تعارف
اس مضمون میں، ہم کرپٹو کرنسی سے متعلق سب سے عام دھوکوں میں سے چند ایک کی نشاندہی کریں گے۔
1. سوشل میڈیا پر تحائف کے دھوکے
یہ حیرت انگیز بات ہے کہ ان دنوں ہر ایک Twitter اور Facebook کے لائکس پر کس قدر فراخ دلی کا مظاہرہ کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔ زیادہ پہنچ والے کسی ٹویٹ کے جوابات چیک کریں، اور آپ کو بلاشبہ یہ نظر آئے گا کہ آپ کی پسندیدہ کرپٹو کمپنیز یا اثر و رسوخ والے افراد تحائف بانٹ رہے ہیں۔ اگر آپ انہیں صرف 1 BNB/BTC/ETH بھیجیں، تو وہ آپ کو اس رقم کا 10x واپس بھیجنے کا وعدہ کرتے ہیں! مشکل ہی لگتا ہے کہ یہ درست ہو، ہے نا؟ ایسا اس لیے ہے کہ بدقسمتی سے، یہ درست نہیں ہے۔ ان میں سے کئی دھوکے بازیوں میں ملوث ہونا ایک عمومی بات بن چکی ہے۔
اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کہ کوئی شخص تحائف بانٹنے کا ایک ایسا قانونی طور پر درست سلسلہ چلا رہا ہو کہ جس میں پہلے آپ کو اپنی رقم بھیجنے کی ضرورت ہو۔ سوشل میڈیا پر، آپ کو اس قسم کے پیغامات کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ ان اکاؤنٹس سے موصول ہو سکتے ہیں جو آپ کے جان پہچان اور انسیت رکھنے والوں سے مماثل ہوں، لیکن یہ بھی ایک چال ہے۔ رہی بات ان درجنوں جوابات کی جو کہ اس مذکورہ اکاؤنٹ کی سخاوت کے لیے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہوں – یہ جعلی اکاؤنٹس یا بوٹس ہوتے ہیں جو کہ تحائف کی تقسیم پر مبنی اس دھوکے کے حصے کے طور پر جاری کردہ ہوتے ہیں۔
لہٰذا یہ کہنا کافی ہے، کہ آپ کو انہیں محض نظر انداز کرنا چاہیئے۔ اگر آپ کو واقعی لگے کہ وہ قانونی طور پر درست ہیں، تو ان پروفائلز پر ذرا تفصیلی نظر ڈالیں، اور آپ کو فرق واضح ہوتے نظر آئیں گے۔ جلد ہی آپ کو اس حقیقت کا ادراک ہو جائے گا کہ Twitter ہینڈل یا Facebook پروفائل جعلی ہے۔
حتیٰ کہ اگر Binance یا کوئی دوسرا ادارہ تحائف کی تقسیم کا کوئی سلسلہ منعقد کرے، تو ایسا کوئی قانونی طور پر درست سلسلہ آپ سے پیشگی فنڈز بھیجنے کا تقاضہ نہیں کرے گا۔
2. پیرامڈ(Pyramid) اور پونزی(Ponzi) اسکیمز
Pyramid اور Ponzi اسکیمز قدرے مختلف ہیں، لیکن ہم ان کی مماثلتوں کی وجہ سے انہیں ایک ہی زمرے میں رکھ رہے ہیں۔ دونوں ہی صورتوں میں، اسکیم کا انحصار ایک ایسے شرکت کرنے والے پر ہوتا ہے جو کہ بے تحاشہ منافع کا لالچ دے کر نئے ممبرز کو شریک کرواتا ہے۔
پونزی اسکیمز
پونزی اسکیم میں، آپ کو ایسی سرمایہ کاری کے موقع کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا جس میں منافع جات کی ضمانت دی جاتی ہے۔(ایسا ہو تو آپ کو چوکنا ہو جانا چاہیئے!) عام طور پر، یہ اسکیم پورٹ فولیو کی نظم کاری کی سروس کی آڑ میں چھپی ہوئی نظر آئے گی۔ حقیقتاً، اس میں کوئی جادوئی عمل کار فرما نہیں ہے – ’’منافع جات‘‘ محض دیگر سرمایہ کاروں کی رقوم ہیں۔
منتظمین سرمایہ کار کی رقم لیں گے اور اسے ایک پول میں شامل کریں گے۔ پول میں رقم کا اضافہ صرف نئے شرکت کرنے والوں کے آنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ ایک ایسے سلسلے کے طور پر کہ جو مزید نئے آنے والوں کے شامل ہونے کی صورت میں جاری رہتا ہے، نسبتاً پرانے سرمایہ کاروں کو نئے سرمایہ کاران کی رقم سے ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس دھوکے کا پتہ تب چلتا ہے جب مزید رقم کا اضافہ ہونا بند ہو جائے – پرانے سرمایہ کاران کو ادائیگی برقرار نہ رکھ پانے کی صورت میں، اسکیم اختتام کو پہنچ جاتی ہے۔
فرض کریں، کہ مثال کے طور پر، ایک سروس مہینے کے اختتام پر 10% منافع جات کی ضمانت دیتی ہے۔ آپ $100 کی صورت میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ منتظم پھر کسی دوسرے ’صارف‘ کو پھانستا ہے، $100 کی سرمایہ کاری وہ بھی کر لیتا ہے۔ اس نئی حاصل شدہ رقم کا استعمال کرتے ہوئے، وہ مہینے کے آخر میں آپ کو $110 ادا کر سکتا ہے۔ لیکن دوسرے صارف کو ادائیگی کرنے کے لیے، اسے کسی اور صارف کو بھی شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ سلسلہ تب تک جاری رہتا ہے جب تک اسکیم اپنے اختتام کے ناگزیر مرحلے تک نہیں پہنچ جاتی۔
پیرامڈ اسکیمز
پیرامڈ اسکیم میں، شرکت کرنے والے لوگوں کو تھوڑا زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیرامڈ کی سب سے اونچی سطح پر منتظم ہوتا ہے۔ وہ خود سے نچلی سطح پر کام کرنے کے لیے متعدد لوگ بھرتی کریں گے، اور ان میں سے ہر ایک اپنے لیے الگ تعداد میں لوگ بھرتی کرے گا، اور یہ سلسلہ یوں چلتا رہے گا۔ نتیجتاً، ایک ایسا بہت بڑا ڈھانچہ قائم ہو جاتا ہے جو نہایت سرعت سے بڑھتا جاتا ہے اور نئی سطوحات کی تخلیق کی صورت میں اس کی نئی شاخیں بنتی جاتی ہیں (اسی وجہ سے اسے پیرامڈ کہا جاتا ہے)۔

ابھی تک جو وضاحت ہم نے کی ہے یہ کسی بہت بڑے (قانونی طور پر درست) کاروبار کا خاکہ ہو سکتا ہے۔ لیکن پیرامڈ اسکیم ان وعدوں کی بنا پر مختلف ہے جو یہ آمدنی کے ضمن میں اپنے نئے ممبرز سے کرتی ہے۔ مثال کچھ یوں لیجیے کہ منتظم $100 کے عوض ایلس اور بوب کو نئے ممبرز شامل کرنے کے حقوق دیتا ہے، اور ان کے متعلقہ آمدنی سے 50% کٹوتی کرتا ہے۔ ایلس اور بوب یہی پیشکش ان لوگوں کو کرتے ہیں جنہیں وہ بھرتی کریں۔ (اپنی ابتدائی سرمایہ کاری واپس حاصل کرنے کے لیے انہیں کم از کم دو بھرتیاں کرنی ہوں گی)۔
مثلاً، اگر ایلس کیرول اور ڈین دونوں کو ممبر شپ فروخت کرے ( ہر ایک $100 کے عوض)، تو اس کے پاس $100 رہ جائیں گے کیوںکہ اس کی آمدنی کا آدھا حصہ لازماً اس کی بالائی سطح کو منتقل ہونا چاہیئے۔ اگر کیرول بھی ممبر شپس بیچنے لگ جائے، تو انعامات اوپری سطح کی جانب بڑھنے لگیں گے – ایلس کو کیرول کی آمدنی کا آدھا حصہ ملے گا، اور منتظم کو ایلس کے نصف کا نصف۔
جیسے جیسے پیرامڈ اسکیم بڑھتی جاتی ہے، پرانے ممبرز کی آمدنی کا سلسلہ زیادہ ہوتا جاتا ہے کیونکہ تقسیم کی لاگتیں زیریں سے بالائی سطوحات پر منتقل ہو جاتی ہیں۔ لیکن تیز رفتار بڑھوتری کی وجہ سے، یہ ماڈل زیادہ دیر قائم نہیں رہ پاتا۔
کبھی کبھار، شرکت کرنے والے کسی پراڈکٹ یا سروس کے بیچنے کے حقوق کے لیے ادائیگی کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ نے مخصوص متعدد سطوحات پر مبنی تشہیری (MLM) کمپنیز کے بارے میں اس نہج پر پیرامڈ اسکیمز چلانے کے الزامات کے بارے میں سن رکھا ہو گا۔
3. جعلی موبائل ایپس
اگر آپ احتیاط نہیں کرتے تو جعلی ایپس کی نشاندہی کرنے والے علامات آسانی سے نظر انداز ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر، یہ دھوکے بازیاں صارفین کو مشکوک ایپلیکیشنز– جن میں سے کچھ ان کی نقل ہوں گے جو مشہور ہیں، ڈاؤن لوڈ کرنے پر آمادہ کریں گی۔
جب صارفی مشکوک ایپ انسٹال کر لیتا ہے، تو ہر چیز طے شدہ منصوبے کے مطابق کرم کرنے لگتی ہے۔ تاہم، یہ ایپس خاص طور پر آپ کی کرپٹو کرنسیز چرانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ کرپٹو کی دنیا میں، بہت سارے ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ صارفین نے ایسے مشکوک ایپس ڈاؤن لوڈ کیے جن کے ڈویلپرز نے کسی بڑی کرپٹو کمپنی کا روپ دھارا ہوا تھا۔
ایسی صورت میں، جب صارف کو والیٹ فنڈ کرنے یا ادائیگیاں کرنے کے لیے ایڈریس پیش کیا جاتا ہے، تو وہ دراصل دھوکے باز کے زیر ملکیت ایڈریس میں فنڈز بھیج رہے ہوتے ہیں۔ بلاشبہ، ایک بار فنڈز ٹرانسفر کرنے کے بعد، ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس سے اس عمل کی تنسیخ ہو سکے۔
ایک اور چیز جو کہ ان دھوکے بازیوں کو مزید موثر بناتی ہے وہ ان کی درجہ بندی کی پوزیشن ہے۔ مشکوک ایپس ہونے کے باوجود، کچھ کی درجہ بندی Apple Store یا Google Play Store میں بہتر ہو سکتی ہے، جس سے ان کے قانونی طور پر درست ہونے کا گمان گزر سکتا ہے۔ ان کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے، آپ کو صرف آفیشل ویب سائٹ یا کسی متعبر ماخذ کی جانب سے دیے گئے لنک سے ہی ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیئے۔ Apple Store یا Google Play Store استعمال کرتے وقت آپ کو نشر کرنے والے کے اسناد کی جانچ بھی کر لینی چاہیئے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
4. فشنگ
ایسا کوئی خاص طریقہ واردات نہیں ہے کہ جس پر دھوکے باز ذاتی معلومات کے حصول کی کوشش کرتے ہوئے انحصار کرتے ہوں۔ آپ کو ایسی ای میلز موصول ہو سکتی ہیں جو کہ آپ کو آپ کے ایکسچینج اکاؤنٹ میں کسی ایسے مسئلے کی اطلاع دے رہے ہوں، جس کے حل کے لیے آپ کا کسی لنک پر جانا درکار ہو۔ یہ لنک آپ کو ایک –اصل کی طرز پر بنی ہوئی – جعلی ویب سائٹ پر لے کر جائے گا جو آپ سے لاگ ان کرنے کی درخواست کرے گی۔ اس طرح سے، حملہ کرنے والے آپ کے اسناد چرا لیتے ہیں، اور ممکنہ طور پر آپ کی کرپٹو کرنسی بھی۔
اگر کسی کو آپ کے سیڈ ورڈز کا علم ہو جائے، تو انہیں آپ کے فنڈز تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ کسی بھی صورت میں وہ کسی پر ظاہر نہیں کیے جانے چاہیئں، یہاں تک کہ قانونی طور پر درست کمپنیز پر بھی نہیں۔ والیٹس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آپ کے سیڈ کا علم ہونا ضروری نہیں ہے، چنانچہ یہ فرض کرنا درست ہے کہ جو بھی اس بارے میں پوچھے وہ دھوکے باز ہے۔
جہاں تک ایکسچینج اکاؤنٹ کی بات ہے، Binance آپ کے پاس ورڈ کے بارے میں بھی، کبھی نہیں پوچھے گا۔ اور دیگر سروسز بھی ایسا ہی کرتی ہیں۔ اگر آپ کو کوئی غیر مصدقہ مواصلت وصول ہو تو اس میں ملوث ہو جانا بہتر اقدام نہیں ہے، بلکہ ان کی آفیشل سائٹ پر موجود رابطے کی تفصیلات کے ذریعے ان سے رابطہ کرنا ہے۔
کچھ دیگر سکیورٹی سے متعلقہ مشوروں میں یہ شامل ہیں:
- ان ویب سائٹس کے URL چیک کرنا جو آپ ملاحظہ کر رہے ہوں۔ ایک عام ہتھکنڈا ایسی ڈومین رجسٹر کرنا ہے جو کہ اصل کمپنی سے بہت زیادہ مشابہہ ہو ( جیسے، binnance.com)۔
- ان ڈومینز کو بُک مارک کر لیں جنہیں آپ کثرت سے ملاحظہ کرتے ہیں۔ سرچ انجنز پر مشکوک چیزیں بھی نظر آ سکتی ہیں۔
- کسی موصولہ پیغام کے بارے میں شک ہو، تو اسے نظر انداز کر دیں اور آفیشل ذرائع سے اس کاروبار یا فرد سے رابطہ کریں۔
- کسی بھی شخص کو آپ کی نجی کلیدوں یا سیڈ فریسز کے بارے میں جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔
5. ذاتی مفادات
معروضی طور پر کسی پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے قابل ہونے کے لیے، آپ کو مختلف عوامل پر ایک ساتھ نظر ڈالنی ہو گی۔ ممکنہ سرمایہ کاریوں کے بارے میں تحقیق کرنے کے لیے ہر ایک کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔ ذیل میں چند ایسے سوالات ہیں جن سے شروع کیا جا سکتا ہے:
- کوائنز یا ٹوکنز کس طرح سے تقسیم کیے گئے ہیں؟
- کیا سپلائی کی اکثریت چند اداروں کے ہاتھوں میں مرکوز ہے؟
- اس مخصوص پراجیکٹ کے پاس بیچنے کے لیے منفرد نکتہ کونسا ہے؟
- کونسے دوسرے ایسے پراجیکٹ ہیں جو یہی کام کر رہے ہیں، اور یہ والا بہتر کیوں ہے؟
- اس پراجیکٹ پر کون کام کر رہا ہے؟ کیا اس ٹیم کی گزشتہ کارکردگی اچھی رہی ہے؟
- کمیونٹی کس طرح کی ہے؟ کیا بنایا جا رہا ہے؟
- کیا دنیا کو واقعی میں اس کوائن/ٹوکن کی ضرورت ہے؟
اختتامی خیالات
مجرمانہ عناصر کے پاس سادہ لوح کرپٹو کرنسی صارفین کے فنڈز ہتھیانے کے طریقوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سب سے عام دھوکے بازیوں سے صریح طور پر بچنے کے لیے، آپ کو مستقلاً محتاط اور ان فریقین کی جانب سے استعمال شدہ اسکیمز سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیشہ جانچ کریں کہ آپ آفیشل ویب سائٹس/ایپلیکیشنز استعمال کر رہے ہوں، اور یاد رکھیں: اگر سرمایہ کاری حقیقت سے ماورا لگ رہی ہے، تو شاید ایسا ہی ہو گا۔