TL؛DR
خطرے/انعام کا تناسب اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ آپ کتنے ممکنہ انعام حاصل کرنے کے لیے کتنا خطرہ مول لے رہے ہیں۔
اچھے ٹریڈرز اور سرمایہ کار اپنی بازی بہت احتیاط سے کھیلتے ہیں۔ وہ اس کی کھوج میں رہتے ہیں جب ممکنہ خسارہ کم ترین ہو اور ممکنہ منافع زیادہ ہو۔ اگر کوئی سرمایہ کاری، کم خطرے کے ساتھ کسی دوسری سرمایہ کاری سے یکساں منافع لا سکتی ہے، تو ان کے نزدیک وہ بہتر بازی ہو سکتی ہے۔
تعارف
چاہے آپ یک روزہ ٹریڈنگ یا سوئنگ ٹریڈنگ کرتے ہیں، لیکن آپ کے لیے یہاں خطرے کے چند بنیادی تصورات کو سمجھنا ضروری ہے۔ مارکیٹ سے متعلق یہ آپ کے فہم کو پختہ کرتے ہیں اور آپ کو ٹریڈنگ کی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فیصلوں کی رہنمائی کے لیے ایک بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ورنہ، آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی حفاظت اور اس کو بڑھانے سے قاصر ہوں گے۔
ہم اس سے قبل ہی، خطرے کی نظم کاری، پوزیشن کے سائز کا تعین، اور اسٹاپ خسارے کو ترتیب دینے کے بارے میں بات چیت کر چکے ہیں۔ تاہم، اگر آپ مؤثر انداز میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو سمجھنے کے لیے یہاں کچھ انتہائی اہم ہے۔ آپ ممکنہ انعام کے پیش نظر کتنا خطرہ مول لے رہے ہیں؟ آپ کے ممکنہ منافع سے آپ کے ممکنہ خسارے کا موازنہ کیسے ہو گا؟ دوسرے الفاظ میں، آپ کے خطرے/انعام کا تناسب کیا ہے؟
اس آرٹیکل میں، ہم آپ کی ٹریڈز کے لیے خطرے/انعام کے تناسب کا حساب کیسے لگائیں کے بارے میں بات کریں گے۔
خطرے/انعام کا تناسب کیا ہے؟
خطرے/انعام کا تناسب (R/R کا تناسب یا R)، ٹریڈر نے کتنے ممکنہ انعام حاصل کرنے کے لیے کتنا خطرہ مول لیا ہے، کا حساب لگاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ایک سرمایہ کاری پر لگایا جانے والا ہر $1 کتنے ممکنہ انعامات حاصل کرتا ہے۔
یہ حساب خود ہی بہت آسان ہے۔ آپ زیادہ سے زیادہ خطرے کو اپنے کل ہدفی منافع سے تقسیم کریں۔ آپ یہ کیسے کریں گے؟ پہلے، آپ دیکھیں گے کہ آپ ٹریڈ کہاں سے داخل کرنا چاہتے ہیں۔ پھر، آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ (اگر ٹریڈ کامیاب ہو گئی تو) آپ کو کہاں سے منافع حاصل کرنا ہے، اور (اگر ٹریڈ خسارے میں ہوئی تو) آپ اسٹاپ خسارہ کہاں رکھیں گے۔ اگر آپ موزوں انداز میں اپنے خطرے کا نظم کرنا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی اہم ہے۔ اچھے ٹریڈرز، ٹریڈ میں داخل ہونے سے قبل اپنے ہدفی منافع اور اسٹاپ خسارے کو سیٹ کرتے ہیں۔
اب آپ کے پاس داخلی اور خارجی دونوں اہداف موجود ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے خطرے/انعام کے تناسب کا حساب لگا سکتے ہیں۔ آپ ممکنہ خطرے کو ممکنہ انعام پر تقسیم کر کے یہ کر سکتے ہیں۔ تناسب جتنا کم ہو گا، آپ خطرے کی فی "یونٹ" کے حساب سے اتنے ہی زیادہ ممکنہ انعام حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیں دیکھیں یہ عملی طور پر کیسے کام کرتا ہے۔
خطرے/انعام کے تناسب کا حساب کیسے لگائیں
فرض کریں کہ آپ Bitcoin پر لانگ پوزیشن میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ آپ اپنا تجزیہ کرتے ہیں اور اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آپ کا منافع لینے کا آرڈر، آپ کی داخلی قیمت کا 15% ہو گا۔ اسی وقت، آپ درج ذیل سوالات بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کی ٹریڈ کا تصور کہاں پر غیر مؤثر ہوتا ہے؟ یہ وہ مقام ہے جہاں آپ کو اپنے آرڈر کا اسٹاپ خسارہ سیٹ کرنا چاہیئے۔ اس صورت میں، آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ کا غیر مؤثر ہونے کا مقام آپ کے داخلی مقام سے 5% ہے۔
یہ بات نوٹ کرنا انتہائی اہم ہے کہ یہ عام طور پر بے ترتیب فیصد نمبروں پر مبنی نہیں ہونے چاہیئں۔ آپ کو آپ کی مارکیٹوں کے تجزیے پر مبنی منافع کے ہدف اور اسٹاپ خسارے کا تعین کرنا چاہیئے۔ تکنیکی اشاروں کے تجزیے بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
لہٰذا، ہمارا ہدفی منافع 15% اور ہمارا ممکنہ خسارہ 5% ہے۔ ہمارا خطرے/انعام کا تناسب کتنا ہے؟ حساب آسان ہے:
خطرہ/انعام کا تناسب = ممکنہ خسارہ / ممکنہ منافع
اس صورت میں، یہ 5/15 = 1:3 = 0.33 ہے۔ بس اتنی سی بات ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ خطرے کے ہر ایک یونٹ کے لیے، ہم ممکنہ طور پر تین گنا انعام جیت رہے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، ہمارے ہر ڈالر کے لیے جانے والے خطرے کے پیش نظر، ہم تین گنا نفع حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ چنانچہ اگر ہم $100 مالیت کی پوزیشن رکھتے ہیں، تو ہم $15 کے ممکنہ منافع کے حصول کے لیے $5 کے خسارے کا خطرہ مول لیں گے۔
ہم تناسب میں کمی کے لیے، اپنے اسٹاپ خسارے کو داخلے کے قریب منتقل کر سکتے ہیں۔ تاہم، جیسا کہ ہم نے کہا، داخلی اور خارجی مقامات کا حساب بے ترتیب نمبروں کی بنیاد پر نہیں لگایا جا سکتا۔ ان کو ہمارے تجزیے کی بنیاد پر شمار کیا جانا چاہیئے۔ اگر ٹریڈ کے سیٹ اپ کے خطرے/انعام کا تناسب زیادہ ہو، تو شاید یہ آزمائے جانے اور نمبروں کو "گیم" کرنے کے قابل نہیں ہے۔ یہ آگے بڑھنے اور اچھے خاصے خطرے/انعام کے تناسب کے ساتھ ایک مختلف سیٹ اپ کو تلاش کرنے کے لیے بہتر ہے۔
نوٹ کریں کہ مختلف سائز کی حامل پوزیشنز کا خطرہ/انعام کا تناسب یکساں ہو سکتا ہے۔ مثلاً، اگر ہماری پوزیشن $10,000 مالیت کی ہو، تو ہم $1,500 ممکنہ منافع کے حصول کے لیے $500 خسارے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں (اب بھی تناسب 1:3 ہے)۔ تناسب محض اس وقت تبدیل ہوتا ہے جب ہم اپنے ہدف اور اسٹاپ خسارے کی متعلقہ پوزیشن تبدیل کریں۔
انعام/خطرے کا تناسب
یہ بات نوٹ کرنا انتہائی اہم ہے کہ بہت سے ٹریڈرز انعام/خطرہ کے تناسب کا حساب لگانے کی بجائے، اس حساب کو الٹا دیتے ہیں۔ کیوں؟ خیر، یہ صرف ترجیح کا معاملہ ہے۔ کچھ اس کو آسان فہم سمجھتے ہیں۔ حساب محض خطرہ/انعام کے تناسب کے فارمولے کا متضاد ہے۔ اسی طرح، درج بالا مثال میں ہمارے انعام/خطرہ کا تناسب 15/5 = 3 ہے۔ جیسا کہ آپ امید رکھتےہیں، زائد انعام/خطرے کا تناسب، کم انعام/خطرے کے تناسب سے بہتر ہے۔
مثالی ٹریڈ، 3.28 انعام/خطرے کے تناسب کے ساتھ سیٹ اپ ہے۔
خطرہ بمقابلہ انعام کی تفصیل
فرض کریں ہم ایک چڑیا گھر میں ہیں اور ایک ہم نے ایک شرط لگائی۔ اگر آپ پرندے کے گھر میں چپکے سے گھس جائیں اور ایک طوطے کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائیں تو میں آپ کو 1 BTC دوں گا۔ ممکنہ خطرہ کیا ہے؟ اچھا تو، کیونکہ آپ کچھ ایسا کام کر رہے تھے جو آپ کو نہیں کرنا چاہیئے تھا، اس لیے شاید آپ کو پولیس پکڑ لے۔ جبکہ دوسری جانب، اگر آپ کامیاب ہو جائیں، تو آپ کو 1 BTC مل جائیں گے۔
بیک وقت، میں آپ کو ایک متبادل پیشکش کرتا ہوں۔ اگر آپ چیتے کے پنجرے میں چپکے سے گھس کر اس کو اپنے ننگے ہاتھوں سے کچا گوشت کھلائیں گے تو میں آپ کو 1.1 BTC دوں گا۔ یہاں ممکنہ خطرہ کیا ہے؟ یقیناً، آپ کو پولیس پکڑ لے گی۔ لیکن، یہ بھی امکان ہے کہ چیتا آپ پر حملہ کرے اور آپ کو ہلاکت خیز ضرر پہنچائے۔ جبکہ دوسری جانب، اگر نفع کو دیکھیں تو طوطے والی شرط کے مقابلے میں، یہ تھوڑا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اگر آپ کامیاب ہوتے ہیں تو آپ کو تھوڑا زیادہ ملے گا۔
کون سی اچھی ڈیل معلوم ہوتی ہے؟ تکنیکی طور پر، دونوں ہی بری ڈیلز ہیں، کیونکہ آپ کو اس طرح سے چھپ کر نہیں کرنا چاہیئے۔ اس کے باوجود، آپ تھوڑے سے زیادہ ممکنہ انعام کے لیے چیتے والی شرط کے ساتھ اتنا بڑا خطرہ مول لے رہے ہیں۔
اسی طرح سے، بہت سے ٹریڈرز، ٹریڈ کے سیٹ اپس لگانے کے لیے ایسے مقام کی تلاش میں رہتے ہیں جہاں خسارے سے زائد منافع ہاتھ آئے۔ یہ غیر متناسب موقع (جس میں ممکنہ منافع، ممکنہ خسارے سے زائد ہو) کہلاتا ہے۔
دیگر تناسبات کے ساتھ خطرے/انعام کے تناسب کا استعمال
خطرے/انعام کے تناسب کے ساتھ استعمال ہونے والی تناسبات میں سے ایک، جیت کی شرح ہوتی ہے۔ آپ کی جیتی ہوئی ٹریڈز کی تعداد کو آپ کی ناکام ٹریڈز سے تقسیم کریں تو جیت کی شرح نکلتی ہے۔ مثلاً، اگر آپ کی جیت کی شرح 60% ہے، تو آپ اپنی ٹریڈز پر (اوسطاً) 60% منافع کما رہے ہیں۔ آئیں دیکھیں آپ اس کو اپنے خطرے کی نظم کاری میں کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔
مثلاً، خرید و فروخت کے آپشنز میں ایک مصروف ٹریڈر کو $700 کے نفع سے $100 خسارے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں، ان کے خطرے/انعام کا تناسب 1:7 ہے۔ تاہم، وہ آپشنز جن کے لیے وہ ٹریڈنگ کر رہے ہیں، پُر خطر ہیں اور صرف 20% جیت کی شرح فراہم کر سکتے ہیں۔
جیت کی شرح کو ذہن نشین کرتے ہوئے، اس دوسرے منظر نامے میں جائیں: اگر وہ اپنی $100 کی دس ٹریڈز مکمل کریں اور اس کے لیے وہ $1000 خرچ کریں، تو ان کے پاس $1400 جیتنے کا موقع ہے۔ ان شماریات کو استعمال میں لاتے ہوئے، خطرے/انعام کا تناسب اور جیت کی شرح دونوں سے، ٹریڈر اس بات کا یقین رکھ سکتا ہے کہ اس کی سرگرمیوں کے نتیجے میں اس کو خسارے سے زیادہ منافع کا موقع زیادہ ملے گا۔
لیکن تب کیا ہو گا جب ہر کامیاب آپشنز کی ٹریڈ پر ٹریڈر کو صرف $500 ملیں؟ پھر ان کو $1000 کی ٹریڈز پر صرف $1000 ہی واپس ملیں گے۔ یہ مکمل طور پر بریک ایون پوائنٹ ہو گا۔ چنانچہ، 20% کی جیت کی شرح کے ساتھ، اس کے خطرے/انعام کا تناسب کم از کم 1:5 ہونا چاہیئے۔
ٹریڈرز کو گزشتہ جیت کی شرح پر نظر رکھنی چاہیئے اور اسے خطرے/انعام کے تناسب کا حساب لگانے کے لیے استعمال کرنا چاہیئے جس سے ٹریڈنگ کرتے ہوئے اس کو موصول ہونے والے کافی ممکنہ منافع کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس طرح سے خطرے/انعام کے تناسب کا استعمال کافی حد تک محدود ہے۔ یہ مستقبل کی ٹریڈ یا سرگرمی کی جیت کی شرح کا تعین کرنے کے لیے ناممکن ہے، اور آپ صرف گزشتہ ڈیٹا کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ اس کے باوجود، ٹریڈرز کی ٹول کٹ میں خطرے/انعام کے تناسب کا استعمال کسی دوسرے اشارے کے ساتھ ایک اضافی ٹول کے طور پر ہو سکتا ہے۔
اختتامی خیالات
ہم نے دیکھا کہ خطرہ/انعام کا تناسب کیا ہے اور ٹریڈرز کیسے اس کو اپنے ٹریڈنگ پلان میں شامل کر سکتے ہیں۔ جب خطرے کی پروفائل پر کسی رقم کی نظم کاری کی حکمت عملی کی بات آتی ہے تو خطرے/انعام کے تناسب کا حساب لگانا ضروری ہوتا ہے۔
خطرے پر بات آتے ہی ٹریڈنگ جرنل رکھنے سے زیادہ قابل غور بات بھی کچھ ہو سکتی ہے۔ اپنی ٹریڈز کو دستاویزی شکل دے کر، آپ اپنی حکمت عملیوں کی کارکردگی کی مزید درست تصویر حاصل کر سکتے ہیں۔ نیز، آپ ان کو ممکنہ طور پر مختلف مارکیٹ کے ماحول اور اثاثہ جاتی کلاسوں میں اپنا سکتے ہیں۔
تاہم اس کے باوجود، کچھ ٹریڈرز انتہائی کم جیت کی شرح کے ساتھ زیادہ منافع بخش ہو سکتے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ان کی انفرادی ٹریڈ کے سیٹ اپس خطرے/انعام کے تناسب کو ان کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ اگر وہ خطرے/انعام کے 1:10 کے تناسب کے ساتھ سیٹ اپ بناتے ہیں، تو وہ متواتر نو ٹریڈز ہار سکتے ہیں اور پھر بھی ایک ٹریڈ بریک ایون ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں، ان کو منفع بخش بننے کے لیے دس میں سے صرف دو ٹریڈز جیتنی ہوں گی۔ اس طرح سے خطرہ بمقابلہ انعام کا حساب طاقت ور ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں، جیتنے-ہارنے کا تناسب، ٹریڈرز کے خطرے/انعام کے تناسب کا حساب لگانے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ آپ کی جیت-ہار کا تناسب، آپ کی ہاری ہوئی ٹریڈز پر آپ کی جیتی ہوئی ٹریڈز ہوتی ہیں، جو کہ کامیابی کی شرح کا تعین کرنے میں، آپ کی جیت کی شرح کے ساتھ استعمال ہو کر آپ کو مدد فراہم کرتی ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کی جیت//ہار کی شرح 60 فیصد ہے، تو آپ اس وقت کے حساب سے 60% خسارے میں ہیں۔ آپ اس کو خطرے کی نظم کاری میں بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی خطرے/انعام کے تناسب کا حساب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ٹریڈرز کو ان کے خطرے/انعام کے تناسب کا حساب لگانے کے لیے دیگر تناسب کے فارمولوں کا جیسا کہ جیت کی شرح اور جیت/خسارے کا تناسب، استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ انتہائی مخصوص طور پر، وہ اپنی جیت اور خسارے کی قدر کا تعین کر سکتے ہیں، جس سے ٹریڈر کے ممکنہ خطرات کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔