TL؛DR
Avalanche، رفتار یا غیر مرکزیت پر سمجھوتا کیے بنا توسیع پذیری کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مرکزی پلیٹ فارم تین بلاک چینز پر مشتمل ہوتا ہے: ایکسچینج چین (X-Chain)، معاہداتی چین (C-Chain)، اور پلیٹ فارم چین (P-Chain)۔ X-Chain، اثاثوں کی تخلیق اور ٹریڈ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ C-Chain، اسمارٹ معاہدے کی تخلیق کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ P-Chain، توثیق کاران اور ذیلی نیٹس کے ساتھ تعاون کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
اس پروٹوکول کی اہم ترین جدتوں میں سے ایک، Avalanche کی معاہداتی خصوصیت ہے، ایک ایسا طریقہ کار جو معاہدے کا عمل تیز تر اور قابل گنجائش بنانے کے لیے توثیق کاران کی جانب سے ذیلی نمونوں پر متواتر ووٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جاتا ہے۔ Avalanche، افقی توسیع پذیری کے ایک منفرد طریقہ کار کے طور پر بھی ذیلی نیٹس استعمال کرتا ہے، جوکہ حسب منشاء، اور باہم عمل انجام دینے والی بلاک چینز کی تخلیق ممکن بناتا ہے۔ ذیلی نیٹس کی ممکنہ تعداد کے لیے کوئی حد مقرر نہیں۔
جیسے جیسے بلاک چین ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے، ویسے ہی یہ توسیع پذیری، باہم عمل، اور استعمال کی قابلیت جیسے پرانے مسائل کے نئے حل فراہم کرتی جا رہی ہے۔ Avalanche نے اپنے بنیادی پلیٹ فارم پر تین علیحدہ بلاک چینز کا استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے۔ اپنے مقامی ٹوکن، AVAX اور متعدد معاہداتی میکانزمز کی جانب سے تقویت یافتہ Avalanche یہ دعویٰ کرتا ہے، کہ یہ "وقت آغاز تا وقت اختتام (time-to-finality) کی پیمائش کے مطابق، بلاک چین کی صنعت میں اسمارٹ معاہدوں کا تیز ترین پلیٹ فارم" ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم اس دعوے کا سبب بننے والے عوامل اور ان کی جانب سے فراہم کردہ حل کا جائزہ لیں گے۔
Avalanche ستمبر 2020 میں Ava Labs کی جانب سے لانچ کیا گیا، ایک ایسی ٹیم جس کی بنیادیں نیو یارک میں ہیں۔ Ava Labs، فنڈنگ کی صورت میں تقریباً 300$ ملین (امریکی ڈالرز) کو جمع کرچکی ہے، اور Avalanche فاؤنڈیشن نے نجی اور عوامی سطح پر
ٹوکن سیلز کا اہتمام کیا جوکہ کل ملا کر 48$ ملین بنتے ہیں۔ Ava Labs کی بنیاد رکھنے والی ٹیم میں Kevin Sekniqi، Maofan "Ted" Yinِ اور Emin Gun Sirer شامل ہیں۔
Avalanche تین مرکزی مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا ہے: توسیع پذیری، ٹرانزیکشن فیس، اور باہم عمل کی قابلیت۔
توسیع پذیری بمقابلہ غیر مرکزیت
بلاک چینز کو عموماً
توسیع پذیری اور غیر مرکزیت کے درمیان توازن قائم کرنے میں مشکل کا سامنا رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی سرگرمی کا حامل نیٹ ورک فوری طور پر مسدود ہو سکتا ہے۔ Bitcoin (BTC) ایک اچھی مثال ہے، جیسا کہ نیٹ ورک پر اضافی رش کی صورت میں ٹرانزیکشنز پر عمل کاری میں بعض اوقات کئی گھنٹے یا حتیٰ کہ دن بھی لگ چکے ہیں۔
اس سے نمٹنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ نیٹ ورک مزید
مرکزی بنایا جائے، جس کے نتیجے میں محدود افراد کو نیٹ ورک کی سرگرمی کی توثیق کا زائد اختیار حاصل ہوتا ہے، جوکہ نسبتاً تیز رفتار کو ممکن بناتا ہے۔ تاہم، غیر مرکزیت،
بلاک چین کی سکیورٹی کے لیے ناگزیر ہے۔ نئی بلاک چینز اس مسئلے کا حل، تکنیکی جدتوں کے ساتھ نکالنے کی کوشش کرتی ہیں، جبکہ Avalanche نے ایک منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے، جس کا احاطہ ہم بعد ازاں کریں گے۔
زائد فیس
Ethereum جیسی بڑی بلاک چینز کو درپیش ایک اور عام مسئلہ ان کی گیس کی فیس ہے، جس میں زائد ٹریفک کی صورت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ ان بلاک چینز کے استعمال سے صارفین کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، تاہم پیشکش پر مشتمل مقابلہ ایسے ایکو سسٹمز کا حامل ہے جو ابھی ایک وسیع پیمانے پر قائم نہیں ہو سکے۔ مثلاً، Ethereum کی مقبولیت اور متبادلات کی تاریخی کمی زائد ٹریفک اور فیس کا باعث بنی ہے۔ مخصوص مقامات پر، عام سے ٹرانسفرز پر 10$ سے بھی زائد رقم کی لاگت آتی ہے، اور پیچیدہ
اسمارٹ معاہدے جیسے تعاملات 100$ سے بھی تجاوز کر سکتے ہیں۔
باہم عمل کی قابلیت
جب بلاک چینز کا ذکر ہو، تو مختلف پراجیکٹس اور کاروباری ادارے، انفرادی ضروریات کے حامل ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے، یا تو پراجیکٹس کو Ethereum کے ساتھ کام کرنا پڑتا، جوکہ ایک ایسی انفرادی بلاک چین ہے جو ان کی ضروریات کے مطابق تیار نہیں کی گئی، یا پھر
نجی بلاک چین کے ساتھ۔ متعدد بلاک چینز کے درمیان حسب منشاء بنانے کی قابلیت اور تعاون کے درمیان توازن قائم کرنا ایک کٹھن امر رہا ہے۔ Avalanche ذیلی نیٹس کے ساتھ اپنے حل کی پیشکش کرتا ہے – ایپ کے لیے مخصوص حسب منشاء بلاک چینز جوکہ بنیادی نیٹ ورک کی سکیورٹی، رفتار، اور مطابقت پذیری کو شیئر کرتی ہیں۔
Avalanche مختلف طریقوں کے مرکب کا استعمال کرتا ہے جوکہ اسے منفرد بناتے ہیں اور درحقیقت باہم عمل انجام دینے والی تین بنیادی بلاک چینز سے مل کر بنتا ہے: X-Chain، C-Chain، اور P-Chain۔
1۔
ایکسچینج چین (X-Chain) AVAX ٹوکنز اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کی تخلیق اور ایکسچینج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
ٹرانزیکشن فیس AVAX کی صورت میں ادا کی جاتی ہے، جبکہ بلاک چین Avalanche کا معاہداتی پول استعمال کرتی ہے۔
2۔
معاہداتی چین (C-Chain) وہ جگہ ہوتی ہے جہاں ڈویلپرز DApps کے لیے اسمارٹ معاہدات تخلیق کر سکتے ہیں۔ یہ چین
Ethereum ورچوئل مشین (EVM) ہی کی ایک قسم کو لاگو کرتی ہے، جوکہ EVM سے مطابقت پذیر
DApps کو ممکن بناتی ہے۔ یہ Snowman نامی Avalanche کے معاہداتی پول کا ترمیم شدہ ورژن استعمال کرتی ہے۔
3۔ پلیٹ فارم چین (P-Chain) نیٹ ورک کے توثیق کاران کے بیچ تعاون کا وسیلہ بنتی ہے، ذیلی نیٹس کا ٹریک رکھتی ہے، اور نئی ذیلی نیٹس کی تخلیق کو ممکن بناتی ہے۔ P-Chain بھی Snowman کا استعمال کرتی ہے۔
ہر بلاک چین کی جانب سے ایک مختلف کردار کی ادائیگی کے ساتھ، Avalanche اس امر کی نسبت رفتار اور توسیع پذیری میں بہتری لاتا ہے کہ جہاں تمام کارروائیاں ایک ہی چین پر انجام دی جا رہی ہوں۔ Avalanche ڈویلپرز نے معاہداتی میکانزمز کو ہر بلاک چین کی انفرادی ضروریات کے مطابق ڈھالا ہے۔ صارفین کو اسٹیک کرنے اور نیٹ ورک کی فیس کی ادائیگی کے لیے AVAX درکار ہوتا ہے، جوکہ ایکو سسٹم کو ایک عام اور قابل استعمال اثاثہ فراہم کرتا ہے۔
Avalanche کے دونوں معاہداتی پروٹوکولز کے بعض پہلو مشترک ہیں۔ نیٹ ورک کی بہتر توسیع پذیری اور ٹرانزیکشن کی رفتار کا سہرا اسی دوہرے سسٹم کے سر جاتا ہے۔
Avalanche
Avalanche معاہداتی پروٹوکول کو،
پروف آف ورک (PoW)،
پروف آف اسٹیک (PoS)، یا
ظاہر کردہ پروف آف اسٹیک (DPoS) کی طرح کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سربراہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ امر توسیع پذیری پر سمجھوتہ کیے بغیر Avalanche نیٹ ورک کی غیر مرکزیت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے برعکس، PoW، PoS، اور DPoS کے پاس ایک ایکٹر کے ذریعے عمل میں آنے والی ٹرانزیکشنز باقی رہ جاتی ہیں، جن کی کارروائی کی تصدیق بعد ازاں دوسروں کی جانب سے کی جاتی ہے۔
Avalanche ایک
ڈائریکٹڈ اے سائیکلک گراف (DAG) کے ذریعے بہتر بنایا گیا معاہداتی پروٹوکول لاگو کرتا ہے۔ ایک DAG نیٹ ورک کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ متوازی طور پر ٹرانزیکشنز پر کارروائی کر سکے۔ توثیق کاران، دیگر توثیق کاران کے نمونے کا پول بناتے ہیں تاکہ اس امر کا تعین کیا جا سکے کہ آیا کوئی نئی ٹرانزیکشن جائز ہے۔ بے ترتیب انداز میں بارہا کی جانے والی اس ذیلی نمونہ بندی کی ایک مخصوص تعداد کے بعد، اعداد و شمار سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹرانزیکشن کے لیے غلط ثابت ہونا یکسر ناممکن ہے۔
دیگر کسی بھی قسم کی تصدیقات کی ضرورت پڑے بغیر تمام ٹرانزیکشنز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جاتی ہے۔ توثیق کار نوڈ کو چلانے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کے لیے ہارڈ ویئر کم تر اور قابل رسائی تقاضے پیش کرتا ہے، جوکہ کارکردگی، غیر مرکزیت، اور ماحول دوست پہلو کے اعتبار سے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Snowman
Snowman کا معاہداتی پروٹوکول Avalanche کے معاہداتی پروٹوکول پر مبنی ہوتا ہے لیکن ٹرانزیکشنز ہموار انداز میں ترتیب دیتا ہے۔ اسمارٹ معاہدوں سے معاملات انجام یتے وقت یہ خصوصیت مفید ثابت ہوتی ہے۔ Avalanche کے معاہداتی پروٹوکول کے برعکس، Snowman بلاکس تخلیق کرتا ہے۔
AVAX Avalanche کا مقامی ٹوکن ہے جس کی سپلائی کی حد 720 ملین ہے۔ نیٹ ورک پر ادا کی جانے والی تمام فیس افراط زر کو کم کرنے کے میکانزم کے طور پر
ضائع کی جاتی ہیں، جس سے Avalanche کی وسیع تر کمیونٹی مستفید ہوتی ہے۔ AVAX کے استعمال کے تین بنیادی طریقے ہیں:
1۔ آپ توثیق کار بننے کے لیے اپنے AVAX کو اسٹیک کر سکتے ہیں یا اسے کسی توثیق کار کو ظاہر کر سکتے ہیں۔ توثیق کاران 10% تک سالانہ فیصدی منافع (APY) کما سکتے ہیں، اور اپنی معاونت کرنے والے ڈیلیگیٹرز سے انعام میں سے حسبِ منشاء فیصد پر مشتمل فیس وصول کرنے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں۔
2. AVAX تمام ذیلی نیٹس کے لیے اکاؤنٹ کی مشترکہ اکائی کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے باہمی عمل کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔
3. ٹرانزیکشن کی فیس اور ذیلی نیٹ کی سبسکرپشنز AVAX کی صورت میں قابلِ ادائیگی ہوتی ہیں۔
AVAX کے ہولڈرز توثیق کار بنتے ہوئے یا کسی توثیق کار کے ساتھ ٹوکنز کو
اسٹیک کر کے انعامات کما سکتے ہیں۔ توثیق کار بننے کے لیے 2,000 AVAX کو اسٹیک کرنے کی ضرورت ہو گی۔
ہارڈ ویئر کے تقاضے اس قدر قلیل ہیں کہ توثیق شروع کرنے کے لیے اکثر معیاری لیپ ٹاپس یا ڈیسک ٹاپس موزوں ثابت ہوں گے۔ آپ توثیق کار کے ساتھ بھی ٹوکنز کو اسٹیک کر سکتے ہیں اور توثیق کار کی جانب سے کامیابی کے ساتھ ٹرانزیکشن کی توثیق ہونے پر انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔
Avalanche Ethereum اور لیئر ون کی دیگر بلاک چینز کو اس سے ملتی جلتی خصوصیات کی پیشکش کرتا ہے۔ ڈویلپرز ٹوکنز،
NFTs، اور DApps تخلیق کر سکتے ہیں۔ صارفین ٹوکنز کو اسٹیک کر سکتے ہیں، ٹرانزیکشنز کی توثیق کر سکتے ہیں، اور 400 سے زائد DApps استعمال کر سکتے ہیں۔ Avalanche کے حامیوں کے مطابق، اس کے فوائد، ان صلاحیتوں میں بہتری سے پیدا ہوتے ہیں۔ ایک اضافی فیچر کے طور پر، Avalanche باہمی طور پر قابل عمل، حسب منشاء بلاک چینز تخلیق کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے جنہیں ذیلی نیٹس کہا جاتا ہے۔
ایسی حسب منشاء بلاک چین انٹر پرائز کی بڑی ضروریات کے لیے موزوں ہوتی ہے، جو نہایت توسیع پذیر ذیلی نیٹ کو استعمال کرتی ہے، اور بہت سی بلاک چینز پہلے ہی ذیلی نیٹس بنا رہی ہیں۔ ان حسب منشاء بلاک چینز کے بڑے کاروباری اور چھوٹے خود مختار آپریٹرز کے لیے یہ امر سہل بن جاتا ہے کہ وہ ایک اعلی سطحی ایکو سسٹم میں دوسروں کے ساتھ تعامل انجام دے سکیں اور Avalanche کے بنیادی نیٹ ورک کی سکیورٹی سے لیوریج حاصل کر سکیں۔
Avalanche کی اپنی ذاتی Avalanche ورچوئل مشین (AVM) ہوتی ہے، جو EVM سے مطابقت پذیر ہوتی ہے۔ Ethereum کی Solidity کوڈنگ لینگویج سے واقفیت رکھنے والے ڈویلپرز Avalanche کو بآسانی استعمال کر سکتے ہیں اور پہلے سے موجود پراجیکٹس کی جانچ بھی کر سکتے ہیں۔
ہماری جانب سے اٹھائے جانے والے مسائل اور پیش کیے جانے والے حل Avalanche کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ Avalanche دیگر قابل توسیع پلیٹ فارمز اور Ethereum،
Polkadot،
Polygon، اور
Solana جیسی باہم عمل انجام دینے والی بلاک چینز کے مد مقابل کھڑا ہے۔ لہٰذا، وہ کیا چیز ہے جو Avalanche کو دیگر متبادلات سے منفرد بناتی ہے؟
معاہداتی میکانزم
ممکنہ طور پر سب سے واضح فرق Avalanche کا معاہداتی پہلو ہی ہے۔ تاہم، ایک Avalanche ہی وہ واحد بلاک چین نہیں، جو کسی منفرد معاہداتی میکانزم کی حامل ہے۔ Solana ایسے پروف آف ہسٹری کی حامل ہے جو 50,000 TPS
(ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ) نمٹا سکتی ہے، جوکہ Avalanche کی جانب سے 6,500 TPS کے دعووں سے کئی زیادہ ہے۔ تاہم، TPS، نیٹ ورک کی رفتار کی جانچ کا محض ایک، اور ایسا پیمانہ ہے جوکہ بلاک کی حتمی شکل کی وضاحت کرنے میں ناکام ثابت ہوتا ہے۔
ٹرانزیکشن کی رفتار اور حتمی شکل
ایک اور قابل غور فرق، Avalanche کا
حتمی شکل دینے کے لیے درکار 1 سیکنڈ سے بھی کم پر مشتمل وقت ہے۔ آخر اس کا مطلب کیا ہے؟ ایک مرتبہ پھر، رفتار کی پیمائش کرنے کے لیے TPS محض ایک پیمانہ ہے۔ ہمیں اس وقت کو بھی زیر غور لانا ہو گا جوکہ اس امر کی ضمانت میں لگتا ہے کہ ٹرانزیکشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور یہ ناقابل واپسی و ترمیم ہے۔ آپ ایک سیکنڈ کے اندر 100,000 ٹرانزیکشنز پر کارروائی کر سکتے ہیں، تاہم اگر حتمی شکل دیتے ہوئے کسی قسم کی تاخیر ہوتی ہے، تو تب بھی نیٹ ورک کی رفتار کم ہو جائے گی۔ Avalanche کا دعویٰ ہے کہ پوری انڈسٹری میں یہی ہے جو تیز ترین رفتار کے ساتھ کسی چیز کو حتمی شکل دیتا ہے۔
غیر مرکزیت
Avalanche کے سب سے اہم دعووں میں سے ایک غیر مرکزیت ہے۔ اس کے سائز اور عمر کو مدنظر رکھا جائے، تو یہ توثیق کاران کی ایک بڑی تعداد (اپریل 2022 تک 1,300 سے زائد) کا حامل ہے، جس کا سہرا کسی حد تک اس کے معقول حد تک معمولی تقاضوں کو جاتا ہے۔ تاہم، چونکہ AVAX کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، لہٰذا ایک توثیق کار بننا مزید مہنگا ہو چکا ہے۔
باہم عمل انجام دینے والی بلاک چینز
ممکنہ طور پر، Avalance کی باہم عمل انجام دینے والی بلاک چینز بھی لامحدود ہیں۔ یہ Polkadot کے عین مقابل ہے، جوکہ حسب منشاء اور باہم عمل انجام دینے والی بلاک چینز کی پیشکش کرنے والا ایک اور پراجیکٹ ہے۔ Polkadot نے ایک محدود جگہ کو Parachain Slots کی نیلامی میں، نیلامی کے لیے لگایا ہوا ہے، جبکہ Avalance سبسکرپشن کی سادہ سی فیس لے کر کام کرتا ہے۔
غیر مرکزی فنانس (DeFi) پلیٹ فارمز کی جانب سے Ethereum کے متبادلات کی تلاش کے ساتھ، Avalanche جیسی بلاک چینز اپنی EVM کی مطابقت پذیری اور کم تر فیس کے سبب پرکشش ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم، جب بات توسیع پذیری اور رفتار کی ہو، تو DeFi پلیٹ فارمز کے پاس پہلے سے ہی متبادل پلیٹ فارمز کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔
اپنے ریلیز کے بعد سے Avalanche کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور فی دن کل ٹرانزیکشنز کے اعتبار سے یہ ابھی سے Ethereum کے برابر آ چکا ہے، تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ Solana اور Polygon جیسی بلاک چینز سے مقابلہ کر سکتا ہے۔