غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں جعل سازیوں کی نشاندہی کیسے کریں
امواد کا جدول
تعارف
پراجیکٹ کا کیا مقصد ہے؟
ترقی پر مبنی سرگرمی
اسمارٹ معاہدے کے آڈٹس
کیا بانی نامعلوم ہیں؟
ٹوکنز کس طرح تقسیم کیے جاتے ہیں؟
دھوکے سے بچنے کا امکان کتنا ہے؟
اختتامی خیالات
غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں جعل سازیوں کی نشاندہی کیسے کریں
ہوم
آرٹیکلز
غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں جعل سازیوں کی نشاندہی کیسے کریں

غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں جعل سازیوں کی نشاندہی کیسے کریں

نو آموز
شائع کردہ Nov 20, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
6m

اعلامیہ: اس آرٹیکل کا مقصد ایسی عمومی رہنمائی فراہم کرنا ہے، جو DeFi صارفین اور سرمایہ کاران کی حفاظت میں معاونت کر سکے۔ یہ کوئی مکمل فہرست نہیں ہے اور اسے مالی مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ Binance اکیڈمی آپ کے سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ دار نہیں ہے۔


TL؛DR

افراد کے DeFi کی دلچسپ مالیاتی تنوعات میں مشغول ہونے سے، دھوکے باز افراد ان سے فائدے حاصل کرنے کے مزید طریقہ کار دیکھ رہے ہیں۔

DeFi بالخصوص ایک ناقابل تلافی مقام ہے – عمومی طور پر، فنڈز بازیافت کروانے یا نامناسب افراد کو ذمہ دار ٹھرانے کے کوئی بہتر طریقہ کار موجود نہیں ہیں۔ تاہم اگر آپ تلاش کے متعلق جانتے ہیں، تو آپ یہ امکانات کم کر سکیں گے کہ دھوکہ باز افراد آپ سے فائدہ حاصل کر سکیں۔


تعارف

غیر مرکزی فنانس (DeFi) پر تنوعات کی کثرت ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ DeFi کے نئے پراجیکٹس ہر لمحے لانچ ہو رہے ہیں، اور ان کے ساتھ چلنا بھی مشکل ہے DYOR۔

ہم اکثر اوقات بلاک چینز کے عوامی ہونے کے متعلق بیان کرتے ہیں – جو ان کے "عام" ہونے کا اعلان کرنے کا پُرکشش طریقہ کار ہے۔ کسی بھی فرد کو انہیں استعمال کرنے، ان کے لیے تیاری کرنے، یا ان پر پراجیکٹس لانچ کرنے کے لیے اجازت درکار نہیں ہے۔ جیسا کہ یہ قدر Bitcoin جیسی کرپٹو کرنسیز میں فطری طور پر موجود ہے، اس میں منفی پہلو بھی موجود ہیں۔

کوئی بھی فرد دھوکے پر مبنی یا گمراہ کن پراجیکٹس لانچ کر سکتا ہے، اور انہیں ایسا کرنے سے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ اگرچہ تکنیکی اعتبار سے ہم کچھ نہیں کر سکتے – لیکن ایک کمیونٹی کے طور پر چند ایسے عمومی پیٹرنز کی شناخت کرنے میں ایک دوسرے کی معاونت کر سکتے ہیں، جو گمراہ کن مواد سے قانونی تنوعات کو الگ کرتے ہیں۔

اس لیے، آپ کو کس چیز کا منتظر رہنا چاہیئے؟


پراجیکٹ کا کیا مقصد ہے؟

یہ پوچھا جانے والا ایک واضح سوال ہو سکتا ہے، بالخصوص اگر آپ DeFi اسپیس میں نئے ہیں۔

تاہم، کرپٹو اثاثہ جات کی اکثریت منظر پر کچھ منفرد نہیں لاتی۔ یقینی طور پر، یہ ایک انتہائی پُرکشش تنوعات بھی ہے – اسی باعث ہم یہاں پر موجود ہیں! لیکن متعدد نئے پراجیکٹس تنوعات لانے کی کوشش کیے بنا ہی DeFi پر توجہ کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس لیے، آپ یہ سوال پوچھ سکتے ہیں – کیا یہ پراجیکٹ کچھ نیا اور متنوع لانے کی کوشش کرتا ہے؟ کیا وہ اپنے پراجیکٹ کے ساتھ نئی ڈیجیٹل معیشت میں کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ یہ اپنے مخالفین سے کس طرح مختلف ہے؟ کیا یہاں پر قدر کی کوئی منفرد تجویز موجود ہے؟

یہ نہایت آسان، عمومی سمجھ بوجھ کے سوالات ہیں۔ لیکن، آپ یہ پوچھ کر، دھوکے بازیوں کا خاصا حصہ پہلے ہی علیحدہ کر سکتے ہیں۔


ترقی پر مبنی سرگرمی

آپ ایک اور چیز دیکھ سکتے ہیں، وہ ڈویلپر کی سرگرمی ہے۔ DeFi اوپن سورس کی اخلاقیات کے ساتھ کافی حد تک مربوط ہیں۔

اس لیے، اگر آپ کوڈنگ کے متعلق ذرا سا کچھ بھی جانتے ہیں، تو آپ بذات خود آگے بڑھ کر کوڈ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اگرچہ، اوپن سورس کے متعلق بہترین امر یہ ہے کہ اگر پراجیکٹ کے متعلق کافی حد تک دلچسپی ہو، تو دیگر افراد بھی یقینی طور پر اسے انجام دیں گے۔ یہ امر پراجیکٹ کے نامناسب ارادوں کو ممکنہ طور پر سامنے لے کر آ سکتا ہے۔

اضافی طور پر، آپ ترقی پر مبنی سرگرمی کو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ کیا ڈویلپرز مسلسل نیا کوڈ ترسیل کر رہے ہیں؟ جیسا کہ اس میٹرک کو بدلا جا سکتا ہے، یہ پھر بھی اس امر کو جاننے کے لیے ایک بہتر بیرومیٹر ہو سکتا ہے کہ آیا ڈویلپرز حقیقی ہیں یا وہ صرف ایک فوری مزاحمت بنانا چاہتے ہیں۔


اسمارٹ معاہدے کے آڈٹس

اسمارٹ معاہدہ جات اور DeFi کی کثیر تعداد کے ساتھ سنی جانے والی ایک چیز، آڈٹ کا عمل ہے۔ آڈٹس یہ عمل یقینی بناتے ہیں کہ کوڈ محفوظ ہے۔ جیسا کہ یہ اسمارٹ معاہدے کی ترقی کا ایک لازمی جز ہیں، متعدد ڈویلپرز کسی آڈٹ کے بنا ہی اپنا کوڈ تعینات کرتے ہیں۔ یہ عمل ان معاہدہ جات کو استعمال کرنے کا خطرہ خاطر خواہ حد تک بڑھا سکتا ہے۔

یہاں پر نوٹ کرنے کے لیے ایک اہم بات یہ ہے کہ آڈٹس مہنگے ہوتے ہیں۔ روایتی طور پر قانونی پراجیکٹس آڈٹس کی ادائیگی انجام دینے کے لیے اہل ہیں، لیکن عمومی طور پر دھوکہ بازیوں پر مبنی پراجیکٹس یہ زحمت نہیں کریں گے۔

اس لیے، کیا اس سے یہ مراد ہے کہ اگر کسی پراجیکٹ کا آڈٹ ہو چکا ہو، تو استعمال کرنا مکمل طور پر محفوظ ہے؟ جی نہیں، آڈٹس لازمی ہیں، لیکن کسی آڈٹ سے بھی مکمل حفاظت مراد نہیں ہے۔ اپنے فنڈز اسمارٹ معاہدہ جات میں ڈپازٹ کروانے کے خطرات سے ہمیشہ باخبر رہیں۔


کیا بانی نامعلوم ہیں؟

کرپٹو کی دنیا، شناخت خفیہ رکھنے کے عمل (اور فرضیت) میں بہتر انداز میں قائم ہے، جو انٹرنیٹ فراہم کر سکتا ہے۔ بہرکیف، ہم کبھی بھی ممکنہ طور پر Satoshi Nakamoto کی شناخت جان نہیں سکیں گے – وہ شخص (یا گروپ) جس نے پہلی کرپٹو کرنسی تخلیق کی تھی۔

تاہم، نامعلوم بانیوں پر مشتمل ٹیمز پھر بھی اضافی خطرے کی حامل ہوتی ہیں، آپ کو جسے زیر غور لانا چاہیئے۔ اگر وہ دھوکے باز افراد ہوئے، تو ایسا ممکن ہے کہ انہیں ذمہ دار نہیں ٹھرایا جا سکتا۔ جیسا کہ تجزیے کے آن چین ٹولز مزید آسان ہوتے جا رہے ہیں، یہ امر پھر بھی مختلف ہے کہ اگر بانیوں کی حقیقی دنیا میں شناخت سے منسلک مقبولیت خطرے میں ہو۔

نوٹ کریں کہ نامعلوم ٹیمز کے تمام پراجیکٹس ہی دھوکہ دہی پر مبنی نہیں ہوتے۔ یقینی طور پر نامعلوم ٹیمز کے ساتھ قانونی پراجیکٹس کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔ آپ کو پھر بھی پراجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے، ٹیم کے نامعلوم ہونے کے مقاصد کو زیر غور لانا چاہیئے۔

اس لیے، مختصراً، کیا نامعلوم بانیوں کے ساتھ پراجیٹکس ٹھیک نہیں ہیں؟ جی نہیں۔ کیا نامعلوم بانیوں کے ساتھ نامناسب رویے کے لیے پراجیکٹس کو ذمہ دار قرار دینا زیادہ مشکل ہے؟ جی ہاں۔


➠ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنے کے منتظر ہیں؟ Binance پر Bitcoin (BTC) خریدیں!


ٹوکنز کس طرح تقسیم کیے جاتے ہیں؟

DeFi پراجیکٹ کے متعلق تحقیق کرنے پر، ٹوکن اکنامکس زیر غور لایا جانے والا ایک پیچیدہ پہلو ہے۔ دھوکے باز افراد جن طریقہ کار کے ذریعے رقم بنا سکتے ہیں، ان میں خاطر خواہ ہولڈنگ رکھتے ہوئے ٹوکن کی قیمت میں اضافہ کرنا ہے اور اس کے بعد اسے مارکیٹ میں ڈمپ کرنا ہے۔ 

اگر گردشی سپلائی کا %60-50-40، اوپن مارکیٹ میں فروخت ہو جائے، تو اس عمل سے کیا ہو گا؟ ٹوکن قیمت گر جائے گی، جس سے یہ اپنی تمام قدر کھو دے گا۔ جیسا کہ چند افراد بانی کی نمایاں مختصی کو بطور انتباہ نہیں سمجھتے، یہ عمل مسائل اجاگر کر سکتا ہے۔ 

مختصی کے عمل کے ساتھ اضافی طور پر، آپ پر یہ امر زیر غور لانا اہم ہے کہ ٹوکنز کس طرح تقسیم کیے جاتے ہیں۔ کیا انہیں قبل از فروخت کے مخصوص عمل کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جو صرف ایسے اندرونی افراد کے لیے میسر ہے، جو بہتر ڈیل حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پراجیکٹ کی تشہیر کرتے ہیں؟ کیا یہ ابتدائی کوائن کی آفر (ICO) ہے؟ کیا وہ ابتدائی ایکسچینج کی آفر (IEO) انجام دے رہے ہیں، جس میں کرپٹو ایکسچینج ان کی مقبولیت داؤ پر لگاتی ہے؟ کیا وہ ٹوکنز کو ایئر ڈراپ کے ذریعے تقسیم کر رہے ہیں، جس کے باعث ممکنہ طور پر فروخت کا خاطر خواہ دباؤ رونما ہوتا ہے؟

ٹوکن تقسیم کے ماڈلز میں زیر غور لانے کے لیے کافی پہلو موجود ہیں۔ زیادہ تر صوتوں میں، ان معلومات کو ہولڈ کرنا بھی مشکل ہوتا ہے، جو بذات خود ایک انتباہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ پراجیکٹ کی مکمل وضاحت ملاحظہ کرنا چاہتے ہیں، تو یہ لازمی طور پر اہم معلومات ہیں۔


دھوکے سے بچنے کا امکان کتنا ہے؟

منافع جاتی فارمنگ (یا لیکویڈیٹی مائننگ)، DeFi ٹوکنز لانچ کرنے کا نیا طریقہ کار ہے۔ DeFi کے متعدد نئے پراجیکٹس تقسیم کے اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہیں، کیونکہ یہ پراجیکٹ کے لیے تقسیم کی چند سازگار میٹرکس تخلیق کر سکتے ہیں۔ تصور یہ ہے کہ صارفین اپنے فنڈز اسمارٹ معاہدہ جات میں لاک کر سکتے ہیں اور بدلے میں منٹ شدہ نئے ٹوکنز کا حصہ حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ ممکنہ طور پر اس کی سمت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ چند پراجیکٹس مطلقاً لیکویڈیٹی پول میں فنڈز لیں گے۔ چند مزید آسان طریقہ کار استعمال کریں گے، یا ان کے پاس کافی حد تک قبل از مائننگ ہو گی۔ 

اضافی طور پر، اکثر اوقات خودکار مارکیٹ میکرز (AMM) پر پہلے نئے altcoins شاملِ فہرست ہو سکتے ہیں، جیسا کہ Uniswap یا Sushiswap۔ اگر پراجیکٹ ٹیم AMM پر مارکیٹ جوڑے کے لیے لیکویڈیٹی کا خاصا حصہ فراہم کر رہی ہے، تو وہ اسے حذف بھی کر سکتے ہیں اور مارکیٹ میں ٹوکنز ڈمپ کر سکتے ہیں۔ یہ عمل عمومی طور پر ٹوکن کی قیمت صفر ہونے میں ثابت ہوتا ہے۔ جیسا کہ بنیادی طور پر فروخت کے لیے کوئی مارکیٹ باقی نہیں رہتی، اسے اکثر اوقات فراڈ اسکیم کہا جاتا ہے۔


اختتامی خیالات

آیا آپ منافع جاتی فارمنگ کی لاقانونیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا ایکسچینج اور ٹریڈ کرنے کے لیے محض غیر مرکزی پروٹوکولز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو DeFi دھوکے بازیاں کثرت سے موجود ہیں۔ امید ہے کہ، یہ عمومی رہنمائیاں نامناسب پراجیکٹس اور بدنیت افراد کی بہتر طریقہ کار سے نشاندہی کرنے میں آپ کی معاونت کر سکتی ہیں۔

DeFi مارکیٹ اور دھوکوں سے بچنے کے متعلق اب بھی سوالات ہیں؟ ہمارے سوال و جواب کے پلیٹ فارم، Ask Academy کی پڑتال کریں، جہاں Binance کمیونٹی آپ کے سوالات کا جواب دے گی۔