خاص طور پر پریشان کن ہو سکتی ہیں۔ آپ نے بلاشبہ ان اشتہارات کے حوالے سے تشویش محسوس کی ہو گی جو ویب پر آپ کا تعاقب کرتے ہیں، اور وہ آپ کے پڑھنے یا دیکھنے کے عمل پر مبنی ہوتے ہیں۔ کبھی کسی ویب سائٹ پر سوشل میڈیا "شیئر" کے بٹنز کو دیکھا ہے؟ اگر آپ ان سے تعامل نہیں بھی کرتے، تو وہ آپ کی سرگرمی سے متعلقہ معلومات واپس فراہم کنندہ کو دے سکتے ہیں۔
اس قدر ممکنہ حساس ڈیٹا کو عموماً احساس کیے بغیر، ایکسپوز کرنا کبھی بھی اچھی چیز نہیں ہوتا (یہ بھی دیکھیں:
ڈیوائس فنگر پرنٹنگ: آپ کس قدر ایکسپوز ہیں؟) ہو سکتا ہے ڈیٹا جمع کرنے والا فریق کسی مشتبہ پروفائلنگ میں ملوث نہ ہو، لیکن وہ دیگر ایسوں کو آپ کا ڈیٹا بیچ سکتے ہیں جو ہو سکتا ہے اسے ان سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں۔
کوکیز سے نجات حاصل کرنا
تمام اقسام کی کوکیز کو غیر فعال کرنے کا عمل ایک خراب براؤزنگ کے تجربے کا باعث بنے گا۔ تاہم، آجکل فریقِ ثالث کو غیر فعال نہ کرنے کی بہت کم وجوہات ہیں۔ ان کو غیر فعال کرنے سے غیر ارادی ڈیٹا ایکسپوژر کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ اگر آپ کی جانب سے کوکیز کو فعال کیے جانے تک کوئی ویب سائٹ آپ کی رسائی کو بلاک کر دیتی ہے، تو آپ ہمیشہ انہیں عارضی طور پر واپس آن کر سکتے ہیں۔
فریقِ ثالث کی کوکیز کو روکنے کا سب سے بنیادی طریقہ ٹریک نہ کریں کی درخواست بھیجنے کا ہوتا ہے۔ لیکن آپ کو اس پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے – آپ ٹیکنالوجی پر مبنی کوئی جدید رکاوٹ نہیں نافذ کر رہے، آپ فقط ویب سائٹ سے ذاتی بنایا گیا مواد خود کو نہ پیش کرنے کا مطالبہ کر رہے ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے آپ کسی چور سے اپنا مال و متاع نہ لینے کا مطالبہ کریں۔ سائٹس اس درخواست کو یکسر – نظر انداز کر سکتی ہیں اور کر – دیتی ہیں۔ اصلاً، ٹریک نہ کریں کو ایک لازمی مطالبہ تصور کیا گیا تھا، لیکن یہ دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
بہت سے براؤزرز اب انہیں آپ کے لیے بلاک کر دیتے ہیں (اپنے براؤزر کی ترتیبات دیکھیں)۔ اس میں ناکامی کی صورت میں، کافی تعداد میں ایسے پلگ انز اور براؤزر ایکسٹینشنز، جیسے کہ
Privacy Badger اور
Ghostery موجود ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ غیر مطلوبہ ٹریکنگ کو روک سکتے ہیں۔
ضروری نہیں کہ کوکیز کو انٹرنیٹ کی کوئی بھوت نما چیز ہی سمجھا جائے۔ اگر آپ نے سکیورٹی کے زمرے میں ہمارے دیگر آرٹیکلز دیکھ لیے ہیں، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ غیر دانستہ طور پر ذاتی معلومات کا افشاء نہایت آسان ہے۔
فریقِ اول کی کوکیز آج کے آن لائن لینڈ اسکیپ کا لازمی جزو ہیں، اور اچھے مقصد کے لیے – وہ آپ کی مشین پر معلومات کو اسٹور کر کے آپ کے تجربے کے معیار کو بہتر بناتی ہیں۔ فریقِ ثالث کی کوکیز آپ کے فائدے کے لیے اتنا معنی نہیں رکھتی ہیں، جتنا کہ ڈیٹا مائننگ کرنے والے اداروں کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ تاہم، اپنے براؤزر میں ٹولز کو لیوریج کر کے، آپ ان میں سے اکثر کو بآسانی بلاک کر سکتے ہیں۔