ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کس طرح سے کی جائے
ہوم
آرٹیکلز
ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کس طرح سے کی جائے

ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کس طرح سے کی جائے

جدید
شائع کردہ Mar 25, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
5m

TL؛DR

ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز، تکنیکی تجزیے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والیے پیٹرنز میں سے ایک ہیں۔ نہ صرف کرپٹو میں بلکہ اسٹاکس، انڈیسز، بانڈز، اور فاریکس ٹریڈنگ میں بھی۔ ہیمر کینڈلز، قیمت کی حرکات کی بنیاد پر ٹریڈ کرنے والے افراد کو قیمتوں میں اضافے یا کمی کے رجحان کے بعد آنے والی ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی میں مدد دے سکتی ہیں۔ سیاق و سباق اور ٹائم فریم کے مطابق، یہ کینڈل پیٹرنز، گھٹتے رجحان کے آخر میں مخالف سمت کی جانب حرکت اور بڑھتے رجحان کے بعد مخالف سمت کی جانب حرکت کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ دیگر تکنیکی اشاروں کے ساتھ مل کر، کینڈل اسٹک پیٹرنز ٹریڈرز کو لانگ اور شارٹ پوزیشنز کے لیے اچھے داخلی پوائنٹس فراہم کر سکتے ہیں۔

ایک قیمت میں اضافے پر مشتمل ہیمر کینڈلز میں ہیمر اور معکوس ہیمر شامل ہیں، جو کہ ایک گھٹتے رجحان کے بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ ان ہیمر کینڈلز کی ان اقسام میں ہینگنگ مین اور شوٹنگ اسٹار شامل ہیں جو قیمت میں کمی کی نشاندہی کرتی ہیں، نیز ایک بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد واقع ہوتے ہیں۔


تعارف 

ہیمر کینڈل اسٹک ایک ایسا پیٹرن ہے جو بہت ساری مالیاتی مارکیٹس میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ یہ کینڈل اسٹک کے مقبول ترین پیٹرنز میں سے ایک ہے جسے ٹریڈرز قیمت کی حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کے امکان کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ٹریڈنگ کے دیگر طریقوں، جیسے کہ بنیادی تجزیے اور مارکیٹ کے تجزیے کے دیگر ذرائع کے ساتھ مل کر، ہیمر کینڈل اسٹک کا پیٹرن ٹریڈنگ کے مواقع کے حوالے سے آگاہی فراہم کر سکتا ہے۔ یہ آرٹیکل آپ کو ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز اور ان کے مشاہدے کے طریقہ کار کے بارے میں بتائے گا۔



کینڈل اسٹکس کیسے کام کرتی ہیں؟

ایک کینڈل اسٹک چارٹ میں، ہر کینڈل اسٹک آپ کے منتخب کردہ ٹائم فریم کے مطابق، ایک مدت سے منسوب ہوتی ہے۔ اگر آپ روزمرہ کے چارٹ کو ملاحظہ کریں، تو ہر کینڈل ایک دن کی ٹریڈنگ کی سرگرمی کی عکاسی کرتی ہے۔ اگر آپ 4 گھنٹے کے چارٹ کو ملاحظہ کریں، تو ہر کینڈل 4 گھنٹے کی ٹریڈنگ کی عکاسی کرتی ہے۔

ہر کینڈل اسٹک کی ایک جاری قیمت اور اختتامی قیمت ہوتی ہے جو کہ کینڈل کی باڈی تشکیل دیتی ہے۔ ان کی ایک بتی (یا سایہ) بھی ہوتا ہے، جو اس مدت کے اندر  سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
اگر آپ کینڈل اسٹک چارٹس پر نئے آئے ہیں، تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ پہلے کینڈل سٹک چارٹس کے بارے میں ہمارے ابتدائی ہدایت نامے کو پڑھ لیں۔


ایک ہیمر کینڈل اسٹک کا پیٹرن کیا ہوتا ہے؟

ایک ہیمر کینڈل اسٹک اس وقت بنتی ہے جب کوئی کینڈل نیچے کی جانب موجود ایک لمبی بتی کے ساتھ ایک چھوٹی باڈی کی شکل میں نمودار ہوتی ہے۔ بتی (یا سائے) کا سائز موم بتی کی باڈی سے کم سے کم دوگنا زیادہ ہو گا۔ کسی نچلی جانب موجود بتی کا لمبا ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ فروخت کنندگان نے قیمت کو خریداروں کی طرف سے جاری قیمت سے اوپر پہنچائے جانے سے پہلے ہی اسے نیچے دھکیل دیا۔

ذیل میں آپ ابتدائی قیمت (1)، اختتامی قیمت (2)، اور اُس اتار چڑھاؤ کو ملاحظہ کر سکتے ہیں جو کہ بتی یا سائے (3) کو تشکیل دیتے ہیں۔


قیمت میں اضافے پر مبنی ہیمرز

ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن

ایک قیمت میں اضافے پر مبنی کینڈل اسٹک ہیمر تب بنتا ہے جب اختتامی قیمت ابتدائی قیمت سے اوپر ہو، جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس ٹریڈنگ کی مدت کے اختتام سے قبل خریداروں کو مارکیٹ پر قابو حاصل تھا۔


معکوس ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن

ایک معکوس ہیمر تب بنتا ہے جب ابتدائی قیمت اختتامی قیمت سے کم ہو۔ باڈی کے اوپر موجو لمبی بتی اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ اس حد تک خریداری کا دباؤ موجود تھا جو کہ قیمت کو اوپر کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم کینڈل بند ہونے سے پہلے بتدریج واپس پیچھے کھینچ لیا گیا۔ اگرچہ یہ قیمت میں اضافے پر اس حد تک مبنی نہیں ہے جتنا کہ ایک عام ہیمر کینڈل ہوتی ہے، تاہم معکوس ہیمر بھی مخالف سمت کی جانب ایک ایسی حرکت پر مبنی ہے جوکہ گھٹتے رجحان کے بعد نمودار ہوتی ہے۔


قیمت میں کمی پر مبنی ہیمرز

ہینگنگ مین کینڈل اسٹک

قیمت میں کمی پر مبنی ہیمر کینڈل اسٹک  ہینگنگ مین کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ تب واقع ہوتی ہے جب ابتدائی قیمت اختتامی قیمت سے اوپر ہو، نتیجتاً سرخ کینڈل بنتی ہے۔ قیمت میں کمی پر مبنی ہیمر کی بتی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مارکیٹ کو فروخت کے دباؤ کا سامنا رہا ہے، جوکہ نچلی جانب ممکنہ تبدیلی کی طرف اشارہ ہے۔


شوٹنگ اسٹار کینڈل اسٹک

قیمت میں کمی پر مبنی معکوس ہیمر شوٹنگ اسٹار کینڈل سٹک کہلاتا ہے۔ یہ بالکل ایک عام معکوس ہیمر کی مانند دکھائی دیتا ہے، لیکن یہ قیمت میں اضافے کی صورت میں مخالف سمت کی جانب حرکت کی بجائے قیمت میں کمی کی صورت میں مخالف سمت کی جانب حرکت کی نشاندہی کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، شوٹنگ اسٹارز کینڈل اسٹکس معکوس ہیمرز کی طرح ہوتی ہیں جو ایک بڑھتے رجحان کے بعد پیدا ہوتی ہیں۔ یہ اُس وقت بنتی ہیں جب ابتدائی قیمت اختتامی قیمت سے اوپر ہو، اور بتی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مارکیٹ کی اوپر کی جانب حرکت اپنے اختتام کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔


رجحان میں ممکنہ تبدیلیوں کی نشاندہی کے لیے ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز کا استعمال کس طرح سے کیا جائے

قیمت میں اضافے پر مبنی ہیمر کینڈلز قیمت میں کمی پر مبنی رجحانات کے دوران نمودار ہوتی ہیں، اور کسی گھٹتے رجحان کی نچلی سطح نشان زد کرتے ہوئے، قیمت میں ممکنہ تبدیلی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ مندرجہ ذیل مثال میں، ہمارے پاس قیمت میں اضافے پر مبنی ہیمر کینڈل اسٹک موجود ہے (TradingView سے لی گئی تصویر)۔


ایک قیمت میں کمی پر مبنی ہیمر کینڈل اسٹک یا تو ہینگنگ مین یا پھر ایک شوٹنگ اسٹار ہو سکتی ہے۔ یہ قیمت میں اضافے پر مبنی رجحانات کے بعد ہی نمودار ہوتی ہیں اور نچلی جانب ممکنہ تبدیلی کی نشاندی کرتی ہیں۔ مندرجہ ذیل مثال میں، ہمارے پاس ایک شوٹنگ اسٹار موجود ہے (TradingView سے لی گئی تصویر) ۔

در اصل، ٹریڈنگ میں ہیمر کینڈل اسٹکس کا استعمال کرنے کے لیے، آپ کو گزشتہ اور اگلی کینڈلز کے تناظر میں ان کی پوزیشن پر غور کرنا پڑتا ہے۔ سیاق و سباق کی بنیاد پر تبدیلی کا پیٹرن یا تو مسترد کردیا جائے گا یا پھر اس کی تصدیق کر دی جائے گی۔ آیئے ہیمر کی ہر قسم پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں۔


ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز کے مضبوط اور کمزور پہلو

ہر کینڈل اسٹک پیٹرن کے اپنے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں۔ بالآخر، کوئی بھی تکنیکی تجزیاتی ٹول یا اشارہ کسی بھی مالیاتی مارکیٹ میں 100% منافعے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ ہیمر کینڈل اسٹک چارٹ کے پیٹرنز اس صورت میں مزید بہتر انداز میں کام کرتے ہیں، جب انہیں ٹریڈنگ کی دیگر حکمت عملیوں کے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے، جیسے کہ، متحرک اوسط، رجحانی لکیریں، RSI، MACD اور Fibonaci۔

مضبوط پہلو

  • ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن کا استعمال کسی بھی مالیاتی مارکیٹ میں رجحان کی تبدیلیوں کی نشاندہی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

  • ٹریڈرز متعدد ٹائم فریمز میں ہیمر کے پیٹرنز کا استعمال کر سکتے ہیں، جو کہ انہیں سوئنگ ٹریڈنگ اور ایک روزہ ٹریڈنگ، دونوں کے لیے کارآمد بناتا ہے۔

کمزور پہلو

  • ہیمر کینڈل اسٹک کے پیٹرنز سیاق و سباق پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ رجحان کی تبدیلیاں واقع ہوں گی۔

  • ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرنز بذات خود، زیادہ قابل اعتبار نہیں ہیں۔ ٹریڈرز کو چاہیئے کہ کامیابی کے امکان میں اضافے کے لیے ان کو دیگر حکمت عملیوں اور ٹولز کے ساتھ یکجا کریں۔


ہیمر کینڈل اسٹک بمقابلہ Doji: فرق کیا ہے

Dojis ہیمرز ہی کی مانند ہوتے ہیں لیکن ان کی باڈی نہیں ہوتی۔ ایک Doji کینڈل اسٹک ایک ہی قیمت پر شروع اور ختم ہوتی ہے۔ جبکہ ایک ہیمر کینڈل اسٹک قیمت میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، ایک Doji عموماً استحکام، تسلسل یا مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ Doji کینڈلز عام طور پر غیر جانبدار پیٹرنز کی حامل ہوتی ہیں، لیکن بعض صورتحالوں میں یہ قیمت میں اضافے یا کمی پر مبنی رجحانات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

Dragonfly Doji بغیر جسم کے ہیمر یا ہینگنگ مین کی طرح نظر آتا ہے۔ 


Gravestone Doji معکوس ہیمر یا ایک شوٹنگ اسٹار ہی کی طرح ہوتا ہے۔

پھر بھی، ہیمرز اور Dojis، محض ذاتی بنیادوں پر کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتیں۔ آپ کو چاہیئے کہ ہمیشہ سیاق و سباق کو مد نظر رکھیں، جیسے کہ مارکیٹ کا رجحان، دیگر کینڈلز، ٹریڈنگ کا حجم، اور دیگر میٹرکس۔


اختتامی خیالات

اگرچہ ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن ایک کارآمد ٹول ہے جو کہ رجحان میں ممکنہ تبدیلیوں کی نشاندہی میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے، تاہم ضروری نہیں کہ فقط یہ پیٹرنز ہی خریداری یا فروخت کا کوئی اشارہ ہوں۔ دیگر ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کی طرح، ہیمر کینڈلز اس وقت زیادہ کارآمد ثابت ہوتی ہیں جب دوسرے تجزیاتی ٹولزاور تکنیکی اشاروں کے ساتھ یکجا کی جائیں۔

آپ کو اپنے ٹریڈز کے انعامات کے تناسب کا جائزہ لے کر، خطرے کی معقول نظم کاری کا انتظام بھی کرنا چاہیئے۔ آپ کو شدید اتار چڑھاؤ کے اوقات میں کسی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے اسٹاپ خسارے کے آرڈرز کا استعمال بھی کرنا چاہیئے۔