RSI اشارہ کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
RSI اشارہ کیا ہوتا ہے؟

RSI اشارہ کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Dec 9, 2018اپڈیٹ کردہ Dec 12, 2022
4m

متعلقہ قوت کے انڈیکس کا اشارہ

تکنیکی تجزیہ (TA) ، بالخصوص، مستقبل کے رجحانات اور قیمت کی حرکات کی کوشش اور پیش گوئی کرنے کے لیے مارکیٹ کے پچھلے واقعات کی جانچ کا عمل ہے۔ روایتی مارکیٹس سے کرپٹو کرنسی مارکیٹس تک، زیادہ تر ٹریڈرز ان تجزیوں کو انجام دینے کے لیے مخصوص ٹولز پر انحصار کرتے ہیں، اور RSI ان میں سے ایک ہے۔

متعلقہ قوت کا انڈیکس (RSI) 1970 کی دہائی کے آخر میں بطور ٹول تیار کردہ ایک TA کا اشارہ ہے جو کہ ٹریڈرز یہ جانچنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں کہ ایک مخصوص مدت میں کسی اسٹاک کی کارکردگی کیسی ہے۔ یہ، بنیادی طور پر، ایک مومینٹم اوسیلیٹر ہے جو کہ قیمت کے تغیرات کے اتار چڑھاؤ کی شدت کے ساتھ ساتھ ان حرکات کی رفتار (رفتار) کی پیمائش بھی کرتا ہے۔ RSI نہایت مفید ٹول ثابت ہو سکتا ہے جس کا دارو مدار ٹریڈر کی پروفئل اور ان کے ٹریڈنگ سیٹ اپ پر ہے۔

متعلقہ قوت کے انڈیکس کا اشارہ 1978 میں J. Welles Wilder نے تخلیق کیا تھا۔ یہ اس کی کتاب تکنیکی ٹریڈنگ سسٹمز میں نئے تصورات میں، دیگر TA اشارات، جیسے کہ پیرابولک SAR، اوسط حقیقی حد (ATR)، اور اوسط سمتی انڈیکس (ADX) کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

تکنیکی تجزیہ کار بننے سے پہلے، وائلڈر نے بطور مکینیکل انجینئر اور ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کام کیا۔ 1972 کے آس پاس اس نے اسٹاکس کی ٹریڈنگ شروع کی لیکن بہت زیادہ کامیاب نہ ہو سکا۔ چند سالوں بعد، وائلڈر نے اپنی ٹریڈنگ کی تحقیق اور ریاضیاتی فارمولاز میں تجربے اور اشارات مرتب کیے جو کہ بعد میں میں دنیا بھر میں بہت سے ٹریڈرز کی جانب سے اپنائے گئے۔ کتاب صرف چھ ماہ میں تیار کی گئی تھی، اور 1970 کی دہائی میں تیار ہونے کے باوجود، یہ آج بھی بہت سے چارٹسٹس اور ٹریڈرز کے لیے ایک حوالہ ہے۔


RSI اشارہ کیسے کام کرتا ہے؟ 

بطور ڈیفالٹ، RSI 14 ادوار کے دوران (روزمرہ کے چارٹس پر 14 دن، گھنٹہ وار چارٹس پر 14 گھنٹے، اور اسی طرح) کسی اثاثے کی قیمت میں تبدیلیوں کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ فارمولا اس وقت کے دوران کسی قیمت پر اوسط منافعے کو اس پر ہونے والے اوسط نقصان سے تقسیم کرتا ہے اور پھر ڈیٹا کو 0 سے 100 تک کے اسکیل پر درج کرتا ہے۔ 

جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، RSI ایک مومینٹم کا اشارہ ہے، جو کہ تکنیکی ٹریڈنگ ٹول کی ایک قسم ہے جو اس شرح کی پیمائش کرتی ہے جس پر قیمت (یا ڈیٹا) میں تبدیلی ہو رہی ہو۔ جب مومینٹم میں اضافہ ہوتا ہے اور قیمت بڑھتی ہے، تو یہ نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ میں اسٹاک فعال طور پر خریدا جا رہا ہے۔ اگر مومینٹم اتار کی جانب بڑھنے لگے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ فروخت کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

RSI ایک ایسا اوسیلیٹنگ اشارہ بھی ہے جو ٹریڈرز کے لیے ضرورت سے زیادہ خریدی گئی یا ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ مارکیٹ کی صورتحال اسپاٹ کرنا آسان بناتا ہے۔ یہ 14 ادوار پر غور کرتے ہوئے، 0 سے 100 کے اسکیل پر اثاثے کی قیمت کا جائزہ لیتا ہے۔ جہاں 30 یا اس سے کم RSI اسکور ظاہر کرتا ہے کہ شاید اثاثہ اپنی نچلی ترین سطح (ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ) کے قریب ہے، وہیں 70 سے زائد پیمائش نشاندہی کرتی ہے کہ اثاثے کی قیمت اس مدت کے لیے شاید اپنی بلند ترین سطح (ضرورت سے زیادہ خریدا گیا) کے قریب ہے۔

اگرچہ RSI کے لیے ڈیفالٹ سیٹنگز 14 ادوار ہیں، تاہم ٹریڈرز حساسیت میں اضافے (کم ادوار) یا حساسیت میں کمی (زائد ادوار) کے لیے اس میں ترمیم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ لہذا، ایک 7 روزہ RSI، قیمت کے تغیرات کے لیے 21 دن والے کی نسبت زیادہ حساس ہوتا ہے ۔ مزید برآں، قلیل مدتی ٹریڈنگ سیٹ اپس (30 اور 70 کے بجائے) 20 اور 80 سطحوں کو ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ اور ضرورت سے زیادہ خریدا گیا کی سطحیں فرض کرنے کے لیے RSI اشارے کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، اس لیے غلط سگنلز فراہم کرنے کا امکان کم ہے۔


تضاد پر مبنی RSI کو کیسے استعمال کریں

RSI کے 30 اور 70 اسکورز کے علاوہ - جو ممکنہ طور پر ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ اور ضرورت سے زیادہ خریدی گئی مارکیٹ کی صورتحال کو ظاہر کر سکتا ہے - ٹریڈرز RSI کو رجحانات کے سمت بدلنے کی پیش گوئی کی کوشش کے لیے یا معاونت اور مزاحمت کی سطحوں کو اسپاٹ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کا نقطہ نظر نام نہاد بڑھتے اور گھٹتے تضادات پر مبنی ہوتا ہے۔

بڑھتا تضاد ایک ایسی صورتحال ہے جہاں قیمت اور RSI اسکورز مخلاف سمتوں میں چلتے ہیں۔ اس لیے، RSI اسکور بڑھ جاتا ہے اور زائد ترین قیمت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے نکل جاتا ہے جبکہ قیمت گھٹ کر، کم ترین قیمت سے بھی نیچے گر جاتی ہے۔ یہ "بڑھتا" تضاد کہلاتا ہے اور نشاندہی کرتا ہے کہ قیمت کے گھٹتے رجحان کے باوجود خرید کی طاقت مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

اس کے برعکس، گھٹتا تضاد اس امر کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ قیمت میں اضافے کے باجود، مارکیٹ مومینٹم کھو رہی ہے۔ لہذا، RSI اسکور گرنے لگتا ہے اور قیمت گھٹ کر کم ترین قیمت سے بھی نیچے چلی جاتی ہے جبکہ اثاثے کی قیمت بلند ترین سے بھی آگے نکل جاتی ہے۔

تاہم، ذہن نشین کر لیں، کہ مارکیٹ کے مضبوط رجحانات کے دوران RSI تضادات اتنے قابل بھروسہ بھی نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک مضبوط گھٹتا رجحان اصل نچلی ترین سطح پر پہنچنے سے پہلے بہت سے بڑھتے تضادات پیش کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے، RSI تضادات کم اتار چڑھاؤ کی حامل مارکیٹس (یکطرفہ حرکات یا معمولی کے رجحانات کے ساتھ) کے لیے زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔


اختتامی خیالات

متعلقہ قوت کے انڈیکس کا اشارہ استعمال کرتے ہوئے زیر غور لانے کے لیے کئی اہم عوامل ہیں، جیسے کہ ترتیبات، اسکور (30 اور 70)، اور بڑھتے/گھٹتے تضادات۔ تاہم، یہ بات ہمیشہ ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ کوئی بھی تکنیکی اشارہ 100% کارآمد نہیں ہوتا - بالخصوص اگر یہ اکیلا استعمال کیا جائے۔ لہذا، ٹریڈرز کو غلط سگنلز سے بچنے کے لیے RSI اشارے کو دیگر اشارات کے ساتھ استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیئے۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں