TL؛DR
زیادہ سے زیادہ قابلِ حصول مالیت (MEV) — جسے پہلے مائنر کی قابلِ حصول مالیت کہا جاتا تھا، — اُس سے مراد ایک ایسی حکمت عملی ہے، جس میں کوئی نیا بلاک تشکیل کرنے پر ٹرانزیکشنز شامل، خارج، یا ان کی دوبارہ ترتیب کا عمل شامل ہے۔ MEV کا ہدف جتنا ممکن ہو سکے، اُتنا اضافی منافع تشکیل کرنا ہے۔ بلاک تشکیل کاران یہ عمل انجام دینے کے لیے بہترین ہیں، کیونکہ وہ ٹرانزیکشنز کا انتخاب اور اُن کا آرڈر کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔
تاہم، اگر نیٹ ورک کے دیگر شرکاء (جنہیں تلاش کنندگان کہا جاتا ہے) بیک وقت خرید و فروخت، فرنٹ رننگ، یا تصفیے کے عمل کی طرح MEV کا کوئی موقع دیکھیں، تو وہ بھی فیس ادا کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز انجام دے سکتے ہیں۔ MEV زیادہ تر اسمارٹ معاہدہ جات کے فعال کردہ نیٹ ورکس میں پائی جاتی ہے، جہاں بلاک چین کی ٹرانزیکشنز میں زیادہ پیچیدہ معلومات شامل ہوتی ہیں۔
تعارف
MEV ایک ایسی کرپٹو اصطلاح ہے، جسے جتنا ممکن ہو سکے، اُتنا منافع حاصل کرنے کے لیے، کوئی نیا بلاک (بلاک چین میں شامل کرنے کے لیے) تشکیل کرنے پر ٹرانزیکشنز کو دانستہ دوبارہ ترتیب دینے کا عمل، شامل کرنے، یا خارج کرنے کی وضاحت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے وہ اضافی مالیت تصور کریں جو عمومی انعام اور گیس کی فیس کے علاوہ کسی بلاک سے، اس چیز کا انتخاب کرتے ہوئے حاصل کی جاتی ہے کہ کون سی ٹرانزیکشنز کو شامل کرنا ہے، اور ان کی ترتیب کیا ہو گی۔
MEV اپنے نمایاں غیر مرکزی فنانس (DeFi) ایکو سسٹم کے باعث زیادہ تر Ethereum نیٹ ورک کے ساتھ منسلک رہا ہے۔ ایک بلاک میں جتنی زیادہ پیچیدہ ٹرانزیکشنز شامل ہوں گی — مثلاً، اسمارٹ معاہدہ جات جو قرضہ دینے، ادھار لینے، یا ٹریڈنگ کے ساتھ مربوط ہیں — تشکیل کاران کے لیے اتنے ہی زیادہ مواقع موجود ہوں گے، تاکہ وہ خاص ٹرانزیکشنز کو شامل، خارج، یا دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اضافی منافع کما (زیادہ سے زیادہ مالیت حاصل کر) سکیں۔
MEV کیا ہوتی ہے؟
اس تصور کے پہلی بار متعارف ہونے پر، یہ زیادہ تر Ethereum نیٹ ورک کے ساتھ منسلک تھا، جس نے اُس وقت پروف آف ورک (PoW) کے مفاہمتی میکانزم کو استعمال کیا تھا۔ اس طرح، مائنرز وہ افراد تھے جو بلاکس بنانے پر ٹرانزیکشنز کی دوبارہ ترتیب دینے، انہیں شامل، یا خارج کرنے کے اختیار کے حامل تھے، اور اضافی مالیت نکالنے کے لیے یہ انتخابات کر سکتے تھے۔
یہ عمل 'مائنر کی قابلِ حصول مالیت' اصطلاح کا باعث بنا، جسے اضافی منافع کی جتنی ممکن ہو سکے، اتنی زائد حصولی کے عمل کی وضاحت کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ تاہم، Ethereum نے ستمبر 2022 میں، Merge کو حتمی شکل دی، جو ایک ایسی تکنیکی اپ گریڈ ہے، جس نے نیٹ ورک کے مفاہمتی میکانزم کو PoW سے پروف آف اسٹیک (PoS) پر سوئچ کر دیا۔
اس طرح، اب Ethereum نیٹ ورک پر نئے بلاکس مائنرز کی بجائے توثیق کاران تخلیق کر رہے ہیں۔ تاہم، PoS سسٹمز MEV سے محفوظ نہیں ہیں۔ بلاکس اب تک تخلیق ہو رہے ہیں، اس لیے ایسا کوئی بھی فرد جو یہ انتخاب کرتا ہے کہ کون سی ٹرانزیکشنز شامل ہوں گی، اور کس ترتیب میں شامل ہوں گی، وہ ایسے فیصلے کر سکتا ہے جو بلاک سے جتنی ممکن ہو سکے، اتنی رقم حاصل کرنے میں معاونت کریں گے۔ جیسا کہ MEV کا پُرانا تصور اب تک موجود ہے، یہ اب زیادہ سے زیادہ قابلِ حصول مالیت کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ یہ اب صرف مائنرز تک ہی مخصوص نہیں ہے۔
MEV کس طرح کام کرتا ہے؟
MEV کے کام کرنے کا طریقہ سمجھنے کے لیے، بلاک تشکیل کاران (خواہ وہ مائنرز یا توثیق کاران ہوں) کے کردار کی بنیادی سمجھ بوجھ درکار ہوتی ہے۔ یہ بلاک چین نیٹ ورکس حاصل کرنے اور برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے اور انہیں بلاک کی صورت میں نیٹ ورک پر شامل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ کسی خاص چین کی بنیاد پر، یہ عمل مائننگ یا توثیق کاری کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
آسان الفاظ میں، بلاک تشکیل کاران نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کی سالمیت کی ضمانت دیتے ہیں اور اس کے فعال رہنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ ان کے بناء، چین میں کوئی نیا ڈیٹا شامل نہیں ہو سکتا۔ بلاک تشکیل کاران ایسے افراد ہوتے ہیں، جو صارف کی ٹرانزیکشن کا ڈیٹا یکجا کرتے ہیں اور انہیں نیٹ ورک چین میں شام ہونے والے بلاکس میں منظم کرتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس امر کا انحصار بلاک تشکیل کاران پر ہوتا ہے کہ وہ اپنے بلاکس میں کون سی ٹرانزیکشنز شامل کرتے ہیں۔ منطقی طور پر، ٹرانزیکشنز کا انتخاب اُن کے نفع بخش ہونے کی صلاحیت پر ہوتا ہے، یعنی زائد فیس کی حامل کا انتخاب پہلے ہو گا۔ اسی باعث، صارفین مصروف اوقات کے دوران گیس کی زائد فیس (یا ٹرانزیکشن کی فیس) ادا کرتے ہیں — تاکہ اپنی ٹرانزیکشنز کا انتخاب پہلے ہونے کو یقینی بنا سکیں۔ اگر کوئی بلاک تشکیل کار زائد فیس کی حامل ٹرانزیکشنز کا انتخاب کرتا ہے، تو انہیں بڑا منافع حاصل ہو گا۔ نتیجتاً، کم فیس کی حامل ٹرانزیکشنز کو بلاک میں شامل ہونے کے لیے زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
تاہم، اس امر کو طے کرنے والا کوئی اصول نہیں ہے کہ ٹرانزیکشنز کا لازماً فیس کی بنیاد پر انتخاب یا انہیں آرڈر کرنا چاہیئے۔ ٹرانزیکشنز میں مزید پیچیدہ معلومات شامل ہونے پر (جیسا کہ یہ اسمارٹ معاہدہ جات کی فعال کردہ بلاک چینز میں کرتی ہیں)، بلاک تشکیل کاران ٹرانزیکشنز کو شامل، خارج، یا انہیں دوبارہ سے ترتیب کر سکتے ہیں، تاکہ بلاک کے معیاری انعامات اور فیس سے زائد منافع کما سکیں۔
مثلاً، چند مخصوص ٹرانزیکشنز کا دیگر پر انتخاب کرنے اور انہیں کسی خاص طریقے سے آرڈر کرنے سے، بیک وقت خرید و فروخت کے نتیجتاً ملنے والے مواقع یا آن چین تصفیے کے باعث اضافی منافع جات مل سکتے ہیں۔ یہ MEV کی خوبی ہے: مزید مالیاتی فوائد کے لیے ٹرانزیکشنز کا انتخاب اور انہیں آرڈر کرنے کا عمل۔
MEV تلاش کنندگان
اگرچہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ MEV صرف بلاک تشکیل کاران کو فائدے پہنچانے والی حکمت عملی ہے، لیکن MEV کی ایک نمایاں مقدار کو دیگر شرکاء بھی حاصل کرتے ہیں، جنہیں "تلاش کنندگان" کہا جاتا ہے۔ یہ شرکاء MEV کی اُن مخصوص کارووائیوں کو استعمال کرتے ہیں، جو MEV کے نفع بخش مواقع تلاش کرتے ہوئے نیٹ ورک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔
تلاش کنندگان روایتی طور پر بلاک تشکیل کاران کو گیس کی زائد فیس کی ادائیگی کرتے ہیں، تاکہ MEV کی اپنی نفع بخش ٹرانزیکشنز کو یقینی بنا سکیں اور حکمت عملیوں پر عمل درآمد کروا سکیں۔ منطقی لحاظ سے، بلاک تشکیل کار کسی MEV موقع کے حصول کے لیے مقابلے کی بنیاد پر، تلاش کنندہ کے ممکنہ منافع سے %99.99 تک گیس کی فیس حاصل کر سکتا ہے۔
مثلاً، غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) کے بیک وقت خرید و فروخت کی مثال لیں، جہاں تلاش کنندگان گیس کی فیس کی مد میں اپنی MEV کمائی کا %90 سے زائد ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں — وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں، کیونکہ ایک جیسی ٹریڈز کی موجودگی میں بیک وقت خرید و فروخت کی نفع بخش ٹریڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا صرف یہی طریقہ ہے۔
MEV کی عمومی مثالیں
بیک وقت خرید و فروخت، فرنٹ رننگ، اور تصفیے کا عمل، یہ تمام عوامل MEV سے منافع حاصل کرنے کے خواہاں تلاش کنندگان اور بلاک تشکیل کاران کو مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہم ذیل میں ان مثالوں کا بغور جائزہ لیتے ہیں، تاکہ اس امر سے متعلق مزید تفصیلی سمجھ بوجھ فراہم کر سکین کہ MEV کیا ہوتی ہے اور یہ کس طرح کام کرتی ہے۔
بیک وقت خرید و فروخت
کسی اثاثے کی قیمت کے ایکسچینجز کے مابین مستقل نہ رہنے پر، فوری طور پر بیک وقت خرید و فروخت کا موقع رونما ہوتا ہے۔ کرپٹو اسپیس میں، دو مختلف DEXs پر ایک ہی ٹوکن کو قیمت مختلف ہو سکتی ہے۔ اس امر کی کسی فرد (ثالث) کی طرف سے نشاندہی کرنے پر، وہ اس تضاد سے منافع کمانے کے لیے ٹریڈ انجام دیں گے۔ کسی تلاش کنندہ کے بوٹ کے زیر التوا ٹرانزیکشن کی شناخت کرنے اور اس کی موجودگی میں اپنی ذاتی ٹرانزیکشن کو شامل کرنے پر MEV پیش آتی ہے، تاکہ بیک وقت خرید و فروخت کے اُس موقع سے مالیت حاصل کی جائے۔
فرنٹ رننگ
تلاش کنندگان اور بلاک تشکیل کاران کسی بلاک میں ٹرانزیکشن آرڈر کرنے کی اپنی اہلیت سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، تاکہ خرید کے اُس نمایاں آرڈر کو فرنٹ رن کر سکیں، جو اب تک ٹرانزیکشن پول میں زیر التوا ہے۔ خرید کے بڑے آرڈر کے ہونے سے قبل مزید سازگار قیمت حاصل کرنے کے لیے، کسی خاص ٹریڈ کی موجودگی میں خرید کے ایک جیسے آرڈر کو شامل کرنے پر MEV رونما ہوتی ہے، جس کے باعث اُس ڈیجیٹل اثاثے کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔
MEV کی ایک ایسی ہی حکمت عملی "سینڈوچنگ" ہے، جس میں قیمت کی متحرک ٹرانزیکشن سے قبل خرید کا آرڈر اور اس کے بعد فروخت کا آرڈر دینا شامل ہوتا ہے، اور یوں دونوں اطراف سے قیمت کے دباؤ سے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے۔
تصفیے کا عمل
DeFi صارفین کو ڈپازٹ شدہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے برخلاف ضمانت کے طور پر قرضہ جات لینے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر مارکیٹ حرکت کرتی ہے اور ضمانت کی مالیت کسی مخصوص قیمت سے نیچے گر جاتی ہے، تو اُس پوزیشن کا تصفیہ ہو جاتا ہے۔ ایسے اسمارٹ معاہدہ جات جو اس عمل میں شامل ہوتے ہیں، وہ اکثر اوقات اُس ٹرانزیکشن کو انعام یا فیس ادا کرتے ہیں، جو تصفیے کے عمل کو متحرک کرتی ہے۔
کسی بھی ایسے تلاش کنندہ یا بلاک تشکیل کار کے لیے MEV کا موقع موجود ہوتا ہے، جو اس قسم کی ٹرانزیکشن کی نشاندہی کرنے کے لیے بوٹس چلاتے ہیں، اور اس کے بعد وہ کسی بھی اور شخص کی موجودگی میں اپنی ذاتی تصفیے کی ٹرانزیکشن کو بلاک میں شامل کر سکتے ہیں، اور یوں انعام کی مالیت حاصل کرتے ہیں۔
اختتامی خیالات: MEV کے فوائد اور نقصانات
MEV ایک منطقی حکمت عملی ہے، کیونکہ اس میں مشغول افراد بنیادی طور پر اپنے منافع جات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ عمل اس امر کی یقین دہانی کرتے ہوئے وسیع ایکو سسٹم کو فائدہ پہنچاتا ہے، کہ جتنا جلدی ممکن ہو سکا، غیر مؤثر حرکات درست ہوں گی۔
مثلاً، MEV تلاش کنندگان جو بیک وقت خرید و فروخت کے مواقع سے مالیت حاصل کرنے میں پہل کرتے ہیں، اب کے اس عمل سے DEXs میں قیمت کی فوری اصلاحیں سامنے آتی ہیں۔ اسی طرح، اگر ضمانتی سطحیں غیر متوازن ہو جائیں تو ادھار دینے کے پروٹوکولز خطرے کے حامل قرضوں کو بغیر جانچ کے منظور نہیں کرتے، اس لیے MEV کے تصفیے کا دباؤ جتنا جلدی ممکن ہو سکے، قرض دہندگان کو دوبارہ ادائیگی کا سبب بنتا ہے۔
تاہم، MEV میں بھی ایسے بہت سے مسائل موجود ہوتے ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ فرنٹ رننگ اور سینڈوچنگ جیسی نفاذ کی بعض صورتیں دوسرے صارفین کے لیے منفی نتائج پیدا کرتی ہیں، جو اپنی ٹریڈز پر زائد ادائیگی کرنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں، زائد سلِپیج کا سامنا کرتے ہیں، یا مالیت کو یکسر کھو دیتے ہیں یعنی بنیادی طور پر انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا.
علاوہ ازیں، چونکہ MEV کے تلاش کنندہ مطلوبہ مالیت حاصل کرنے کی خاطر بلاکس میں اپنی ٹرانزیکشنز شامل کرنے کے لیے مقابلہ کرتے ہیں، اس لیے ان کی سرگرمی گیس کی زائد قیمتوں اور نیٹ ورک پر رش کا سبب بن سکتی ہے۔
بنیادی سطح پر، اگر گزشتہ بلاک میں ٹرانزیکشنز کو دوبارہ ترتیب دینے سے مالیت اگلے بلاک کے انعامات اور فیس سے زائد ہو، تو MEV بلاک تشکیل کار کے لیے بلاک چین کی دوبارہ سے نظم کاری مختص کرنے کو مالی لحاظ سے قابل فہم بنا سکتی ہے۔ اس عمل سے پھر نیٹ ورک کی مفاہمت اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔
جیسا کہ ایکو سسٹم میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے، MEV سے متعلقہ ان مسائل کا حل تلاش کرنا اب اسپیس میں تحقیق اور ترقی کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔