خطرے کی نظم کاری کی پانچ حکمت عملیاں
امواد کا جدول
تعارف
خطرے کی نظم کاری کیا ہوتی ہے؟
خطرے کی نظم کاری کی مںصوبہ بندی کے چار اہم طریقہ کار
کرپٹو میں خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملی کیوں اہم ہے؟
حکمت عملی #1: 1% اصول کو زیر غور لائیں
حکمت عملی #2: ​​خسارہ روکنے اور منافع لینے کے پوائنٹس کو سیٹ کرنا
حکمت عملی #3: متنوع بنائیں اور ہیج کریں
حکمت عملی #4: اخراج کی حکمت عملی تیار رکھیں
حکمت عملی #5: ذاتی طور پر تحقیق کریں (DYOR)
اختتامی خیالات
خطرے کی نظم کاری کی پانچ حکمت عملیاں
ہوم
آرٹیکلز
خطرے کی نظم کاری کی پانچ حکمت عملیاں

خطرے کی نظم کاری کی پانچ حکمت عملیاں

جدید
شائع کردہ Nov 4, 2022اپڈیٹ کردہ Jan 9, 2023
7m

TL؛DR

خطرے کی نظم کاری ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ مختلف طریقوں سے آپ کے پورٹ فولیو کے مجموعی خطرے کو کم کر سکتا ہے — مثلاً، آپ اپنی سرمایہ کاریوں کو متنوع بنا سکتے ہیں، مالیاتی ایونٹس پر ہیج کر سکتے ہیں، یا خسارہ روکنے اور منافع لینے کے آسان آرڈرز کا نفاذ کر سکتے ہیں۔

تعارف

خطرے کو کم کرنا اکثر سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کی ترجیح ہے۔ اگر آپ کی خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت زیادہ بھی ہو، آپ تب بھی، کسی طرح سے، پے آف کے مقابلے میں اپنی سرمایہ کاریوں کے خطرے کا موازنہ کرتے ہیں۔ تاہم، کم خطرے کی حامل ٹریڈز اور سرمایہ کاریوں کو منتخب کرنے کے بجائے خطرے کی نظم کاری کے حوالے سے بہت کچھ ہے۔ خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملیوں کا جامع ٹول سیٹ دستیاب ہے، جن میں سے اکثر نوآموزوں کے لیے بھی موزوں ہے۔

خطرے کی نظم کاری کیا ہوتی ہے؟

خطرے کی نظم کاری میں آپ کی سرمایہ کاریوں میں موجود مالیاتی خطروں کی پیشن گوئی اور شناخت شامل ہوتی ہے تاکہ ان خطروں کو کم کیا جا سکے۔ پھر سرمایہ کار ان کے پورٹ فولیو کے خطرے کی نظم کاری کرنے میں مدد دینے کے لیے خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملیاں استعمال کرتے ہیں۔ اہم ابتدائی مرحلہ حالیہ طور پر خطروں کا سامنا کرنے کی جانچ کرنا اور پھر ان کے حوالے سے اپنی حکمت عملیاں اور منصوبے تیار کرنا ہے۔

خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملیاں وہ منصوبے اور اسٹریٹیجک کارروائیاں ہیں جنہیں ٹریڈرز اور سرمایہ کار سرمایہ کاری کے خطروں کی شناخت کرنے کے بعد نافذ کرتے ہیں۔ یہ حکمت عملیاں خطرے کو کم کرتی ہیں اور وسیع تعداد میں مالیاتی سرگرمیوں پر مشتمل ہو سکتی ہیں، جیسا کہ خسارے کی انشورنس نکالنا اور اثاثوں کے درجات پر اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانا۔

خطرے کی نظم کاری کی فعال کارروائیوں کے علاوہ، خطرے کی نظم کاری کی منصوبہ بندی کے بنیادی عناصر کو سمجھنا ضروری ہے۔ منصوبہ بندی کے ایسے چار اہم طریقہ کار ہیں جنہیں آپ کو خطرے کی خاص نظم کاری کی حکمت عملی کا آغاز کرنے سے قبل زیر غور لانا چاہیئے، کیوںکہ آپ کا منتخب کردہ طریقہ کار آپ کی ترجیحی حکمت عملی کے متعلق اطلاع دے گا۔

خطرے کی نظم کاری کی مںصوبہ بندی کے چار اہم طریقہ کار

  1. قبولیت: ایک اثاثے میں سرمایہ کاری کا خطرہ برداشت کرنے کا فیصلہ کرنا لیکن اس سے بچنے کے لیے رقم خرچ نہ کرنا کیوںکہ ممکنہ خسارہ بہت زیادہ نہیں۔

  2. منتقلی: ایک قیمت پر فریق ثالث کو سرمایہ کاری کا خطرہ ٹرانسفر کرنا۔

  3. اجتناب: ممکنہ خطرے کے حامل اثاثے میں سرمایہ کاری نہ کرنا۔

  4. کٹوتی: اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنا کر خطرے کی حامل سرمایہ کاری کے مالیاتی نتائج کو کم کرنا۔ یہ اثاثے کے ایک ہی درجے میں یا انڈسٹریز اور اثاثوں کے درمیان بھی ہو سکتا ہے۔

کرپٹو میں خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملی کیوں اہم ہے؟

یہ عمومی بات ہے کہ کرپٹو، بطور اثاثے کے درجے کے، عام سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ خطرے کی سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے۔ قیمتیں متغیر ثابت ہوئی ہیں، پراجیکٹس فوری طور پر کریش ہو سکتے ہیں، اور بلاک چین کے پیچھے ٹیکنالوجی نوآموزوں کے سمجھنے کے لیے مشکل ہے۔

چوںکہ کرپٹو تیزی سے بڑھ رہا ہے، ممکنہ خطرات کے تجربے کو کم کرنے کے لیے خطرے کی نظم کاری کی مستحکم کارروائیوں اور حکمت عملیوں کو استعمال کرنا ضروری ہے۔ یہ کامیاب اور ذمہ دار ٹریڈر بننے کے لیے بھی ایک اہم مرحلہ ہے۔

خطرے کی نظم کاری کی ان پانچ حکمت عملیوں کے متعلق جاننے کے لیے پڑھیں جو آپ کے کرپٹو پورٹ فولیو کے لیے مفید ہو سکتی ہیں۔

حکمت عملی #1: 1% اصول کو زیر غور لائیں

1% اصول خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملی ہے جو کہ ایک سرمایہ کاری یا ٹریڈ پر آپ کے کُل سرمائے کے 1% سے کم پر مشتمل ہے۔ اگر آپ کے پاس سرمایہ کاری کرنے کے لیے $10,000 ہیں اور 1% اصول کی پابندی کرنا چاہتے ہیں، تو ایسا کرنے کے کچھ طریقہ کار ہیں۔ 

ایک طریقہ یہ ہے کہ $1,000 مالیت کا bitcoin (BTC) خریدا جائے اور خسارہ روکنے یا اسٹاپ کی حد والا آرڈر $9,900 پر فروخت کرنے کے لیے سیٹ کیا جائے۔ یہاں، آپ اپنے کل سرمایہ کاری کے کیپیٹل ($100) کے 1% پر اپنے خساروں کو کم کریں گے۔

آپ خسارہ روکنے کے آرڈر کو سیٹ کیے بغیر ether (ETH) کے $100 کی خریداری کر سکتے ہیں، کیوںکہ ETH کی قیمت کا 0 پر گرنے پر اپنے کل سرمائے کا زیادہ سے زیادہ 1% کھوئیں گے۔ 1% اصول آپ کی سرمایہ کاریوں کے سائز کو متاثر نہیں کرتی بلکہ اس رقم کو متاثر کرتی ہے جسے آپ ایک سرمایہ کاری پر خطرے برداشت کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں۔

مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث کرپٹو صارفین کے لیے 1% اصول نہایت اہم ہے۔ لالچ میں آنا آسان ہو سکتا ہے، اور کچھ سرمایہ کار ایک سرمایہ کاری میں بہت زیادہ رقم شامل کر سکتے ہیں اور اپنی قسمت تبدیل ہونے کی توقع کرتے ہوئے بھاری نقصانات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

حکمت عملی #2: ​​خسارہ روکنے اور منافع لینے کے پوائنٹس کو سیٹ کرنا

خسارہ روکنے کا آرڈر ایک اثاثے کے لیے پہلے سے مقرر کردہ اس قیمت کو سیٹ کرتا ہے جس پر پوزیشن بند ہو گی۔ اسٹاپ کی قیمت کو موجودہ قیمت کے نیچے سیٹ کیا جاتا ہے اور، ٹریگر ہونے پر، یہ مزید نقصانات سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔ منافع لینے کا آرڈر اس کے برعکس کام کرتا ہے، جو کہ ایسی قیمت سیٹ کرتا ہے جس پر آپ اپنی پوزیشن کو بند کرنا چاہتے ہیں اور ایک خاص منافعے میں لاک کرنا چاہتے ہیں۔

خسارہ روکنے اور منافع لینے کے آرڈرز آپ کے خطرے کا دو طریقوں سے نظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پہلے، ان کو پیشگی سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے اور خودکار طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ 24/7 دستیاب رہنے کی ضرورت نہیں، اور اگر قیمتیں خاص طور پر غیر مستحکم ہوتی ہیں تو آپ کے پہلے سے سیٹ کردہ آرڈرز کو ٹریگر کیا جائے گا۔ یہ آپ کو ممکنہ نقصانات اور منافعوں کے لیے حقیقی حدود سیٹ کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ 

ان حدود کو موقع پر سیٹ کرنے کے بجائے پہلے سے سیٹ کرنا بہتر ہے۔ چوںکہ منافع لینے کے آرڈرز کو خطرے کی نظم کاری کے حصے کے طور پر سمجھنا حیران کن ہو سکتا ہے، لہٰذا آپ کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ منافع لینے کے لیے جتنا زیادہ انتظار کریں گے، ایک اضافی منافع کا انتظار کرنے کے دوران مارکیٹ میں اتنا ہی زیادہ قیمت گھٹنے کا خطرہ ہو گا۔

حکمت عملی #3: متنوع بنائیں اور ہیج کریں

اپنی مجموعی سرمایہ کاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانا مقبول ترین اور بنیادی ٹولز میں سے ایک ہے۔ متنوع شدہ پورٹ فولیو کی ایک اثاثے یا اثاثے کے درجے میں زیادہ سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی، جو کہ ایک خاص اثاثے یا اثاثے کے درجے سے بھاری نقصانات کے خطرے کو کم کرے گا۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے آپ نے مختلف طرز کے کوائنز اور ٹوکنز کو ہولڈ کیا ہو، نیز لیکویڈیٹی اور قرضے فراہم کیے ہوں۔

ہیجنگ نفع جات کو محفوظ کرنے یا کوئی اور اثاثہ خریدتے ہوئے نقصانات کو کم کرنے کے لیے مزید جدید حکمت عملی ہے۔ عموماً، یہ اثاثے متضاد طور پر منسلک ہوتے ہیں۔ تنوع ہیج کی ایک قسم ہو سکتی ہے، لیکن شاید مقبول ترین مثال futures ہے۔

Futures معاہدے آپ کو future تاریخ پر ایک اثاثے کے لیے قیمت لاک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ مثلاً، فرض کریں، آپ کو لگتا ہے کہ bitcoin کی قیمت گرے گی، لہٰذا آپ خطرے کے خلاف ہیج کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اگلے تین ماہ میں $20,000 میں BTC بیچنے کے لیے futures معاہدے کھولتے ہیں۔ اگر bitcoin کی قیمت تین ماہ بعد درحقیقت $15,000 تک گرتی ہے، تو آپ کو اپنی futures پوزیشنز سے منافع حاصل ہو گا۔ 

یہ بات یاد رکھنا اہم ہے کہ futures معاہدوں کا مالیاتی طور پر تصفیہ کیا جاتا ہے، اور آپ کو حقیقی طور پر کوائنز کی ترسیل نہیں کرنا پڑتی۔ اس صورت میں، معاہدے پر آپ کا فریق مخالف آپ کو $5,000 (اسپاٹ قیمت اور futures قیمت کے درمیان فرق ) کی ادائیگی کرے گا، اور آپ نے bitcoin کی قیمت گرنے کے خطرے کے خلاف ہیج کیا ہو گا۔

جیسا کہ بتایا گیا ہے، کرپٹو کی دنیا غیر مستحکم ہے۔ تاہم، اس اثاثے کے درجے میں متنوع کرنے اور ہیجنگ استعمال کرنے کے مواقع اب بھی موجود ہیں۔ کرپٹو میں تنوع، کم اتار چڑھاؤ کی حامل روایتی مالیاتی مارکیٹس کی نسبت زیادہ اہم ہوتا ہے۔

حکمت عملی #4: اخراج کی حکمت عملی تیار رکھیں

اخراج کی حکمت عملی کا ہونا بھاری نقصانات کے خطرے سے بچنے کا ایک آسان لیکن موثر طریقہ کار ہے۔ منصوبے پر کاربند رہ کر، آپ پہلے سے مقرر کردہ پوائںٹ پر منافع لے سکتے ہیں یا نقصانات کو کم کر سکتے ہیں۔

اکثر، نفع کماتے ہوئے جاری رکھنا یا قیمتیں گرنے کے باوجود کرپٹو کرنسی پر اعتماد کرنا آسان ہوتا ہے۔ عجلت، لالچ، یا ٹریڈنگ کمیونٹی میں پھنس جانے سے بھی آپ کی فیصلہ سازی تذبذب کا شکار ہو سکتی ہے۔

اخراج کی حکمت عملی کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کا ایک طریقہ کار متعین آرڈرز استعمال کرنا ہے۔ آپ اپنی متعین قیمت پر خودکار طور پر ٹریگر کرنے کے لیے ان کو سیٹ کر سکتے ہیں، چاہے آپ منافع لینا چاہیں یا زیادہ سے زیادہ نقصان سیٹ کریں۔ 

حکمت عملی #5: ذاتی طور پر تحقیق کریں (DYOR)

DYOR سرمایہ کار کے لیے خطرہ کم کرنے کی انضمامی حکمت عملی ہے۔ انٹرنیٹ کے دور میں، ذاتی طور پر تحقیق کرنا اب نہایت ہی آسان ہے۔ کسی ٹوکن، کوائن، پراجیکٹ، یا دیگر اثاثے میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے، آپ کو احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ یہ نہایت اہم ہے کہ آپ پراجیکٹ کے بارے میں ضروری معلومات کی پڑتال کریں، جیسا کہ اس کے وائٹ پیپر، ٹوکنامکس، شراکت داریاں، روڈ میپ، کمیونٹی، اور دیگر بنیادی چیزیں۔

تاہم، گمراہ کن معلومات تیزی سے پھیلتی ہے، اور کوئی بھی اپنی آراء یا آن لائن کو حقائق کے طور جمع کروا سکتا ہے۔ تحقیق کرتے ہوئے، اس بات کو زیر غور لائیں کہ آپ اپنی معلومات کہاں سے حاصل کر رہے ہیں اور اسے کس سیاق و سباق میں پیش کیا گیا ہے۔ شلنگ معمول کا حصہ ہے، اور پراجیکٹس یا سرمایہ کار غلط، جانبدار، یا تشہیری خبروں کو سچ اور حقیقت پر مبنی انداز میں پھیلا سکتا ہے۔

اختتامی خیالات

واضح کردہ خطرے کی نظم کاری کی پانچ حکمت عملیوں کے ساتھ، آپ کے پاس اپنے پورٹ فولیو کے خطرے کو کم کرنے کے متعلق مدد حاصل کرنے کے لیے ایک مؤثر ٹول کٹ موجود ہو گی۔ زیادہ پہلوؤں پر کام کرنے والے آسان طریقہ کار استعمال کرنا آپ کو مزید ذمہ داری سے سرمایہ کاری کرنے میں مدد دے گا۔ اسکیل کی دوسری جانب، زیادہ جدید، تفصیلی حکمت عملیوں کے حامل خطرے کی نظم کاری کے منصوبے تخلیق کرنے کا امکان موجود ہوتا ہے۔

اس موضوع کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، درج آرٹیکلز پر ریفر کریں: