تعارف
مائننگ کا عمل، پروف آف ورک بلاک چینز کی سیکورٹی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ شرکاء کی جانب سے مخصوص خصوصیات کے ساتھ ہیشز کا شمار کرنے سے، وہ کسی مرکزی ادارے کے بنا ہی کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس محفوظ بنانے کے اہل ہوتے ہیں۔
2009 میں Bitcoin کی پہلی بار لانچ کے بعد، معمول کے PC کا حامل کوئی بھی فرد اگلے بلاک کے لیے درست ہیش کا اندازہ لگانے کے لیے، دیگر مائنرز کے ساتھ مقابلہ کر سکتا ہے۔ ایسا مائننگ میں موجود کم دشواری کے باعث ممکن ہوا۔ نیٹ ورک پر موجود ہیش ریٹ کافی نہیں تھا۔ اس طرح بلاک چین میں نئے بلاکس شامل کرنے کے لیے، آپ کو خاص ہارڈویئر درکار نہیں تھے۔
یہ امر بے جا نہیں ہے کہ فی سیکنڈ زیادہ ہیشز حل کرنے والے کمپیوٹرز، زیادہ بلاکس تلاش کر سکیں گے۔ اور اسی باعث ایکو سسٹم میں ایک بڑی تبدیلی رونما ہوئی۔ مائنرز کی جانب سے نمایاں حیثیت حاصل کرنے کے لیے، وہ مسلسل کاوش میں مشغول تھے۔
مختلف اقسام کے ہارڈویئر (CPUs، GPUs، FPGAs) کے ذریعے دہراؤ کے بعد، Bitcoin مائنرز کی جانب سے ASICs – ایپلیکیشن سپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹس پر تصفیہ کیا گیا۔ آپ کو مائننگ کی ان ڈیوائسز کے ذریعے Binance اکیڈمی براؤز کرنے یا بلیوں کی تصاویر ٹوئیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ASICs ایک واحد ٹاسک انجام دینے کے لیے تشکیل کیے گئے ہیں: ہیشز حل کرنا۔ لیکن چونکہ انہیں صرف اسی مقصد کے تحت بنایا گیا ہے، یہ اسے بہترین انداز میں انجام دیتےہیں۔ درحقیقت، یہ اتنے بہترین انداز میں انجام دیتے ہیں کہ Bitcoin مائننگ کے لیے دیگر اقسام کے ہارڈویئر استعمال میں لانا کافی حد تک غیر عمومی ہو گیا ہے۔
مائننگ پول کیا ہوتا ہے؟
آپ بہتر ہارڈویئر کے ساتھ ہی اتنا سفر طے کر سکتے ہیں۔ آپ زیادہ طاقت کی حامل متعدد ASICs چلانے کے باوجود بھی، Bitcoin مائننگ کی وسعت میں ایک معمولی سا حصہ ہوں گے۔ آپ کی جانب سے کسی بلاک کو مائن کرنے کے امکانات کافی کم ہیں، حتیٰ کہ آپ کی جانب سے اپنے ہارڈویئر اور اسے چلانے میں درکار بجلی پر کثیر رقم خرچ کی گئی ہے۔
آپ کو بلاک کا انعام ملنے یا کسی بھی ادائیگی ہونے کی کوئی ضمانت موجود نہیں ہے۔ آپ کی جانب سے مستقل آمدنی کی جستجو کرنے پر، آپ مائننگ پول میں قسمت آزما سکتے ہیں۔
آئیے یہ فرض کرتے ہیں کہ آپ اور دیگر نو شرکاء، نیٹ ورک کی کُل ہیشنگ توائانی کے %0.1 کی ملکیت رکھتے ہیں۔ یعنی، اوسطاً آپ ہر ہزار بلاکس میں ایک حاصل کرنے کی امید رکھ سکتے ہیں۔ آپ فی دن تخمینہ شدہ 144 بلاکس مائن ہونے کے ساتھ، ہر ہفتے میں ایک بلاک حاصل کریں گے۔ آپ کے کیش فلو اور ہارڈویئر اور بجلی میں سرمایہ کاری پر منحصر ہوتے ہوئے، یہ "انفرادی مائننگ" ایک ممکن حکمت عملی ہو سکتی ہے۔
تاہم، منافع حاصل کرنے کے لیے اس آمدنی کے ناکافی ہونے کی صورت میں کیا ہو گا؟ ایسی صورت میں، آپ ہماری جانب سے بیان کیے گئے دیگر نو شرکاء کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ تمام افراد کی جانب سے ہیشنگ توانائی یکجا کرنے کی صورت میں، آپ کو نیٹ ورک ہیش ریٹ کا %1 ملے گا۔ یعنی، اوسطاً آپ ہر سو بلاک میں ایک ایسا حاصل کریں گے، جو فی دن ایک سے دو بلاکس پر کام انجام دے گا۔ اس کے بعد، آپ انعام تقسیم کر سکتے ہیں اور تمام شریک مائنرز کے مابین اسے شیئر کر سکتے ہیں۔
مختصراً، ہماری جانب سے ایک مائننگ پول بیان کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے صارفین کو مستقل آمدنی کی ضمانت دینے کے باعث، انہیں آج کل وسیع پیمانے پر استعمال میں لایا جا رہا ہے۔
مائننگ پولز کس طرح کام کرتے ہیں؟
روایتی طور پر، مائننگ پول کی جانب سے مائنرز کی نظم کاری انجام دینے کے لیے، ایک رابطہ کار مقرر کیا جاتا ہے۔ یہ مائنرز کی جانب سے nonce کے لیے مختلف اقدار استعمال میں لانے کو یقینی بناتے ہیں، تاکہ وہ ایک جیسے بلاک تخلیق کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہیش توانائی ضائع نہ کریں۔ ان رابطہ کاران پر انعامات تقسیم کرنے اور شرکاء کو ادائیگی کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہو گی۔ متعدد مختلف طریقہ کار کے ذریعے ہر مائنر کے جانب سے کیے گئے کام کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور انہیں انعام دیے جاتے ہیں۔
ادائیگی-فی-شیئر (PPS) کے مائننگ پولز
ادائیگی کی ایک اور مزید عمومی اسکیم، ادائیگی-فی-شیئر (PPS) ہے۔ اس سسٹم میں، آپ کی جانب سے جمع کروائے گئے ہر "شیئر" کے بدلے، آپ ایک مخصوص رقم حاصل کریں گے۔
ہر مائنر کے کام کا ٹریک رکھنے کے لیے، ایک شیئر بطور ہیش استعمال میں لایا جاتا ہے۔ ہر شیئر کے لیےادا کی جانے والی رقم مناسب ہے، لیکن وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ نوٹ کریں کہ نیٹ ورک میں شیئر کوئی درست ہیش کی حیثیت نہیں رکھتا۔ یہ صرف مائننگ پول کی جانب سے سیٹ کردہ شرائط سے مماثلت رکھتا ہے۔
PPS میں، اس امر سے قطع نظر کہ آپ کا پول بلاک کو حل کرتا ہے یا نہیں، آپ کو انعام دیا جاتا ہے۔ پول آپریٹر کی جانب سے خطرہ مول لیا جاتا ہے، اس لیے وہ آیا صارفین کی جانب سے پیشگی یا بلاک کے حتمی انعام سے – ایک بڑی فیس لیں گے۔
مکمل ادائیگی-فی-شیئر (FPPS)
FPPS ماڈل کی جانب سے PPS سسٹم استعمال میں لایا جاتا ہے، لیکن پول کے شرکاء کو بھی ٹرانزیکشن فیس کا شیئر ملتا ہے۔ FPPS کی جانب سے نیٹ ورک کی معیاری ٹرانزیکشن کا حالیہ دورانیے سے اوسط لے کر اور جمع کروائے گئے شیئرز کی بنیاد پر اسے تقسیم کرتے ہوئے حساب لگایا جاتا ہے۔
ادائیگی-فی-آخری-N-شیئرز (PPLNS) کے مائننگ پولز
ایک اور مشہور اسکیم، ادائیگی-فی-آخری-N-شیئرز (PPLNS) ہے۔ پول کی جانب سے کامیابی کے ساتھ کسی بلاک کو مائن کرنے کی صورت میں، PPS کے برخلاف، PPLNS صرف مائنرز کو انعامات دیتا ہے۔ کسی پول کی جانب سے بلاک تلاش کرنے کی صورت میں، یہ جمع کروائے گئے شیئرز کی آخری N مقدار چیک کرتا ہے (N کی تعداد پول پر مبنی ہوتی ہے)۔ آپ کی ادائیگی کے حصول کے لیے، اس کی جانب سے آپ کے جمع کروائے گئے شیئرز کی تعداد کو N سے تقسیم کیا جاتا ہے، اس کے بعد نتیجے کو بلاک انعام (آپریٹر کا حصہ منفی کرتے ہوئے) سے ضرب دی جاتی ہے۔
آئیے ایک مثال دیکھتے ہیں۔ موجودہ بلاک کا انعام 12.5 BTC (ٹرانزیکشن کی کوئی فیس نہیں) اور آپریٹر فیس %20 ہونے کی صورت میں، مائنرز کے لیے میسر انعام 10 BTC ہے۔ N کے 1,000,000 اور آپ کی جانب سے 50,000 شیئرز فراہم کیے جانے کی صورت میں، آپ کو میسر انعام کا %5 ( یا 0.5 BTC) حاصل ہو گا۔
آپ کی جانب سے ان دو اسکیموں کی متعدد اقسام تلاش کی جا سکتی ہیں، لیکن آپ ان کا زیادہ تذکرہ سنیں گے۔ نوٹ کریں کہ ہماری جانب سے Bitcoin کی بات کرتے ہوئے، سب سے مشہور PoW کرپٹو کرنسیز بھی مائننگ پولز کی حامل ہیں۔ Zcash، Monero، Grin، اور Ravencoin چند مثالیں ہیں۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
کیا مائننگ پولز غیرمرکزیت کے لیے ایک خطرہ ہیں؟
آپ کی جانب سے یہ آرٹیکل پڑھتے ہوئے خطرہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ کیا Bitcoin کے طاقت ور ہونے کی مکمل وجہ یہی نہیں ہے، کیونکہ کسی ایک ادارے کی جانب سے بلاک چین کو کنٹرول نہیں کیا جاتا؟ کسی فرد کو ہیشنگ توانائی کی اکثریت ملنے پر کیا ہوتا ہے؟
متعدد درست سوالات موجود ہیں۔ کسی واحد ادارے کی جانب سے نیٹ ورک کی %51 ہیش توانائی حاصل کرنے پر، وہ %51 حملہ لانچ کر سکتے ہیں۔ اس کے باعث، وہ ٹرانزیکشنز سینسر کرنے اور پُرانی واپس لانے کے اہل ہوں گے۔ کرپٹو کرنسی ایکو سسٹم کو ایسے حملے کے باعث شدید نقصان ہو سکتا ہے۔
کیا مائننگ پولز کی جانب سے %51 حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟ شاید ایسا ہو سکتا ہے، لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔
16 اپریل 2020 پر پول کی جانب سے ہیش ریٹ کا 24 گھنٹے پر مشتمل بریک ڈاؤن۔ ماخذ: coindance.com
تصوراتی طور پر، چار بہترین پولز کی جانب سے نیٹ ورک ہائی جیک کرنے کے لیے باہم اتحاد کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس کی زیادہ افادیت نہیں ہے۔ حتیٰ کہ ان کی جانب سے حملہ انجام دینے کی نظم کاری کی گئی، لیکن Bitcoin کی قیمت ان کی حرکات کی جانب سے سسٹم خراب کرنے کے باعث گر جائے گی۔ نتیجتاً، ان کے حاصل کردہ کوئی بھی کوائنز اپنی قدر کھو دیں گے۔
علاوہ ازیں، پولز کی جانب سے مائننگ کے سازوسامان کی ملکیت رکھنا لازم نہیں۔ ادارہ جات کی جانب سے ان کی مشینیں رابطہ کار کے سرور کے طرف بھیجی جاتی ہیں، لیکن وہ دیگر پولز میں جانے کا اختیار رکھتے ہیں۔ ایکو سسٹم کو غیر مرکزی رکھنا، دونوں شرکاء اور پول آپریٹرز کے لیے بہترین عمل ہے۔ کیونکہ، یہ صرف مائننگ کے قابل نفع رہنے کی صورت میں رقم بناتے ہیں۔
پول کے خطرناک حد تک وسیع سائز ہونے کے چند مواقع بھی پائے جاتے ہیں۔ عمومی طور پر، پول (اور اس کے مائنرز) کی جانب سے ہیش ریٹ میں کمی لانے کے لیے اقدامات لیے جاتے ہیں۔
اختتامی خیالات
کرپٹو کرنسی مائننگ کا منظر، مائننگ کے پہلے پول کے آتے ہی ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو گیا۔ مسلسل ادائیگی کے حصول کے خواہش مند مائنرز کے لیے، یہ نہایت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ متعدد میسر اسکیمز کے ساتھ، یہ اپنی ضروریات سے مسابقت میں بہترین تلاش کرنے کے پابند ہیں۔
ایک مثالی دنیا میں، Bitcoin مائننگ کافی زیادہ غیر مرکزی ہو گی۔ تاہم، ہم اسے ابھی "کافی حد تک غیر مرکزی" کہہ سکتے ہیں۔ کسی بھی صورت میں، کوئی بھی فرد کسی ایک پول سے طویل مدت میں ہیش ریٹ کی اکثریت کے حصول کا فائدہ حاصل نہیں کر رہا۔ شرکاء ایسا ہونے سے اجتناب چاہیں گے – کیونکہ، Bitcoin کو مائنرز کی بجائے صارفین کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔