TL؛DR
BUSD ایک باضابطہ، فیاٹ سے تقویت یافتہ اسٹیبل کوائن ہے جوکہ امریکی ڈالر سے پیگ کردہ ہے۔ BUSD کے ہر یونٹ کے لیے، ذخیرے میں ایک امریکی ڈالر رکھا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، BUSD کی فراہمی 1:1 کے تناسب پر امریکی ڈالر کے ساتھ پیگ کی جاتی ہے۔ ہولڈرز فیاٹ کے عوض اپنے ٹوکنز سواپ کر سکتے ہیں اور اس کے برعکس ہونے والی صورتحال بھی ایسی ہی ہو گی۔ Paxos، ٹوکن کا اجراء کار، BUSD ذخائر کی ماہانہ اسناد جاری کرتا ہے۔
بطور اسٹیل کوائن، BUSD کو مارکیٹ کی مستحکم قدر برقرار رکھنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کو اس قابل بناتا ہے کہ کرپٹو اسپیس سے نکلنے کی ضرورت پڑے بغیر بلاک چین پر کم اتار چڑھاؤ کے حامل اثاثے ہولڈ کر سکیں۔
تعارف
اگر آپ نے Binance کے ساتھ کرپٹو خریدی یا ٹریڈ کی ہے، تو ممکن ہے کہ آپ کا سامنا پہلے ہی BUSD سے ہو چکا ہو۔ یہ ٹوکن ٹریڈنگ کے ان جوڑوں کے مابین عام ہے جو Binance اپنے ایکسچینج پر پیش کرتا ہے۔ مختصراً، BUSD امریکی ڈالر کے ڈیجیٹل ورژن کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور اسی کی مالیت پر پیگ کیا جاتا ہے۔
نوآموز افراد کے لیے، ہمیشہ یہ بات واضح نہیں ہوتی کہ ٹریڈرز اور سرمایہ کاران BUSD کو ہولڈ میں کیوں رکھتے ہیں۔ تاہم، BUSD اور دیگر اسٹیبل کوائنز کا کردار، کرپٹو ایکو سسٹم کا ایک اہم جزو ہے۔
BUSD ہوتا کیا ہے؟
BUSD Paxos اور Binance کی جانب سے تخلیق کیا گیا ایک اسٹیبل کوائن ہے۔ Paxos بیرونی کمپنیز کو اپنا اسٹیبل کوائن ایک سروس پراڈکٹ کی حیثیت سے فراہم کرنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ ماضی میں، انہوں نے سونے سے تقویت یافتہ اسٹیبل کوائن، PAX Gold (PAXG) بھی تخلیق کیا۔ نیو یارک ریاستی محکمہ برائے مالیاتی سروسز BUSD اور PAXG دونوں ہی ٹوکنز کو باضابطہ بناتا ہے۔
تکنیکی سطح پر، BUSD ایک فیاٹ سے تقویت یافتہ اسٹیبل کوائن ہوتا ہے جوکہ امریکی ڈالر کا پیگ برقرار رکھتا ہے۔ Paxos کی جانب سے FDIC سے بیمہ شدہ بینکس میں یا امریکی خزانوں کی جانب سے تقویت یافتہ ذخائر کی حیثیت سے BUSD کی کل سپلائی کے برابر رقم امریکی ڈالر کی صورت میں تحویل میں رکھی جاتی ہے۔ جب امریکی ڈالر کی قیمت بڑھتی یا گھٹتی ہے، تو BUSD کی قیمت پر بھی اسی حساب سے فرق پڑتا ہے۔ یہ اسٹیبل کوائن کا عام ترین اور سب سے زیادہ روایتی ماڈل ہے۔
BUSD ٹرانزیکشنز کے لیے تین کلیدی خصوصیات پیش کرتا ہے: رسائی، لچک پذیری، اور رفتار۔ یہ ٹوکن Paxos یا Binance کے ذریعے آسانی کے ساتھ قابل رسائی ہے۔ آپ انہیں Binance ایکسچینج یا فیاٹ کی گیٹ وے سروسز کے ذریعے خرید سکتے ہیں، یا اپنے لیے نئے BUSD ٹوکنز منٹ کرنے کے لیے Paxos کو امریکی ڈالر کی صورت میں رقم بھیج سکتے ہیں۔
BUSD اس سلسلے میں بھی لچک پذیری کی پیشکش کرتا ہے کہ کرپٹو صارفین بلاک چین سے اترے بغیر اپنی ہولڈنگز کو ایک مستحکم اثاثے میں تبدیل کر سکیں۔ بالآخر، BUSD کا استعمال کرتے ہوئے، ایک صارف معمولی سی فیس کے ساتھ دنیا بھر میں بآسانی رقم بھیج سکتا ہے۔
Paxos نے Ethereum کی بلاک چین پر BUSD جاری کیا۔ مزید براں، Binance ایک Binance پیگ کی پیشکش بھی کرتی ہے BNB چین پر BUSD ٹوکن۔ Binance ایک Ethereum بلاک چین پر BUSD ہولڈ کرتے ہوئے اور پیگ کردہ BUSD ٹوکنز کو منٹ کرتے ہوئے BUSD (BEP-20) تخلیق کرتا ہے، جن میں سے ہر ایک Binance کے ذخیرے میں موجود BUSD ٹوکن کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ BUSD (ERC-20) اور BUSD (BEP-20) ہولڈرز اپنی ضروریات کی بنیاد پر بلاک چینز کے درمیان اپنے ٹوکنز سواپ کر سکتے ہیں۔ یہ عمل Binance ایکسچینج (رقم نکلواتے ہوئے) یا Binance برج کے ذریعے انجام دیا جا سکتا ہے۔
(Binance کا پیگ کردہ BUSD ایک ایسی Binance پراڈکٹ ہے، جوکہ نہ تو Paxos کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور نہ ہی نیو یارک ریاستی محکمہ برائے مالیاتی سروسز کی جانب سے۔)
BUSD کیسے کام کرتا ہے؟
BUSD کے پیگ کو برقرار رکھنے کا میکانزم اسٹیبل کوائن کی دیگر اقسام کے مقابلے میں آسان ہے۔ ہر BUSD ذخائر میں موجود 1 USD کے ساتھ قابل مبادلہ ہے۔ آپ کے BUSD کو Paxos میں بھیجتے ہوئے، یہ آپ کے ٹوکنز کو ضائع کر دیں گے اور آپ کو فیاٹ کرنسی فراہم کریں گے۔ یہ میکانزم فراہمی اور ذخائر کے تناسب کو مسلسل 1:1 پر برقرار رکھتا ہے۔
جب بھی BUSD کی قیمت فی 1 BUSD 1$ سے نیچے گرنے لگتی ہے، تو بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے ٹریڈرز بڑی تعداد میں BUSD خریدنے لگیں گے۔ حتیٰ کہ $0.98 کی قیمت بھی انہیں منافع کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ایک بڑی تعداد میں BUSD خریدنے کے بعد، بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد Paxos پلیٹ فارم کے ذریعے BUSD ٹوکنز کو فیاٹ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ BUSD کی مانگ میں اضافہ قدرتی طور پر اس ٹوکن کی قیمت کو اوپر لے جا کر واپس 1$ پر لے آتا ہے، اور 1:1 تناسب پر مشتمل پیگ بحال ہو جاتا ہے۔
BUSD کو کس طرح سے باضابطہ بنایا جاتا ہے؟
نیو یارک ریاست کے ضابطہ کاران نے Paxos، اور Binance سمیت، اس امر پر بھی خصوصی تدابیر لاگو کی ہیں کہ اسٹیبل کوائن کو کس طرح سے کام کرنا چاہیئے۔ اس امر کو یقینی بناتے ہوئے کہ ٹوکن مکمل طور پر ضمانت یافتہ ہو، Paxos پر لازم ہے کہ BUSD ٹوکنز کی تخلیق اور زیاں کو دھیان سے کنٹرول کرے۔ Paxos کو یہ حق بھی حاصل ہے کہ غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں اکاؤنٹس کو منجمد کر سکے اور فنڈز نکال سکے۔ یہ تمام اصول ٹرسٹ چارٹر اور نیو یارک کے بینکنگ کے ان قوانین کی تعمیل کرتے ہیں جوکہ اسٹیل کوائن پر لاگو ہوتے ہیں۔
ٹوکن کے اسمارٹ معاہدات میں پہلے سے ہی ایک ایسی خصوصیت بھی تعمیر شدہ ہے جوکہ اسٹیبل کوائن کی ضابطہ کاری کی عکاسی کرتی ہے: SetLawEnforcementRole۔ یہ چھوٹا سا کوڈ Paxos کو اس قابل بناتا ہے کہ NYDFS ضوابط کی تصدیق میں ان اختیارات کا استعمال کر سکے جو اس سے قبل بیان کی گئی تھیں۔
جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے، یہ خصوصیات Paxos کی جانب سے Ethereum پر جاری کردہ BUSD پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ Binance کا پیگ کردہ BUSD، جو کہ Binance کی جانب سے BNB چین (Binance چین اور Binance اسمارٹ چین) پر جاری کیا گیا، مختلف طریقہ کاروں کے مطابق کام کرتا ہے اور نہ تو یہ Paxos کی جانب سے جاری کردہ ہے اور نہ ہی NYDFS کی جانب سے باضابطہ بنایا گیا ہے۔
لوگ BUSD کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟
اس سے قبل ہم نے جن خصوصیات کے بارے میں بات کی، ان کی بنیاد پر، کرپٹو کے سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کے لیے BUSD اور Binance کے پیگ کردہ BUSD کے استعمال کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں۔
کرپٹو مارکیٹس میں قیمت کے اتار چڑھاؤ سے بچیں
کرپٹو کے ایکو سسٹم میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ روایتی مالیاتی مارکیٹس کی طرح، کرپٹو میں بھی اسٹیبل اثاثہ جات کی مانگ ہے، بالخصوص اس وقت جب مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اثاثہ جات کو فیاٹ یا سکیورٹیز میں تبدیل کرتے ہوئے، روایتی سرمایہ کاران اتار چڑھاؤ کی اس مدت سے بحفاظت نکل سکتے ہیں۔ BUSD اور Binance کا پیگ کردہ BUSD کرپٹو کے سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتے ہیں۔
نفع جات کو فیاٹ میں تبدیل کرنے کی ضرورت پڑے بغیر انہیں لاک کریں
جب کوئی فرد کسی سرمایہ کاری سے نکل کر نفع جات حاصل کرنا چاہتا ہے، تو BUSD اور Binance کا پیگ کردہ BUSD اس عمل کی انجام دہی کے لیے نہایت لیکویڈ طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ کسی ایکسچینج کے ذریعے اپنے فیاٹ فنڈز کو کسی بینک اکاؤنٹ پر ٹرانسفر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کسی نئی پوزیشن میں داخل ہونے یا کوئی اور اثاثہ خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں نئے فیاٹ فنڈز ڈالنے کا انتظار کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
بیک وقت خرید و فروخت
BUSD اور Binance کا پیگ کردہ BUSD، دونوں ہی ایسے اسٹیبل کوائنز ہیں جو اپنے متعلقہ نیٹ ورکس اور BNB چین کے خودکار مارکیٹ میکرز (AMM) کے مابین کافی مقبول ہیں۔ یہ لیکویڈیٹی پولز مختلف AMMs کے درمیان قیمتوں کے فرق کی صورت میں بیک وقت خرید و فروخت کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ BUSD اور Binance کے پیگ کردہ BUSD ہولڈ کرنا بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ فوری طور پر ایکسچینجز کے درمیان حرکت کر سکیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر BUSD اور Binance کے پیگ کردہ BUSD کی وسیع پیمانے پر ہونے والی قبولیت کا فائدہ اٹھا سکیں۔ جیسا کہ اس سے قبل تذکرہ کیا گیا، BUSD خرید کر فیاٹ کے عوض انہیں بطور نقد نکلواتے ہوئے بھی بیک وقت خرید و فروخت کے مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
BUSD دیگر اسٹیبل کوائنز سے کس طرح سے مختلف ہے؟
BUSD چند اہم وجوہات کی بنا پر مارکیٹ کے دیگر اسٹیبل کوائنز سے مختلف ہے۔ سب سے پہلے، BUSD فیاٹ سے تقویت یافتہ اسٹیبل کوائنز کے ایک زمرے کا ہی حصہ ہے۔ کرپٹو سے تقویت یافتہ کچھ ایسے بھی کوائنز ہیں جو اپنے ذخائر کے لیے کرپٹو کا استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ DAI۔
ایسے الگورتھمک اسٹیبل کوائنز بھی موجود ہیں جن کی کوئی ضمانت نہیں۔ اس قسم کے پراجیکٹس الگورتھم کی مدد سے اسٹیبل کوائن کی فراہمی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ٹوکنز تخلیق اور ضائع کیے جا سکیں۔
تاہم BUSD فیاٹ کی جانب سے تقویت یافتہ دیگر اسٹیبل کوائنز سے کس طرح سے مختلف ہے؟ ایک کلیدی نقطہ یہ ہے کہ Paxos باقاعدہ آڈٹس ریلیز کرتا ہے، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی ڈالر کے ذخائر BUSD کی فراہمی سے 1:1 کے تناسب پر برقرار ہیں۔
ایک باضابطہ کرپٹو کرنسی کی حیثیت سے BUSD کے تقاضوں کے حصے کے طور پر اکاؤنٹنگ فرم Withum ان آڈٹس کو مکمل کرتی ہے۔ ہر پراجیکٹ یہ عمل انجام نہیں دیتا، اور ممکن ہے کہ فیاٹ سے تقویت یافتہ بعض اسٹیبل کوائنز بھی ان ذخائر کے حامل نہ ہوں جن کا وہ دعویٰ کرتے ہیں۔
مثلاً، نیو یارک اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کردہ ایک مقدمے نے اس امر کی نشاندہی کی کہ اسٹیبل کوائن Tether (USDT) کے ذخائر فیاٹ سے 100% تقویت یافتہ نہیں تھے۔ یہ دریافت Tether کی جانب سے اس سے قبل دیے گئے تمام بیانات کے متضاد تھی۔
میں BUSD کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟
BUSD خریدنے کے مختلف طریقے ہیں۔ آپ BUSD خریدنے کے کچھ طریقے BUSD کے لینڈنگ صفحے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ایک آپشن یہ ہے کہ ثانوی مارکیٹ سے BUSD خریدا جائے۔ Binance فیاٹ کے سادہ طریقوں کے ساتھ ساتھ BUSD کے کئی قابل ٹریڈ جوڑوں کی بھی حامل ہے۔ آپ اس ایکسچینج پر کوئی اور کرپٹو کرنسی یا فیاٹ کوائن ٹریڈ کر سکتے ہیں یا BUSD خریدنے کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ خرید سکتے ہیں۔
ایک اور طریقہ یہ ہے کہ AMM پر جایا جائے اور ایک لیکویڈیٹی پول میں BUSD یا Binance کے پیگ کردہ BUSD کے عوض کوئی اور کوائن یا ٹوکن سواپ کیا جائے۔ متبادل طور پر، آپ Paxos ویب سائٹ پر جا کر امریکی ڈالرز کو براہ راست BUSD میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ Paxos آپ کا فیاٹ لے گا، انہیں ذخائر میں شامل کرے گا، اور پھر آپ کے لیے نئے کوائنز منٹ کرے گا۔
اختتامی خیالات
BUSD ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کے لیے ایک مستحکم سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ایک کارآمد ٹول کی حیثیت سے بھی کام کرتا ہے۔ اس کا باضابطہ اسٹیٹس اور معتبر مالیاتی اداروں میں رکھے آڈٹ کردہ ذخائر کوائن کو زیادہ معتبر بناتے ہیں۔ Binance اسمارٹ چین یا Binance چین کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد کے لیے، دیگر پراجیکٹس کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے BUSD مستحکم کوائن کا ایک بہترین انتخاب ہے۔