میں پڑھنے میں بہت سست ہوں، TL;DR کیا ہے؟
خوف، غیر یقینی، اور شک (FUD): فائدہ حاصل کرنے کے لیے خوف اور گمراہ کن معلومات پھیلانا۔
محروم رہ جانے کا خوف (FOMO): وہ احساس جو آپ ہنگامی حالت میں خرید کر محسوس کرتے ہیں۔
HODL: اسے خریدیں اور زیادہ عرصے تک کے لیے ہولڈ کریں!
BUIDL: غیر معروف انداز میں کام کریں اور اگلا مالیاتی سسٹم تخلیق کریں۔
SAFU: فنڈز محفوظ ہیں!
سرمایہ کاری پر منافع (ROI): آپ کتنی رقم کما رہے ہیں (یا نقصان کر رہے ہیں)۔
اب تک زیادہ ترین (ATH): اب تک کی سب سے زیادہ ریکارڈ کردہ قیمت!
اب تک کم ترین (ATL): اب تک کی سب سے کم ریکارڈ کردہ قیمت۔
اپنی ذاتی تحقیق کریں (DYOR): بھروسہ مت کریں، توثیق کریں۔
احتیاط سے کام لینا (DD): سمجھدار افراد حقائق پر مبنی فیصلے کرتے ہیں۔
اینٹی منی لانڈرنگ (AML): وہ ضوابط جو مجرمان کو اپنی رقم چھپانے سے باز رکھتے ہیں۔
اپنے کسٹمر کو جانیں (KYC): وہ ضوابط جو ایکسچینجز کو آپ کی شناخت کی توثیق کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
تعارف
چاہے آپ اسٹاک مارکیٹ، ایک روزہ ٹریڈنگ Forex میں ہوں، یا کرپٹو کرنسی پر نئے ہوں، آپ کو کئی ایسی ٹریڈنگ کی اصطلاحات سننے کو ملیں گی جن سے شاید آپ آگاہ نہ ہوں۔ FOMO، ROI، ATH، HODL، ان سب کا کیا مطلب ہے؟ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی اپنی زبان ہے، اور ان تمام نئی اصطلاحات کو سیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ اس حوالے سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں کہ مالیاتی مارکیٹس میں کیا چل رہا ہے تو یہ کافی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں، ہم نے چند اہم ترین ٹریڈنگ کی شرائط کو اکٹھا کیا ہے جو کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ کے دوران آپ کو معلوم ہونی چاہیئیں۔
1۔ خوف، غیر یقینی، اور شک (FUD)
چوںکہ یہ خصوصی طور پر ٹریڈنگ کی اصطلاح نہیں ہے، لہٰذا FUD کو اکثر مالیاتی مارکیٹس کی سیاق و سباق میں دیکھا جا سکتا ہے۔ FUD ایسی حکمت عملی ہے جس کا مقصد کسی مخصوص کمپنی، پروڈکٹ، یا پراجیکٹ کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلا کر اس کو بدنام کرنا ہے۔ مقصد کسی طرح خوف پھیلانا اور فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہ مسابقتی یا تدبیراتی فائدہ یا ممکنہ نقصانات کی خبروں کے باعث اسٹاک پرائز میں کمی سے منافع کمانا ہو سکتا ہے۔
آپ کی توقع کے مطابق، FUD کرپٹو کرنسی اسپیس میں بہت زیادہ عام ہے۔ اکثر صورتوں میں، سرمایہ کار اثاثے کے اندر شارٹ پوزیشن میں داخل ہو سکتے ہیں اس کے بعد پوزیشن کے قائم ہو جانے پر ممکنہ نقصان دہ یا گمراہ کن خبروں کو ریلیز کر سکتے ہیں۔ اس طریقے سے، شارٹ سیلنگ یا فروخت کے آپشنز خریدنے کے ذریعے زائد منافع جات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ وہ خود کو پہلے سے ہی اوور دی کاؤنٹر (OTC) ڈیلز کے ساتھ پوزیشن کر سکتے ہیں۔
بہت سی صورتوں میں، معلومات غلط، یا کم از کم گمراہ کن ہو سکتی ہیں۔ تاہم، کچھ صورتوں میں، یہ درست بھی ہو سکتی ہے۔ بحث کے دونوں پہلوؤں پر غور کرنے کی کوشش کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔ اس بارے میں سوچنا فائدہ مند ہو سکتا ہے کہ کچھ رائے کو عوامی طور پر شیئر کرنے سے لوگوں کو کیا مراعات مل سکتی ہیں۔
2۔ محروم رہ جانے کا خوف (FOMO)
FOMO ایسا احساس ہے جس کو سرمایہ کار منافعے کے مواقع سے محروم رہ جانے کے خوف کے باعث ایک اثاثہ خریدنے کے لیے اکٹھے ہوتے وقت محسوس کرتے ہیں۔ چوںکہ گہرے جذبات شامل ہوتے ہیں، زیادہ افراد کی جانب سے FOMO قیمتوں کے تمثیلی اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ میوزیکل چیئرز کی گیم میں اثاثے سے اثاثے تک سے "FOMO-ing" کرنے والے سرمایہ کار اکثر بُل مارکیٹ بعد کے مراحل کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے ہمارا تکنیکی تجزیے (TA) کی غلطیاں آرٹیکل پڑھا ہے، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ مارکیٹ کے شدید حالات مارکیٹس کے معمول کے اصولوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ جب احساسات قابو سے باہر ہوتے ہیں، تو بہت سے سرمایہ کار FOMO سے باہر کی پوزیشنز میں جا سکتے ہیں۔ یہ دونوں سمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتا ہے اور ہجوم کو کاؤنٹر ٹریڈ کرنے کی کوشش کرنے والے ٹریڈرز کو جال میں پھنسا سکتا ہے۔
FOMO کو عموماً سوشل میڈیا ایپس ڈیزائن کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ کڑی تاریخ وارانہ ترتیب میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر پوسٹس کو دیکھنا عموماً مشکل کیوں ہوتا ہےَ؟ یہ بھی FOMO سے متعلقہ ہے۔ اگر صارفین اپنے آخری مرتبہ لاگ ان کرنے کے وقت سے تمام پوسٹس دیکھنے کے قابل ہوتے، تو انہیں یہ لگتا کہ انہوں نے تمام تازہ ترین پوسٹس دیکھ لی ہیں۔
ٹائم لائن پر پرانی اور نئی پوسٹس کو جان بوجھ کر یکجا کر کے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین میں FOMO پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طریقے سے، صارفین خوف میں مبتلا ہو کر اکثر یہ دیکھتے رہتے ہیں کہ آیا وہ کسی خاص چیز سے محروم تو نہیں رہ گئے۔
3۔ HODL
HODL ایک اصطلاح ہے جو کہ "hold" کے غلط ہجے سے اخذ ہوئی ہے۔ بنیادی طور پر یہ خریدنے اور ہولڈ کرنے کی حکمت عملی کے مساوی کرپٹو کرنسی ہے۔ HODL دراصل 2013 میں BitcoinTalk فورم پر اب کی مشہور پوسٹ میں ظاہر ہوئی تھی۔ یہ اصطلاح درج ذیل عنوان میں ہجے کی غلطی تھی: "I AM HODLING"۔
ہولڈنگ قیمت کی کمی کے بجائے سرمایہ کاریوں کو ہولڈ کرنے کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کو عموماً ان سرمایہ کاروں ("ہولڈرز") کے سیاق و سباق میں استعمال کیا جاتا ہے جو اپنے ہی بقول شارٹ ٹرم ٹریڈنگ میں ماہر نہیں ہیں، لیکن کرپٹو کرنسی کے لیے قیمت کا ایکسپوژر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ان سرمایہ کاروں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو ایک خاص کوائن پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اپنی سرمایہ کاری کو زیادہ مدت کے لیے ہولڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہولڈنگ کی حکمت عملی روایتی مارکیٹس کی خریدنے اور ہولڈ کرنے کی حکمت عملی سے مماثل ہے۔ خریدنے اور ہولڈ کرنے والے سرمایہ کار کم مالیت کے اثاثوں کو تلاش کرنے اور ان کو زیادہ عرصے کے لیے ہولڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکثر سرمایہ کار اس حکمت عملی کو Bitcoin کے لیے اپناتے ہیں۔
اگر آپ نے ہمارا ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) کا آرٹیکل پڑھا ہے، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ Bitcoin کے لیے نہایت منافع بخش حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ نے گزشتہ پانچ سالوں میں ہر ہفتے BTC کے $10 خریدے ہیں، تو آپ اپنی اصل سرمایہ کاری سے سات گنا زیادہ منافع حاصل کریں گے!
4۔ BUIDL
BUIDL HODL کی ایک ڈیریویٹو اصطلاح ہے۔ یہ عموماً کرپٹو کرنسی کے ان شرکت کنندگان کی وضاحت کرتی ہے جو قیمت کے اتار چڑھاؤ سے قطع نظر تخلیق کرنا جاری رکھتے ہیں۔ مرکزی خیال یہ ہے کہ کرپٹو انڈسٹری پر صحیح معنوں میں یقین رکھنے والے افراد شدید بیئر مارکیٹس سے قطع نظر ایکو سسٹم تخلیق کرنا جاری رکھتے ہیں۔ اس حساب سے، "بلڈرز" واقعتاً اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ بلاک چین اور کرپٹو کرنسیز دینا میں کیا تبدیلی لا سکتی ہیں، اور وہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہیں۔
BUIDL ایک ایسا نقطہ نظر ہے جس کا مقصد اس بات کی وضاحت کرنا ہے کہ کرپٹو کرنسیز محض قیاس آرائیاں نہیں، بلکہ عوام الناس میں اس کی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے بارے میں ہیں۔ یہ ہمیں غیر معروف انداز میں کام کرنے کی یاددہانی کے طور پر کام کرتا ہے اور اس انفراسٹرکچر کی تخلیق کو جاری رکھتا ہے جو مستقبل میں کروڑوں لوگوں کو بہتر انداز میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، بلڈرز سمجھتے ہیں کہ طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ تخلیق جاری رکھنے والی ٹیمز ممکنہ طور پر زیادہ عرصے تک اچھا کام کریں گی۔
5۔ SAFU
SAFU ایک میم سے اخذ ہوئی جو کہ Bizonacci کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس میں Binance کے CEO، Changpeng Zhao (CZ) موجود ہیں، جو غیر شیڈول پلیٹ فارم کی حفاظت کے دوران کہہ رہے ہیں کہ "فنڈز محفوظ ہیں"۔
ویڈیو کرپٹو کرنسی کی دنیا میں وائرل ہو گئی۔ رد عمل میں، Binance نے صارفین کیلئے محفوظ اثاثوں کا فنڈ (SAFU) تیار کر لیا ہے، ایک ایمرجنسی انشورنس فنڈ، جسے ٹریڈنگ فیس کے 10% فنڈ کیا جاتا ہے۔ ان فنڈز کو ایک الگ کولڈ والیٹ میں اسٹور کیا جاتا ہے۔ نظریہ یہ ہے کہ SAFU مخصوص صورتوں میں صارف کے فنڈز کے نقصان کا ازالہ کر سکتی ہے، جو کہ Binance صارفین کے لیے تحفظ کی ایک اضافی سطح کی پیشکش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے اکثر یہ جملہ سنا ہو گا کہ "فنڈز safu ہیں"۔
6۔ سرمایہ کاری پر منافع (ROI)
سرمایہ کاری پر منافع (ROI) سرمایہ کار کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ ROI اصل لاگت سے متعلقہ ایک سرمایہ کاری کے ریٹرنز کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ دو مختلف سرمایہ کاریوں کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لیے بھی ایک موزوں طریقہ کار ہے۔
آپ اس طرح ROI کا حساب لگا سکتے ہیں۔ آپ سرمایہ کاری کی موجودہ قیمت لیتے ہیں اور سرمایہ کاری کی اصل لاگت کی تفریق کرتے ہیں۔ پھر آپ اس عدد کو اصل لاگت سے تقسیم کرتے ہیں۔
ROI = (موجودہ مالیت - اصل لاگت) / اصل لاگت
فرض کریں آپ نے $6,000 پر Bitcoin خریدا۔ Bitcoin کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت اب $8,000 ہے۔
ROI = (8000-6000)/6000
ROI = 0.33
اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی اصل سرمایہ کاری سے 33% گنا زیادہ منافع حاصل کر رہے ہیں۔ اس فیس (یا شرح سود) کو بھی زیر غور لانا نہایت اہم ہے جو آپ کو مزید وضاحت حاصل کرنے کے لیے ادا کرنا ہو گی۔
تاہم، بے ترتیب اعداد مکمل وضاحت نہیں ہوتے۔ سرمایہ کاریوں کا موازنہ کرتے وقت، دیگر عناصر بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ خطرات کیا ہیں؟ وقت کا دورانیہ کیا ہے؟ اثاثہ کتنا لیکویڈ ہے؟ کیا سلِپیج آپ کی خریداری کی قیمت کو متاثر کر سکتا ہے؟ ROI بذات خود قطعی پیمائشی نہیں ہے، تاہم یہ آپ کی سرمایہ کاری کی کارکردگی کی پیمائش کرنے کا ایک مفید ٹول ہے۔
سرمایہ کاری کے ریٹرنز کے متعلق سوچتے ہوئے پوزیشن کے سائز کا حساب لگانا نہایت اہم ہے۔ اگر آپ ایسے آسان فارمولے کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں جو خطرے کا نظم کرنے میں آپ کی مؤثر طور پر مدد کرے گا، تو ٹریڈنگ میں پوزیشن کے سائز کا حساب کیسے لگائیں کو ملاحظہ کریں۔
7۔ اب تک زیادہ ترین (ATH)
شاید ہمیں اس کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں، ہیں نا؟ اب تک زیادہ ترین ایک اثاثے کی ریکارڈ کردہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔ مثال کے طور پر، Binance پر BTC/USDT جوڑے پر 2017 کی بُل مارکیٹ کے دوران Bitcoin کا ATH 19,798.86 USDT تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ وہ سب سے زیادہ قیمت تھی جس کے لیے اس مارکیٹ جوڑے میں Bitcoin کو ٹریڈ کیا گیا تھا۔
کسی اثاثے کا اب تک زیادہ ترین تک پہینچنے کا متاثر کن پہلو یہ نظریہ ہے کہ تقریباً ہر کوئی کسی بھی وقت خرید کر منافع حاصل کر سکتا ہے۔ اگر ایک اثاثہ طویل عرصے تک بیئر مارکیٹ میں موجود ہے، تو نقصانات ہولڈ کرنے والے ٹریڈرز اس وقت ممکنہ طور پر مارکیٹ سے اخراج کرنا چاہیں گے جب ان کی پوزیشن بریک ایون تک پہنچے گی۔
تاہم، اگر اثاثہ اپنے ATH کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو کوئی بھی سیلرز بریک ایون پر اخراج کرنے کے منتظر نہیں ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کچھ لوگ ATH کی خلاف ورزی کرنے کو "بلند ترین سطح" سے منسوب کرتے ہیں، کیوںکہ اس کے آگے کوئی واضح مزاحمتی مقامات موجود نہیں ہوتے۔
ATH خلاف ورزیاں اکثر ٹریڈنگ کے حجم میں اضافے کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔ کیوں؟ روزانہ کے ٹریڈرز فوری منافع حاصل کرنے اور زیادہ قیمت پر بیچنے کے لیے مارکیٹ آرڈرز کے ساتھ موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
کیا ATH کی خلاف ورزی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ قیمت ہمیشہ بڑھتی چلی جائے گی؟ بالکل نہیں۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کار کسی وقت منافع لینے پر غور کریں گے اور قیمت کے مخصوص لیولز متعین آرڈرز کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر اس وقت حقیقتاً ہوتا ہے جب گزشتہ اب تک زیادہ ترین لیولز سے متعدد بار کی خلاف ورزی کی جائے۔
تمثیلی اتار چڑھاؤ اکثر قیمت کے تیزی سے گرنے کا باعث بن سکتے ہیں، کیوںکہ بہت سارے سرمایہ کاروں کو جب یہ پتہ چلتا ہے کہ بڑھتا ہوا رجحان ختم ہونے والا ہے تو وہ فوری طور پر اخراج کرنا چاہتے ہیں۔ دسمبر 2017 میں Bitcoin کا تمثیلی طور پر $20,000 پر جانے کے بعد قیمت میں کمی ملاحظہ کریں۔
Bitcoin پانچ دنوں میں $20,000 سے $11,000 تک گر جاتا ہے۔
$19,798.86 کے ATH تک پہنچنے کے بعد، Bitcoin چند دنوں کے عرصے میں 45% تک گر گیا۔ یہی وجہ ہے کہ خطرے کا نظم کرنا اور خسارہ روکنے کا استعمال کرنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔
8۔ اب تک کم ترین (ATL)
ATH کے برعکس، اب تک کم ترین (ATL)، ایک اثاثے کی کم ترین قیمت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، ٹریڈنگ کے پہلے دن BNB/USDT مارکیٹ کے جوڑے پر BNB کا اب تک کم ترین 0.5 USDT تھا۔
کسی اثاثے پر اب تک کم ترین کی خلاف ورزی کرنا اسی تاثر کا باعث بن سکتا ہے جو اب تک زیادہ ترین کی خلاف ورزی سے پیدا ہوتا ہے – لیکن مخالف سمت میں۔ اب تک کم ترین کی خلاف ورزی ہونے پر بہت سارے اسٹاپ آرڈر متحرک ہو سکتے ہیں، جو کہ تیزی سے نیچے جانے کا باعث بنتا ہے۔
چوںکہ گزشتہ اب تک کم ترین کے نیچے قیمت کی کوئی ہسٹری موجود نہیں، لہٰذا مارکیٹ کی مالیت، مزید کم ہوتے ہوئے، نیچے گر سکتی ہے۔ چونکہ اس کو روکنے کے لیے کوئی ضروری دلیلی پوائنٹس نہیں ہوتے، لہٰذا اس عرصے میں خریداری کرنا نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔
اکثر ٹریڈرز لانگ پوزیشن میں داخل ہونے کے بارے میں سوچنے کے لیے ایک اہم متحرک اوسط یا انڈیکیٹر کی جانب سے رجحان کی تصدیق شدہ تبدیلی کا انتظار کریں گے۔ بصورت دیگر، ان کو ایسی پوزیشن میں پھنس کر طویل مدت کے لیے بیگ ہولڈ کرنا پڑ سکتا ہے، جو بتدریج نیچے جا رہی ہے۔
➟کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
9۔ ذاتی طور پر تحقیق کریں (DYOR)
مالیاتی مارکیٹس کے معاملے میں، DYOR بنیادی تجزیات (FA) سے متعلقہ ایک اصطلاح ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاریوں میں ذاتی طور پر تحقیق کرنی چاہیئے اور اس معاملے میں دوسروں پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے۔ "بھروسہ مت کریں، توثیق کریں" کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں استعمال ہونے والی ایک ہی معنی کی حامل اصطلاح ہے۔
کامیاب ترین سرمایہ کاری ذاتی طور پر تحقیق کریں گے اور اپنے نتائج اخذ کریں گے۔ اس طریقے سے، مالیاتی مارکیٹس میں کامیاب ہونے کی خواہش رکھنے والے کسی بھی شخص کو اپنی منفرد ٹریڈنگ کی حکمت عملی پیش کرنی چاہیئے۔ یہ مختلف سرمایہ کاروں کے درمیان اختلافات کا باعث بھی بن سکتا ہے، جو کہ سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کا قدرتی طور پر حصہ ہے۔ ایک سرمایہ کار کے لیے اثاثے کا نرخ بڑھ سکتا ہے، جبکہ کسی اور سرمایہ کار کے لیے اس کا نرخ کم ہو سکتا ہے۔
مختلف حکمت عملیوں کے لیے مخلتف رائے ہو سکتی ہے، اور کامیاب ٹریڈرز اور سرمایہ کار کی وسیع پیمانے پر مخلتف حکمت عملیاں ہو گی۔ اصل نظریہ یہ ہے کہ وہ ذاتی طور پر تحقیق کریں، اپنے نتائج اخذ کریں، اور ان نتائج کی بنیاد پر اپنی سرمایہ کاری کے فیصلے کریں۔
10۔ احتیاط سے کام لینا (DD)
احتیاط سے کام لینا (DD) کسی حد تک DYOR سے متعلقہ ہے۔ یہ ایسی تفتیش یا دیکھ بھال کو ظاہر کرتا ہے جو کہ ایک سمجھ دار شخص یا کاروبار کسی اور فریق کے ساتھ معاہدہ طے کرنے سے پہلے کر سکتا ہے۔
جب معقول کاروباری ادارے کسی معاہدے پر متفق ہوتے ہیں، تو یہ توقع کی جاتی ہے کہ ایک دوسرے کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں گے۔ کیوں؟ کوئی بھی سمجھدار شخص یہ یقینی بنانا چاہے گا کہ معاہدے کے ساتھ کوئی انتباہات موجود نہیں۔ بصورت دیگر، وہ ممکنہ خطرات کا متوقع فوائد کے ساتھ کیسے موازنہ کر سکتے ہیں؟
سرمایہ کاریوں کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ جب سرمایہ ممکنہ سرمایہ کاریوں کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں، تو انہیں پراجیکٹ پر ذاتی طور پر احتیاط سے کام لینا ہو گا تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ تمام خطرات کو زیر غور لا سکتے ہیں۔ بصورت دیگر، ان کا اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر کوئی اختیار نہیں رہے گا اور یہ غلط فیصلوں کا باعث بن سکتا ہے۔
11۔ اینٹی منی لانڈرنگ (AML)
اینٹی منی لانڈرنگ (AML) ان متعدد ضوابط، قوانین، اور طریقہ کاروں کو ظاہر کرتی ہے جن کا مقصد مجرمان کو غیر قانونی طور پر کمائی گئی رقم کو قانونی آمدنی کے طور پر ظاہر کرنے سے باز رکھنا ہے۔ AML طریقہ کار مجرمان کے لیے اس کام کو نہایت مشکل بنا دیتے ہیں کہ وہ اپنی رقم کو چھپا کر یا اسے قانونی ذرائع سے حاصل کردہ کے طور پر ظاہر کر کے "لانڈر" کر سکیں۔
مجرمان ہمیشہ اپنے فنڈز کے اصل ذرائع کو چھپانے کے طریقہ کار تلاش کریں گے۔ مالیاتی مارکیٹس کی پیچیدگی کے باعث، ایسا کرنے کے مختلف طریقہ کار ہو سکتے ہیں۔ ڈیریویٹوز پروڈکٹس سے تیار کردہ ڈیریویٹوز پروڈکٹس، اور مارکیٹ کے دیگر پیچیدہ جوڑ توڑ فنڈز کے اصل ذرائع کا پتہ لگانے کو نہایت مشکل (اگرچہ ناممکن نہیں) بنا سکتے ہیں۔
AML ضوابط کو بینکس جیسے مالیاتی اداروں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے صارفین کی ٹرانزیکشنز کی نگرانی کر سکیں اور کسی مشکوک سرگرمی کو رپورٹ کر سکیں۔ اس طریقے سے، اس بات کا امکان بہت کم ہو گا کہ مجرمان غیر قانونی طور پر حاصل کردہ فنڈز کی لانڈرنگ کر سکیں۔
12۔ اپنے کسٹمر کو جانیں (KYC)
اسٹاک ایکسچینجز اور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو قومی اور بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرنا ہو گی۔ مثال کے طور پر، نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) اور NASDAQ کو امریکی حکومت کے سیٹ کردہ ضوابط کی پابندی کرنا ہو گی۔
اپنے کسمٹر کو جانیں (KYC) یا اپنے کلائنٹ کو جانیں کے اصول اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مالیاتی سرمایہ کاریوں کی ٹریڈنگ کے سہولت کار ادارے اپنے کسٹمرز کی شناخت کی توثیق کرتے ہیں۔ یہ کیوں اہم ہے؟ اس کی اہم وجہ منی لانڈرنگ کے خطرے کو کم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، KYC کے ضوابط صرف مالیاتی انڈسٹری کے شرکت کنندگان کے لیے ہی قابل اطلاق نہیں ہیں۔ بہت سارے دیگر شعبوں کو بھی ان اصولوں کی پابندی کرنا ہو گی۔ KYC کے اصول عموماً ایک وسیع اینٹی منی لانڈرنگ (AML) پالیسی کا حصہ ہیں۔
اختتامی خیالات
آغاز میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی اصطلاحات تھوڑی مشکل لگ سکتی ہیں۔ لیکن اب آپ ان سے اچھی طرح واقف ہیں، لہٰذا اب آپ ان تمام مخففات کے ساتھ SAFU محسوس کر سکتے ہیں۔ FUD پر DYOR کو یقینی بنائیں، اس کوائن میں فوراً FOMO نہ کریں جو ATH تک پہنچ گیا ہو، اور بلڈنگ کو ہولڈ کرنا جاری رکھیں!
کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ اصطلاحات کے بارے میں سیکھنے کے لیے اب بھی دلچسپی ہے؟ ہمارا سوالات و جوابات کا پلیٹ فارم، اکیڈمی سے پوچھیں ملاحظہ کریں، جہاں پر Binance کمیونٹی کی جانب سے آپ کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔