امواد
Elliott Wave کیا ہوتی ہے؟
'30s میں Elliott Wave کا اصول رالف نیلسن ایلیٹ (Ralph Nelson Elliott) نے تخلیق کیا تھا – جو ایک امریکی اکاؤنٹنٹ اور مصنف تھا۔ تاہم، تھیوری کو صرف '70s میں شہرت ملی، جو رابرٹ آر پریچٹر (Robert R. Prechter) اور اے جے فراسٹ (A. J. Frost) کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔
ابتدائی طور پر EWT کو Wave Principle کہا جاتا تھا، جو انسانی رویے کی وضاحت ہے۔ Elliott کی تخلیق اسٹاک مارکیٹس پر توجہ کے ساتھ، مارکیٹ ڈیٹا کے مفصل مطالعے پر مبنی تھی۔ اس کی مرحلہ وار تحقیق میں تقریباً 75 سال کی معلومات شامل تھیں۔
[...] Wave Principle بنیادی طور پر پیشنگوئی کا ٹول نہیں ہے؛ یہ اس بات کی تفصیلی وضاحت ہے کہ مارکیٹس کیسے برتاؤ کرتی ہیں۔
– Prechter, R. R. The Elliott Wave Principle (صفحہ 19)
Elliott Wave کا بنیادی پیٹرن

نوٹ کریں کہ، پہلی مثال میں، ہمارے پاس پانچ موٹِو ویوز ہیں: تین اوپر کی سمت میں حرکت کرتی ہوئی (1، 3، اور 5)، بمع دو نیچے کی سمت میں حرکت کرتی ہوئی (A اور C)۔ آسان الفاظ میں، کوئی بھی حرکت جو مرکزی رجحان کے موافق ہو اسے موٹِو ویو تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 2، 4، اور B تین کریکٹو ویوز ہیں۔

مزید برآں، اگر ہم نچلے درجے کے ٹائم فریمز میں زوم ان کرتے ہیں، تو ایک موٹِو ویو (جیسا کہ 3) کو مزید پانچ چھوٹی ویو میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ اگلے سیکشن میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے برعکس، مندی کی مارکیٹ میں Elliott Wave کا سائیکل کچھ اس طرح سے دکھائی دے گا:

موٹِو ویوز (Motive Waves)
پریچٹر کی تعریف کے مطابق، موٹِو ویوز ہمیشہ بڑے رجحان کے طور پر اسی سمت میں حرکت کرتی ہیں۔
ویو 2 اپنے سے اگلی ویو 1 کی حرکت کے 100% سے زیادہ پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
ویو 4 اپنے سے اگلی ویو 3 کی حرکت کے 100% سے زیادہ پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
1، 3، اور 5 ویوز میں سے، ویو 3 سب سے چھوٹی نہیں ہو سکتی اور عموماً سب سے لمبی ہوتی ہے۔ مزید برآں، ویو 3 ہمیشہ ویو 1 کے اختتام پر آگے نکل جاتی ہے۔

کریکٹو ویوز (Corrective Waves)
موٹِو ویوز کے برعکس، کریکٹو ویوز عام طور پر تین ویوز کے اسٹرکچر سے بنی ہوتی ہیں۔ یہ عموماً چھوٹی کریکٹو ویو سے بنتی ہیں جو کہ دو چھوٹی موٹِو ویوز کے درمیان واقع ہوتی ہے۔ ان تین ویوز کو عموما A، B، اور C کا نام دیا جاتا ہے۔

موٹِو ویوز کے مقابلے میں، کریکٹو ویوز چھوٹی ہوتی ہیں کیونکہ یہ بڑے رجحان کے خلاف جاتی ہیں۔ بعض صورتوں میں، اس طرح کی مقابلے کے رجحان کی کوشش کریکٹو ویوز کو شناخت کرنا خاصا مشکل بنا دیتی ہے کیونکہ یہ لمبائی اور پیچیدگی میں خاصی مختلف ہو سکتی ہیں۔
پریچٹر کے مطابق، کریکٹو ویوز سے متعلق سب سے اہم اصول جسے ذہن نشین کرنا ضروری ہے وہ یہ کہ یہ کبھی بھی پانچ ویوز سے نہیں بنتی ہیں۔
کیا Elliott Wave کام کرتی ہے؟
Elliott waves کے کارآمد ہونے کے حوالے سے ایک مباحثہ جاری ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ Elliott Wave کی کامیابی کا اصول بڑی حد تک ٹریڈرز کی اس صلاحیت پر انحصار کرتا ہے کہ وہ مارکیٹ کی تبدیلیوں کو درستگی کے ساتھ رجحان اور درستگیوں میں تقسیم کر سکیں۔
عملی اعتبار سے، ایلیٹ کے اصولوں کو توڑے بغیر، ویوز کو کئی طریقوں سے ڈرا کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ویوز کو درستگی سے ڈرا کرنا ایک آسان ٹاسک سے بہت دور ہے۔ نہ صرف اس لیے کہ اسے مشق درکار ہوتی ہے، بلکہ بڑے درجے کی داخلی کیفیت شامل ہونے کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
اسی طرح سے، نقاد دلیل دیتے ہیں کہ Elliott Wave تھیوری اپنی بہت زیادہ داخلی نوعیت کے باعث کوئی قابلِ عمل تھیوری نہیں ہے، اور غیر واضح اصولوں کے سیٹ پر انحصار کرتی ہے۔ پھر بھی، ہزاروں ایسے سرمایہ کاران اور ٹریڈرز موجود ہیں جنہوں نے ایک منافع بخش انداز میں ایلیٹ کے اصولوں کو لاگو کرنے کا انتظام کیا ہے۔
اختتامی خیالات
پریچٹر کے مطابق، ایلیٹ نے کبھی بھی اس بارے قیاس آرائی نہیں کی کہ مارکیٹس 5-3 ویو اسٹرکچر پیش کرنے کی جانب کیوں راغب ہوتی ہیں۔ اس کے بجائے، اس نے محض مارکیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا۔ ایلیٹ کا اصول ان ناگزیر مارکیٹ سائیکلز کا نتیجہ ہوتا ہے جو انسانی فطرت اور ہجوم کی نفسیات کے ذریعے تخلیق کیے جاتے ہیں۔