Parabolic SAR اشارے کی مفصل رہنمائی
ہوم
آرٹیکلز
Parabolic SAR اشارے کی مفصل رہنمائی

Parabolic SAR اشارے کی مفصل رہنمائی

جدید
شائع کردہ Nov 11, 2019اپڈیٹ کردہ Mar 2, 2022
5m

Parabolic SAR کیا ہے؟

1970 کی دہائی کے آخر میں تکنیکی تجزیہ کار جے ویلز وائلڈر جونیئر نے Parabolic Stop اور Reverse (SAR) کو ڈیویلپ کیا تھا۔ اس کو Relative Strength Index (RSI) کی طرح کے دیگر مشہور اشاروں کے ہمراہ، اس کی کتاب تکنیکی ٹریڈنگ سسٹمز میں نئے تصورات میں پیش کیا گیا تھا۔

درحقیقت، وائلڈر نے اس طریقہ کار کو Parabolic وقت/قیمت کا سسٹم کہا تھا، جبکہ SAR کا تصور حسبِ ذیل پیش کیا گیا تھا:

SAR سے مراد رکیں اور واپس جائیں ہے۔ یہ وہ پوائنٹ ہے جہاں لانگ ٹریڈ سے خارج ہوتے ہیں اور شارٹ ٹریڈ میں داخل ہوتے ہیں، یا اس کے برعکس ہوتا ہے۔ 

- Wilder، J. W.، Jr. (1978)۔ تکنیکی ٹریڈنگ سسٹمز میں نئے تصورات (صفحہ 8)۔
آجکل، اس سسٹم کو عام طور پر Parabolic SAR اشارہ کہا جاتا ہے، جسے مارکیٹ رجحانات کی شناخت اور ریورسل کے ممکنہ پوائنٹس کی شناخت کے ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ وائلڈر نے دستی طور پر تکنیکی تجزیے (TA) کے متعدد اشارے تخلیق کیے، جو اب اکثر ٹریڈنگ کے سسٹمز اور چارٹنگ سافٹ ویئر کا حصہ ہیں۔ اسی طرح، ان تکنیکوں کو مزید دستی حسابات کی ضرورت نہیں ہوتی اور استعمال میں نسبتاً آسان ہوتی ہیں۔

 

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

Parabolic SAR اشارہ چھوٹے نقطوں پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں مارکیٹ کی قیمت کے اوپر یا نیچے رکھا جاتا ہے۔ نقطوں کی ساخت ایک پیرابولا تشکیل دیتی ہے، لیکن ہر نقطہ واحد SAR کی قیمت کی نمائندگی کرتا ہے۔

مختصر یہ کہ، بالائی رجحان کے دوران نقطوں کو قیمت کے نیچے، اور زیریں رجحان کے دوران اس کے نیچے پلاٹ کیا جاتا ہے۔ انہیں استحکام کی مدتوں کے دوران بھی پلاٹ کیا جاتا ہے، جہاں مارکیٹ یکطرفہ طور پر تبدیل ہوتی ہے۔ لیکن مذکورہ صورت میں، نقطے کافی زیادہ تیزی سے ایک جانب سے دوسری جانب تبدیل ہوں گے۔ بالفاظ دیگر، عدم رجحان کی مارکیٹس کے دوران Parabolic SAR اشارے کی افادیت کم ہوتی ہے۔

 

فوائد

Parabolic SAR مارکیٹ کے رجحانات کی سمت اور دورانیے، نیز ریورسل کے ممکنہ پوائنٹس کے ضمن میں ادراکات فراہم کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ سرمایہ کاروں کے لیے خرید و فروخت کے اچھے مواقع تلاش کرنے کے امکانات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

بعض ٹریڈرز Parabolic SAR اشارے کو اسٹاپ خسارے کی متحرک قیمتوں کے تعین کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، تاکہ ان کے اسٹاپس مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ تبدیل ہوں۔ اس طرح کی تکنیک کو عموماً پچھلا اسٹاپ خسارہ بھی کہا جاتا ہے۔ 

لازمی طور پر، یہ ٹریڈرز کو پہلے سے بنائے گئے منافع جات لاک کرنے کے قابل بناتا ہے کیونکہ رجحان کی واپسی کے ساتھ ہی ان کی پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔ بعض صورتوں میں، یہ ٹریڈرز کو منافع بخش پوزیشنز بند کرنے یا بہت جلدی کسی ٹریڈ میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

 

حدود

جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، رجحان کی حامل مارکیٹس میں تو Parabolic SAR خاص طور پر مفید ہوتا ہے، لیکن استحکام کی مدتوں کے دوران ایسا نہیں ہوتا۔ واضح رجحان نہ ہونے کی صورت میں، اشارے کی جانب سے غلط سگنلز فراہم کیے جانے کا امکان ہوتا ہے، جو قابلِ ذکر نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک غیر مستقل مارکیٹ (جس میں اتار چڑھاؤ بہت تیز ہوتا ہے) بھی متعدد گمراہ کن سگنلز فراہم کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ لہٰذا، Parabolic SAR اشارہ نسبتاً زیادہ تدریجی رفتار پر قیمتوں کی تبدیلی کی صورت میں بہترین طور پر کام کرتا ہے۔

ایک اور چیز جس پر توجہ دینی چاہیئے وہ اشارے کی حساسیت ہے، جسے دستی طور پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ جتنی زیادہ حساسیت ہو گی، غلط سگنلز ملنے کے امکانات بھی اسی قدر زیادہ ہوں گے۔

بعض صورتوں میں، غلط سگنلز ٹریڈرز کو جیتنے والی پوزیشنز بہت جلدی بند کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے، ان اثاثوں کو جلدی بیچنے کا باعث بن سکتے ہیں جو ابھی تک کمائی کی استعداد رکھتے ہوں۔ اس سے بھی بدتر صورت یہ ہوتی ہے، جعلی بریک آؤٹس سرمایہ کاروں کو جھوٹی امید کا احساس دلاتے ہوئے، انہیں بہت جلد خریداری کے عمل میں دھکیل سکتے ہیں۔

آخری چیز یہ کہ، چونکہ اشارہ ٹریڈنگ کے حجم کو خاطر میں نہیں لاتا، اس لیے یہ رجحان کی مضبوطی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں دیتا۔ اگرچہ مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں ہر نقطے کے درمیان فاصلے کو وسیع کرنے کا سبب بنتی ہیں، لیکن اسے مضبوط رجحان کے اشارے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔

ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے پاس خواہ کتنی ہی معلومات کیوں نہ ہوں، خطرات ہمیشہ ہی مالیاتی مارکیٹس کا حصہ رہیں گے۔ لیکن، ان میں سے بہت سے لوگ خطرات کم کرنے اور رکاوٹوں کو زائل کرنے کے ذریعے کے طور پر Parabolic SAR کو دیگر حکمت عملیوں یا اشاروں کے ساتھ باہم ملا کر استعمال کرتے ہیں۔ 
وائلڈرز نے رجحانات کی مضبوطی کی پیمائش کے لیے Parabolic SAR اوسط سمتی انڈیکس کو استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ مزید برآں، کسی پوزیشن میں داخل ہونے سے پہلے متحرک اوسطیں، یا RSI اشارے کو بھی تجزیے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 

Parabolic SAR کا حساب لگانا

آجکل، کمپیوٹر پروگرامز خودکار طور پر حسابات کا عمل انجام دیتے ہیں۔ لیکن جو لوگ دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لیے اس سیکشن میں Parabolic SAR کا حساب لگانے کی مفصل وضاحت دی گئی ہے۔

SAR پوائنٹس کا حساب پہلے سے موجود مارکیٹ کے ڈیٹا کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ لہٰذا، آج کے SAR کا حساب کرنے کے لیے، ہم گزشتہ کل کے SAR کو استعمال کرتے ہیں، اور آئندہ کل کی مالیت کا حساب لگانے کے لیے، ہم آج کے SAR کا حساب کرتے ہیں۔

اوپری رجحان کے دوران، گزشتہ بلندیوں کی بنیاد پر SAR کا حساب لگایا جاتا ہے۔ زیریں رجحانات کے دوران، اس کے برعکس سابقہ کم قیمتوں پر توجہ دی جاتی ہے۔ وائلڈر نے کسی رجحان کے بلند ترین اور پست ترین پوائنٹس کو انتہا کے پوائنٹس (EP) قرار دیا تھا۔ تاہم، اوپری رجحانات اور زیریں رجحانات کی مساوات یکساں نہیں ہوتی۔

اوپری رجحانات کے لیے:

SAR = سابقہ SAR + AF x (سابقہ EP – سابقہ SAR)

زیریں رجحانات کے لیے:

SAR = سابقہ SAR – AF x (سابقہ SAR – سابقہ EP)

AF سے رفتار بڑھانے کا عنصر مراد ہوتا ہے۔ یہ 0.02 پر شروع ہوتا ہے اور جب بھی قیمت نئی بلندی (اوپری رجحانات کے لیے) یا نئی کم قیمت (زیریں رجحانات کے لیے) پر جاتی ہے تو اس میں 0.02 کا اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم، 0.20 کی حد تک پہنچنے کی صورت میں، یہ قیمت ٹریڈ کے دورانیے (جب تک کہ رجحان واپس نہیں آ جاتا) کے لحاظ سے برقرار رکھی جاتی ہے۔

عملی اعتبار سے، بعض نقشہ ساز اشارے کی حساسیت کو تبدیل کرنے کے لیے AF کو دستی طور پر ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ 0.2 سے زیادہ AF زیادہ حساسیت (ریورسل کے زیادہ سگنلز) کا سبب بنے گا۔ 0.2 سے کم AF اس کے برعکس کام کرتا ہے۔ وائلڈر نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اس سب کے باوجود، 0.02 کے اضافے مجموعے طور پر بہترین کام کرتے ہیں۔

اگرچہ حساب کا عمل استعمال کے لحاظ سے نسبتاً آسان ہے، لیکن چونکہ مساوات سابقہ قیمتوں کا تقاضا کرتی ہے، اس لیے بعض ٹریڈرز نے وائلڈر سے پہلے SAR کا حساب لگانے کے طریقے سے متعلق استفسار کیا تھا۔ اس کے مطابق، پہلے SAR کا حساب مارکیٹ کے رجحان کے ریورسل سے پہلے کی آخری EP کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔

وائلڈر نے ٹریڈرز کو اپنے چارٹ میں واپس جا کر واضح ریورسل تلاش کرنے، اور اس کے بعد EP کو پہلی SAR کی قیمت کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس کے بعد کے SAR کا حساب اس وقت تک لگایا جا سکتا ہے جب تک کہ مارکیٹ کی آخری قیمتوں تک نہ پہنچ جائیں۔ 

مثال کے طور پر، مارکیٹ کے اوپری رجحان کی صورت میں، ٹریڈر چند دنوں یا ہفتوں کے لیے اس وقت تک واپس جا سکتا ہے جب تک کہ انہیں سابقہ درستگی نہیں مل جاتی۔ اس کے بعد، وہ اس درستگی کے لیے مقامی (EP) کو تلاش کرتے ہیں، جسے بعد ازاں اگلے اوپری رجحان کے لیے پہلے SAR کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

اختتامی خیالات

1970 کی دہائی میں تیار ہونے کے باوجود، Parabolic SAR آج بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سرمایہ کاران اس کو Forex، اشیاء، اسٹاک، اور کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس سمیت آجکل کے بہت سے سرمایہ کاری کے متبادلات پر لاگو کر سکتے ہیں۔ 

لیکن مارکیٹ کا کوئی تجزیاتی ٹول 100% درستگی کی ضمانت نہیں دیتا۔ لہٰذا، Parabolic SAR یا کوئی دوسری سرگرمی استعمال کرنے سے پہلے، سرمایہ کاروں کو اس بات کی یقین دہانی کر لینی چاہیئے کہ ان کے پاس مالیاتی مارکیٹس اور تکنیکی تجزیے کی اچھی سمجھ بوجھ موجود ہے۔ ان کے پاس عین فطری خطرات کو کم کرنے کے لیے ٹریڈنگ اور خطرے کی نظم کاری کی باضابطہ حکمت عملیاں بھی موجود ہونی چاہیئں۔