ابتدائی ایکسچینج کی آفر (IEO) کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
ابتدائی ایکسچینج کی آفر (IEO) کیا ہوتی ہے؟

ابتدائی ایکسچینج کی آفر (IEO) کیا ہوتی ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Dec 22, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
6m

TL؛DR

عموماً ایک IEO کا اہتمام اس وقت کیا جاتا ہے جب کرپٹو کا کوئی نیا پراجیکٹ اپنی کرپٹو کرنسی یا بلاک چین پراڈکٹ لانچ کرنا چاہتا ہے لیکن ایسا کرنے کے لیے اسے ایک بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک IEOِ، ایک ابتدائی کوائن کی آفر (ICO) سے مختلف ہوتا ہے، کیونکہ یہ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی مدد سے ممکن بنایا جاتا ہے۔ پراجیکٹس، کسی ایکسچینج پر صارفین کی تعداد کی مدد سے فنڈز اکٹھے کر سکتے ہیں اور کچھ ہی عرصے بعد، اپنے ٹوکن کے لیے ٹریڈنگ لانچ کر سکتے ہیں۔

 

تعارف

کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ہزاروں پراجیکٹس آیا پہلے سے موجود ہیں یا پھر زیر تعمیر ہیں۔ زیادہ تر پراجیکٹس میں ڈویلپرز اور معاونین کو مشغول رکھنے کے لیے کسی نہ کسی قسم کی مالی مراعات درکار ہوتی ہیں۔ ہر پراجیکٹ اثاثہ جات کے سخی ہولڈرز کی جانب سے ملنے والی امداد یا حصوں پر انحصار نہیں کر سکتا۔ عموماً، آج نہیں تو کل، بیرونی فنڈنگ کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے۔

ڈویلپرز کے لیے، سرمایہ پیدا کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ وینچر سرمایہ کاران (VCs) سے فنڈنگ حاصل کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے، جبکہ نتائج معمولی یا صفر ہوتے ہیں۔ لانچ سے قبل کسی پراجیکٹ کے کوائنز لانچ کرنا – جسے "پری مائن" بھی کہا جاتا ہے – اور انہیں کسی خزانے میں رکھنا ممکن تو ہے، تاہم کمیونٹی کی جانب سے اس پر کافی تنقید کی جاتی ہے۔

کسی IEO کا انتخاب اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے عموماً دلچسپ ثابت ہو سکتا ہے، کہ ڈویلپر کے پاس ایک مکمل منصوبہ موجود ہے اور وہ پراجیکٹ کے ہدف کو پورا کرنے پر بضد ہے۔

 

IEO کیا ہوتی ہے؟

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ایک ابتدائی ایکسچینج کی آفر (IEO) میں کسی نئے پراجیکٹ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کی خاطر کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا استعمال شامل ہوتا ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر اثاثہ جات کو ٹریڈ کرنا ایک عام بات ہے، تاہم یہ عمل صرف تب ہی انجام دیا جاتا ہے جب ڈویلپرز اپنے پراجیکٹس کے آغاز کے لیے پیسے جمع کر لیتے ہیں۔

ایک IEO کے ساتھ، ممکنہ سرمایہ کاران، مارکیٹ میں دستیاب ہونے سے قبل ہی ان اثاثہ جات کو خرید سکتے ہیں۔ ٹوکن کی فروخت کی سہولت کاری کرنے والے ایکسچینج کی مدد سے، اپنی KYC کی معلومات فراہم کرنے والے رجسٹر شدہ صارفین، کھلی مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے سے قبل ہی ٹوکنز خریدنے کے قابل ہو جائیں گے۔ 

چونکہ ایک IEO، کسی ایکسچینج کی جانب سے تقویت یافتہ ہوتا ہے، لہٰذا نوآموز افراد میں سے اس راستے کا انتخاب کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے کو سنجیدگی سے لینا پڑتا ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں، شریک ہونے والا ایکسچینج اس IEO کی پیشکش کا کڑا جائزہ لیتا ہے۔ کسی نہ کسی پہلو سے، ایکسچینجز، پیش کی جانے والی ہر IEO کے بدلے درحقیقت اپنی ساکھ کو داؤ پر لگا رہے ہوتے ہیں۔

 

ایک IEO کو کس طرح سے منظم کیا جاتا ہے؟

اگرچہ بلاک چین ٹیکنالوجی نسبتاً نئی ہے، تاہم کرپٹو کے نئے کاروبار اور کمپنیز ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔ جن میں سے اکثر ICO یا IEO ایونٹس کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاران کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ 

جب کسی کرپٹو کرنسی پراجیکٹ کے ڈویلپرز یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کسی IEO کو منظم بنانا چاہتے ہیں، تو پہلا ڈالر بنانے کے لیے ایک پیچیدہ طریقہ کار پر عمل درآمد لازمی ہوتا ہے۔

پراجیکٹ کی ٹیم کے لیے، کئی تقاضوں کا پورا ہونا لازم ہے۔ ایک مضبوط کاروباری ماڈل، تجربہ کار ٹیم ممبران، ٹیکنالوجی کے لیے استعمال کی موزوں صورتحال، اور وائٹ پیپر کی فراہمی نہایت اہم ہے۔ IEO کی نظم کاری اس بیان کے مترادف ہو گی کہ یہ کسی پراجیکٹ کی طویل مدتی کامیابی کی ضمانت ہے۔

مزید براں، انہیں اس بات کا تعین بھی کرنا ہو گا کہ آیا ان کی ابتدائی ایکسچینج کی آفر انتہائی حد کی حامل ہو گی یا سافٹ کیپ کی۔ ایک انتہائی حد اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ سرمایہ کاری میں ایک حد سے زیادہ رقم کو نہ لگایا جائے۔ ایک سافٹ کیپ ایک ابتائی ہدف تو مقرر کر دیتی ہے، تاہم یہ پورا ہو جانے کے بعد، مزید سرمایہ کاریوں کے اجراء کی اجازت دے دیتی ہے۔

ایک مرتبہ یہ فیصلے ہو جانے کے بعد، IEO کے لیے ایکسچینج پلیٹ فارم کے انتخاب کا وقت آتا ہے۔ Binance Launchpad نے سرمایہ کاری کے لیے مالی ضروریات کو پورا کرنے میں درجنوں افراد کی مدد کی ہے۔ بعض مثالوں میں شامل ہیں BitTorrent (BTT), Band Protocol (BAND), Axie Infinity (AXS), Alpha Finance Lab (ALPHA), اور WazirX (WRX)۔ دیگر ایکسچینجز نے بھی اپنے IEO پلیٹ فارمز ترتیب دیے ہیں، جن میں سے ہر ایک کے اپنے فوائد، تقاضے، اور ممکنہ نقصانات ہیں۔


بلاک چین کے پراجیکٹس IEO کیوں انجام دیتے ہیں

کرپٹو اور بلاک چین کے نئے پراجیکٹس کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ دیگر کسی بھی انڈسٹری کی طرح، اس میں بھی سرمایہ کاران کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مسلسل مقابلہ جاری ہے۔ روایتی ذرائع سے سرمایہ کاری کے لیے پیسہ حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

ایک IEO بیلنس کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کرپٹو کرنسی کے پہلے سے موجود ہولڈرز کے لیے خدمات انجام دیتا ہے۔ اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی نہ کسی حد تک بھروسہ قائم ہو ہی جاتا ہے کہ کس طرح سے شریک ہونے والا ایکسچینج فنڈز اکٹھے کرنے والے پراجیکٹ پر بھروسہ قائم ہونے کا سبب بنتا ہے۔ آخر کار، IEO کی سہولت کاری کر کے ایکسچینج اپنی ساکھ کو داؤ پر لگاتا ہے۔ اس کے باوجود بھی، ہر فرد کو چاہیئے کہ کسی بھی قسم کی مالی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنی طرف سے تفصیلی تحقیق کر لے۔

کسی ایکسچینج کی مدد سے پیسہ بنانے کے خواہش مند پراجیکٹس کے لیے، IEO ایک قابل بھروسہ انتخاب ہے۔ زیادہ تر ابتدائی ایکسچینج کی آفرز فوراً ہی بک جاتی ہیں، جس کا انحصار پراجیکٹ کے نظریے اور استعمال کی صورتوں پر ہوتا ہے۔ سیل ختم ہو جانے کے بعد پراجیکٹ کے ٹوکن کو ایکسچینج میں بھی درج فہرست کیا جائے گا۔

 

 

IEO بمقابلہ ICO

بظاہر، ممکن ہے کہ ایک IEO کا تصور کسی ICO جیسا ہی معلوم ہو۔ 2017- 2018 کے دوران Ethereum پر ICO کے ببل کے دوران، روزمرہ کی بنیاد پر ICOs کی نظم کاری کی جاتی تھی۔ بہت سے پراجیکٹس نے کامیابی کے ساتھ لاکھوں ڈالرز بنائے، اگرچہ اس وقت گمراہ کن پیشکشوں، اور جعلسازیوں کی کثرت تھی۔ چونکہ ICOs کی تفصیلی "جانچ" کے لیے کوئی موجود نہ تھا، لہٰذا یہ تصور IEO میں تبدیل ہو گیا، جوکہ بہت سے لوگوں کی نظروں میں مزید معتبر تھا۔ بہت سے ICOs کو امریکی حفاظتی قوانین کی ایسی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے، جوکہ بہت سی قانونی کارروائیوں اور سرمایہ کاران کے لیے ریفنڈ کا سبب بنی۔

ICO میں شرکت کئی گنا زیادہ خطرناک تھی۔ سرمایہ کاران کو کسی اسمارٹ معاہدے یا ویب سائٹ پر اس توقع کے ساتھ Bitcoin یا Ether بھیجنے پڑتے کہ انہیں ٹوکنز ملیں گے۔ اسمارٹ معاہدے کی بنیادی معلومات اور ویب ڈویلپمنٹ کا ہنر رکھنے والا ہر فرد ایک قابل بھروسہ منصوبے کے ساتھ بہترین ویب سائٹ تیار کر سکتا ہے اور پیسے بنانے کا آغاز کر سکتا ہے۔ یہ صورتحال ہرگز مثالی نہ تھی اور ICOs میں سرمایہ کاری کرنے والے ہر فرد کے لیے خطرے سے بھرپور تھی۔

IEOs ایک بڑی حد تک ان خطرات کو کم کر دیتے ہیں۔ سرمایہ کاران براہ راست پراجیکٹ کو پیسے بھیجنے کی بجائے، انہیں ایکسچینج والیٹس کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ غیر دیانتدار پراجیکٹس اور ناقص کاروباری معلومات رکھنے والی ٹیمز بھی اپنے کڑے تقاضوں کے سبب کامیابی کے ساتھ IEO انجام نہیں دے سکیں گی۔

مزید براں، ایک IEO میں خطرے کے امکانات کم ہوتے ہیں اور ICOs کی نسبت زیادہ لچک پذیری ہوتی ہے۔ اس بات کی مکمل ضمانت دی جاتی ہے کہ ٹوکنز کو سیل کا اہتمام کرنے والے ایکسچینج پر درج فہرست کیا جائے گا۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاران کے لیے، اس صورت میں اپنی پوزیشن سے خارج ہونے کا عمل آسان ہو جاتا ہے، اگر انہیں اس کی ضرورت محسوس ہو۔

 

ایک IEO کو لاحق خطرات اور اس میں موجود مواقع

اگرچہ شریک ہونے والا ایکسچینج ہر IEO کی جانچ کرتا ہے، تاہم کوئی بھی سرمایہ کاری خطرے سے خالی نہیں ہوتی۔ ممکن ہے کہ فنڈز اکٹھے کرنے والا پراجیکٹ اس نظریے کو سمجھنے سے قاصر ہو۔ یہ ٹوکن کی قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور ہوتا بھی ہے، قطع نظر اس کے کہ IEO کے دوران اس کی مالیت کیا تھی۔

اس کے ساتھ ہی، IEOs سرمایہ کاری کے معقول امکانات کی پیشکش بھی کر سکتی ہیں۔ یہ جانتے ہوئے پیشگی طور پر آنے والے ٹوکنز کو خریدنے کی قابلیت چند مواقع پیدا کر سکتی ہے کہ انہیں بہتر لیکویڈیٹی کے ساتھ مارکیٹ میں درج فہرست کیا جائے گا۔ تاہم، ضروری نہیں کہ ایک مرتبہ ٹریڈنگ شروع ہو جانے کے بعد IEO کے تمام ٹوکنز کی مالیت میں اضافہ ہو جائے گا۔

 

اختتامی خیالات

IEOs کے تواتر میں کمی نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین اسپیس میں موجود نسبتاً کم دلچسپ پراجیکٹس کو علیحدہ کرنے میں مدد کی ہے۔ تاہم، کوئی بھی طریقہ نقص سے پاک نہیں ہوتا، لیکن کم از کم اتنا تو واضح ہے کہ IEOs درست راہ پر گامزن ہیں۔

IEO کی موجودگی کا یہ مطلب نہیں کہ ہر فرد کو ان پیشکشوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔ یہ تجویز دی جاتی ہے کہ ہمہ وقت مناسب احتیاط سے کام لیا جائے، قطع نظر اس کے کہ کمپنیز اور پراجیکٹس کس طرح سے فنڈز اکٹھے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کسی IEO میں فنڈز شامل کرنے کے بھی اپنے فوائد ہیں، تاہم خطروں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔