PancakeSwap کے بارے میں ایک ہدایت نامہ
امواد کا جدول
تعارف
PancakeSwap کیا ہوتا ہے؟
PancakeSwap کا ایکسچینج
PancakeSwap پر فارمنگ اور اسٹیکنگ
PancakeSwap کا استعمال
لیکویڈیٹی کو شامل کرنا
فارمنگ
اسٹیکنگ
لاٹری
NFTs
IFOs
کیا PancakeSwap محفوظ ہے؟
اختتامی خیالات
PancakeSwap کے بارے میں ایک ہدایت نامہ
ہوم
آرٹیکلز
PancakeSwap کے بارے میں ایک ہدایت نامہ

PancakeSwap کے بارے میں ایک ہدایت نامہ

نو آموز
شائع کردہ Sep 23, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
8m

TL;DR 

کھانے کی تھیم پر مبنی ایک اور DeFi پروٹوکول؟ آپ اس کے بارے میں جانتے ہیں۔ PancakeSwap Binance کی اسمارٹ چین پر مبنی ایک ایسا DEX ہے جو کہ ناشتے، کھانے پینے کی اشیاء، اور خرگوشوں میں دلچسپی رکھنے والے نامعلوم ڈویلپرز نے لانچ کیا۔

یہ کسی حد تک Ethereum کے SushiSwap (کمیونٹی گورننس، لیکویڈیٹی فراہم کنندہ ٹوکنز کو فارم کرنے کی اہلیت) کی طرح لگتا ہے، لیکن اس میں دیگر ایسی بہت سی خصوصیات بھی موجود ہیں جو آپ کو انعام حاصل کرنے کا موقع دیتی ہیں۔


تعارف

کرپٹو کی اسپیس میں کھانے پر مشتمل فارمنگ کے رجحان نے مہینوں تک شرکت کرنے والے افراد کا دل موہ لیا ہے۔ DeFi پروٹوکولز کی تازہ ترین موج میں، ہم نے بہت سے ایسے پلیٹ فارمز کو ابھرتے ہوئے دیکھا ہے، جو صارفین کو پروٹوکولز کے ٹوکنز کے بدلے میں اپنے فنڈز کو اسٹیک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اس سرگرمی کا بیشتر حصہ Ethereum بلاک چین پر مرتکز ہے۔ اسمارٹ معاہدہ جات کی معاونت کرنے والی قدیم ترین بلاک چینزمیں سے ایک کے طور پر، اس کے پاس صارفین، ڈویلپرز، اور تقویت یافتہ غیر مرکزی ایپلیکیشنز تشکیل کرنے کے لیے ٹولز کی وسیع کمیونٹی موجود ہے۔

اس آرٹیکل میں، ہم PancakeSwap کا جائزہ لیں گے – جوکہ Binance اسمارٹ چین (BSC)پر تشکیل دیا گیا ایک غیر مرکزی ایکسچینج ہے۔


PancakeSwap کیا ہوتا ہے؟

PancakeSwap ایک ایسا غیر مرکزی ایکسچینج ہے، جسے BEP-20 ٹوکنزکو سواپ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

pancake-img1

PancakeSwap کا ایکسچینج UI۔

Uniswap یا SushiSwap سے واقف ہیں؟ تب آپ کو PancakeSwap کو سمجھنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا– یہ اپنے بنیادی ڈیزائن میں بہت مشابہت رکھتی ہیں۔


PancakeSwap کا ایکسچینج

PancakeSwap ایک خود کار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل کو بروئے کار لاتا ہے۔ اس بات کا یہ مطلب ہے کہ جب آپ پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ٹریڈ کرنے کی اہل ہوتے ہیں، تو آپ کو کسی اور کے ساتھ میچ کرنے کے لیے کوئی آرڈر بُک موجود نہیں ہوتی۔ اس کی بجائے، آپ لیکویڈیٹی پول پر ٹریڈ کرتے ہیں۔

ان پولز میں دیگر صارفین کے فنڈز موجود ہوتے ہیں۔ وہ انہیں پول میں ڈپازٹ کرواتے ہیں، جس کے بدلے میں انہیں لیکویڈیٹی فراہم کنندہ (یا LP) ٹوکنز حاصل ہوتے ہیں۔ وہ اپنے حصے سمیت، ٹریڈنگ کی فیس میں سے ایک حصے کا دوبارہ سے دعویٰ کرنے کے لیے ان ٹوکنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ 

لہٰذا، مختصر یہ کہ، آپ BEP-20 ٹوکنز کی ٹریڈ، یا لیکویڈیٹی کو شامل اور انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ دیگر خصوصیات بھی موجود ہیں، جن کو ہم بعد میں بیان کریں گے۔

آپ یہ LP ٹوکنز کئی ذائقوں میں حاصل کر سکتے ہیں – اگر آپ نے، جیسا کہ، BUSD اور BNB کو پول میں شامل کیا، تو بدلے میں آپ کو BUSD-BNB LP ٹوکنز ملیں گے۔ BETH اور ETH؟ آپ کو BETH-ETH LP حاصل ہوں گے۔


PancakeSwap پر فارمنگ اور اسٹیکنگ

ذرا انتطار کریں، ابھی اور بھی بہت کچھ باقی ہے! PancakeSwap آپ کو اس کے گورننس ٹوکن – CAKE کو فارم کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔

مزیدار۔

فارم پر، آپ اپنے LP ٹوکنز کو ڈپازٹ کروا سکتے ہیں، ان کو ایسے عمل میں لاک کر سکتے ہیں جو بطور انعام، آپ کو CAKE سے نوازے۔ آپ LP کے کون سے ٹوکنز کو ڈپازٹ کروا سکتے ہیں؟ اچھا، فہرست بہت لمبی ہے، لیکن یہاں پر سب سے زیادہ مشہور میں سے کچھ نمونے موجود ہیں:

  • CAKE – BNB LP

  • BUSD – BNB LP

  • BETH – ETH LP

  • USDT – BUSD LP

  • USDC – BUSD LP

  • DAI – BUSD LP

  • BNB - BUSD LP

  • TWT – BNB LP

تاہم، انعامات یہیں پر ختم نہیں ہوتے! آپ SYRUP پولز میں اپنے CAKE کی اسٹیکنگ کر کے اس سے بھی زیادہ کما سکتے ہیں۔

لہٰذا آپ نے LP ٹوکنز حاصل کرنے کے لیے کچھ فنڈز کو ڈپازٹ کروا دیا ہے، اور آپ نے CAKE فارم کرنے کے لیے انہیں استعمال کر لیا ہے۔ اُس مقام سے، آپ اپنے CAKE کو اسٹیک کر سکتے ہیں اور اسٹیکنگ کے خاص پولز کے ذریعے دیگر ٹوکنز حاصل کر سکتے ہیں۔

SYRUP کا سب سے بڑا پول صرف CAKE کے لیے ہے، جس پر مزید CAKE کے حصول کے لیے آپ اپنے CAKE کو اسٹیک کر سکتے ہیں! لیکن آپ CAKE کی اسٹیکنگ کرتے ہوئے اس سے بھی زائد ٹوکنز حاصل کر سکتے ہیں، لہٰذا SYRUP پول کے صفحے پر توجہ دینے کے عمل کو یقینی بنائیں۔


PancakeSwap کا استعمال

اگر آپ https://pancakeswap.finance کو ملاحظہ کریں، تو آپ یہ بات نوٹس کریں گے کہ آپ کے والیٹ ان لاک کو کلک نہ کرنے تک بہت سارے فیچرز ناقابل رسائی رہتے ہیں۔ اس پر کلک کریں، اور آپ کو چند آپشنز دکھائی دیں گی: MetaMask، ٹرسٹ والیٹ، WalletConnect، Binance چین والیٹ، اور دیگر آپشنز۔ 

لیکن صبر کریں، ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ کا کہنا ہے کہ کیا MetaMask ایک Ethereum والیٹ نہیں؟

جی ہاں، یہ ہے، لیکن Binance اسمارٹ چین کا آرکیٹیکچر کچھ ایسا ہے کہ آپ BSC پر مشتمل DApps کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے MetaMask کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ MetaMask کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم آپ کو ہمارے MetaMask کو Binance اسمارٹ چین کے ساتھ مربوط کرنے کے ہدایت نامے کو چیک کرنے کی تجویز دیں گے۔

آپ اپنے ٹرسٹ والیٹ کو PancakeSwap کے ساتھ ٹرسٹ والیٹ موبائل براؤزر کے ذریعے یا ڈیسک ٹاپ پر بھی مربوط کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ٹرسٹ والیٹ کے براؤزر کے ساتھ مربوط کر رہے ہیں، تو آپ ان اقدامات پر عمل کر سکتے ہیں:

1. اگر آپ ٹرسٹ والیٹ کا DApp براؤزر استعمال کر رہے ہیں، تو PancakeSwap کی ویب سائٹ پر جائیں اور بالائی دائیں کونے میں موجود [Connect] کے بٹن پر ٹیپ کریں۔

2. اپنے والیٹ کو PancakeSwap کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے [Trust Wallet] کا انتخاب کریں۔

3. اگر آپ کامیابی کے ساتھ مربوط ہو چکے ہیں، تو آپ کو بالائی دائیں کونے پر اپنی والیٹ کی ID دکھائی دے گی۔

ایک مرتبہ اس کو سیٹ کر لینے کے بعد، تو آپ اضافی معلومات کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے والیٹ کو ان لاک کر سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ LP کے مختلف ٹوکنز مختلف منافع جات کی فراہمی کا یقین دلاتے ہیں۔ لہٰذا آپ لیکویڈیٹی کو کس طرح شامل کر سکتے ہیں؟

اگر آپ ڈیسک ٹاپ براؤزر کے ساتھ مربوط کر رہے ہیں، تو آپ ان اقدامات پر عمل کر سکتے ہیں:

1. PancakeSwap کی ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ پر جائیں اور بالائی دائیں کونے میں [Connect] پر کلک کریں۔

2. رابطے کا عمل شروع کرنے کے لیے [WalletConnect] پر کلک کریں فی الوقت، صرف ٹرسٹ والیٹ براؤزر استعمال کرنے پر [Trust Wallet] کا بٹن کام کرتا ہے۔

3. ایک QR کوڈ سامنے آئے گا، جو ٹرسٹ والیٹ کی ایپ کے ساتھ قابل اسکین ہے۔ ایپ کے ٹیب کی [Settings] پر جائیں اور [WalletConnect] پر کلک کریں۔ PancakeSwap پر دیے گئے QR کوڈ کو اسکین کریں اور ٹرسٹ والیٹ میں [Connect] پر کلک کریں۔

4.اگر آپ کامیابی کے ساتھ مربوط ہو چکے ہیں، تو PancakeSwap بالائی دائیں کونے میں آپ کے والیٹ ID کی شروعات ظاہر کرے گا۔

لیکویڈیٹی کو شامل کرنا

ایک مرتبہ پھر، اگر آپ پہلے بھی کسی AMM کو استعمال کر چکے ہیں، تو آپ کو طریقہ کار معلوم ہے۔ CAKE کو فارم کرنے کے لیے، آپ کو پہلے ایکسچینج پر لیکویڈیٹی کو شامل کرنا پڑے گا۔

بائیں جانب موجود سائیڈ بار پر ٹریڈ کی طرف نیویگیٹ کریں، پھر لیکویڈیٹی پر کلک کریں، لیکویڈیٹی کو شامل کریں پر جائیں، اور ٹوکن کے اس جوڑے کا انتخاب کریں جسے آپ ڈپازٹ کروانا چاہتے ہیں۔ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ پول پر لیکویڈیٹی کو شامل کرنے سے قبل عارضی خسارے سے واقف ہوں۔

pancake-img3

PancakeSwap پر لیکویڈیٹی کو شامل کرنا۔


فارمنگ

ٹھیک ہے، آپ کو اپنے LP ٹوکنز مل چکے ہیں، اب انہیں اسٹیک کر کے CAKE کمانے کا وقت آ چکا ہے۔ فارمز ٹیب پر نیویگیٹ کریں، اور اس آپشن کو منتخب کریں جو آپ کے LP ٹوکنز کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے۔

جیسا کہ ERC-20 ٹوکنز کے ساتھ، آپ کو BEP-20 ٹوکنز کی حرکت کی منظوری دینی ہو گی – یہی وہ چیز ہے جو معاہدے کو آپ کی جانب سے انہیں نکلوانے کی اجازت دیتی ہے۔ جب آپ معاہدے کو منظور کریں پر کلک کرتے ہیں، تو ایک پاپ اپ آپ سے ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے اور فیس کو ڈسپلے کرنے کے لیے کہے گا۔

ایک بار اُس ٹرانزیکشن کی تصدیق ہو جانے پر، بس اس رقم کا انتخاب کریں جسے آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں اور اس کی تصدیق کریں۔ آپ صفحے سے دور نیویگیٹ کر سکتے ہیں اور کسی بھی وقت یہ چیک کرنے کے لیے واپس آ سکتے ہیں کہ آپ نے کتنے CAKE حاصل کر لیے ہیں – اگر آپ کسی بھی مقام پر اپنے انعامات کو ہارویسٹ کرنا چاہتے ہیں، تو ہارویسٹ پر کلک کریں اور ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں۔

کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر BNB خریدیں!


اسٹیکنگ

جب ایک بار آپ کو CAKE مل جائے، تو آپ اسے SYRUP پولز میں اسٹیک کر سکتے ہیں۔ پولز ٹیب پر جائیں، اور آپ کو وہ پولز دکھائے جائیں گے جہاں پر آپ CAKE کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔

pancake-img4

SYRUP پولز – CAKE کو اسٹیک کریں، نئے ٹوکنز حاصل کریں۔

ایک بار پھر سے، آپ کو اپنے ٹوکنز نکلوانے کے عمل کی منظوری دینی ہو گی۔ ایسا کرنے کے لیے CAKE کو منظوری دیں پر جائیں۔ اسے منظوری مل جانے کے بعد، تو آپ کو CAKE کی اس مقدار کا انتخاب کرنا پڑے گا جسے آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں۔

اب جبکہ CAKE اسٹیک ہو چکا ہے، تو آپ کو غیر فعال طور پر پول کے انعامی ٹوکن موصول ہونے لگیں گے۔ اگر آپ اپنے انعامات کو کیش کروانا چاہتے ہیں، تو ہارویسٹ پر کلک کریں۔


لاٹری

بہت خوب، لیکن آپ اپنے CAKE کے ساتھ مزید کیا کر سکتے ہیں؟ چاہیں تو آپ PancakeSwap پر لاٹری میں شامل ہو سکتے ہیں۔

pancake-img5

PancakeSwap کی لاٹری میں اپنی قسمت آزمائیں۔

لاٹری کے ہر سیشن میں 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ ایک ٹکٹ کی لاگت 10 CAKE ہے، جو آپ کو 1 سے 14 کے مابین چار ہندسوں پر مشتمل نمبرز کا ایک بے ترتیب مجموعہ فراہم کرے گی، مثلاً، 3-4-8-12۔ جیک پوٹ (تمام لاٹری پول کا %50) جیتنے کے لیے، آپ کے ٹکٹ میں موجود نمبرز کا جیتنے والے ٹکٹ کے چاروں نمبرز سے اسی ترتیب میں مماثلت رکھنا لازم ہے۔

اگر آپ چاروں سے مماثلت نہیں رکھتے تو کیا ہو گا؟ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اگر آپ کے دو یا اس سے زائد نمبرز جیتنے والے ٹکٹ کے نمبرز سے مماثلت رکھتے ہیں، تو اس صورت میں بھی آپ انعامات جیت سکتے ہیں۔


NFTs

ذرا رکیں، تو کیا آپ PancakeSwap کی مدد سے مزید اور بھی کچھ کر سکتے ہیں؟ جی ہاں، آپ خصوصی NFTs جیت سکتے ہیں۔

BSC پر چند دلکش ترین NFTs جیتیں۔

اگر آپ کو NFT جیتنے والے فرد کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے، تو آپ اس کو CAKE کی اس مالیت کے عوض ٹریڈ کر سکتے ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے یا پھر ایک کلیکشن آئٹم کے طور پر اس پیاری سی شئے کو اپنے والیٹ میں رکھ سکتے ہیں۔

آپ کس طرح سے شمولیت اختیار کر سکتے ہیں؟ آپ کو جیتنے کا موقع پانے کے لیے رجسٹر کرنا ہو گا، اور جیتنے والے افراد کو بے ترتیب انداز میں نامزد کیا جاتا ہے۔ مستقبل میں آنے والے مواقع کو حاصل کرنے کے لیے NFT کے صفحے پر نظر رکھنا لازم ہے۔


ٹیمز اور پروفائلز

کیا آپ مزید گیمیفیکیشن کے متلاشی ہیں؟ ٹیمز اور پروفائلز کے موقعے سے فائدہ اٹھائیں۔ آپ اپنے اعداد وشمار دکھانے کے لیے ایک عوامی پروفائل بنا سکتے ہیں، اور ٹیمز کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے کسی ایک ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں!


IFOs

فارم کی ابتدائی پیشکش (IFO) منافع جاتی فارمنگکی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ہاتھوں میں نئے لانچ کیے گئے ٹوکنز دینے کا ایک ذریعہ ہے۔ PancakeSwap پر، آپ نئے لانچ کئے گئے ٹوکن کی سیل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی معاونت یافتہ پول سے LP ٹوکنز مختص کرتے ہوئے ایسا کر سکتے ہیں۔

آپ PancakeSwap پر فی الوقت فعال IFOs کو IFO کے صفحے پر چیک کر سکتے ہیں۔


کیا PancakeSwap محفوظ ہے؟

PancakeSwap کا آڈٹ CertiK کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔

کیا اس بات سے یہ مراد ہے کہ اس کا استعمال بالکل محفوظ ہے؟ جی نہیں۔ یہاں تک کہ اسمارٹ معاہدے میں فنڈز ڈپازٹ کروانے سے، آڈٹ شدہ اور نہایت مشہور پراجیکٹس کو بھی ہمہ وقت بگز کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ کبھی بھی اس سے زائد ڈپازٹ نہ کروائیں جسے آپ کھونے کا تصور نہیں کر سکتے۔


اختتامی خیالات

Binance اسمارٹ چین (BSC) پر PancakeSwap چند جدید خصوصیات کا حامل سب سے بڑا AMM پراجیکٹ ہے۔ آپ اس کی بہت ساری میٹرکس کو https://pancakeswap.info/ پر بھی ٹریک کر سکتے ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ Ethereum نے DeFi کے رجحان کا آغاز کیا ہو، لیکن PancakeSwap کی طرح کے ابتدائی اقدامات اس بات کی تجویز دیتے ہیں کہ اختراع کی اس لہر کی منزل دیگر چینز تک پہنچنا ہے۔