کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کیا ہے؟

کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Mar 13, 2023اپڈیٹ کردہ Oct 24, 2023
7m

یہ آرٹیکل کمیونٹی کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے۔ اس آرٹیکل میں PureStake کے CEO، Derek Yoo نے حصہ لیا ہے، جو کراس چین سے مربوط ایپلیکیشنز کے لیے Moonbeam کے پلیٹ فارم کی ایک تخلیق کار ٹیم ہے۔

اس آرٹیکل میں دی گئی آراء تعاون کنندہ/مصنف کی ہیں اور ضروری نہیں کہ یہ Binance اکیڈمی کی آراء کی عکاسی کرتی ہوں۔

TL;DR 

کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت ایپلیکیشنز کو مختلف بلاک چین نیٹ ورکس پر ایک دوسرے کے ساتھ مواصلت اور تعامل کرنے کی استعداد فراہم کرتی ہے۔ یہ مختلف سسٹمز کے درمیان ڈیٹا اور مالیت کی ٹرانسفر کی اجازت دیتی ہے، جو اضافہ کردہ رابطہ اور ہموار انضمام کی فراہم کرتی ہے۔ 

بلاک چین میں باہمی عمل کی صلاحیت سے کیا مراد ہے؟ 

بلاک چینز کے تناظر میں باہمی عمل کی صلاحیت سے مراد کسی بلاک چین کی دیگر بلاک چینز کے ساتھ آزادانہ طریقے سے ڈیٹا ایکسچینج کرنے کی صلاحیت ہے۔ کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت اسمارٹ معاہدہ جات کو مختلف چینز پر ایک دوسرے کے ساتھ مواصلت کرنے کا موقع دیتی ہے، جبکہ اس دوران انہیں چینز کے مابین اصل ٹوکنز بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مثلاً، اثاثہ جات، سروسز، اور ٹرانزیکشنز بلاک چین پر بطور دستاویز کاری ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ ایک بلاک چین پر جو بھی سرگرمی ہوتی ہے، صحیح باہمی عمل کی صلاحیت کے حل کے ساتھ اس کی نمائندگی کسی اور بلاک چین پر بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس چیز سے قطع نظر کہ ایپلیکیشنز کس بلاک چین پر موجود ہیں، یہ کسی بھی اثاثے کے ساتھ کام کر سکتی ہیں۔

باہمی عمل کی صلاحیت کیوں اہم ہے؟ 

بلاک چینز آج بھی اُسی پوزیشن میں ہیں جیسے وہ انٹرنیٹ کے ابتدائی دنوں میں تھے: بہت سے ایسے مخصوص کردہ ایکو سسٹمز ہیں جو معلومات کا تبادلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ 

باہمی عمل کی صلاحیت اور مربوط کاری کا یہ فقدان بلاک چین ٹیکنالوجی کو زیادہ وسیع طور پر اپنانے میں نماٰیاں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، کیونکہ یہ چیز مختلف نیٹ ورکس پر ڈیٹا اور مالیت کے ہموار بہاؤ کو روکتی ہے۔ 

ایک ڈویلپر کے نقطہ نظر سے، ہر تنصیب کاری ایک مخصوص کردہ اور خود مختار مثال کی تشکیل کرتی ہے، جس کے نتیجے میں بیک اینڈ معاہدہ جات ایک دوسرے سے غیر مربوط اور بے خبر ہوتے ہیں۔ مثلاً، ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) کی DApp کو انفرادی طور پر Ethereum، BNB چین، اور Polygon نیٹ ورکس پر تنصیب کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ یہ DApps کے ہر ورژن کو مخصوص کیے جانے کا باعث بنتا ہے۔ 

بطور صارف، ایک سے زائد جگہ پر تنصیب کاری کی حکمت عملی کئی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ ایک بلاک چین سے کسی اور بلاک چین پر ٹوکنز کی ہموار ٹرانسفر کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ عموماً ایسے عمل میں کیا جاتا ہے جس میں اثاثہ جات کو ماخذ بلاک چین پر ضائع کیا جاتا ہے اور فریق ثالث برج کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ بلاک چین پر دوبارہ منٹ کیا جاتا ہے۔ یہ عمل وقت طلب اور پریشان کن ہو سکتا ہے، جو منقسم ڈیٹا کے مقامات اور خراب صارفی تجربے کا سبب بنتا ہے۔ متعدد بلاک چینز پر اثاثہ جات ہولڈ کرنے سے منسلک سکیورٹی کے خطرات بھی نمایاں ہو سکتے ہیں، جو ہیکس اور فنڈز کے ممکنہ نقصان کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کے حل 

کراس چین مربوط کاری بہتر ہو رہی ہے کیونکہ ڈویلپرز ایسے حل بنا رہے ہیں جو مختلف نیٹ ورکس پر مربوط کرنے اور ڈیٹا اور مالیت کا تبادلہ کرنے کا عمل مزید آسان بنائیں گے۔ اس طرح زیادہ صارف دوست اور باہم مربوط بلاک چینز ایپلیکیشنز کے لیے نئے امکانات ان لاک ہو سکتے ہیں۔

کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لے مختلف حکمت عملیاں موجود ہیں۔ یہاں، ہم نے حل کی وسیع اقسام کو نمایاں کرنے کے لیے کچھ مثالیں شامل فہرست کی ہیں۔ 

چین لنک

Chainlink کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کا پروٹوکول (CCIP) ڈویلپ کر رہا ہے، جو کراس چین مواصلت، بشمول پیغام رسانی اور ٹوکن ٹرانسفرز کو فعال کرنے کے لیے ایک اوپن سورس معیار ہے۔ CCIP کا ہدف ایک معیاری انٹرفیس استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں بلاک چین نیٹ ورکس کے درمیان عالمگیر رابطہ قائم کرنا ہے۔ اس کے اندر کراس چین ایپلیکیشنز اور سروسز بنانے کی پچیدگی کو کم کرنے کی استعداد موجود ہے۔

Wormhole

Wormhole پروٹوکول باہمی عمل کی صلاحیت کا ایک ایسا عمومی پروٹوکول ہے جو مختلف بلاک چین نیٹ ورکس کے درمیان ٹوکنز اور پیغامات کے تبادے کی اجازت دیتا ہے۔ سورس چین پر پیغامات کا مشاہدہ نگرانوں کے نیٹ ورک کی جانب سے کیا جاتا ہے جو ٹارگٹ چینز پر ٹرانسفرز کی توثیق اور سہولت کاری کرتے ہیں۔  ڈویلپرز Wormhole استعمال کرتے ہوئے کراس چین غیر مرکزی ایپلیکیشنز بنا سکتے ہیں جنہیں xDapps کہا جاتا ہے۔

LayerZero

LayerZero بلاک چینز کے درمیان لائٹ ویٹ پیغام منتقل کرنے کے لیے ایک اومنی چین باہمی صلاحیت کے عمل کا پروٹوکول ہے، جو قابل تشکیل بد اعتمادی سے محفوظ اور پائیدار پیغام کی ترسیل فراہم کرتا ہے۔ 

LayerZero کے الٹرا لائٹ نوڈز (ULN) اسمارٹ معاہدہ جات ہیں جو صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے دیگر بلاک چینز کے بلاک ہیڈرز فراہم کرتے ہیں۔ ULN کو صرف طلب پر متحرک کیا جاتا ہے اور اسمارٹ معاہدہ LayerZero اینڈ پوائنٹ کے ذریعے اوریکل اور ریلیئر کے ساتھ مواصلت کرتا ہے۔ یہ ڈیزائن سادہ اور مؤثر کراس چین مواصلت کی اجازت دیتا ہے۔

Hyperlane

Hyperlane ایک ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک (PoS) چین پروٹوکول ہے جو قابل تشکیل معاہدے کے طریقوں کے ذریعے کراس چین مواصلت کی توثیق کرتا ہے اور اسے محفوظ بناتا ہے۔ Hyperlane کے نیٹ ورک میں، ہر توثیق کار ہر اُس چین کی توثیق کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے جس سے Hyperlane مربوط ہو، جو یقینی بناتا ہے کہ مواصلت محفوظ اور درست ہو۔

بلاک چین کے مابین مواصلت

بلاک چین کے مابین مواصلت (IBC) Cosmos نیٹ ورک میں بلاک چین تعامل کے لیے معیاری پروٹوکول ہے، جو مختلف بلاک چینز کے درمیان باہمی عمل کی صلاحیت کو فعال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ IBC فنکشنز کے کم سے کم سیٹ کی وضاحت کرتا ہے جو انٹر چین معیارات (ICS) میں مخصوص ہوتے ہیں، جو یہ وضاحت کرتے ہیں کہ بلاک چینز کیسے ایک دوسرے کے ساتھ مواصلت اور ڈیٹا کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

ایک مثال Osmosis ہے، ایسا DEX جو صارفین کو مختلف بلاک چینز کے درمیان ٹوکنز سواپ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ Osmosis مختلف چینز سے ٹوکنز کے ہموار سواپ کو فعال کرنے کے لیے IBC پروٹوکول کا استعمال کرتا ہے، یہ ٹوکن ہولڈرز کو براہ راست اُس باہمی عمل کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے جو IBC پیش کرتا ہے۔

Avalanche Warp پیغام رسانی

Avalanche Warp پیغام رسانی (AWM) لچک پذیر بننے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور ڈویلپرز کو مواصلات کی قوت دینے کے لیے ان کی ذاتی پیغام رسانی کی خصوصیات تخلیق کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ AWM کی خصوصیت کو بذات خود بائٹس کی مختلف اقسام، BLS کثیر دستخطی میں شامل ہونے والے افراد کے انڈیکس، اور BLS کثیر دستخطی کی ضرورت ہوتی ہے۔ AWM ڈویلپرز کے لیے Avalanche نیٹ ورک پر طاقتور DApps بنانا زیادہ آسان بناتا ہے۔

BTC ریلے

BTC ریلے براہ راست سیٹنگ میں نصب کیے جانے کے لیے ایک چین ریلے ہے۔ یہ Ethereum میں Bitcoin بلاک ہیڈرز کو جمع کروانے کے قابل بناتا ہے۔ ایسا کرنے سے، یہ Ethereum بلاک چین پر Bitcoin ٹرانزیکشنز کی توثیق کی شمولیت کا طریقہ فراہم کرتا ہے، جو دو نیٹ ورکس کے درمیان ٹرسٹ سے مبرا برج تخلیق کرتا ہے۔

کراس معاہدے کے پیغام کا فارمیٹ

کراس معاہدے کے پیغام کا فارمیٹ (XCM) مختلف معاہدہ جات کے سسٹمز کو Polkadot پر ایک دوسرے سے مواصلت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ XCM ورژن 3 کے کامیاب انضمام کے ساتھ، ڈویلپرز ایسی ایپلیکیشنز بنا سکتے ہیں جو برجز، کراس چین لاکنگ، ایکسچینجز، NFTs، کنڈیشنلز، سیاق و سباق کی نشاندہی، اور مزید کو فعال کرتی ہیں۔ 

مثلاً، Moonbeam XCM SDK بنیادی طور پر XCM ٹوکن ٹرانسفرز کی معاونت کرتا ہے، جو ڈویلپرز کو XCM استعمال کرتے ہوئے Polkadot نیٹ ورک کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Axelar

Axelar عمومی پیغام منتقل کرنے کے پروٹوکول کے استعمال کے ذریعے کراس چین مواصلت کے لیے حل فراہم کرتا ہے، جو ڈویلپرز کو ایسی غیر مرکزی ایپلیکیشنز بنانے کی اجازت دیتا ہے جو متعدد بلاک چین نیٹ ورکس پر آپریٹ کر سکیں۔ Axelar صارفین کے لیے ٹوکنز برج کرنے کی خاطر ڈیلیگیٹڈ PoS (dPoS) کے ذریعے محفوظ انٹر چین مواصلت بھی فراہم کرتا ہے۔

مثلاً، Axelar کی برجنگ ایپ، Satellite، Ethereum پر مبنی BUSD کو Cosmos سے مربوط کرتی ہے، جو دو ایکو سسٹمز کے درمیان باہمی عمل کی صلاحیت کو فعال کرتے ہیں۔

باہمی عمل کی صلاحیت کے فوائد اور حدود

بلاک چین باہمی عمل کی صلاحیت کے فوائد واضح ہیں۔ صارفین ممکنہ طور پر مختلف بلاک چین نیٹ ورکس پر مرکزی ثالثین کی ضرورت کے بغیر ہموار طریقے سے ٹرانزیکشنز کا انعقاد کر سکتے ہیں۔ یہ تکسیر کو بھی کم کرتا ہے، وسیع تر بلاک چین ایکو سسٹم کے اندر باہمی عمل کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے، اور کاروبار کی نئی حدود اور ماڈلز کی راہ ہموار کرتا ہے۔

تاہم، ان حلوں کے کچھ کمزور پہلو بھی ہیں۔ مختلف بلاک چینز مختلف سکیورٹی حل، معاہدے کے الگورتھمز اور پروگرامنگ لینگویجز کے حامل ہوتے ہیں، جو تکنیکی پچیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہ حل ممکنہ طور پر حملوں کے امکان میں اضافہ کر سکتے ہیں اور مختلف بلاک چین نیٹ ورکس کے درمیان گورننس کے نئے چیلینجز پیش کر سکتے ہیں۔ 

اختتامی خیالات

کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کے حل مختلف نیٹ ورکس کے درمیان مواصلت، ڈیٹا، اور مالیت کی ٹرانسفرز فعال کرتے ہوئے بلاک چین نیٹ ورکس کی کارکردگی اور عمل کاری کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔ 

مستقبل میں کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کی ترقی سے مختلف بلاک چین نیٹ ورکس اور بلاک چین ایپلیکیشنز کے نئے امکانات کے درمیان زیادہ اختراع کے فروغ کی توقع ہے۔ یہ مزید مربوط اور صارف دوست بلاک چین ایکو سسٹم کا باعث بن سکتی ہیں۔

تاہم، وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے، کراس چین باہمی عمل کی صلاحیت کے مختلف حلوں کو مزید استحکام اور سکیورٹی کے حصول کی ضرورت ہے۔ یہ غیر واضح ہے کہ کون سا حل مؤثر ترین، مستحکم ترین اور محفوظ ترین ٹولز فراہم کرے گا۔  

مزید مطالعہ:

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ ورانہ مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔