TL؛DR
لچکدار سپلائی ٹوکنز کی گردشی سپلائی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ اس کے پیچھے تصور یہ ہے کہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بجائے، اصل تبدیلی یہ آتی ہے کہ ری بیسز کہلائے جانے والے واقعات کے ذریعے ٹوکن کی سپلائی تبدیل ہو جاتی ہے۔
ذرا سوچیے کہ اگر Bitcoin پروٹوکول یہ ایڈجسٹ کر پاتا کہ ہدفی قیمت کو حاصل کرنے کے لیے صارف کے والیٹ میں Bitcoin کی کتنی تعداد موجود ہے۔ آج آپ کے پاس 1 BTC ہے۔ کل آپ بیدار ہوں، تو آپ کے پاس 2 BTC ہوں، لیکن دونوں کی مالیت کل کے مقابلے میں نصف رہ گئی ہو۔ ری بیس کا میکانزم کچھ اسی طرح سے کام کرتا ہے۔
تعارف
ان کے پس پشت موجود منفرد میکانزم بہت سے تجربات کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ ٹوکنز کیسے کام کرتے ہیں۔
لچکدار سپلائی کا ٹوکن کیا ہوتا ہے؟
ذرا ٹھہریں، کیا ایسی بہت سی کرپٹو کرنسیز نہیں جو تبدیل ہوتی سپلائی کے ساتھ عمل درآمد انجام دیتی ہیں؟ جی ہاں، کسی حد تک۔ فی الوقت، ہر بلاک کے ساتھ 6.25 نئے BTC منٹ کیے جاتے ہیں۔ 2024 میں نصف ہونے کے بعد، یہ تعداد فی بلاک 3.125 تک کم ہو جائے گی۔ یہ ایک ایسی شرح ہے جس کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے، تاکہ ہم تخمینہ لگا سکیں کہ اگلے سال یا اگلی بار نصف ہونے کے بعد BTC کتنی تعداد میں باقی رہے گا۔
سپلائی لچکدار ٹوکنز مختلف طریقے سے کام کرتے ہیں۔ جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے، ری بیسنگ کا طریقہ کار وقفے وقفے سے ٹوکن کی گردشی سپلائی کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ چلیں یوں کہہ لیتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک ایسا لچکدار سپلائی کا ٹوکن موجود ہے جو کہ 1 USD مالیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اگر قیمت 1 USD سے زیادہ ہے، تو ری بیس موجودہ سپلائی کو بڑھا دے گا، جس سے ہر ٹوکن کی مالیت کم رہ جائے گی۔ اس کے برعکس، اگر قیمت 1 USD سے کم ہو، تو ری بیس سپلائی کم کر دے گا، جس سے ہر ٹوکن کی مالیت میں اضافہ ہو جائے گا۔
عملی نقطہ نگاہ سے اس کا کیا مطلب ہو گا؟ اس صورت میں صارف کے والیٹ میں ٹوکنز کی تعداد تبدیل ہو جاتی ہے اگر ری بیس واقع ہو جائے۔ فرض کریں کہ ہمارے پاس Rebase USD (rUSD) نام کا فرضی ٹوکن موجود ہو، جو 1 USD کی قیمت کو اپنا ہدف مقرر کرتا ہے۔ اپنے ہارڈ ویئر والیٹ میں آپ کے پاس 100 rUSD محفوظ ہیں۔ فرض کریں کہ قیمت 1 USD سے کم ہو جاتی ہے۔ ری بیس واقع ہو جانے کے بعد، آپ کے والیٹ میں صرف 96 rUSD رہ جائیں گے، لیکن بیک وقت، ہر ایک کی قیمت ری بیس سے پہلے ہونے والی قیمت سے نسبتاً زیادہ مالیت کی حامل ہو گی۔
اس کے پیچھے تصور یہ ہے کہ ری بیس کے بعد کُل سپلائی کے متناسب ہونے والی آپ کی ہولڈنگز میں تبدیلی نہ ہوئی ہو. اگر ری بیس سے پہلے آپ کے پاس سپلائی کا 1% تھا، تو اس کے بعد بھی آپ کے پاس 1% ہونا چاہیئے، چاہے آپ کے والیٹ میں کوائنز کی تعداد تبدیل ہی کیوں نہ ہوئی ہو۔ مطلب یہ ہے کہ، قیمت خواہ جو بھی ہو، نیٹ ورک کا آپ کا شیئر برقرار رہے۔
ری بیسنگ ٹوکن کی مثالیں
Ampleforth
Ampleforth لچکدار سپلائی کے ساتھ کام کرنے والے اولین کوائنز میں سے ایک ہے۔ Ampleforth ایک غیر ضمانتی مصنوعی شئے بننے کے لیے کوشاں ہے، جس میں 1 AMPL 1 USD کی قیمت اپنا ہدف مقرر کرتا ہے۔ ری بیسز ہر 24 گھنٹوں میں ایک بار واقع ہوتی ہیں۔
اگرچہ تکنیکی طور پر یہ اسٹیبل کوائن ہے، تاہم AMPL قیمت کا چارٹ آپ کو یہ دکھاتا ہے کہ لچکدار سپلائی ٹوکنز کس قدر متغیر ہو سکتے ہیں۔

AMPL $1 کی قیمت اپنا ہدف مقرر کرتا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی یہ کافی متغیر ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بات ذہن نشین رہے کہ قیمت کا یہ چارٹ صرف انفرادی AMPL ٹوکنز کی قیمت دکھاتا ہے، اور سپلائی میں تبدیلی کو زیر غور نہیں لاتا۔ اس کے باوجود بھی، Ampleforth بہت زیادہ متغیر ہے، جو کہ اس کوائن کے ساتھ تعامل انجام دینے کو خطرناک بنا دیتا ہے۔

لوگرتھم اسکیل پر AMPL مارکیٹ کیپ۔
Yam Finance
YAM ایک مکمل طور پر کمیونٹی کی ملکیت میں ہونے والا تجربہ ہے، کیونکہ تمام ٹوکنز لیکویڈیٹی مائننگ کے ذریعے تقسیم کیے گئے ہیں۔ کوائن کے لانچ سے پہلے مائن کرنے کا تصور نہیں تھا، نہ ہی کوئی بانی مختص کیا جاتا تھا – منافع جاتی فارمنگ اسکیم کے ذریعے ان ٹوکنز کے حصول کے مواقع سب کے لیے یکساں تھے۔
ایک بالکل نئے اور غیر معروف پراجیکٹ کے طور پر، Yam نے دو دن سے بھی کم وقت میں اپنے اسٹیکنگ پولز میں 600 ملین ڈالرز مالیت کو لاک کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لیکویڈیٹی میں اضافے کی وجہ یہ بات بنی ہو گی کہ کس طرح سے YAM فارمنگ بہت زیادہ مقبول ہونے والے DeFi کوائنز میں سے کچھ کے ہولڈرز کو ہدف بنا رہی تھی۔ یہ COMP، LEND، LINK، MKR، SNX، ETH، YFI، اور ETH-AMPL Uniswap LP ٹوکنز تھے۔
تاہم، ری بیسنگ کے میکانزم میں ایک خرابی کی وجہ سے، طے شدہ کے مقابلے میں بہت زیادہ سپلائی منٹ کی گئی تھی۔ آخر کار کمیونٹی کی جانب سے فنڈ کردہ آڈٹ اور مشترکہ کوشش کی بدولت پراجیکٹ ری لانچ کیا گیا اور ایک نئے ٹوکن کے معاہدے پر منتقل کیا گیا۔ Yam کا مستقبل اب مکمل طور پر YAM ہولڈرز کے ہاتھ میں ہے۔
لچکدار سپلائی کے ٹوکنز کے خطرات
لچکدار سپلائی ٹوکنز میں خطرے کا امکان بہت زیادہ ہے اور ان سے متعلقہ سرمایہ کاریاں بھی نہایت خطرناک ہیں۔ آپ کو ان میں صرف اس صورت میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے جب آپ اس بات کا پورا ادراک رکھتے ہوں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ یاد رکھیں، صرف قیمت کے چارٹس دیکھنا ہی کافی نہیں ہو گا، کیونکہ ری بیسز کے بعد آپ کے ہولڈ کردہ ٹوکنز کی تعداد بدل جائے گی۔
یقیناً، یہ آپ کے نفع جات میں بھی مثبت اضافہ کر سکتا ہے، تاہم یہ آپ کے خسارہ جات میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔ اگر ٹوکن کی قیمت گرنے کی وجہ سے ری بیسز واقع ہو جائیں، تو آپ کو صرف ٹوکن کی قیمت گرنے سے ہی مالی نقصان نہیں ہو گا، بلکہ ہر ری بیس کے بعد آپ کی ملکیت میں موجود ٹوکنز کی تعداد کم ہوتی جائے گی!
چونکہ انہیں سمجھنا کافی مشکل ہے، لہٰذا ری بیسنگ کے ٹوکنز میں سرمایہ کاری کرنا ممکنہ طور پر زیادہ تر ٹریڈرز کے لیے خسارے کا سبب بنے گا۔ لچکدار سپلائی ٹوکنز میں صرف تبھی سرمایہ کاری کریں جب آپ ان کے پیچھے موجود میکانزمز کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔ بصورت دیگر، آپ کو اپنی سرمایہ کاری پہ قابو نہیں ہو گا اور آپ سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کر سکیں گے۔
اختتامی خیالات
لچکدار سپلائی ٹوکنز DeFi میں قابل دید جدتوں میں سے ایک ہیں۔ جیسا کہ ہم جائزہ لے چکے ہیں، یہ وہ کوائنز اور ٹوکنز ہیں جو کہ الگورتھم کی بنیاد پر اپنا سپلائی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور ایک ہدفی قیمت حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا لچکدار سپلائی ٹوکنز محض ایک دلچسپ تجربہ ہیں، یا پھر وہ کبھی خاطرہ خواہ طور پر منظر عام پر آ سکیں گے اور اپنی ایک صنعت بنا سکیں گے؟ یہ کہنا مشکل ہے، لیکن یقینا DeFi پروٹوکول کے ایسے نئے ڈیزائنز بن رہے ہیں جو کہ یہ خیال مزید آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔