امواد
گولڈن کراس اور ڈیتھ کراس کیا ہے اس کی طرف بڑھنے سے پہلے، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ
متحرک اوسط (MA) کیا ہے۔ مختصراً، یہ پرائس چارٹ پر ایک پلاٹ کردہ لائن ہے جو دیے گئے ٹائم فریم کے لیے اثاثے کی اوسط قیمت کی پیمائش کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، 200 روزہ متحرک قیمت گزشتہ 200 دنوں میں اثاثے کی اوسط قیمت کی پیمائش کرے گی۔ اگر آپ متحرک اوسطوں کے متعلق مزید مطالعہ کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارے پاس ان کے بارے میں ایک آرٹیکل موجود ہے:
متحرک اوسطوں کی وضاحت۔
تو، گولڈن کراس اور ڈیتھ کراس کیا ہے، اور انہیں ٹریڈرز کیسے اپنی
ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں استعمال کر سکتے ہیں؟
گولڈن کراس (یا گولڈن کراس اوور) ایک
چارٹ پیٹرن ہے جس میں مختصر مدتی متحرک اوسط کا طویل مدتی متحرک اوسط کے اوپر سے گزرنا شامل ہے۔ عموماً، 50 روزہ MA کو مختصر مدتی اوسط کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اور 200 روزہ MA کو طویل مدتی اوسط کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، گولڈن کراس اوور پر غور کرنے کا یہ واحد طریقہ نہیں ہے۔ ایسا کسی بھی ٹائم فریم پر پیش آ سکتا ہے، اور بنیادی تصور یہ ہے کہ مختصر مدتی اوسط طویل مدتی اوسط کے اوپر سے گزرتی ہے۔
عموماً، ایک گولڈن کراس تین مراحل میں وقوع پذیر ہوتا ہے:
- مختصر مدتی MA ایک زوال پذیر ٹرینڈ کے دوران طویل مدتی MA سے کم ہوتا ہے۔
- ٹرینڈ ریورس ہوتا ہے، اور مختصر مدتی MA طویل مدتی MA کے اوپر سے گزرتا ہے۔
- ایک عروج پذیر ٹرینڈ وہاں شروع ہوتا ہے جہاں مختصر مدتی MA طویل مدتی MA سے اوپر ہی رہتا ہے۔
گولڈن کراس جو Bitcoin میں نئے عروج پذیر ٹرینڈ کو ظاہر کرتا ہے۔
بہت سی صورتوں میں، گولڈن کراس کو
بُلش سگنل سمجھا جاتا ہے۔ کیسے؟ سادہ سا تصور ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ متحرک اوسط اس دورانیے میں کسی اثاثے کی اوسط قیمت کی پیمائش کرتی ہے جس میں وہ پلاٹ کرتی ہے۔ اس تناظر میں، جب مختصر مدتی MA طویل مدتی MA سے کم ہوتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مختصر مدتی قیمت کی حرکات طویل مدتی قیمت کی حرکات کے مقابلے میں
بیئرش ہوتی ہیں۔
اب، کیا ہوتا ہے جب مختصر مدتی اوسط طویل مدتی اوسط کے اوپر سے کراس کرتی ہے؟ مختصر مدتی اوسط قیمت طویل مدتی اوسط قیمت سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہ مارکیٹ
ٹرینڈکی سمت میں ممکنہ تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، اور اس سبب گولڈن کراس کو بُلش سمجھا جاتا ہے۔
روایتی ترجمانی میں، تو گولڈن کراس اوور میں 50 روزہ MA کا 200 روزہ MA سے اوپر سے گزرنا شامل ہوتا ہے۔ تاہم، گولڈن کراس کے پیچھے عمومی تصور یہ ہے کہ مختصر مدتی متحرک اوسط طویل مدتی متحرک اوسط کے اوپر سے گزرتی ہے۔ اس صورت میں، دوسرے ٹائم فریمز (15 منٹ، 1 گھنٹہ، 4 گھنٹے، وغیرہ) پر بھی گولڈن کراسز کا وقوع پذیر ہونا ہمارے سامنے آ سکتا ہے۔ تاہم، زیادہ ٹائم فریم سگنلز عموماً کم ٹائم فریم والے سگنلز سے زیادہ قابل اعتماد ہوتے ہیں۔
اب تک، ہم نے گولڈن کراس کا تعین جس چیز کے ساتھ کیا ہے اسے
عام متحرک اوسط (SMA) کہتے ہیں۔ تاہم، متحرک اوسط کا حساب کتاب کرنے کا ایک اور مقبول طریقہ بھی ہے جو
توضیحی متحرک اوسط (EMA) کہلاتا ہے۔ یہ ایک ایسا مختلف فارمولا استعمال کرتا ہے جو مزید حالیہ قیمت کی حرکات پر زیادہ زور دیتا ہے۔
EMAs کا استعمال بُلش اور بیئرش کراس اوورز، بشمول گولڈن کراس کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ EMAs حالیہ قیمت میں ردوبدل پر تیزی سے ردعمل دیتا ہے، اس لیے جو کراس اوور سگنلز وہ پیدا کرتے ہیں وہ کم بااعتماد اور زیادہ غلط سگنلز پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے باوجود، EMA کراس اوورز ٹرینڈ ریورسلز کی شناخت کے لیے ٹول کے طور پر ٹریڈرز میں مقبول ہیں۔
ڈیتھ کراس بنیادی طور پر گولڈن کراس کا متضاد ہے۔ یہ چارٹ پیٹرن ہے جہاں مختصر مدتی MA طویل مدتی MA کے نیچے سے گزرتا ہے۔ مثال کے طور پر، 50 روزہ MA 200 روزہ MA کے نیچے سے گزرتا ہے۔ اس طرح، ڈیتھ کراس کو عام طور پر
بیئرش سگنل سمجھا جاتا ہے۔
عموماً، ایک ڈیتھ کراس تین مراحل میں وقوع پذیر ہوتا ہے:
- مختصر مدتی MA ایک عروج پذیر ٹرینڈ کے دوران طویل مدتی MA سے کم ہوتا ہے۔
- ٹرینڈ ریورس ہوتا ہے، اور مختصر مدتی MA طویل مدتی MA کے نیچے سے گزرتا ہے۔
- ایک زوال پذیر ٹرینڈ وہاں شروع ہوتا ہے جہاں مختصر مدتی MA طویل مدتی MA کے نیچے ہی رہتا ہے۔
ڈیتھ کراس Bitcoin میں زوال پذیر ٹرینڈ کی تصدیق کرتا ہے۔
اب چونکہ ہم سمجھ چکے ہیں کہ گولڈن کراس کیا ہے، اس لیے یہ سمجھنا بھی خاصا آسان ہے کہ ڈیتھ کراس کیوں بیئرش سگنل ہے۔ مختصر مدتی اوسط طویل مدتی اوسط کے نیچے سے گزر رہی ہے، جو کہ مارکیٹ کی بیئرش ظاہریت کا اشارہ کرتی ہے۔
ڈیتھ کراس نے ہسٹری میں بڑی
معاشی مندی، جیسا کہ
1929 یا
2008میں بیئرش سگنل فراہم کیے ہیں۔ تاہم، یہ غلط سگنلز بھی فراہم کر سکتا ہے جیسا کہ، مثال کے طور پر، 2016 میں ہوا۔
2016 میں SPX پر غلط ڈیتھ کراس اوور سگنل۔
جیسا کہ آپ مثال میں دیکھ سکتے ہیں، مارکیٹ نے صرف اس لیے ڈیتھ کراس پرنٹ کیا، تاکہ عروج پذیر ٹرینڈ کو بحال کیا جائے اور اس کے فوراً بعد گولڈن کراس پرنٹ کیا جائے۔
ہم نے دونوں کے متعلق بات کی ہے، لہٰذا ان کے درمیان فرق کو سمجھنا مشکل نہیں ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک دوسرے کے قطبی متضاد ہیں۔ گولڈن کراس کو بُلش، جبکہ ڈیتھ کراس کو بیئرش سگنل سمجھا جاتا ہے۔
جو یاد رکھنا اہم ہے وہ یہ ہے کہ متحرک اوسطیں
پیچھے رہ جانے والے انڈیکیٹرز ہیں اور ان کی کوئی پیشن گوئی کی طاقت نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ دونوں کراس اوورز ٹرینڈ ریورسل کی عام طور پر ایک مضبوط تصدیق فراہم کریں گے جو
پہلے ہی ہو چکا ہے – نہ کہ وہ ریورسل جو کہ تاحال جاری ہے۔
اس پیٹرنز کے پیچھے موجود خیال بالکل سیدھا سادا ہے۔ اگر آپ جانتے ہیں کہ ٹریڈرز
MACD کیسے استعمال کرتے ہیں، تو آپ آسانی سے سمجھ جائیں گے کہ ان کراس اوور سگنلز کو ٹریڈ کیسے کرنا ہے۔
جب ہم روایتی گولڈن کراس اور ڈیتھ کراس کے متعلق بات کرتے ہیں، تو ہم عموماً روزانہ کے چارٹ کی طرف دیکھتے ہیں۔ اس لیے، ایک عام حکمت عملی گولڈن کراس پر خریدنا اور ڈیتھ کراس پر بیچنا ہو گی۔ درحقیقیت، گزشتہ کچھ سالوں میں
Bitcoinکے لیے یہ ایک متعلقہ کامیاب حکمت عملی ہوتی – تاہم اس دوران کئی غلط سگنلز درپیش تھے۔ اس طرح، کسی ایک سگنل کی اندھا دھند پیروی کرنا اچھی حکمت عملی نہیں ہے۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ جب مارکیٹ کے تجزیے کی تکنیکوں کی بات آئے تو آپ دیگر عوامل کو بھی زیر غور لانا چاہیں۔
درج بالا تذکرہ کردہ کراس اوور حکمت عملی روزانہ MAs کی کراسنگ پر مبنی ہے۔ وقت کی دیگر مدتوں کا کیا ہوگا؟ گولڈن کراسز اور ڈیتھ کراسز ایک ہی طرح وقوع پذیر ہوتے ہیں، اور ٹریڈرز ان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تاہم، جیسا کہ زیادہ تر چارٹ کے تجزیے کی تکنیکوں کے ساتھ ہوتا ہے، سگنلز نچلے ٹائم فریمز کے مقابلے میں اونچے ٹائم فریمز پر زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ ایک گولڈن کراس ہو سکتا ہے ہفتہ وار ٹائم فریم پر وقوع پذیر ہو رہا ہو جبکہ آپ گھنٹہ وار ٹائم فریم ہر ڈیتھ کراس کو وقوع پذیر ہوتا دیکھ رہے ہوں۔ اس لیے زوم آؤٹ کرنا اور متعدد ریٹنگز کو زیر غور لاتے ہوئے، چارٹ کی وسعت پر نظر دوڑانا ہمیشہ مددگار ہوتا ہے۔
ایک اور چیز جس کی بہت سارے ٹریڈرز گولڈن کراسز اور ڈیتھ کراسز ٹریڈ کرتے ہوئے تلاش کر سکتے ہیں وہ
ٹریڈنگ کا حجم ہے۔ دیگر چارٹ پیٹرنز کی طرح، حجم تصدیق کا ایک طاقتور ٹول ہو سکتا ہے۔ اس طرح، حجم میں اضافے کا کراس اوور سگنل کا ساتھ دینے پر، بہت سے ٹریڈرز زیادہ پُراعتماد ہوں گے کہ سگنل مصدقہ ہے۔
گولڈن کراس کے وقوع پذیر ہونے پر، طویل مدتی متحرک اوسط کو
معاونتکا ممکنہ شعبہ گردانا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف، ڈیتھ کراس کے وقوع پذیر ہونے پر، اسے ممکنہ
مزاحمتی شعبہ گردانا جا سکتا ہے۔
کراس اوور سگنلز کو
اتصال کی تلاش کے لیے
تکنیکی انڈیکیٹرزکے ساتھ کراس چیک کیا جا سکتا ہے۔ اتصال کے ٹریڈرز متعدد سگنلز اور انڈیکیٹرز کو ٹریڈ سگنلز کو مزید بااعتماد بنانے کی کوشش میں ایک
ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں جمع کرتے ہیں۔
ہم نے کچھ مشہور ترین کراس اوور سگنلز – گولڈن کراس اور ڈیتھ کراس کے متعلق گفتگو کی ہے۔
گولڈن کراس میں طویل مدتی متحرک اوسط کے اوپر سے گزرنے والی مختصر مدتی متحرک اوسط شامل ہے۔ ڈیتھ کراس میں طویل مدتی MA کے نیچے سے گزرنے والی مختصر مدتی MA شامل ہوتی ہے۔ اس دونوں کو طویل مدتی ٹرینڈ ریورسلز کی تصدیق کے لیے بااعتماد ٹولز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، خواہ بات اسٹاک مارکیٹ،
فاریکس، یا
کرپٹو کرنسیتک آ جائے۔
کیا گولڈن کراس اور ڈیتھ کراس کی طرح کے کراس اوور سگنلز ٹریڈ کرنے کے متعلق آپ کے مزید سوال ہیں؟ ہمارا سوال و جواب کا پلیٹ فارم،
Ask Academy چیک کریں، جہاں کمیونٹی آپ کے سوالات کے جواب دے گی۔