تعارف
کوائن مکسنگ کیا ہے؟
اس طرح کی مرکزی سروسز کی سکیورٹی اور ان کا خفیہ رکھا جانا یقیناً سوالات کو جنم دیتا ہے۔ صارفین کے پاس کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ ان کی رقم مکسر کی جانب سے واپس کی جائے گی یا یہ کہ واپس کی گئی کوائنز میں کسی طرح کا کوئی نقص تو نہیں ہے۔ مکسر کا استعمال کرتے وقت ایک اضافی قابل غور پہلو یہ ہے کہ IP اور Bitcoin ایڈریسز کسی فریق ثالث کے ذریعے لاگ ان کیے جا سکتے ہیں۔ انجام کار، صارفین غیر مربوط صورت میں واپس حصول کی امید لے کر اپنے فنڈز پر سے اختیار ہٹا دیتے ہیں۔
کوائن جوائن ٹرانزیکشنز کی صورت میں ایک اور طریقہ کار موجود ہے جس کے زیادہ دلچسپ ہونے کے حق میں دلائل موجود ہیں، جو قابل التزام تردید کی ایک خاص سطح پیدا کرتا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ، کوائن جوائن کے بعد، کوئی بھی شہادت قطعیت کے ساتھ کسی صارف کو ان کی پھچلی ٹرانزیکشنز کے ساتھ منسلک نہیں کر سکتی۔ بہت سارے کوائن جوائن کے حل فراہم کرنے والے مکسرز کا ایک غیر مرکزی کردہ متبادل فراہم کر رہے ہیں۔ اگرچہ کوئی رابطہ کار ملوث ہو سکتا ہے، صارفین کو اپنے فنڈز پر اختیار کی قربانی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
کوائن جوائن کیا ہے؟
Bitcoin ٹرانزیکشنز ان پُٹس اور آؤٹ پُٹس سے بنی ہوتی ہیں۔ جب کوئی صارف ٹرانزیکشن کرنا چاہے، تو وہ اپنی UTXOs کو بطور ان پُٹ لیتے ہیں، آؤٹ پٹ کی تخصیص کرتے ہیں، اور اپنے ان پٹ پر دستخط کرتے ہیں۔ یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ ہر ان پٹ کو الگ سے دستخط کیا جاتا ہے، اور صارفین متعدد آؤٹ پٹس سیٹ کر سکتے ہیں (جو کہ مختلف ایڈریسز میں جائیں گے)۔

اگر ہم ایک ایسی ٹرانزیکشن پر نظر دوڑائیں جو چار ان پُٹس ( فی 0.2 BTC) اور دو آؤٹ پٹس (فی 0.7 BTC اور 0.09 BTC) سے بنے ہوں، تو ہم چند مختلف مفروضات قائم کر سکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ ہم ایک ادائیگی کو واقع ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں – بھیجنے والا آؤٹ پُٹس کسی کو بھیج رہا ہے، اور خود بھی کچھ چھوٹی رقم اپنے لیے حاصل کر رہا ہے۔ چونکہ انہوں نے چار ان پٹس استعمال کی ہیں، تو بڑا آؤٹ پُٹ شاید وصول کنندہ کا ہو گا۔ نوٹ کریں کہ ہم نے آؤٹ پُٹس میں 0.01 BTC کو چھوڑ دیا ہے، جو کہ مائنر کو دی جانے والی فیس ہے۔
یہ ممکن ہے کہ بھیجنے والا چھوٹوں سے بڑا UTXO تخلیق کرنا چاہتا ہے، چنانچہ مطلوبہ 0.7 BTC کا آؤٹ پُٹ حاصل کرنے کے لیے چھوٹے ان پُٹس کو تندہی سے جمع کرتا رہتا ہے۔
ایک اور مفروضہ جو ہم قائم کر سکتے ہیں وہ اس امر کی بنیاد پر ہے کہ ہر ان پٹ آزادانہ طور پر دستخط کردہ ہوتا ہے۔ ٹرانزیکشن میں چار فریقین تک ان پٹس پر دستخط کر رہے ہوتے ہیں۔ اور اسی میں وہ اصول پنہاں ہے جو کہ کوائن جوائننگ کو مؤثر بناتا ہے۔
کوائن جوائن کیسے کام کرتا ہے؟
تصور یہ ہے کہ متعدد فریقین ٹرانزیکشن کی تخلیق کے لیے ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، جن میں سے ہر ایک ان پٹس اور مطلوبہ آؤٹ پٹس فراہم کریں گے۔ چونکہ تمام ان پٹس یکجا ہوتی ہیں، تو یہ قطعیت کے ساتھ کہنا ناممکن ہو جاتا ہے کہ کونسا آؤٹ پٹ کس صارف سے تعلق رکھتا ہے۔ ذیل میں دی گئی تصویر فرض کریں:

اس میں، ہمارے پاس چار شرکاء ہیں جو کہ ٹرانزیکشنز کے مابین ربط کو توڑنا چاہتے ہیں۔ وہ اُن ان پٹس اور آؤٹ پٹس کا اعلان کرنے کے لیے جو وہ شامل کرنا چاہیں گے آپس میں (یا ایک مختص کردہ رابطہ کار کے ذریعے) رابطہ کرتے ہیں۔
رابطہ کار تمام معلومات لے گا، اسے ٹرانزیکشن کی صورت میں ڈھالے گا، اور اسے نیٹ ورک پر براڈ کاسٹ کرنے سے پہلے ہر ایک شریک کے دستخط لے گا۔ جب صارف دستخط کر لے، تو ٹرانزیکشن کی درستگی متاثر کیے بغیر اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ چنانچہ، ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے کہ رابطہ کار فنڈز لے کر بھاگ جائے گا۔
لیکن یہ بھی کوئی اس قدر یقینی بات نہیں ہے۔ اوپر والی ٹرانزیکشن پر نظر ڈال کر، کون بتا سکتا ہے کہ، اس میں چار شرکاء ہیں؟ کیا یہ ایک ہی فرد ہے جو اپنے خود کے چار ایڈریسز میں اپنے فنڈز بھیج رہا ہے؟ دو لوگ ہیں جو کہ دو الگ خریداریاں کر رہے ہیں اور اپنے خود کے ایڈریسز میں 0.2 BTC واپس کر رہے ہیں؟ چار بندے نئے شرکاء کو بھیج رہے ہیں، یا خود کو واپس؟ ہم یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
تردید کے امکان کے ساتھ رازداری
یہ امر کہ کوائن جوائن کے اطلاق کی صورتیں موجود ہیں ٹرانزیکشنز کے تجزیے کے طریقوں پر شبہات پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔ آپ اخذ کر سکتے ہیں کہ کوائن جوائن مختلف صورتوں میں واقع ہوا ہے، لیکن آپ کو پھر بھی یہ آگاہی حاصل نہیں ہے کہ آؤٹ پٹس کا مالک کون ہے۔ جیسے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے، یہ مفروضہ کہ تمام ان پٹس کا مالک ایک ہی صارف ہے کمزور ہو جاتا ہے – جو کہ وسیع تر ایکو سسٹم میں رازداری کے ضمن میں شدید دلچسپی کا سبب ہے۔
اختتامی خیالات
ان لوگوں کے لیے جو فریق ثالث کی ایمانداری اور طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں، مکسنگ کی سروسز ایک آسان حل ہیں۔ ان کے لیے جو کہ ایک قابل توثیق اور حوالگی کا تقاضہ نہ کرنے والے متبادل کو ترجیح دیتے ہیں، کوائن جوائن متبادل زیادہ بہتر ہیں۔ یہ تکنیکی طور پر ماہر صارفین دستی طور پر کر سکتے ہیں، یا سافٹ ویئر ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے جو زیادہ پیچیدہ میکانزم کو ختم کر دیتے ہیں۔ پہلے سے ہی، چند ایک ٹولز موجود ہیں جن کی مقبولیت میں صارفین کی رازداری کی حصول کی کوششوں کے ساتھ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔