IDO (ابتدائی DEX کی آفر) کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
IDO (ابتدائی DEX کی آفر) کیا ہوتی ہے؟

IDO (ابتدائی DEX کی آفر) کیا ہوتی ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jan 24, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
10m

TL؛DR

ایک IDO کرپٹو ٹوکن کی ایسی آفر ہوتی ہے جسے ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) پر چلائی جاتی ہے۔ لیکویڈیٹی پولز (LP) بعد از فروخت لیکویڈیٹی کو تخلیق کرتے ہوئے IDOs میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک عام IDO ٹوکن کی تخلیق کے موقعے پر صارفین کو نئے ٹوکنز کے بدلے فنڈز کو لاک کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس کے بعد اکٹھے کیے جانے والے فنڈز کا کچھ حصہ بعد میں پراجیکٹ پر واپس بھیجے جانے سے قبل ایک نئے ٹوکن کے ساتھ LP میں شامل کر دیا جاتا ہے۔

IDOs پراجیکٹس کو اپنے ٹوکنز کی تقسیم کا ایک سستا اور آسان طریقہ فراہم کرتی ہیں۔ IDOs متعارف ہوئے ابھی کچھ ہی عرصۃ گزرا ہے، تاہم ان میں اب بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور یہ ابتدائی فارم کی آفر (IFO) جیسے نئے نمونے فراہم کر رہی ہیں۔ علاقے میں مزید قواعد کے تعارف کے ساتھ ساتھ ہم KYC کے تقاضوں میں بھی اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی IDO میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو سبسکرائب کرنے اور ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے MetaMask جیسا ڈیجیٹل والیٹ اور کچھ کرپٹو درکار ہو گی۔ ہمیشہ پراجیکٹ کی تحقیق کرنا یاد رکھیں اور ایک معتبر DEX کے ذریعے ہی سرمایہ کاری کریں۔ اس میں IDO کی میکانیات اور پراجیکٹ کی ٹیم اور ٹوکنامکس کا باریکی سے جائزہ لینا شامل ہے۔ ہمیشہ کی طرح، صرف اتنی ہی سرمایہ کاری کریں جتنا نقصان برداشت کرنے کی آپ میں سکت ہو جیسا کہ ٹوکن کی پیشکشوں میں خطرے کا زیادہ امکان لاحق ہوتا ہے۔


تعارف

ایک ٹوکن کی پیشکش کرپٹو ایکو سسٹم میں موجود سرمایہ کاران کے لیے عموماً ایک دلچسپ موقع ہوتا ہے۔ لانچ کی قیمت پر ٹوکن خریدنے کا موقع نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ اس کہانی کا صرف ایک پہلو ہے۔ 2017 میں Ethereum (ETH) پر ICO (ابتدائی کوائن کی آفر) کے جوش کا جائزہ لیا جائے، تو یہ مکمل طور پر مثبت نہیں تھا۔ دھوکہ دہی اور بدنیتی پر مبنی چالیں عام تھیں، اور سرمایہ کاران کو عموماً بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس کے بعد سے، کرپٹو کمیونٹی نے ٹوکن کی آفر کے متبادل طریقہ کار تشکیل دیے ہیں، جن میں ابتدائی ایکسچینج کی آفر (IEO)، ابتدائی DEX کی آفر (IDO)، اور سکیورٹی ٹوکن کی آفر (STO) شامل ہیں۔ IDOs ایک مقبول پسند بن شکی ہیں، تاہم یہ ICO سے کس طرح سے مختلف ہیں، اور کیا یہ سرمایہ کاران کے استعمال کے لیے محفوظ ہیں؟


ایک ٹوکن کی آفر کیا ہوتی ہے؟

ٹوکن کی آفر فنڈ اکٹھا کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہوتی ہے جہاں کوئی پراجیکٹ یا اسٹارٹ اپ فروخت کے لیے نئی کرپٹو کرنسی سپلائی کرتا ہے۔ کراؤڈ فنڈنگ کے طریقہ کار مختلف ہو سکتے ہیں، جیسے کہ (IEO) عمل کے نظم کے لیے کرپٹو ایکسچینج کا مرکزی پلیٹ فارم استعمال کرنا، ایک مقامی مالی ضابطہ کار (STO) کے ساتھ کام انجام دینا، یا انہیں اکیلے (ICO) انجام دینا۔ بعض سرمایہ کاران اپنی سہولت کے لیے کوائنز خریدتے ہیں، جبکہ دیگر محض قیاس آرائی کے لیے خریدتے ہیں۔ مثلاً، آپ کسی گورننس طریقہ کار میں فارمنگ، اسٹیکنگ، یا ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کے لیے کوائن استعمال کر سکتے ہیں۔


IDO کیسے کام کرتی ہے؟

ایک IDO ٹوکن کی فروخت کی سہولت کاری کے لیے غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) استعمال کرتی ہے۔ ایک کرپٹو پراجیکٹ DEX کو اپنے ٹوکنز فراہم کرتا ہے، جبکہ صارفین پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے فنڈز مختص کرتے ہیں، اور DEX حتمی تقسیم اور ٹرانسفر مکمل کرتا ہے۔ یہ عمل خودکار ہوتا ہے اور اسمارٹ معاہدوں کے ذریعے بلاک چین میں انجام پاتا ہے۔

IDO کے اصول اور مراحل اسے چلانے والے DEX پر منحصر ہوتے ہیں، تاہم کچھ عام طریقے بھی ہیں:

1. نگرانی کے عمل سے گزرنے کے بعد، DEX پر IDO چلانے کے لیے پراجیکٹ قبول کیا جاتا ہے۔ وہ ایک مقررہ قیمت پر ٹوکنز کی سپلائی کی پیشکش کرتے ہیں، اور ان ٹوکنز کے بدلے صارفین اپنے فنڈز لاک کر دیتے ہیں۔ بعد ازاں سرمایہ کاران کو ٹوکن کی پیداوار کے عمل (TGE) کے دوران ٹوکنز موصول ہوں گے۔ 

2. عموماً، سرمایہ کاروں کی ایک وائٹ لسٹ بھی ہوتی ہے۔ آپ کو اس فہرست میں شامل ہونے کے لیے مارکیٹنگ ٹاسکس مکمل کرنے ہوں گے یا پھر اپنے والیٹ کا ایڈریس فراہم کرنا ہو گا۔

3. اکٹھے کیے جانے والے کچھ فنڈز پراجیکٹ ٹوکن کے ساتھ لیکویڈیٹی پول کی تخلیق کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ بقایا فنڈز ٹیم کو دے دیے جاتے ہیں۔ پھر TGE کے بعد سرمایہ کاران ٹوکن کو ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ عموماً، فراہم کردہ لیکویڈیٹی کو ایک مخصوص مدت کے لیے لاک کر دیا جاتا ہے۔

4. TGE پر، ٹوکنز صارف کو منتقل کر دیے جاتے ہیں، جبکہ LP ٹریڈنگ کے لیے کھل جاتا ہے۔


IDO ماڈل کا مستقبل کیا ہے؟

جہاں مندرجہ بالا ماڈل ایک عام IDO ہے، وہیں ٹوکن کی پیشکشیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ مثلاً، ہمارے پاس ایک ایسا IFO (ابتدائی فارم کی آفر) ماڈل بھی موجود ہے، جس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا اسے ایک روایتی IDO کہا جا سکتا ہے، تاہم یہ بھی یکساں بنیادی تصورات پر ہی مشتمل ہے: لیکویڈیٹی پولز اور غیر مرکزی ایکسچینجز۔

اپنے ٹوکنز براہ راست لاک کرنے کی بجائے، یہ لازم ہے کہ سب سے پہلے سرمایہ کاران LP ٹوکنز کمانے کے لیے غیر مرکزی فنانس (DeFi) LP میں اسٹیک کرنا ہو گا۔ مثلاً، PancakeSwap پر موجود IFO میں BNB کے عوض ٹوکن بیچنے کی خواہش رکھنے والے پراجیکٹ کے لیے سرمایہ کاران کو BNB-CAKE LP میں BNB اور CAKE پر اسٹیک کرنا ہو گا۔

اس کے بعد BNB-CAKE LP ٹوکنز کو نئے ٹوکنز کے لیے لاک کر دیا جاتا ہے، اور CAKE کے برن ہونے پر پراجیکٹ کو BNB موصول ہوتا ہے۔ آپ کو موصول ہونے والے ٹوکنز کی تعداد اس امر پر منحصر ہو گی کہ اس فروخت میں کتنے افراد شریک ہیں، اور اسٹیک شدہ تمام اضافی فںڈز آپ کو واپس بھیج دیے جائیں گے۔ چھوٹے سرمایہ کاران کے لیے منصفانہ انداز میں IDO شیئر کے حصول کے لیے کچھ تدابیر بھی کی جا سکتی ہیں، جیسے کہ مندرجہ ذیل PancakeSwap IFO میں [Basic Sale] اور [Unlimited Sale] کی خصوصیات۔


IDOs میں ایک اور ممکنہ تبدیلی KYC (اپنے صارف کو پہچانیے) اور AML (انسداد منی لانڈرنگ) کے اعمال کا تقاضا بھی ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر میں موجود مالی ضابطہ کار DeFi اور کی قانونی حیثیت میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔ اب AML اور KYC مرکزی ایکسچینجز کا معیار ہیں، اور ممکن ہے کہ مستقبل میں DEX کو بھی انہیں اصولوں کا پابند بنایا جائے۔


IDO کے کیا فوائد ہیں؟

وقت کے ساتھ ساتھ، سرمایہ کاران کے لیے ٹوکن کی آفرز منصفانہ اور مزید محفوظ ہوتی جا رہی ہیں۔ IDOs چند ایسے منفرد فوائد کی حامل ہیں جو ان کی معاونت کرتے ہیں:

1. ضروری نہیں کہ آپ کسی پراجیکٹ سے بلا واسطہ ہی نمٹیں اور ان کے اسمارٹ معاہدوں پر اعتبار کریں۔ ایک معتبر IDO پلیٹ فارم پر بہت سی کامیاب فروختیں مکمل کی جائیں گی۔ اگر اسمارٹ معاہدے یکساں ہوں، تو آپ آفر پر کسی حد تک اعتبار کر سکتے ہیں۔
2. فروخت کے بعد فوری طور پر فراہم کردہ لیکویڈیٹی۔ IDOs لیکویڈیٹی پولز میں اکٹھے کیے جانے والے کچھ فنڈز کو لاک کر دیں گی تاکہ فروخت کے بعد ایک لیکویڈ مارکیٹ قائم کی جا سکے۔ یہ سلِپیج اور اتار چڑھاؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
3. کسی قسم کے سائن اپس درکار نہیں۔ آپ کو فروخت میں حصہ لینے کے لیے صرف والیٹ اور فنڈز کی ضرورت ہے، نیز ذاتی تفصیلات درکار نہیں۔ یہ ہر قسم کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، KYC اور AML اعمال میں کمی کو نقصان بھی تصور کیا جا سکتا ہے (مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں)۔
4. IDOs پراجیکٹس کے لیے قابل گنجائش اور قابل رسائی ہیں۔ ایک بڑے، مرکزی ایکسچینج کے مقابلے میں، ایک چھوٹے، اور کم معروف پراجیکٹ کے لیے DEX میں اپنا ٹوکن لانچ کرنا زیادہ آسان اور سستا ہے۔
5. IDOs عموماً انسداد وہیل تدابیر کی حامل ہوتی ہیں یعنی کوئی بھی سرمایہ کار ایک بڑی تعداد میں ٹوکنز نہیں خرید سکتا۔


IDO کے کیا نقصانات ہیں؟

IDO کی کچھ صلاحیتیں اس کی کمزوریوں کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔ عموماً ان مسائل کی جڑ IDO کے غیر مرکزی اور نامعلوم پہلو ہوتے ہیں۔

1. کوئی KYC یا AML نہیں۔ مناسب چیکس مکمل ہو جانے کے بعد سرمایہ کاران اور پراجیکٹس کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ تدابیر غیر قانونی فنڈز کی لانڈرنگ اور اقتصادی پابندیوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ مثلاً، اگر ٹوکن کا شمار سکیورٹی میں ہوتا ہے، تو چند مخصوص ممالک قانوناً IDO میں شرکت نہیں کر سکتے۔
2. پراجیکٹس میں کم احتیاط سے کام لینا۔ ایک بڑے، ضابطے کے پابند ایکسچینج کے لیے بذریعہ IEO کی نسبت، ایک غیر معروف پراجیکٹ کے لیے IDO کے ذریعے اپنا ٹوکن تقسیم کرنا کہیں گنا آسان ہے۔


ایک IDO، IEO، اور ICO کے لیے درمیان کیا فرق ہے؟

IDO، IEO، اور ICO میں استعمال کردہ طریقہ کار کافی مختلف ہیں، اگرچہ ان کے نتائج تقریباً ایک ہی جیسے ہوتے ہیں۔ مرکزی فرق کا ایک مجموعی جائزہ پیش ہے:


IDO

IEO

ICO

نگرانی کا عمل

پراجیکٹ کی نگرانی DEX کرتا ہے

پراجیکٹ کی نگرانی CEX کرتا ہے

نگرانی کا عمل انجام نہیں دیا جائے گا کیونکہ یہ پراجیکٹ فروخت کا عمل بذات خود انجام دیتا ہے

فنڈ اکٹھا کرنا

سرمایہ کاران کے فنڈز کا نظام DEX چلاتا ہے

سرمایہ کاران کے فنڈز کا نظام CEX چلاتا ہے

فنڈز کا نظام یہ پراجیکٹ بذات خود چلاتا ہے

اسمارٹ معاہدہ جات

DEX اسمارٹ معاہدے تخلیق کرتا ہے اور چلاتا ہے

CEX اسمارٹ معاہدے تخلیق کرتا ہے اور چلاتا ہے

یہ پراجیکٹ بذات خود اسمارٹ معاہدے تخلیق کرتا ہے اور چلاتا ہے

ٹوکن کی فہرست سازی

DEX میں کھلے لیکویڈیٹی پولز 

اس ایکسچینج میں ٹوکن سرفہرست پے

فہرست سازی کے لیے پراجیکٹ کو ایکسچینج تلاش کرنا ہو گا

KYC/AML

نہیں

جی ہاں

نہیں


میں کس جگہ سے IDOs حاصل کر سکتا ہوں؟

IDO تلاش کرنے کے لیے پہلا مقام بذات خود پراجیکٹ ہے۔ پراجیکٹ کی کمیونٹی کے ساتھ گھلنا ملنا اور ان کے سوشل میڈیا چینلز فالو کرنا آغاز کا ایک اچھا طریقہ ہیں۔ آپ آنے والے IDOs کی فہرست دیکھنے کے لیے DEXs بھی چیک کر سکتے ہیں، جیسے کہ PancakeSwap یا DODO۔ اگر آپ آنے والے تمام IDOs کا ایک مجموعی جائزہ چاہتے ہیں، تو کوائن مارکیٹ کیپ پر دستیاب  ٹوکن آفرز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں سے تمام IDOs نہیں ہوں گی، تاہم کوائن مارکیٹ کیپ یہ واضح کر دیتا ہے کہ فروخت میں کیا کچھ شامل ہے۔


ایک IDO میں کیسے شامل ہوا جائے؟

ایک IDO میں شامل ہونے کے لیے، آپ کو ایک ایسے کرپٹو والیٹ کی ضرورت ہو گی جوکہ MetaMask یا Binance چین والیٹ جیسی DApps سے مربوط ہو سکے۔ آپ کو ٹوکنز خریدنے اور ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے بھی تھوڑی بہت کرپٹو درکار ہو گی۔ آپ کو درکار مخصوص کرپٹو فروخت پر منحصر ہو گی، اور IFO میں شرکت کی صورت میں یہ LP ٹوکنز بھی ہو سکتے ہیں۔
آپ کا والیٹ تیار ہو جانے کے بعد، آپ کو مربوط ہوں کے بٹن کا استعمال کرتے ہوئے IDO DApp پرمربوط ہونا ہو گا۔ جوکہ عموماً بالائی دائیں کنارے پر پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک مثال پیش ہے کہ یہ کیسا دکھتا ہے:


اب آپ کو اس حوالے سے خاص ہدایات دی جائیں گی کہ ٹوکن کی تخلیق کے عمل کی تیاری کے لیے اپنے فنڈز کو کس طرح سے لاک کیا جائے۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنی ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کے لیے بھی معقول مقدار میں فنڈز موجود ہوں۔ زیادہ تر صورتوں میں، سبسکرپشن کی مدت ختم ہو جانے کے بعد، ٹوکنز آپ کے والیٹ پر ٹرانسفر کر دیے جائیں گے۔ تاہم، کچھ فروختیں، ایک مخصوص مدت کے لیے آپ کے نئے ٹوکنز کو لاک کر سکتی ہیں یا ان پر اسٹیک کر سکتی ہیں۔ IDO میں حصہ لینے سے قبل اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ نے تفصیلات پڑھ لی ہوں۔


ایک IDO میں محفوظ رہنے کی تجاویز

کسی بھی سرمایہ کاری کی طرح، اپنے آپ کو حد درجہ ممکن محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہونے والی آسان، اور عملی تجاویز پیش ہیں:

1. ٰIDO پر سبسکرائب کرنے کے لیے درست لنک استعمال کریں۔ دھوکے باز IDO سے متعلقہ اس جوش اور شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے اور جعلی سبسکرپشنز کے صفحات تخلیق کریں گے۔ آپ کی جانب سے کسی بھی جعلی صفحے پر ٹرانسفر کردہ کرپٹو مستقلاً ضائع ہو جائے گی۔
2. ایک معتبر DEX Launchpad استعمال کریں۔ ایسے کئی معتبر DEXs پہلے سے ہی موجود ہیں جہاں آپ IDOs میں حصہ لے سکتے ہیں، جن میں PancakeSwap اور BakerySwap شامل ہیں۔ ان کا استعمال آپ کو فروخت میں کامیابی کے ساتھ اپنے ٹوکنز حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
3. اس پراجیکٹ کی تحقیق کریں جس پر آپ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ کیا پہلے سے معروف کسی معتبر ٹیم کی جانب سے ہے؟ کیا اکٹھے کیے جانے والے فنڈز کی ملکیت فراہم کی جائے گی؟ کیا ان کے پاس پہلے سے ہی استعمال کے لیے کوئی پراڈکٹ موجود ہے؟ اس قسم کے سوالات معاونت کے ممکنہ اختتام کے امکان کے تعین میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
4. IDO شرائط و ضوابط چیک کریں۔ آپ کے ٹوکنز کی وصولی میں تاخیر ہو سکتی ہے، یا انہیں کچھ وقت کے لیے اسٹیک اور لاک بھی کیا جا سکتا ہے۔ پراجیکٹ کے ٹوکنامکس پر منحصر ہوتے ہوئے تقریباً ہر چیز ممکن ہے، لہٰذا آپ کو چاہیئے کہ انہیں اچھی طرح سمجھ لیں۔
5. صرف اتنی ہی سرمایہ کاری کریں جتنے کے نقصان کی آپ سکت رکھتے ہیں۔ ٹوکن سیلز شدید اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مقبول ہیں۔ آگے بڑھتے جانا اور ضرورت سے زیادہ سرمایہ کاری کر لینا آسان ہے۔ لیکن بھولیں مت، کہ اس صورت میں بھی فروخت خطرناک ہو سکتی ہے، اور حتیٰ کہ معقول تحقیق کے ساتھ بھی، آپ کو دھوکہ دہی، فراڈ، یا معاونت کے اختتام کا سامنا ہو سکتا ہے۔


IDO Launchpad کے مقبول پلیٹ فارمز

مختلف بلاک چینز پر ایک بڑی تعداد میں ایسے DEXs موجود ہیں جو IDO سروسز کی آفر کرتے ہیں۔ ان کی تلاش کا ایک آسان طریقہ CoinGecko کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے اعتبار سے اولین Launchpad کوائنز کی فہرست ہے۔ ذاتی کوائن کا حامل کوئی بھی DEX، جوکہ عموماً سب کے ہی پاس ہوتا ہے، فہرست میں موجود ہوتا ہے۔ تاہم، یہ مت بھولیں کہ بڑی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا کہ DEX معتبر یا قابل اعتبار ہے۔ IDO کے استعمال لیے کسی DEX کے انتخاب سے قبل آپ کو چاہیئے کہ دیگر بنیادی اصولوں کے ساتھ ان معلومات کا استعمال کریں۔


خلاصہ

استعمال میں آسانی، گنجائش، اور رسائی کے سبب، IDOs کرپٹو مارکیٹ میں کئی نئے پراجیکٹس کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کا ایک معیاری ماڈل بن چکی ہیں۔ بلکہ در حقیقت، ٹوکن آفرز اپنے آپ میں ہی ایک صنعت بن چکی ہیں۔ مختصراً، آپ پراجیکٹ کے مقابلے میں کسی غیر مرکزی لیکویڈیٹی ایکسچینج کے ذریعے فروخت میں حصہ لیتے ہوئے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی، IDO میں کامیابی کا زیادہ تر انحصار درست پراجیکٹ کے انتخاب پر ہوتا ہے۔ اس کے لیے، کوئی بھی چیز کرپٹو اسپیس کے حوالے سے ایک اچھی، روایتی تحقیق سے بہتر ثابت نہیں ہو سکتی۔