TL؛DR
SolScan ایک متبادل Solana بلاک چین ایکسپلورر ہے۔ یہ آپ کو ٹرانزیکشنز، معاہدہ جات، کرپٹو والیٹس، dapps، NFTs اور مزید چیزوں کے بارے میں ڈیٹا تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ باقاعدگی سے Solana کو استعمال کرتے ہیں یا اس حوالے سے کوئی مسئلہ حل کرتے ہیں، تو یہ سمجھنا کہ بلاک چین ایکسپلورر کیسے استعمال کیا جائے انتہائی مفید ہے۔
SolScan میں DeFi اور NFT ڈیش بورڈز اور براؤز کرنے کے لیے ایک تجزیاتی پلیٹ فارم بھی ہے۔ آپ اپنے لیے اپنے مطابق فیڈز کو بنانے کے لیے ان کا API بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سب ویب سائٹ کے ہیڈر میں موجود ہوتے ہیں۔
تعارف
Solana ایک پروف آف اسٹیک (PoS) بلاک چین ہے جس میں پراجیکٹ ڈویلپرز DApps، ٹوکنز اور اسمارٹ معاہدہ جات کو بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی دوسرے فعال چین کی مانند، صارفین کو بلاک چین ڈیٹا تک رسائی کے لیے ایک فطری طریقہ درکار ہوتا ہے۔ BscScan اور EtherScan کی طرح، Solana میں بھی ایک مختص کردہ بلاک ایکسپلورر ہے جس کو SolScan کہا جاتا ہیں۔ آئیں اس کے سب سے اہم فیچرز اور چند بنیادی ٹیوٹوریلز دیکھتے ہیں۔
SolScan کیا ہوتا ہے؟
میں SolScan کو کیوں استعمال کروں؟
SolScan EtherScan کی طرح کا ہی فارمیٹ استعمال کرتا ہے، جس سے اس کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ بہت سارے صارفین اس کے لے آؤٹ کو SolScan کے آفیشل ایکسپلورر پر ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ہر طرح کے استعمال کے لیے مفت ہے اور اس میں کئی مفید ٹولز، فہرستیں اور تجزیاتی گرافس شامل ہیں۔ ایکسپلورر میں عوامی APIs کا ایک سیٹ بھی شامل ہے جو SolScan سے کسٹم، فریق ثالث کے ایپلیکیشنز اور ٹولز میں حقیقی وقت پر مشتمل ڈیٹا سے لیوریج اٹھا سکتا ہے۔
SolScan پر ٹرانزیکشنز اور ایڈریسز کو کیسے دیکھیں؟
ٹرانزیکشنز
1. ہر Solana ٹرانزیکشن کو Solana مین نیٹ پر ایک دستخط کے ساتھ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ یہ اعداد اور حروف کا ایک طویل سلسلہ ہے جو اس طرح دکھائی دیتا ہے:
5JLcGJQfZjEEuh1bSDqyw2iEfLuFRoYRJY1paoSwrZC8c8zZFW3VqvxsJgjW3bsUjTrpEUDEtvs83PxsuR6hUWqz
2. SolScan کے سرچ بار میں دستخط کو کاپی اور پیسٹ کریں اور انٹر کا بٹن دبائیں۔

3. اب آپ اپنی تلاش کردہ ٹرانزیکشن کے بارے میں تمام دستیاب معلومات کو دیکھ سکیں گے۔ اسے تین زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے: [Overview]، [SOL Balance Change]، اور [Token Balance Change]۔

4. [Overview] کے زمرے میں آپ کی ضرورت کی زیادہ تر تفصیلات ہوں گی۔ آئیں یہ فہرست دیکھتے ہیں:
دستخط | ہر ٹرانزیکشن کے لیے منفرد طور پر تفویض کردہ ایک حروف اور اعداد پر مشتمل سلسلہ۔ یہ Ethereum کے ٹرانزیکشن ہیش یا TxID جیسا ہی ایک شناخت کار ہے۔ |
بلاک | وہ بلاک نمبر جس میں آپ کی ٹرانزیکشن پر عمل کاری ہوئی تھی۔ یہ نمبر ترتیب وار ہیں اور گزشتہ بلاک چین میں آپ کی ٹرانزیکشن کے مقام کا تعین کرتے ہیں۔ |
ٹائم اسٹیمپ | آپ کے بلاک کے ساتھ وابستہ وہ ٹائم اسٹیمپ جس میں آپ کے بلاک چین پر عمل کاری ہوئی تھی۔ |
نتیجہ | ٹرانزیکشن کی تصدیق کا اسٹیٹس۔ |
دستخط کنندہ | والیٹ ایڈریس جس سے ٹرانزیکشن کا آغاز ہوا تھا۔ |
فیس | ٹرانزیکشن کے لیے ادا کردہ فیس۔ |
اہم اقدامات | ٹرانزیکشن سے وابستہ سرگرمیوں کا ایک جائزہ۔ |
گزشتہ بلاک کا ہیش | پچھلے بلاک کی شناخت کے لیے حروف اور اعداد پر مشتمل ہیش۔ |
ہدایت کی تفصیلات | ٹرانزیکشن کے اقدامات کا ایک تفصیلی لاگ۔ |
پروگرام کا لاگ | ہدایات/اقدامات کے نتائج کا ایک تفصیلی لاگ۔ |
5. مزید معلومات کے لیے، [SOL Balance Change] اور [Token Balance Change] ٹیبز اس میں شامل تمام فریقین کے لیے ٹرانزیکشن کے ٹوکن بیلنس کی تبدیلیوں کا ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔
ایڈریسز
1. اُس Solana ایڈریس کو درج کریں جس پر آپ نظر ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہ دستخط سے چھوٹا ہوتا ہے اور کچھ اس طرح دکھائی دیتا ہے:
138KHwTqKNWGLoo8fK5i8UxYtwoC5tC8o7M9rY1CDEjT
2. SolScan کے سرچ بار میں ایڈریس کو کاپی اور پیسٹ کریں اور انٹر کا بٹن دبائیں۔

3. اب آپ اپنے تلاش کردہ اکاؤنٹ کے متعلق تمام دستیاب معلومات کو دیکھ سکیں گے۔ [Overview] کا سیکشن موجودہ اکاؤنٹ بیلنسز دکھاتا ہے، جب کہ نیچے والے ٹیبز بنیادی طور پر گزشتہ ٹرانزیکشن سے متعلق ہوتے ہیں۔

SolScan پر ٹوکنز کو کیسے تلاش کریں؟
ٹوکنز SolScan پر آسانی سے قابل توثیق ہیں اور آپ ان کی تفصیلات کو مکمل طور پر ظاہر کروا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف یہ کرنے کی ضرورت ہے:
2. SolScan کے سرچ بار میں ٹوکن ایڈریس کو کاپی اور پیسٹ کریں اور انٹر کا بٹن دبائیں۔ اس مثال میں، ہم نے Bitcoin (BTC) کے رواں کردہ ورژن کو استعمال کیا ہے، لیکن آپ Ethereum (ETH) کا رواں کردہ ورژن یا Solana نیٹ ورک میں کوئی دوسرا SPL-ٹوکن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹوکن ایڈریس اس طرح دکھائی دیتا ہے:
9n4nbM75f5Ui33ZbPYXn59EwSgE8CGsHtAeTH5YFeJ9E
2. اگر آپ نے ایڈریس صحیح طرح درج کیا ہے، تو آپ کو درج ذیل معلومات نظر آئیں گی۔

ٹوکنز
مکمل طور پر ڈائلیوٹ کردہ مارکیٹ کی حد | یہ وہ زیادہ سے زیادہ کُل سپلائی ہے جسے ٹوکن کی موجودہ قیمت سے ضرب دیا جاتا ہے۔ اسے ڈائلیوٹڈ کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں لاک کردہ ٹوکنز بھی شامل ہیں۔ |
زیادہ سے زیادہ کُل سپلائی | ٹوکنز کی کُل تعداد جو کسی خاص کرپٹو کرنسی کے لیے ہمیشہ موجود رہے گی، چاہے پہلے مائن کردہ ہو یا مستقبل میں جاری کیا گیا ہو۔ |
ہولڈرز | ٹوکن ہولڈ کرنے والے ایڈریسز کی تعداد۔ |
سماجی چینلز | ٹوکنز کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے لنکس۔ |
ٹوکن کا نام | اس فارمیٹ میں ٹوکن کا نام اور ٹِکر: [token name (TICKER)]۔ |
ٹوکن ایڈریس | ہر ٹوکن کے لیے ایک شناخت کار کے طور پر تفویض کردہ منفرد حروف اور اعداد پر مشتمل ایڈریس۔ |
ملکیتی پروگرام | کلاس کی ایک قسم اور منفرد ID جو بلاک چین میں ڈیٹا کو پڑھنے اور لکھنے کی ذمہ داری کے حامل کسی خاص ملکیتی پروگرام کی نشاندہی کرتی ہے۔ |
اختیار | وہ اکاؤنٹ (عموماً کثیر-دستخطی) جسے نیٹ ورک کے اندر ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ |
اعشاریہ جات | ایک ٹوکن کتنا قابل تقسیم ہے (اعشاریہ جات کی مجوزہ تعداد)۔ |
ٹیگز | ٹوکن کی نوعیت کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال ہونے والے وضاحتی ٹیگز۔ اسے یکساں زمرہ جاتی ٹوکنز کو تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ |
ٹرانزیکشنز | تمام ٹوکن ٹرانزیکشنز کی ایک مکمل اور ترتیب وار فہرست۔ |
ہولڈرز | ایسا ٹوکن ہولڈ کرنے والے تمام اکاؤنٹس کی مکمل فہرست جو ہولڈ کردہ کُل مقدار اور فیصد کے شیئر کے حساب سے ترتیب دی گئی ہے۔ |
تجزیہ: | ٹوکن کی تقسیم اور ہولڈرز پر مشتمل گرافس۔ |
مارکیٹس | ٹوکن کی معاونت کرنے والی تمام مارکیٹس اور جوڑوں کی فہرست۔ |
میں Solana کے فعال اکاؤنٹس کو کیسے تلاش کر سکتا ہوں؟
1. آپ [Analytics] پر کلک کر کے فعال اکاؤنٹس کی تعداد اور دیگر بلاک چین کے دیگر کلیدی میٹرکس کو معلوم کر سکتے ہیں۔

2. SolScan تجزیاتی صفحے پہ نیٹ ورک نوڈز، ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS)، نئے ٹوکنز، نئے NFTs، اور مزید کئی چیزوں کے بارے میں معلومات کی ایک وسیع حد موجود ہے۔ [Accounts] ہیڈر کے تحت، آپ روزانہ کے فعال والیٹس کی تعداد کو تلاش کر سکتے ہیں۔

3. نوٹ کریں کہ آپ بالائی دائیں کونے میں مختلف مدتوں کو منتخب کر سکتے ہیں۔

SolScan پر DeFi بورڈز تک کیسے رسائی حاصل کریں

2. آئیں Orca پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں۔ یہ ڈیش بورڈ کُل لاک کردہ مالیت (TVL)، حجم، اور ان کے لیکویڈیٹی پولز میں دستیاب فعال ٹریڈنگ کے جوڑوں کے متعلق بنیادی معلومات دکھاتا ہے۔

SolScan پر NFT بورڈز تک کیسے رسائی حاصل کریں
1. SolScan NFT ڈیش بورڈ کے ذریعے نئے NFTs، ٹریڈز، اور کلیکشنز دیکھنا آسان بناتا ہے۔ آپ ویب سائٹ کے ہیڈر میں اس سیکشن کو تلاش کر سکتے ہیں۔

2. NFT ڈیش بورڈ آپ کو Solana پر دستیاب کسی بھی NFT کے ذریعے تلاش کرنے کی اجازت دے گا۔ [Collections] ٹیب آپ کو حجم کی بنیاد پر NFT پراجیکٹس کی فہرست فراہم کرے گا۔ [Trades] ٹیب حال ہی میں ہونے والی فروخت کو دکھائے گا، جب کہ [New NFTs] سب سے حالیہ منٹس کی فہرست بنائے گا۔

اختتامی خیالات
چاہے آپ اپنے تازہ ترین میٹاورس NFTs کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں، کسی نوڈ کی چھان بین کرنا چاہتے ہیں، یا کسی نئے سٹارٹ اپ کا والیٹ چیک کرنا چاہتے ہیں، آپ کو Solana بلاک ایکسپلورر کی ضرورت ہو گی۔ یہ ٹول کسی بھی بلاک چین نیٹ ورک کے ایکو سسٹم کا ایک لازمی حصہ ہے۔ SolScan Solana کمیونٹی میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیزوں میں سے ایک بن چکا ہے، لہذا اس کے لے آؤٹ اور UI کو سمجھنا یقیناً معاون ثابت ہو گا۔