ایک متوازن کرپٹو پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے
ہوم
آرٹیکلز
ایک متوازن کرپٹو پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے

ایک متوازن کرپٹو پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے

نو آموز
شائع کردہ Jul 12, 2021اپڈیٹ کردہ Mar 30, 2023
9m

TL؛DR

کرپٹو پورٹ فولیو کو متوازن بنانا ایک روایتی پورٹ فولیو کو متوازن بنانے سے مختلف نہیں ہے۔ آپ اپنی پروفائل اور سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے مطابق اپنے مجموعی خطرے کو بآسانی کم کر سکتے ہیں۔ اسے شروع کرنے کے لیے بس اپنی سرمایہ کاریوں کو مختلف کرپٹو کرنسیز کے مابین متنوع بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس بات پر بحث ابھی باقی ہے کہ آپ کس حد تک تنوع پیدا کر سکتے ہیں، چونکہ دونوں اطراف کے ہی فوائد اور نقصانات ہیں۔ تاہم، عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ کسی حد تک تنوع فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ آپ مختلف کرپٹو اثاثہ جات کو ہولڈ کر کے (بشمول اسٹیبل کوائنز) اور اپنے باقاعدگی کے ساتھ اپنے اثاثے کی تفویض کاری کو دوبارہ سے متوازن کرنے کو یقینی بنا کر اپنی سرمایہ کاریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

اپنے پورٹ فولیو کی نظم کاری کو آسان بنانے کے لیے، آپ فریق ثالث کے پورٹ فولیو ٹریکر کا استعمال کر سکتے ہیں یا پھر اپنی ٹرانزیکشنز کو دستی طور پر کسی اسپریڈ شیٹ پر ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ کچھ ٹریکرز آپ کے ذاتی والیٹس اور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے منسلک کیے جا سکتے ہیں، جس سے یہ عمل مزید آسان بنایا جا سکتا ہے۔


تعارف

کرپٹو کی سرمایہ کاری شروع کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ اپنا پہلا Bitcoin (BTC)، Ether (ETH)، یا کوئی دیگر کرپٹو کرنسی خریدنا۔ جہاں کچھ سرمایہ کار سب سے بڑی کرپٹو کرنسیز خریدنے اور ہولڈ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، تو دوسرے altcoins کے ساتھ تجربہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ اپنے اثاثے کی تفویض کاری کے بارے میں محتاط انداز سے سوچنا اور اپنے کرپٹو پورٹ فولیو کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن بنانے سے آپ کے کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی خطرے کو برداشت کرنے کی اہلیت کے مطابق، یہ عمل انجام دینے کے چند طریقے ہیں۔ اپنے پورٹ فولیو کو متوازن بنانا زیادہ مشکل نہیں، اور نتائج واقعتاً مثبت ثابت ہو سکتے ہیں۔

cta


کرپٹو پورٹ فولیو کیا ہوتا ہے؟

کرپٹو پورٹ فولیو کسی سرمایہ کار یا ٹریڈر کی ملکیتی کرپٹو کرنسیز کا مجموعہ ہے۔ پورٹ فولیوز عام طور پر اثاثہ جات کی مختلف اقسام، بشمول altcoins اور کرپٹو کی مالیاتی پراڈکٹس پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ کافی حد تک روایتی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو سے ملتا جلتا ہے، ماسوائے اس کے کہ آپ ایک اثاثہ جاتی کلاس پر قائم رہتے ہیں۔ آپ ایک اسپریڈ شیٹ کے ساتھ کرپٹو پورٹ فولیو کو دستی طور پر ٹریک کر سکتے ہیں یا اپنی ہولڈنگز اور منافع جات کا حساب لگانے کے لیے مخصوص کردہ ٹولز اور سافٹ ویئر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک اچھا پورٹ فولیو ٹریکر کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹریکرز ایک روزہ ٹریڈرز اور دیگر قلیل مدتی ٹریڈرز کے لیے ایک لازمی جزو ہیں، لیکن طویل مدتی سرمایہ کاران اور HODLers کے لیے بھی قدر کی پیشکش کرتے ہیں۔


اثاثے کی تفویض کاری اور تنوع کیا ہوتا ہے؟

سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو تخلیق کرتے ہوئے، آپ کو اثاثے کی تفویض کاری اور تنوع سے واقفیت ہونی چاہیئے۔ اثاثے کی تفویض کاری سے مراد مختلف اثاثہ جاتی کلاسز (مثلاََ۔، کرپٹو کرنسیز، اسٹاکس، بانڈز، قیمتی دھاتوں، نقد، وغیرہ۔) میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ تنوع کا تعلق مختلف اثاثہ جات یا سیکٹرز کے مابین آپ کے سرمایہ کاری کے فنڈز کی تقسیم سے ہے۔ مثال کے طور پر، آپ مختلف صنعتوں، جیسا کہ زراعت، ٹیکنالوجی، توانائی، اور نگہداشت صحت میں سرمایہ کاری کر کے اپنی اسٹاک کی ہولڈنگز کو متنوع بنا سکتے ہیں۔ یہ دونوں حکمت عملیاں آپ کے مجموعی خطرے کو کم کرتی ہیں۔

تکنیکی طور پر، کرپٹو کرنسیز کا شمار واحد اثاثہ جاتی کلاس میں ہوتا ہے۔ لیکن کرپٹو کرنسی پورٹ فولیو میں، آپ ایسے پراڈکٹس، کوائنز، اور ٹوکنز کے درمیان تنوع پیدا کر سکتے ہیں جو مختلف اہداف اور استعمال کی صورتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے پورٹ فولیو کی 40% Bitcoins، 30% اسٹیبل کوائنز، 15% NFTs، اور 15% altcoins کے ساتھ تفویض کر سکتے ہیں۔ اس موضوع کو مزید دریافت کرنے کے لیے، اثاثے کی تفویض کاری اور تنوع کی وضاحت ملاحظہ کریں۔


مرکوز بمقابلہ۔ متنوع کرپٹو پورٹ فولیوز 

آپ کو زیادہ تر یہی مشورہ دیا جائے گا کہ آپ کے کرپٹو پورٹ فولیو کو متنوع ہونا چاہیئے۔ اگرچہ یہ سرمایہ کاران کے لیے ایک معیار ہے، تاہم اپنے سرمائے کو مختلف اثاثہ جات میں تقسیم کرنے کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی۔ جیسا کہ ہم نے پہلے تذکرہ کیا ہے، کہ ایک متنوع پورٹ فولیو مجموعی خطرے اور اتار چڑھاؤ کو کم کرتا ہے۔ نقصانات کی تلافی نفع جات کے ذریعے ہو سکتی ہے اور یہ آپ کی پوزیشن کو مستحکم رکھتے ہیں۔ آپ کے پورٹ فولیو کے پاس، آپ کی ملکیت میں موجود ہر کوائن سے نفع کمانے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔ ہر سرمایہ کاری فاتح نہیں ہو گی، لیکن اثاثے کی مناسب تفویض کاری اور تنوع کے ساتھ، آپ کے پاس طویل مدت تک منافع جات کمانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

تاہم، آپ کا پورٹ فولیو جتنا متنوع ہو گا، یہ اتنا ہی قریب سے مجموعی مارکیٹ کو ٹریک کرے گا۔ زیادہ تر ٹریڈرز اور سرمایہ کاران بڑے نفع جات کے ساتھ مارکیٹ کو ہرانے کے خواہاں ہیں۔ ایک کامیاب مرکوز پورٹ فولیو کے مقابلے میں ایک انتہائی متنوع پورٹ فولیو اوسطاً مزید منافع جات کا سبب بنے گا۔ بری کارکردگی والے اثاثہ جات زیادہ کمانے والوں کے بیچ توازن قائم کر سکتے ہیں۔

متنوع پورٹ فولیو کی نظم کاری کے لیے مزید وقت اور تحقیق درکار ہوتی ہے۔ صحیح طرح سے سرمایہ کاری کرنے کے لیے، آپ کو یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ آپ کیا خرید رہے ہیں۔ ایک بڑے پورٹ فولیو کے ساتھ، ہر چیز کو سمجھنے کے مواقع کم ہو جائیں گے۔ اگر آپ کا پورٹ فولیو مختلف بلاک چینز کے درمیان ہے، تو آپ کو اپنے اثاثہ جات تک رسائی کے لیے متعدد والیٹس اور ایکسچینجز استعمال کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ تنوع پیدا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آپ کا ہے، لیکن کسی حد تک تنوع کی تجویز ہمیشہ دی جاتی ہے۔


کرپٹو کرنسیز کی مختلف اقسام

Bitcoin مقبول ترین کرپٹو کرنسی ہے اور مارکیٹ کی حد کے لحاظ سے سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بھی ہے۔ لیکن ایک مستحکم پورٹ فولیو میں مجموعی خطرے کو کم کرنے کے لیے مختلف کوائنز کا انتخاب شامل ہو گا۔ آئیے ان میں سے کچھ کا جائزہ لیتے ہیں۔

ادائیگی کے کوائنز

آج کل، ایسے نئے کوائنز تلاش کرنا مشکل ہے جو بنیادی طور پر ادائیگیوں سے نمٹتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کرپٹو کرنسیز کی تخلیق پر واپس جائیں، تو زیادہ تر پراجیکٹس مالیت ٹرانسفر کرنے کے سسٹمز پر مشتمل تھے۔ Bitcoin اس کی سب سے زیادہ مقبول مثال ہے، لیکن دیگر مثالوں میں ہمارے پاس Ripple (XRP)، Bitcoin نقد (BCH)، اور Litecoin (LTC) بھی موجود ہیں۔ یہ کوائنز کرپٹو کرنسیز کی وہ پہلی نسل ہیں جو Ethereum اور اسمارٹ معاہدات کے تعارف سے بھی پہلے موجود تھی۔

اسٹیبل کوائنز

ایک اسٹیبل کوائن کسی بنیادی اثاثے، جیسا کہ فیاٹ کرنسی یا کسی قیمتی دھات کو ٹریک کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، BUSD، 1:1 کے تناسب پر سیٹ کردہ ذخائر کے ساتھ امریکی ڈالر کو پیگ کرتا ہے۔ PAX Gold (PAXG) اسی سسٹم کو استعمال کرتا ہے، لیکن کوائن کو ذخائر میں رکھے گئے سونے کے ٹھیک ایک ٹرائے اونس کی قیمت پر مقرر کر دیتا ہے۔ اگرچہ ضروری نہیں کہ اسٹیبل کوائنز بڑے منافع جات فراہم کریں، تاہم وہ اپنے نام پر پورا اترتے ہیں اور استحکام فراہم کرتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہے، لہذا اپنے پورٹ فولیو میں کسی ایسی چیز کی موجودگی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جو اس کی قدر کو برقرار رکھ سکے۔ اگر اسٹیبل کوائن کرپٹو ایکو سسٹم سے باہر موجود کوئی چیز پیگ کرتا ہے، تو یہ کرپٹو مارکیٹ میں آنے والی کمی سے متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔ اگر آپ ٹوکنز کو کسی کوائن یا پراجیکٹ سے باہر منتقل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنے نفع جات کو محفوظ رکھنے کے لیے انہیں BUSD جیسے کسی ڈالر سے تقویت یافتہ اسٹیبل کوائن پر تیزی سے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ فیاٹ میں تبدیل کرنے کا عمل اسٹیبل کوائن کے لیے ٹریڈ کرنے کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوتا ہے۔

سکیورٹی ٹوکنز

بالکل روایتی سکیورٹیز کی طرح، ایک سکیورٹی ٹوکن بہت سی چیزوں کی نمائندگی کر سکتا ہے۔ یہ کسی کمپنی میں کوئی ادارہ، کسی پراجیکٹ کی جانب سے جاری کردہ بانڈ، یا حتیٰ کہ ووٹنگ کے حقوق بھی ہو سکتے ہیں۔ سکیورٹیز کو موثر طور پر ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے اور بلاک چین پر ڈالا جا چکا ہے، یعنی یہ، کہ یہ زیادہ تر ایک ہی جیسے ضوابط کے تحت آتی ہیں۔ اس وجہ سے، سکیورٹی ٹوکنز کا شمار مقامی ضابطہ کاران کے دائرہ اختیار میں ہوتا ہے اور اجراء سے قبل انہیں لازماً ایک قانونی عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

سہولتی ٹوکنز

ایک سہولتی ٹوکن کسی سروس یا پراڈکٹ کے لیے کلید کے طور پر کام کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، BNB اور ETH دونوں سہولتی ٹوکنز ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، آپ انہیں غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) سے تعامل کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بہت سے پراجیکٹس کسی کوائن کی پیشکش میں فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے اپنے ذاتی سہولتی ٹوکنز جاری کرتے ہیں۔ نظریاتی طور پر، ٹوکن کی قدر کا اس کی سہولتی قدر کے ساتھ براہ راست تعلق ہونا چاہیئے۔

گورننس ٹوکنز

یوں گورننس ٹوکن کو ہولڈ کر کے، آپ کسی پراجیکٹ پر ووٹنگ کی طاقت اور یہاں تک کہ آمدنی کا ایک شیئر بھی وصول کر سکتے ہیں۔ آپ ان ٹوکنز کو ممکنہ طور پر غیر مرکزی مالیات (DeFi) کے پلیٹ فارمز، جیسا کہ PancakeSwap، Uniswap یا SushiSwap پر دیکھ سکتے ہیں۔ سہولتی ٹوکنز کی طرح، گورننس ٹوکن کی قدر بھی بنیادی پراجیکٹ کی کامیابی سے براہ راست تعلق رکھتی ہے۔


کرپٹو کی مالیاتی پراڈکٹس

یہ لازم نہیں کہ پورٹ فولیو کے پاس محض مختلف کوائنز ہی موجود ہوں۔ مالیاتی کرپٹو پراڈکٹس آپ کے پورٹ فولیو کو مزید متنوع بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔ یوں سوچیں کہ یہ محض شیئرز ہولڈ کرنے کی بجائے کسی حکومتی بانڈ میں سرمایہ کاری کرنے، ETFs، یا مشترکہ فنڈز پر مشتمل ہے۔ آپ مختلف بلاک چینز اور DApps کے مابین بہت سی پراڈکٹس پر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اس موضوع سے حال ہی میں روشناس ہوئے ہیں، تو Binance مالیاتی پراڈکٹس کی کئی مختلف اقسام کی پیشکش کرتا ہے۔ انہیں ملاحظہ کرنے کے لیے، اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Finance] سیکشن پر جائیں۔ یہ تمام پراڈکٹس خطرے کے مختلف درجات کی حامل ہوتی ہیں، لہذا خطرات مول لینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان کے کام کرنے کے طریقے کو اچھی طرح سے سمجھتے ہوں۔

Binance کی مالیاتی پراڈکٹس


ایک اچھی طرح سے متوازن کرپٹو پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے

اس بارے میں ہر سرمایہ کار اور ٹریڈر کی ذاتی رائے ہو گی کہ کیا چیز کرپٹو پورٹ فولیو کو اچھی طرح سے متوازن بناتی ہے۔ لیکن، کچھ عام اصول بھی قابل غور ہیں:

1. اپنے پورٹ فولیو کو زیادہ، درمیانے، اور کم خطرے کی حامل سرمایہ کاریوں میں تقسیم کریں اور انہیں مناسب وزن دیں۔ زیادہ خطرے کی سرمایہ کاری کے ایک بڑے حصے پر مشتمل پورٹ فولیو یقیناََ متوازن نہیں۔ یہ آپ کو بڑے نفع جات فراہم کر سکتا ہے، لیکن شدید نقصانات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ آپ کی خطرے کی پروفائل اس بات کا تعین کرے گی کہ آپ کے لیے کیا بہترین ہے، لیکن اس میں کچھ نہ کچھ شامل ہونا چاہیئے۔

2. اپنے پورٹ فولیو کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے کچھ اسٹیبل کوائنز ہولڈ کرنے پر غور کریں۔ اسٹیبل کوائنز بہت سے DeFi پلیٹ فارمز کے لیے کلید کی حیثیت رکھتے ہیں اور نفع جات کو تیزی کے ساتھ اور بآسانی لاک کرنے یا کسی پوزیشن سے خارج ہونے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

3. ضرورت پڑنے پر اپنے پورٹ فولیو کو دوبارہ سے متوازن بنائیں۔ کرپٹو مارکیٹ بہت متغیر ہے، اور آپ کے فیصلے، موجودہ صورتحال کے مطابق تبدیل ہو سکتے ہیں۔

4. اپنے پورٹ فولیو کے کسی ایک حصے کو ضرورت سے زیادہ وزن کی فراہمی سے بچنے کے لیے حکمت عملی کے ساتھ نئے سرمائے کی تفویض کریں۔ اگر آپ نے حال ہی میں کسی ایک کوائن سے زیادہ نفع جات حاصل کیے ہیں، تو یہ امر مزید پیسہ حاصل کرنے کے لیے اکسا سکتا ہے۔ ایسے میں لالچ کو مداخلت مت کرنے دیں، اور اس بارے میں سوچیں کہ آپ اس پیسے کا بہتر استعمال کہاں پر کر سکتے ہیں۔

5. اپنی ذاتی تحقیق کریں۔ آپ اس مفید مشورے سے صرف نظر نہیں کر سکتے۔ آپ اپنے ذاتی پیسے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، لہذا محض دوسروں کے مشورے پر ہی انحصار نہ کریں۔ ممکنہ جعلسازیوں کی شناخت پر تجاویز کے لیے، کرپٹو کرنسی سے متعلقہ 5 عام جعلسازیاں اور ان سے بچنے کا طریقہملاحظہ کریں۔ 

6. صرف اتنی ہی سرمایہ کاری کریں جتنے کا نقصان اٹھانے کی آپ سکت رکھتے ہوں۔ اگر آپ اس حوالے سے پس و پیش کا شکار ہوں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا پورٹ فولیو درست طور پر متوازن نہیں ہے۔ معاملار بگڑ جانے کی صورت میں آپ کی پوزیشنز کو آپ کے لیے سنگین نتائج کا باعث نہیں بننا چاہیئے۔

cta


کرپٹو پورٹ فولیو کے ٹریکرز

ایک پورٹ فولیو ٹریکر، ایسا پروگرام یا سروس ہوتی ہے جو آپ کو اپنی ہولڈنگز کی حرکت کو ٹریس کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ کیسے آپ کی موجودہ تفویض کاری آپ کے طویل مدتی اہداف سے ہم آہنگ ہوتی ہے اور آپ کی پیش رفت کو ٹریک کرتی ہے۔ یہاں کچھ ایسی مثالیں پیش ہیں جنیں شاید آپ زیر غور لانا چاہیں:

CoinMarketCap

CoinMarketCap قیمت کا ایک انتہائی مقبول ٹریکر ہے جس نے پورٹ فولیو کا اپنا ذاتی فیچر ڈویلپ کر لیا ہے۔ پورٹ فولیو ٹریکر، ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز پر مفت میں دستیاب ہے۔ پورٹ فولیو ٹریکر کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو اپنی ہولڈنگز کو دستی طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، چونکہ یہ آپ کے والیٹ یا ایکسچینج سے مربوط نہیں ہوتا۔ اپنے نفع جات کو درست طور پر ٹریک کرنے کے لیے وہ قیمتیں شامل کرنے کا آپشن بھی ہے جن پر آپ نے خریداری کی۔

CoinGecko 

CoinGecko بنیادی طور پر اپنی کرپٹو کرنسی کی قیمت کو ٹریک کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن اس کے پاس پورٹ فولیو کا آپشن بھی موجود ہے۔ یہ استعمال کے لیے مفت ہے اور آپ کے براؤزر یا موبائل ڈیوائس پر دستیاب ہوتا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی CoinGecko کے باقاعدہ صارف ہیں، تو ٹریکر بھی آزما کر دیکھیں۔

Delta

Delta ایک ایسی موبائل ایپ ہے جو آپ کو بیک وقت اپنے کرپٹو پورٹ فولیو اور روایتی سرمایہ کاری کو ملاحظہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ 20 ایکسچینجز اور والیٹس کی مختلف اقسام، بشمول Binance سے مربوط کی جا سکتی ہے۔ اس کے مفت اور ادائیگی شدہ، دونوں ورژنز موجود ہیں، تاہم آپ ایپ کے اندر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کا بہت بڑا حصہ Bitcoin کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ لیکن یہ اپنے پورٹ فولیو کو متوازن نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ کرپٹو کی متنوع سرمایہ کاریاں ان نقصانات کی تلافی کر سکتی ہیں جو Bitcoin کریش ہونے سے رونما ہوتے ہیں، اس لیے کسی حد تک تنوع ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یاد رکھیں، اپنے پورٹ فولیو کو متوازن بنانے کا عمل محض متعدد کوائنز کی موجودگی تک ہی محدود نہیں۔ آپ کے خطرے کی برداشت کے لیے ایک مناسب پورٹ فولیو کی تخلیق میں ذرا سی حکمت عملی بھی ایک طویل عرصے تک فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔