شارڈنگ
شارڈنگ
بلاک چینز (یا ڈیٹا بیسز کی دیگر اقسام) کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کا ایک طریقہ ہے جو کہ ڈیٹا کے مخصوص درجات کی نظم کاری کرتا ہے۔ یہ سیٹ اپ واحد چین سے دباؤ کو کم کرتا ہے جو کہ نیٹ ورک پر تمام تر ٹرانزیکشنز اور تعاملات کو ڈیل کر رہی ہے۔ ہر علیحدہ کردہ بلاک چین کو شارڈ کہا جاتا ہے اور اس کا ایک مخصوص
لیجر ہوتا ہے۔
Ethereum کی مثال میں، بیکن چین 64 انفرادی شارڈز کے ساتھ تعاون کرے گی۔
پروف آف ورک کی اصلی Ethereum چین،
پروف آف اسٹیک بیکن چین میں ضم ہو جائے گی، اور شارڈنگ کا عمل بعد میں ہو گا۔
کسی نیٹ ورک کو شارڈ کرنے کے فائدوں میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ اس میں
نوڈ کو چلانے کی آسانی اور رسائی ہوتی ہے۔ جیسا کہ نیٹ ورک میں موجود ڈیٹا شارڈ کے درمیان تقسیم ہوتا ہے، چنانچہ پوری بلاک چین کی مکمل ہسٹری اسٹور کرنے کی خاطر توثیق کار نوڈز کی مزید ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی بجائے، توثیق کار کے لیے ڈیٹا کی سالمیت کے تصدیقی عمل کو رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
اکثر اوقات بنا شارڈنگ والے نیٹ ورکس توسیع پذیری میں بہتری لانے کی خاطر رول اپس کے استعمال کو اپناتے ہیں۔ یہ ٹرانزیکشنز کو آف چین لیتے ہیں اور انہیں مرکزی چین پر توثیق کے لیے یکجا کرتے ہیں۔ چنانچہ، شارڈنگ کے
رول اپس کا مخالف لگنے کے باوجود بھی، یہ درحقیقت انہیں زیادہ مؤثر بناتے ہیں۔ شارڈ یافتہ نیٹ ورک میں موجود رول اپس اپنی حالت کو مزید بہتر انداز میں بیان کرنے کے قابل ہوں گے، اور اس طرح اپنی رفتار کو بہتر بنائیں گے۔
شارڈنگ کے عمل میں بنیادی مسئلہ اس چیز کا امکان ہوتا ہے کہ بدنیت افراد کسی شارڈ کو حاصل کر سکتے ہیں۔ پھر یہ شارڈ نیٹ ورک کے دوسرے حصوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ مناسب حفاظتی تدابیر اور قوانین کی عدم موجودگی کی وجہ سے، کسی شارڈ کا حصول کسی غیر شارڈ یافتہ سارے نیٹ ورک کے حصول سے زیادہ آسان ہوتا ہے۔