TL؛DR
اسکیلپنگ، جذباتی شائقین کا ٹریڈنگ کا انداز ہے۔ کیا آپ 1 منٹ چارٹس کے مشاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا آپ ٹریڈز میں اس رفتار سے داخل اور خارج ہونا چاہتے ہیں، جس سے کوئی سرمایہ کار کمائیوں کی رپورٹ بھی نہ کھول پائے؟ تو اسکیلپنگ کی حکمت عملی کو زیر غور لایا جا سکتا ہے۔
اسکیلپ ٹریڈرز کا مقصد قیمت کی معمولی حرکات سے منافع حاصل کرنا ہوتا ہے۔ ان کا ہدف ہر ٹریڈ کے ساتھ بہت زیادہ منافع کمانا نہیں، بلکہ بارہا معمولی منافع جات حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اگر وہ اچھے طریقے سے یہ عمل انجام دیں، تو وقت کے ساتھ ان کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بھی بڑھنے لگے گا۔ اسکیلپ ٹریڈرز، اکثر اوقات لیوریج اور تنگ اسٹاپ خساروں کا استعمال کرتے ہیں۔
کیا آپ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ اسکیلپ ٹریڈرز، کس طرح سے اپنے ہنر کو جلا بخشتے ہیں؟ تو پڑھتے رہیں۔
مشمولات
تعارف
اسکیلپنگ (یا اسکیلپ ٹریڈنگ) عام طور پر مختصر مدت میں استعمال ہونے والی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے۔ درحقیقت، یہ ایک روزہ ٹریڈنگ کی دستیاب ہونے والی سب سے زیادہ عام حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ اس میں وقت کے مختصر دورانیے، فوری فیصلہ سازی، اور اچھی مقدار میں تکنیکی تجزیہ اور چارٹنگ ٹولز شامل ہوتے ہیں۔ نتیجتاً، بہت سے پیشہ ور ایک روزہ ٹریڈرز اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا ایک حصہ اسکیلپنگ کے لیے مختص کر دیتے ہیں۔
چونکہ اسکیلپ ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں بہت سی مالیاتی مارکیٹس میں کام کر سکتی ہیں، اس لیے اسکیلپرز اسٹاک مارکیٹ، Forex ٹریڈنگ، اور کرپٹو کرنسی میں فعال ہوتے ہیں۔
اگر آپ ٹریڈنگ پر بالکل نئے آئے ہیں، تو کرپٹو کرنسی سے متعلقہ مکمل رہنمائی برائے نوآموز افراد ضرور ملاحظہ کریں۔ اس آرٹیکل میں، ہم نے ہر اس چیز کی وضاحت کی ہے جو آپ کو ٹریڈنگ کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ ٹریڈنگ کی مختلف دستیاب حکمت عملیوں سے واقف ہو جانے پر، آپ اس آرٹیکل پر واپس آ سکتے ہیں، اور اسکیلپنگ کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
آیئے اس بات کا بغور جائزہ لیتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی کی اسکیلپنگ کے متعلق آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے اور اسکیلپنگ کی سب سے زیادہ عام حکمت عملیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
اسکیلپنگ کیا ہے؟
اسکیلپنگ، ایک ایسی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے جس میں قیمت کی نسبتاً کم حرکات سے منافع حاصل کرنے کی کوشش شامل ہوتی ہے۔ اسکیلپ ٹریڈرز کا ہدف، بڑے منافعے نہیں ہوتے۔ اس کی بجائے، وہ قیمت میں بار بار آنے والی معمولی تبدیلیوں سے نفع جات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس طرح، اسکیلپ ٹریڈرز مختصر مدتوں میں بہت سی ٹریڈز انجام دے سکتے ہیں، اور قیمت میں معمولی حرکات اور مارکیٹ کی عدم استعداد کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ خیال یہ ہے کہ ان چھوٹے نفع جات کو اسٹیک اور کمپاؤنڈ کرتے ہوئے، یہ منافع جات مل کر وقت کے ساتھ ایک بڑی رقم میں تبدیل ہو جائیں گے۔
مختصر ٹائم فریمز کے سبب، اسکیلپرز ٹریڈ کے خیالات تشکیل دینے کے لیے تکنیکی تجزیے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ چونکہ زیادہ تر بنیادی ایونٹس، طویل مدت میں انجام پاتے ہیں، اس لیے اسکیلپ ٹریڈرز شاذ و نادر ہی بنیادی تجزیے کو زیر غور لاتے ہیں۔ تاہم، بنیادی نقطہ ہائے نظر اس بات کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح فرق پیدا کر سکتے ہیں کہ کس اثاثے کو ٹریڈ کرنا ہے۔ اضافی سود کے حامل اسٹاکس یا کوائنز کسی خبر یا بنیادی ایونٹ کے سبب عموماً – کم از کم کچھ مدت کے لیے زیادہ حجم اور اچھی لیکویڈیٹی کے حامل بن سکتے ہیں۔ یہی وہ موقع ہے جب اسکیلپرز اپنی استعداد کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور اضافی اتار چڑھاؤ سے منافع جات حاصل کر سکے ہیں۔
مختصراً، اسکیلپرز قیمت میں بڑی حرکات کی بجائے اتار چڑھاؤ کے مختصر مدتی ہیجان کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یہ ایک ایسی حکمت عملی جو ممکنہ طور پر ہر ایک کے لیے مثالی نہیں ہے، کیونکہ اس میں مارکیٹ میکانکس کی جدید سمجھ بوجھ اور فوری (اکثر تناؤ کے تحت) فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے۔
ایک روزہ ٹریڈرز کس طرح سے پیسے بناتے ہیں؟
تو، وہ تکنیکی عوامل کیا ہیں جنہیں اسکیلپرز زیر غور لاتے ہیں؟ ٹریڈنگ کا حجم، قیمت کی حرکات، معاونت اور برداشت کے درجات، کینڈل اسٹک چارٹ پیٹرنز، سب ہی کو عام طور پر ٹریڈ سیٹ اپس کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکیلپ ٹریڈرز کی جانب سے عموماً سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے کچھ تکنیکی اشاروں میں، متحرک اوسطیں، متعلقہ قوت کا انڈیکس (RSI)، بولینجر بینڈز، VWAP اور Fibonacci ری ٹریسمنٹ ٹول شامل ہیں۔
بہت سے اسکیلپرز، حقیقی وقت میں آرڈر بُک کا تجزیہ، حجم کی پروفائل، جاری سود، اور دیگر پیچیدہ اشارے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے اسکیلپرز، حسب ضرورت اشارے تخلیق کریں گے تاکہ وہ مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کسی دوسری ٹریڈنگ کی حکمت عملی کی طرح، مارکیٹ میں کسی منفرد و مفید پہلو کی تلاش، کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اسکیلپنگ سے مراد مارکیٹ میں چھوٹے مواقع تلاش کرنا اور ان کا فائدہ اٹھانا ہے۔ چونکہ یہ حکمت عملیاں عوام الناس کو معلوم ہو جانے کے بعد آسانی سے غیر منافع بخش بن جاتی ہیں، اسی لیے اسکیلپ ٹریڈرز، اپنی ٹریڈنگ کے انفرادی انداز کے متعلق کافی رازداری برت سکتے ہیں۔ اسی لیے اپنی حکمت عملی بذات خود تخلیق کرنا اور اسے آزمانا اہم ہوتا ہے۔
جیسا کہ ہم نے گفتگو کی، اسکیلپرز عام طور پر کم ٹائم فریمز میں ٹریڈ کریں گے۔ یہ ایک روزہ چارٹس ہیں، جو کہ 1 گھنٹے، 15 منٹ، 5 منٹ، یا پھر 1 منٹ پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ کچھ اسکیلپ ٹریڈرز، ایک منٹ سے بھی کم ٹائم فریم کے خواہش مند ہو سکتے ہیں۔
تاہم، ان ٹائم فریمز کے ساتھ، ہم زائز تواتر پر مشتمل ٹریڈنگ بوٹس کی حدود میں داخل ہونا شروع ہوتے ہیں، جس کی تگ و دو انسانوں کے لیے موزوں نہیں۔ اگرچہ مشینز تیزی سے کہیں زیادہ ڈیٹا پر عمل کاری کر سکتی ہیں، مگر زیادہ تر انسان 15 سیکنڈ پر مشتمل چارٹس پر غور کرتے ہوئے اپنی بہترین قابلیت کا مظاہرہ نہیں کرتے۔
یہاں زیر غور لانے کے لیے ایک اور چیز موجود ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ بلند ٹائم فریم کے سگنلز اور درجات، عموماً کم ٹائم فریم کے سگنلز کی نسبت زیادہ قابل اعتماد ہوتے ہیں۔ اس لیے زیادہ تر اسکیلپرز، پہلے زیادہ ٹائم فریم پر مشتمل مارکیٹ اسٹرکچر کو دیکھیں گے۔ کیوں؟ پہلے یہ زیادہ ٹائم فریم کے حامل اہم درجات کو واضح کرتے ہیں اور پھر اسکیلپ ٹرینڈنگ کے سیٹ اپس کو بغور دیکھتے ہیں۔ یہ چیز اس امر کو ظاہر کرتی ہے کہ زیادہ ٹائم فریم پر مشتمل مارکیٹ کا اسٹرکچر، زیادہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے، خواہ مختصر مدتی ٹریڈز کی بات ہی کیوں نہ کی جائے۔
اس کے باوجود، مختلف ٹریڈرز کے مابین ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی حکمت عملیاں خاطر خواہ حد تک مختلف ہو سکتی ہیں۔ اسکیلپنگ کے حوالے سے کوئی سخت اصول واضح نہیں ہیں، لیکن ایسی رہنما ہدایات موجود ہیں جنہیں آپ اپنے اصول ترتیب دیتے وقت زیر غور لا سکتے ہیں۔
➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
اسکیلپنگ کی ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں
ہم اسکیلپنگ ٹریڈرز کی دو اقسام – اختیاری اور منظم اسکیلپ ٹریڈرز کو زیر غور لا سکتے ہیں۔
اختیاری ٹریڈرز، مارکیٹ کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے ٹریڈنگ کے حوالے سے "موقعے پر" فیصلہ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے مخصوص تقاضے بھی ہو سکتے ہیں کہ کب داخل یا خارج ہونا ہے، تاہم ان کے فیصلے موجودہ صورت حال ہر مبنی ہوتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، اختیاری ٹریڈرز بہت سے مختلف عوامل کو زیر غور لا سکتے ہیں، تاہم ان کے اصول زیادہ کڑے نہیں ہوتے، اور وہ وجدان اور چھٹی حس پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
منظم ٹریڈرز ایک مختلف راستہ اختیار کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایک بہتر وضع کردہ ٹریڈنگ سسٹم موجود ہوتا ہے جو ان کے لیے داخلے اور اخراج کے پہلوؤں کو متحرک بناتا ہے۔ اگر ان کے اصولوں کی مخصوص شرائط پوری ہو جائیں، تو وہ ٹریڈ میں داخل ہو سکتے ہیں یا خارج ہو سکتے ہیں۔ اختیاری ٹریڈنگ کے مقابلے میں، منظم ٹریڈنگ ایک ایسی حکمت عملی ہے، جس کا انحصار ڈیٹا پر زیادہ ہوتا ہے۔ منظم ٹریڈرز وجدان پر کم اور ڈیٹا اور الگورتھمز پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
درحقیقت، یہ زمرہ بندی دیگر اقسام کے ٹریڈرز پر بھی لاگو ہو سکتی ہے۔ تاہم، جب بات مختصر مدتی حکمت عملیوں کی ہو تو امتیاز زیادہ واضح ہوتا ہے۔ بہرحال، ممکن ہے کہ اختیاری ٹریڈںگ زیادہ ٹائم فریمز پر اس تواتر سے کام نہ کرے۔
کچھ اسکیلپرز، حد پر مبنی ٹریڈنگ کہلائی جانے والی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔ وہ قیمت کی حد کے تعین کا انتظار کرتے ہیں اور اس حد کے اندر ٹریڈ کرتے ہیں۔ خیال یہ ہے کہ حد ختم ہونے تک، حد کی زیریں سطح معاونت کے طور پر، اور بالائی سطح مزاحمت کے طور پر کارگر ہو گی۔ گو کہ، یہ ہرگز ایک ضمانت نہیں ہے، لیکن یہ پھر بھی یہ ایک کامیاب اسکیلپنگ سسٹم ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، اچھے اسکیلپ ٹریڈرز اسٹاپ خسارہ مقرر کرتے ہوئے حد سے باہر نکلنے کے لیے تیار رہیں گے۔
اسکیلپنگ کی ایک اور تکنیک میں لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق سے فائدہ اٹھانا بھی شامل ہوتا ہے۔ اگر لگائی گئی بلند ترین اور مانگی گئی کم ترین قیمت کے درمیان واضح فرق ہو، تو اسکیلپرز اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس قسم اکی حکمت عملی الگورتھم یا مقداری ٹریڈنگ کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہے۔ کیوں؟ بات یہ ہے، کہ مارکیٹ میں موجود معمولی سی کمزوریوں کی شناخت کے لیے انسان، مشینوں سے زیادہ قابل بھروسہ نہیں ہے۔ نتیجتاً، اس فیلڈ میں ٹریڈنگ بوٹس کا عمل دخل حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ اس طرح، ایسے انسانوں کو عموماً الگورتھمز کے ساتھ مقابلہ کرنا ہو گا، جو یہ حکمت عملی اپنانا چاہتے ہیں۔
اسکیلپنگ میں عام طور پر لیوریج کا استعمال شامل ہوتا ہے۔ چونکہ فیصدی اہداف نسبتاً چھوٹے ہوتے ہیں، اس لیے اسکیلپرز عموماً لیوریج کے ساتھ اپنی پوزیشن کے سائز میں اضافہ چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسکیلپرز اکثر مارجن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، Futures معاہدات اور مالیاتی پراڈکٹس کی ایسی ہی دیگر اقسام کی استعمال کرتے ہیں جو لیوریج یافتہ ٹریڈنگ کی پیشکش کرتی ہوں۔ تاہم، چونکہ اسکیلپرز کا مقصد بڑی پوزیشنز والی معمولی حرکات سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے، اس لیے انہیں سلِپیج سے خبردار رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیا مجھے اسکیلپ ٹریڈنگ کا آغاز کرنا چاہیئے؟
یہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ ٹریڈنگ کا کون سا انداز آپ کے لیے کارگر ہے۔ کچھ ٹریڈرز کو سوتے ہوئے کسی پوزیشن کو کھلا چھوڑنا پسند نہیں ہوتا، لہٰذا وہ مختصر مدتی حکمت عملیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایک روزہ ٹریڈرز اور دیگر مختصر مدتی ٹریڈرز بھی اس زمرے میں آ سکتے ہیں۔
دوسری طرف، طویل مدتی ٹریڈرز ایک لمبا عرصہ فیصلوں پر غور کرنا پسند کرتے ہیں اور کئی مہینوں کے لیے بھی پوزیشنز کو کھلا چھوڑنے پر پریشان نہیں ہوتے۔ وہ صرف داخلی، منافع جاتی اہداف، اور اسٹاپ خسارہ سیٹ کر سکتے، اور کبھی کبھار ٹریڈ کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ سوئنگ ٹریڈرز اس زمرے میں آ سکتے ہیں۔
لہٰذا، اگر آپ یہ فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ آیا آپ کو اسکیلپ ٹریڈز لینی چاہئیں، تو آپ کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ٹریڈنگ کا کون سا انداز آپ کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ علاوہ ازیں، آپ کو ایسی ٹریڈنگ کی حکمت عملی بھی تلاش کرنی ہو گی جو آپ کی شخصیت اور خطرے کی پروفائل سے مماثل ہو تاکہ آپ اسے متواتر اور منافع بخش طور پر لاگو کر سکیں۔
قدرتی طور پر آپ متعدد حکمت عملیاں آزما سکتے ہیں اور یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کیا چیز کارگر ہے اور کیا چیز نہیں ہے۔ Binance Futures Testnet پر کاغذی ٹریڈنگ انہیں آزمانے کا ایک شاندار طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح، آپ اصل فنڈز کو خطرے میں ڈالے بغیر اسکیلپنگ کی حکمت عملیوں کو آزما سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
اسکیلپنگ عام طور پر استعمال ہونے والی مختصر مدتی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے جس میں قیمت میں معمولی حرکات سے فائدہ اٹھانا شامل ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسی ٹرینڈنگ کی حکمت عملی ہے جس کے لیے بہت سا نظم و ضبط، مارکیٹ کا علم، اور فوری فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے۔
کیا اسکیلپنگ آپ کے لیے ٹرینڈنگ کی ایک اچھی حکمت عملی ہے؟ اگر آپ نوآموز ہیں، تو آپ سوئنگ ٹریڈنگ یا خریدیں اور ہولڈ کریں جیسی زیادہ طویل مدتی حکمت عملیاں تلاش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ زیادہ تجربہ کار ہیں، تو اسکیلپ ٹریڈنگ آپ کے لیے موزوں ہو سکتی ہے۔ لیکن اس سے قطع نظر کہ آپ مالیاتی مارکیٹس میں کیا کرتے ہیں، خطرے کے نظم کے اصولوں جیسا کہ اسٹاپ خسارہ اور موزوں پوزیشن سائزنگ کو زیر غور لانا ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔