اینٹی منی لانڈرنگ (AML) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
AML کیا ہے؟
AML اور KYC کے درمیان کیا فرق ہے؟
منی لانڈرنگ کیا ہے؟
لوگ کیسے منی لانڈر کرتے ہیں؟
AML کے اقدامات کیسے کام کرتے ہیں؟
FATF کیا ہے؟
کرپٹو میں ہمیں AML کس لیے درکار ہوتا ہے؟
کرپٹو منی لانڈرنگ کی مثالیں
Binance کس طرح سے AML کی معاونت کرتا ہے؟
اختتامی خیالات
اینٹی منی لانڈرنگ (AML) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
اینٹی منی لانڈرنگ (AML) کیا ہے؟

اینٹی منی لانڈرنگ (AML) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Aug 18, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 14, 2023
7m

TL؛DR

AML کی ضابطہ کاریاں ممنوعہ فنڈز کی غیر قانونی لانڈرنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انفرادی حکومتیں اور FATF جیسی کثیر الملکی تنظیمیں منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں کے خلاف قانون سازی کرتی ہیں۔

منی لانڈرنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں "کالے" پیسے کو شفاف دولت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ امر فنڈز کے ماخذات کو پوشیدہ کر کے، انہیں قانونی ٹرانزیکشنز کے ساتھ ملا کر، یا قانونی لحاظ سے درست اثاثوں میں ان کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے انجام دیا جا سکتا ہے۔

چونکہ کرپٹو میں رازداری، فنڈز کی بازیافت میں دشواری، اور زیرِ تکمیل قانون سازی جیسے عوامل موجود ہیں اس لیے یہ منی لانڈر کرنے کا ایک پُرکشش طریقہ ہے۔ کرپٹو کی وسیع پیمانے پر ضبطیاں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ مجرم بھاری رقوم کو لانڈر کرنے کے لیے اسے باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔

Binance اور دیگر کئی کرپٹو ایکسچینجز اپنی AML تعمیل کے حصے کے طور پر مشتبہ سرگرمی کا سراغ لگاتے ہیں اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کرتے ہیں۔


تعارف

اینٹی منی لانڈرنگ (AML)کی ضابطہ کاریاں غیر قانونی فنڈز کو شفاف بنانے کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ مرکزی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے ناگزیر ہیں تاکہ کسٹمرز کو محفوظ رکھنے اور مالیاتی جرائم کا مقابلہ کرنے میں مدد ہو سکے۔ چونکہ کرپٹو کرنسی میں شناخت کو خفیہ رکھنے کی خاصیت موجود ہے، اس لیے اس کی ضابطہ کاریوں کا زیادہ انحصار کسٹمر کے مزاج اور شناختوں کی نگرانی پر ہوتا ہے۔


AML کیا ہے؟

AML میں ایسی ضابطہ کاریاں اور قوانین شامل ہیں جو غیر قانونی فنڈز کی نقل و حرکت اور انہیں شفاف بنانے کی روک تھام کرتے ہیں۔ 1989 میں قائم کردہ Financial Action Task Force (FATF) سے AML کا قریبی تعلق قائم ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ مثال کے طور پر، AML کے اقدامات کا ہدف دہشت گردی کی مالی معاونت، ٹیکس فراڈ، اور بین الاقوامی اسمگلنگ جیسے عوامل ہیں۔ اگرچہ AML ہر ملک کے لحاظ سے مختلف ہے، لیکن کچھ معیارات پر ہم آہنگ ہونے کے لیے عالمی سطح پر کوشش جاری ہے۔

ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ، منی لانڈرنگ کے نئے طریقے بھی وجود میں آئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں، AML کا سافٹ ویئر مشتبہ دکھائی دینے والے رویے کو عام طور پر فلیگ کر دیتا ہے۔ ان فلیگز اور اقدامات میں بھاری مقدار میں رقوم کی ٹرانسفرز، کسی اکاؤنٹ میں فنڈز کی متواتر منتقلی، اور واچ لسٹس پر موجود صارفین کو کراس چیک کرنا شامل ہے۔ AML صرف کرپٹو کرنسیز پر ہی لاگو نہیں ہوتی۔ کسی بھی اثاثے یا فیاٹ کرنسی کی نگرانی اور AML کی ضابطہ کاریوں کے ساتھ مطابقت پذیری ہو سکتی ہے۔

کرپٹو کرنسیز کے حوالے سے ضابطہ تشکیل دینے میں کچھ وقت لگا ہے۔ چونکہ بلاک چین ٹیکنالوجی مسلسل جدت کے عمل سے گزر رہی ہے، اس لیے AML کے طریقے بھی تعمیل کے اقدامات کے ساتھ باقاعدگی سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ تاہم، اس چیز کو ہمیشہ مثبت نہیں دیکھا جاتا۔ کرپٹو کرنسی کے کئی پُرجوش شائقین اثاثے کی شناخت خفیہ رکھنے اور غیر مرکزیت کو اہمیت دیتے ہیں۔ اس وجہ سے، اضافی ضابطہ کاری اور صارفین کی شناختوں کی دستاویز کاری کو بعض اوقات کرپٹو کی بنیادی اخلاقیات کے برخلاف سمجھا جاتا ہے۔


AML اور KYC کے درمیان کیا فرق ہے؟

مالیاتی اداروں اور سروس کے فراہم کنندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ AML قوانین کے حصے کے طور پر اپنے کسٹمر کو جانیں (KYC) کی پڑتالیں انجام دیں۔ KYC کسی صارف سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنی شناخت کی توثیق کرنے والی ذاتی معلومات جمع کروائیں۔ یہ عمل صارف کی جانب سے انجام پانے والی کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشنز کے لیے احتساب کا عمل تخلیق کرتا ہے۔ KYC AML کا بھرپور فعال حصہ ہے اور کسٹمر کی مطلوبہ احتیاط کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ AML کے دیگر ان طریقوں کے برعکس ہے جو ردعمل کے طور پر مشتبہ رویے کی چھان بین کرتے ہیں۔


منی لانڈرنگ کیا ہے؟

جب مجرم غیر قانونی فنڈز کو قانونی لحاظ سے جائز رقم، سرمایہ کاریوں، یا مالیاتی اثاثوں کے طور پر ظاہر کرتے ہیں تو یہ منی لانڈرنگ کہلاتا ہے۔ یہ آمدنیاں منشیات فروشی، دہشت گردی اور فراڈ جیسے جرائم سے حاصل ہوتی ہیں۔ انسدادِ منی لانڈرنگ کے قوانین اور ضابطہ کاریاں ہر ملک کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ تاہم، بہت سی عملداریوں اور FATF کا ہدف ہے کہ قواعد پر مطابقت پذیری کو فروغ دیا جائے۔

منی لانڈرنگ کے تین مراحل ہیں:

  • تعیناتی: کیش پر مبنی کاروبار جیسے طریقے کے ذریعے، "خراب" دولت کو مالیاتی سسٹم میں شامل کرنا۔

  • تہہ بندی: غیر قانونی فنڈز کو اِدھر اُدھر منتقل کرنا تاکہ ان کا سراغ لگانا مشکل ہو جائے۔ "خراب" دولت کے ماخذ کو چھپانے کا ایک طریقہ کرپٹو کو استعمال کرنا ہے۔

  • انضمام کاری: قانونی سرمایہ کاریوں اور دیگر مالیاتی چینلز کو استعمال کرنا تاکہ "خراب" دولت کو معیشت میں دوبارہ شامل کیا جائے۔


لوگ کیسے منی لانڈر کرتے ہیں؟

مندرجہ بالا تین مراحل کو حاصل کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ایک روایتی طریقہ تو یہ ہے کہ دکانوں، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری اداروں میں کیش پر مبنی سروسز کے لیے جعلی رسیدیں تخلیق کی جائیں۔ کوئی فرد یا تنظیم منی لانڈرنگ کرنے کے لیے کاروباری اداروں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہیں۔ مجرم جعلی رسیدیں بناتے ہیں اور "خراب" فزیکل کیش سے ان کی ادائیگی کرتے ہوئے، اسے قانونی لحاظ سے درست آمدنی میں تبدیل کرتے ہیں۔ اس کے بعد اس رقم کو اصل ٹرانزیکشنز کے ساتھ ایسے ملا دیا جاتا ہے تاکہ ان دونوں کے مابین فرق کرنا مشکل ہو جائے۔

تاہم، اب یہ چیز عام ہے کہ غیر قانونی فنڈز کو فزیکل کیش کے بجائے ڈیجیٹل حیثیت سے رکھا جاتا ہے۔ اس فرق نے منی لانڈر کرنے کے طریقے تبدیل کر دیے ہیں۔ آج کل "کالے" پیسے کو چھپانے اور اسے شفاف بنانے کے آپشنز پہلے کی نسبت کافی بڑھ گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ بینک کے استعمال کے بغیر براہ راست رقم ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ Paypal یا Venmo جیسے ادائیگی کے نیٹ ورکس لانڈررز کو استعمال کے لیے، اور ضابطہ کاران کو نگرانی کے لیے ایک اضافی سطح فراہم کرتے ہیں۔

VPNs اور کرپٹو کرنسیز جیسی شناخت خفیہ رکھنے والی ٹیکنالوجی اس صورتحال کو مزید مشکل بنا دیتی ہے۔ کسی مخصوص فرد کو لانڈرنگ سرگرمی کے حوالے سے موردِ الزام ٹھہرانا ناممکن ہو سکتا ہے۔ اس سے مقابلہ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ "تہہ تک" کرپٹو کا سراغ لگایا جائے۔ بلاک چین کی "پیپر ٹریل" کو ایکسچینج تک فالو کرتے ہوئے، آپ کسی شخص کے نام پر موجود کرپٹو ایکسچینج اکاؤنٹ یا بینک اکاؤنٹ سے لانڈر کردہ فنڈز کا ربط قائم کر سکتے ہیں۔ تاہم، اگر کرپٹو کو کیش کی صورت میں یا پیئر ٹو پیئر سروسز کے ذریعے خریدا جائے، تو مالیاتی سسٹم میں خراب دولت کی شمولیت یا اخراج کا سراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک اور پسندیدہ طریقہ آن لائن جوا بازی کی سائٹس کو استعمال کرنا ہے۔ مجرم ایک آن لائن جوئے بازی کے اکاؤنٹ میں وہ رقم ڈپازٹ کرتے ہیں جسے وہ لانڈر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ شرطیں لگانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تاکہ ان کا اکاؤنٹ قانونی لحاظ سے درست لگے۔ بالآخر، وہ فنڈز ہٹا لیتے ہیں اور اس کے بعد صاف شفاف دولت حاصل کر لیتے ہیں۔ عام طور پر یہ کام ایک سے زائد اکاؤنٹس کے ساتھ کیا جاتا ہے تاکہ شک و شبہ پیدا نہ ہو۔ فنڈز کی بھاری رقوم کا حامل کوئی واحد اکاؤنٹ AML کی پڑتال کو فلیگ اپ کر سکتا ہے۔


AML کے اقدامات کیسے کام کرتے ہیں؟

آپ کسی ضابطہ کار یا کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی بنیادی سرگرمیوں کو تین مراحل میں تقسیم کر سکتے ہیں:

1. زیادہ مقدار میں فنڈز کی آمد یا اخراج جیسی مشتبہ سرگرمیاں، خودکار طور پر فلیگ یا رپورٹ ہو جاتی ہیں۔ غیر مستقل رویہ، جیسا کہ عام طور پر کم سرگرمی کے حامل اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ایک اور مثال ہے۔

2. تفتیش کے دوران یا اس کے بعد، صارف کے فنڈز ڈپازٹ کرنے یا نکلوانے کی اہلیت روک دی جاتی ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں لانڈرنگ کی مزید سرگرمیوں کا امکان ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد تفتیش کار مشکوک سرگرمی کی رپورٹ (SAR) تشکیل دیتا ہے۔

3. اگر غیر قانونی سرگرمی کا ثبوت مل جائے، تو متعلقہ حکام کو اطلاع دی جاتی ہے، اور ثبوت فراہم کیا جاتا ہے۔ اگر چوری شدہ فنڈز کا علم ہو جائے، تو جب ممکن ہو وہ اصل مالکان کو لوٹا دیے جاتے ہیں۔

عام طور پر کرپٹو کرنسی ایکسچینجز AML کے تناظر میں بھرپور فعال طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ چونکہ کرپٹو انڈسٹری پر مطابقت پذیری کے حوالے سے اچھا خاصا دباؤ موجود ہے، اس لیے Binance جیسے ایکسچینجز کے لیے معیاری ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ چوکنا اور محتاط رہیں۔ ٹرانزیکشن کی نگرانی اور اضافی مطلوبہ احتیاط دو ایسے کلیدی ٹولز ہیں جو منی لانڈرنگ کی اسکیمز کا مقابلہ کرنے میں استعمال ہوتے ہیں۔


FATF کیا ہے؟

FATF ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو G7 نے دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کی ہے۔ دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ضروری قابلِ عمل معیارات کا ایک سیٹ تشکیل دیتے ہوئے، لانڈررز کے لیے ایسی عملداریاں تلاش کرنا کافی مشکل ہو گیا ہے جن میں وہ کام کر سکیں۔ 

حکومتوں کے مابین تعاون سے معلومات کا اشتراک کرنے اور لانڈررز کا سراغ لگانے میں بھی بہتری آتی ہے۔ 200 سے زائد عملداریاں FATF کے معیارات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کر چکی ہیں۔ FATF تمام شرکاء کی نگرانی کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ باضابطہ ہم منصبی جائزوں کے ساتھ ضوابط پر کاربند ہیں۔


کرپٹو میں ہمیں AML کس لیے درکار ہوتا ہے؟

کرپٹو کرنسی کی فرضی فطرت کے باعث، مجرم اسے ممنوعہ فنڈز کو لانڈر کرنے اور ٹیکس چوری کا ارتکاب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کی ضابطہ کاری سے اس کی مجموعی ساکھ بہتر ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ مناسب ٹیکس جمع ہو رہا ہے۔ اگرچہ AML میں بہتریوں کے لیے تمام فریقین کی طرف سے اضافی کوشش اور وقت کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے، لیکن یہ قانونی لحاظ سے درست صارفین کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

Reuters کے مطابق، 2020 میں مجرموں نے کرپٹو کے ذریعے تقریباً $1.3 بلین (امریکی ڈالرز) مالیت کا "کالا" پیسہ لانڈر کیا۔ کرپٹو متعدد وجوہات کے باعث منی لانڈرنگ کے لیے موزوں ہے:

1. ٹرانزیکشنز ناقابل واپسی ہوتی ہیں۔ ایک بار جب آپ بلاک چین کے ذریعے فنڈز بھیج دیتے ہیں، تو یہ اس وقت تک واپس نہیں ہو سکتے جب تک نیا مالک انہیں واپس نہیں بھیجتا۔ پولیس اور ضابطہ کاری کی ایجنسیز آپ کے فنڈز کو بازیافت نہیں کروا سکتے۔

2. کرپٹو کرنسی شناخت کو چھپانے کی پیشکش کرتی ہے۔ Monero جیسے بعض کوائنز ٹرانزیکشنز کی رازداری کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس میں "خفیہ کاری" کی سروسز بھی موجود ہیں جو مختلف والیٹس کے ذریعے کرپٹو کی تہہ بندی کرتی ہیں تاکہ اس کی ٹریل کا سراغ لگانا مشکل ہو جائے۔

3. اس کی ضابطہ کاری اور ٹیکس ابھی تک غیر یقینی ہے۔ عالمی سطح پر ٹیکس حکام ابھی تک کرپٹو پر موثر ٹیکس لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور مجرم اس چیز کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ 


کرپٹو منی لانڈرنگ کی مثالیں

حکام کو ان مجرموں کا سراغ لگانے اور پکڑنے میں کچھ کامیابی ملی ہے جو کرپٹو کے ذریعے اپنے فنڈز کو شفاف بناتے ہیں۔ جولائی 2021 میں، برطانیہ کی پولیس نے منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے تقریباً $250 ملین امریکی کرپٹو کو ضبط کیا۔ یہ برطانیہ میں کرپٹو فنڈز کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی ضبطی تھی، جس نے چند ہفتے قبل قائم شدہ $158 ملین مالیت کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

اسی مہینے میں، برازیل کے حکام نے منی لانڈرنگ کے ایک پیچیدہ آپریشن میں $33 ملین ڈالر ضبط کیے تھے۔ دو افراد اور 17 کمپنیاں غیرقانونی ذرائع سے حاصل کردہ فنڈز کو چھپانے کے لیے کرپٹو کی خریداری میں ملوث تھیں۔ اس میں ملوث مجرمانہ تنظیم نے اسی واحد مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ کمپنیاں قائم کی تھیں۔ کرپٹو کرنسی ایکسچینجز نے یہ بات معلوم ہونے کے باوجود بھی مجرمانہ تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا اور AML کے درست طریقوں پر عمل نہیں کیا۔


Binance کس طرح سے AML کی معاونت کرتا ہے؟

Binance نے منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لیے متعدد AML اقدامات فعال طور پر نافذ کیے ہیں، جن میں اس کی AML تفتیش اور تجزیہ کاری کی صلاحیتوں میں توسیع شامل ہیں۔ یہ کوششیں اس کی AML سے مطابقت پذیری پروگرام کے زمرے میں آتی ہیں۔ Binance بین الاقوامی ایجنسیز کے ساتھ باہم مل کر بھی کام کرتا ہے تاکہ سائبر جرائم میں ملوث بڑی تنظیموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مدد کی جائے۔

مثال کے طور پر، Binance نے ایسے ثبوت فراہم کرنے میں کردار ادا کیا جو Cl0p رینسم ویئر کے متعدد ممبرز کی گرفتاری کا سبب بنا۔ Binance نے مشتبہ ٹرانزیکشنز اور مجرمانہ سرگرمی کو فلیگ کیا جن کی بعد میں تفتیش ہوئی۔ حکام نے بین الاقوامی ایجنسیز کے تعاون سے تحقیق کو استعمال کیا تاکہ Petya حملے سمیت رینسم ویئر کے حملوں سے منی لانڈررز کی شناخت ہو سکے۔

cta2cta2


اختتامی خیالات

اگرچہ AML کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ کے عمل میں وقت کا اضافہ کرتا ہے، لیکن یہ ہر شخص کو محفوظ رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔ افسوس کے ساتھ، حکومتیں اور تنظیمیں منی لانڈرنگ کی تمام سرگرمیوں سے نجات نہیں حاصل کر سکتے، لیکن ضابطہ کاریوں کے نفاذ سے یقیناً مدد ملتی ہے۔ ممکنہ منی لانڈرنگ کا سراغ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی میں بہتری آ رہی ہے، اور سنجیدہ کرپٹو ایکسچینجز جرم کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔