پروف آف ورک (PoW) بمقابلہ پروف آف اسٹیک (PoS)
ہوم
آرٹیکلز
پروف آف ورک (PoW) بمقابلہ پروف آف اسٹیک (PoS)

پروف آف ورک (PoW) بمقابلہ پروف آف اسٹیک (PoS)

جدید
شائع کردہ Dec 12, 2018اپڈیٹ کردہ Aug 17, 2023
9m

TL؛DR

پروف آف ورک (PoW) اور پروف آف اسٹیک (PoS) رضامندی کے سب سے زیادہ عام میکانزمز ہیں۔ انہیں بڑی کرپٹو کرنسیز کی جانب سے اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے اپنایا جاتا ہے۔

پروف آف ورک کو Bitcoin میں ٹرانزیکشنز کی توثیق اور نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، PoW دوہرے خرچ سے روکتا ہے۔ بلاک چین کو مائنرز کہلانے والے شرکاء کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے، جو نئے بلاکس کی تصدیق اور بلاک چین کو اپڈیٹ کرنے کے حق کی خاطر مقابلہ کرنے کے لیے شماریاتی طاقت کو استعمال کرتے ہیں۔ نیٹ ورک کی جانب سے کامیاب مائنر کو BTC میں انعام سے نوازا جائے گا۔ دسمبر 2021 تک، کامیابی سے کسی Bitcoin بلاک کو مائن کر کے مائنر 6.25 BTC بمع ٹرانزیکشن فیس کا بلاک کا انعام حاصل کر سکتا ہے۔

PoW اور PoS کے درمیان بڑا فرق اس بات کا تعین کرنے کا طریقہ ہے کہ کون ٹرانزیکشن کے بلاکس کی توثیق حاصل کرتا ہے۔ پروف آف اسٹیک پروف آف ورک کا سب سے مشہور متبادل ہے۔ یہ رضامندی کا ایسا میکانزم ہے جس کا مقصد PoW کی بعض رکاوٹوں، جیسا کہ قابل اسکیل ہونے کے مسائل اور توانائی کی کھپت میں بہتری لانا ہے۔ PoS میں، شرکاء کو توثیق کاران کہا جاتا ہے۔ انہیں بلاک کی توثیق کے موقع کی خاطر مقابلہ کرنے کے لیے طاقتور ہارڈویئر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس، انہیں بلاک چین کی مقامی کرپٹو کرنسی کو اسٹیک (لاک) کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد نیٹ ورک اسٹیک کردہ کرپٹو کی رقم کی بنیاد پر فاتح کا انتخاب کرتا ہے، جسے اس بلاک کی ٹرانزیکشن کی فیس کا ایک حصہ انعام میں دیا جائے گا جس کی وہ توثیق کرتے ہیں۔ جتنے زیادہ کوائنز اسٹیک کیے جائیں گے، توثیق کار منتخب ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔


تعارف

کسی بلاک چین پر ریکارڈ کردہ ٹرانزیکشنز کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے، یہ نیٹ ورکس رضامندی کے مختلف میکانزمز اپناتے ہیں۔ پروف آف ورک (PoW) ان میں سب سے زیادہ پرانا ہے۔ ساتوشی ناکاموٹو (Satoshi Nakamoto) کے تخلیق کردہ، اس کو بہت سے لوگوں کی جانب سے محفوظ ترین متبادل میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ پروف آف اسٹیک (PoS) بعد میں تخلیق کیا گیا تھا، لیکن اب یہ اکثر altcoin پراجیکٹس میں دکھائی دیتا ہے۔

Bitcoin کے علاوہ، PoW کو دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز جیسا کہ Ethereum (ETH) اور Litecoin (LTC) میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، PoS کو Binance کوائن (BNB)، Solana (SOL)، Cardano (ADA)، اور دیگر altcoins میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ Ethereum 2022 میں PoW سے PoS پر سوئچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


پروف آف ورک (PoW) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

پروف آف ورک (PoW) رضامندی کا وہ الگورتھم ہے جسے Bitcoin نیٹ ورک اور بہت سی دیگر کرپٹو کرنسیز نے دوہرے خرچ کو روکنے کے لیے اختیار کیا ہے۔ اسے ساتوشی ناکاموٹو کی جانب سے Bitcoin وائٹ پیپر میں متعارف کروایا گیا تھا، جو 2008 میں شائع ہوا تھا۔

بنیادی طور پر، PoW اس بات کا تعین کرتا ہے کہ Bitcoin بلاک چین تقسیم کردہ رضامندی کو کیسے حاصل کرتا ہے۔ یہ فریق ثالث کے ثالثین کی ضرورت کے بغیر، ٹرسٹ سے مبرا انداز میں پیئر ٹو پیئر ٹرانزیکشنز کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کسی PoW نیٹ ورک جیسا کہ Bitcoin پر، مائنرز کے ذریعے ٹرانزیکشنز کی توثیق کی جاتی ہے۔ یہ وہ شرکاء ہوتے ہیں جو یہ یقینی بنانے کے لیے وسائل کی بڑی تعداد استعمال کرتے ہیں کہ نیٹ ورک کا محفوظ اور درست طور پر چلنا جاری رہ سکے۔ دیگر ٹاسکس کے ساتھ ساتھ، مائنرز ٹرانزیکشنز کے بلاکس کو تخلیق کرتے ہیں اور ان کی توثیق کرتے ہیں۔ لیکن اگلے بلاک کی توثیق کے حق کی خاطر مقابلہ کرنے کے لیے، انہیں بہت خصوصی مائننگ کے ہارڈ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ریاضی کی پیچیدہ پزلز کو حل کیا جا سکے۔ 

پہلا مائنر جو ریاضی کے ان مسائل کا درست حل تلاش کرنے کا انتظام کرتا ہے، وہ اپنے بلاک کو بلاک چین پر شامل کرنے کے حق کی کمائی کر لیتا ہے اور وہ چیز وصول کر لیتا ہے جسے ہم آپ بلاک کا انعام کہتے ہیں۔ بلاک کے انعامات نئی بنائی گئی کرپٹو کرنسیز بمع ٹرانزیکشن فیس سے بنے ہوتے ہیں۔ بلاک کے انعام میں کرپٹو کی رقم مختلف نیٹ ورکس کے لحاظ سے مخلتف ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، Bitcoin بلاک چین پر، ایک کامیاب مائنر ہر بلاک کے انعام سے (دسمبر 2021 تک) 6.25 BTC بمع فیس حاصل کر سکتا ہے۔ تاہم، نصف ہونا کہلائے جانے والے ایک میکانزم کے سبب فی کس بلاک نئے بنائے گئے BTCs کی تعداد ہر 210,000 بلاکس کے بعد (تقریباً ہر چار سال بعد) 50% تک کم ہو جاتی ہے۔

اگر آپ پروف آف ورک ماڈل کے حوالے سے مزید تفصیل میں جاننا چاہتے ہیں، تو پروف آف ورک (PoW) کیا ہوتا ہے؟ کو ملاحظہ کریں۔ 


پروف آف اسٹیک (PoS) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

پروف آف اسٹیک (PoS) رضامندی کا الگورتھم ہے جسے 2011 میں پروف آف ورک کے متبادل کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا۔ اس کا مقصد PoW نیٹ ورکس کی قابل اسکیل ہونے کی رکاوٹوں پر قابو پانا ہے۔ PoS دوسرا مشہور ترین الگورتھم ہے جسے Binance کوائن (BNB)، Solana (SOL)، اور Cardano (ADA) جیسی کرپٹو کرنسیز نے اپنایا ہے۔

اگرچہ PoW اور PoS بلاک چین میں رضامندی تک پہنچنے کے یکساں مقصد کو شیئر کرتے ہیں، PoS کی جانب سے اس بات کا تعین کرنے کا طریقہ کار مختلف ہے کہ کون ٹرانزیکشنز کے بلاک کی توثیق کرتا ہے۔ PoS بلاک چینز پر کوئی مائنرز نہیں ہیں۔ بلاک کی توثیق کے حقوق کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے طاقتور کمپیوٹرز پر انحصار کی بجائے، PoS توثیق کاران اپنی کرپٹو ہولڈنگز پر انحصار کرتے ہیں۔

کسی بلاک کی توثیق کے اہل ہونے کے لیے، شرکاء کو بلاک چین پر کسی مخصوص اسمارٹ معاہدے میں کوائنز کی ایک خاص رقم لاک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس عمل کو اسٹیکنگ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد PoS پروٹوکول کسی شرکت کنندہ کو اگلے بلاک کی توثیق تفویض کرے گا۔ نیٹ ورک کی بنیاد پر، یہ انتخاب بے ترتیب طور پر یا ان کی ہولڈنگز (اسٹیک) کے لحاظ سے کیا جا سکتا ہے۔ منتخب کردہ توثیق کار اپنے توثیق کردہ بلاک سے ٹرانزیکشن فیس بطور انعام وصول کر سکتا ہے۔ عام طور پر، وہ جتنے زیادہ کوائنز لاک کرتے ہیں، منتخب ہونے کا امکان بھی اسی قدر بڑھ جاتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے براہِ کرم پروف آف اسٹیک (PoS) کی وضاحت سے رجوع کریں۔ 


پروف آف ورک بمقابلہ پروف آف اسٹیک کے درمیان فرق

اگرچہ دونوں رضامندی کے ایسے میکانزمز ہیں جو بلاک چین نیٹ ورک کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہیں، لیکن ان دونوں کے درمیان کئی فرق بھی ہیں۔ بڑا فرق، بلا شبہ یہ ہے کہ، PoW اور PoS کیسے اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کون سا شرکت کنندہ نئی ٹرانزیکشنز کی توثیق کرتا ہے۔ مزید واضح تفہیم کے لیے، آئیں ذیلی ٹیبل کو ایک نظر دیکھتے ہیں:


پروف آف ورک (PoW)

پروف آف اسٹیک (PoS)

کون بلاکس کی توثیق/مائن کر سکتا ہے؟

جتنی زیادہ شماریاتی طاقت ہو گی، کسی بلاک کو مائن کرنے کا امکان بھی اسی قدر زیادہ ہو گا۔

جتنے زیادہ کوائنز اسٹیک ہوں گے، آپ کا بلاک کی توثیق حاصل کرنے کا امکان بھی اسی قدر زیادہ ہو گا

کسی بلاک کو کیسے مائن/توثیق کی جاتی ہے؟

مائنرز اپنے شماریاتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے پیچیدہ ریاضی کی پزلز کو حل کرنے کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔

عام طور پر، الگورتھم اسٹیک کردہ کوائنز کی رقم کا حساب کرتے ہوئے، بے ترتیب طور پر فاتح کا تعین کرتا ہے۔

مائنگ کا ساز و سامان 

پیشہ ورانہ مائننگ ہارڈ ویئر، جیسا کہ ASIC، CPU، اور GPU

کوئی بھی ایسے کمپیوٹرز یا موبائل ڈیوائسز جن کے ساتھ انٹرنیٹ کنکشن موجود ہو

انعامات کیسے تقسیم کیے جاتے ہیں؟

بلاک مائن کرنے والے پہلے شخص کو بلاک کا انعام ملتا ہے

توثیق کاران اپنے توثیق کردہ بلاک سے جمع ہونے والی ٹرانزیکشن فیس کا ایک شیئر وصول کر سکتے ہیں

نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے

جتنا زیادہ ہیش ہو گا، نیٹ ورک اتنا ہی محفوظ ہو گا

نیٹ ورک کو محفوظ کرنے کے لیے اسٹیکنگ بلاک چین پر کرپٹو کو لاک کر دیتی ہے


کیا پروف آف اسٹیک پروف آف ورک کی نسبت بہتر ہے؟

پروف آف اسٹیک کے اسپورٹرز یہ دلیل دیتے ہیں کہ خصوصاً قابل اسکیل ہونے اور ٹرانزیکشن کی رفتار کے حوالے سے، PoS کو PoW پر کچھ فوائد حاصل ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ PoW کے مقابلے میں PoS کے کوائنز ماحول کے لیے کم نقصان دہ ہیں۔ اس کے برعکس، PoW کے بہت سے اسپوٹرز یہ دلیل دیتے ہیں کہ، ایک نسبتاً نئی ٹیکنالوجی کے طور پر PoS کو، ابھی نیٹ ورک کی سکیورٹی کے معاملات میں اپنی استعداد ثابت کرنی ہے۔ یہ حقیقت ان پر حملے کو مشکل بناتی ہے کہ PoW نیٹ ورکس وسائل (مائننگ ہارڈ ویئر، بجلی، وغیرہ) کی قابل ذکر تعداد کا تقاضا کرتے ہیں۔ یہ بالخصوص Bitcoin کے لیے حقیقت ہے، جو PoW کی سب سے بڑی بلاک چین ہے۔

جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، Ethereum 2.0 اپگریڈ میں Ethereum (ETH) کا PoW سے PoS پر سوئچ ہونا متوقع ہے۔ ETH 2.0 Ethereum نیٹ ورک پر طویل عرصے سے متوقع ایک اپگریڈ ہے تاکہ اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا اور اس کے قابل اسکیل ہونے کے مسئلے کو ایڈریس کیا جا سکے۔ Ethereum پر PoS کے نفاذ کے بعد، 32 ETH کا حامل کوئی بھی شخص توثیق کار بننے اور انعامات وصول کرنے کے لیے اسٹیکنگ میں شرکت کا اہل ہو گا۔ 

کیا PoS PoW کی نسبت بہتر ہے؟ کیا چیز مارکیٹ سرمایہ کاری کے لحاظ سے دوسری بڑی ترین کرپٹو کرنسی کو ایک نیا رضامندی کا میکانزم اپنانے کے لیے قائل کر رہی ہے؟


مرکزیت کا خطرہ

پروف آف ورک بلاک چینز پر، جب تک کوئی درست حل نہیں مل جاتا بلاک کے ڈیٹا کو ہیش کرنے کے لیے مائننگ شماریاتی طاقت کے استعمال کو شامل کرتی ہے۔ آج بڑی کرپٹو کرنسیز کے لیے، حل تلاش کرنے میں مزید مشکل ہوتے جا رہے ہیں اور ہارڈویئر اور سکیورٹی کے معنوں میں ہیشز کی بڑی تعداد کے تخمینہ کا عمل مہنگا ہو سکتا ہے۔

اس لیے، بلاک کے انعامات حاصل کرنے کے نسبتاً بڑے موقع کے لیے بعض مائنرز اپنے مائئنگ کے وسائل کو مائئنگ پولز میں اکٹھا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ بڑے مائئنگ پولز لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ASIC مائننگ ہارڈویئر کو کنٹرول کرتے ہیں تاکہ جس قدر ممکن ہو ہیشنگ کی طاقت بنائی جا سکے۔

دسمبر 2021 تک، 4 مقبول ترین مائننگ پولز مل کر کُل Bitcoin کی ہیشنگ کی طاقت کا تقریباً 50% کنٹرول کرتے ہیں۔ مائننگ پولز کا غلبہ انفرادی کرپٹو شائقین کے لیے ذاتی طور پر بلاک مائن کرنے کو مزید مشکل بنا دیتا ہے۔ 

لیکن پھر غیر مرکزی کردہ مائننگ کیسے کر رہے ہیں؟ ایک جانب تو، کوئی ایسا واحد ادارہ نہیں ہے جو نیٹ ورک پر تصدیقات کو کنٹرول کر سکتا ہو۔ اگر ایسا ہوا تو، ایک 51% حملہ ممکن ہو گا اور نیٹ ورک اپنی قدر کھو دے گا۔ ہو سکتا ہے بعض لوگ یہ دلیل دیں کہ اگرچہ مائننگ ابھی تک غیر مرکزی کردہ ہے، لیکن یہ اب مزید بڑے پیمانے پر غیر مرکزی کردہ نہیں رہی۔ کئی شعبہ جات، مائننگ کا ساز و سامان بنانے والے، اور توانائی پیدا کرنے والے ابھی تک مائننگ پر غالب ہیں اور پروف آف ورک بلاک چینز کے لیے مجموعی غیر مرکزی ہونے کی صلاحیت کو کم کرتے ہیں۔

پروف آف اسٹیک رضامندی کے میکانزم کا طریقہ کار مختلف ہے اور یہ مائننگ کی طاقت کی جگہ پر اسٹیکنگ کو استعمال کرتا ہے۔ یہ میکانزم مقام، ساز و سامان اور دیگر عوامل پر توجہ کم کرتے ہوئے، کسی فرد کی ٹرانزیکشنز کی تصدیق میں داخل ہونے کی رکاوٹوں کو کم کرتا ہے۔ آپ کے اسٹیک کا تعین آپ کے پاس ٹوکنز کی تعداد کے ذریعے بآسانی کیا جاتا ہے۔

تاہم، اکثر PoS نیٹ ورکس ٹرانزیکشنز کی تصدیق شروع کرنے کے لیے آپ سے توثیق کار نوڈ کو چلانے کا تقاضا کرتے ہیں۔ یہ چلانے میں مہنگا ہو سکتا ہے، لیکن اتنا نہیں جتنا کہ کئی مائننگ رگز ہوتی ہیں۔ اس کے بعد ہمیں مائننگ پولز سے مماثل ماڈل دیتے ہوئے، صارفین کئی توثیق کاران کے پیچھے اپنے ٹوکنز کو اسٹیک کرتے ہیں۔ لہٰذا اگرچہ پروف آف اسٹیک ایک اوسط صارف کے شرکت کرنے کے لیے نسبتاً آسان ہے، لیکن یہ اب بھی مرکزیت کے اسی مسئلے سے اثر پذیر ہے جو مائننگ پولز کو درپیش ہوتا ہے۔


سکیورٹی خطرات

مرکزیت کے خطرے کے علاوہ، یہ حقیقت 51% حملے کے خطرے کو ممکنہ طور پر بڑھا سکتی ہے کہ چار مقبول ترین مائننگ پولز Bitcoin نیٹ ورک کی اکثریتی ہیشگ کی طاقت کے حامل ہوتے ہیں۔ 51% حملے سے مراد کسی مشتبہ ایکٹر یا تنظیم کی جانب سے بلاک چین سسٹم کی سکیورٹی پر ایسا حملہ ہے جو نیٹ ورک کی کُل ہیشنگ کی طاقت کے 50% سے زائد کو کنٹرول کرنے کا انتظام کر لیتا ہے۔ حملہ آور بلاک چین رضامندی کے الگورتھم کو منسوخ کر سکتا ہے اور اپنے آپ کو نفع پہنچانے کے لیے مشتبہ سرگرمیوں، جیسا کہ دوہرے خرچ، ٹرانزیکشن ریکارڈز کو منسوخ یا تبدیل کرنے، یا دوسروں کو مائننگ سے روکنے کا ارتکاب کر سکتا ہے۔ تاہم، Bitcoin پر اس کے نیٹ ورک کے سائز کی وجہ سے ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

اس کے برعکس، اگر کسی کو PoS بلاک چین پر حملہ کرنا ہو تو، انہیں نیٹ ورک پر 50% سے زائد کوائنز کا مالک بننا ہو گا۔ یہ مارکیٹ کے اندر ڈیمانڈ اور کوائن کی قیمت میں اضافے کا سبب ہو گا، جس کی لاگت دسیوں بلینز ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔ حتیٰ کہ اگر وہ 51% حملے کا ارتکاب بھی کر دیں، تو جیسے جیسے نیٹ ورک کمپرومائز ہو گا ان کے اسٹیک کردہ کوائنز کی مالیت انتہائی شدت سے نیچے جائے گی۔ لہٰذا PoS رضامندی کو استعمال کرنے والے کسی کرپٹو پر 51% حملہ ہونے کا امکان نہایت کم ہے، بالخصوص جب وہ ایک بڑی مارکیٹ کیپ کا حامل ہو۔


پروف آف اسٹیک کی خرابیاں

بہت سے لوگ پروف آف اسٹیک کو پروف آف ورک کے نسبتاً بہتر متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ PoS الگورتھم میں کچھ خامیاں بھی ہیں۔ انعامی تقسیم کے میکانازم کے سبب، زیادہ اسٹیک کردہ اثاثوں کے حامل توثیق کاران اپنے اگلے بلاک کی توثیق کے مواقع میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ جتنے زیادہ کوائنز کوئی توثیق کار جمع کرتا ہے، اتنے ہی زیادہ وہ اسٹیک اور کمائی کر سکتا ہے، جسے کچھ لوگ "امیر کو امیر تر بنانے" سے تعبیر کرتے ہوئے تنقید کرتے ہیں۔ چونکہ PoS بلاک چینز بالعموم توثیق کاران کو گورننس کے حقوق سے نوازتے ہیں، تو یہ "امیر تر" توثیق کاران نیٹ ورک میں ووٹنگ پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ایک اور خدشہ نسبتاً چھوٹی مارکیٹ کیپ کی حامل کرپٹو کے لیے سکیورٹی خطرات کا ہے۔ جیسا کہ بیان کیا گیا ہے کہ، ETH یا BNB جیسی زیادہ مشہور کرپٹو کرنسیز پر 51% حملہ ہونے کا امکان نہایت کم ہے۔ تاہم، کم مالیت کے حامل نسبتاً چھوٹے ڈیجیٹل اثاثے حملوں سے زیادہ زد پذیر ہوتے ہیں۔ حملہ آوران دیگر توثیق کاران کے خلاف فائدہ حاصل کرنے کے لیے ممکنہ طور پر زیادہ کوائنز حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ اکثر منتخب کردہ توثیق کاران بنتے ہوئے PoS سسٹم کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے بعد ان کے کمائی کردہ انعامات کو مزید اسٹیکنگ اور اگلے مرحلے میں منتخب ہونے کے موقع کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


اختتامی خیالات

کرپٹو ایکو سسٹم میں پروف آف ورک اور پروف آف اسٹیک دونوں کا اپنا مقام ہے، اور ایسا یقین کے ساتھ کہنا مشکل ہے کہ کون سا رضامندی کا پروٹوکول بہتر کام کرتا ہے۔ مائننگ کے دوران زیادہ کاربن خارج کرنے کی وجہ سے PoW پر تنقید ہو سکتی ہے، لیکن بلاک چین نیٹ ورکس کو محفوظ بنانے کے لیے اس نے خود کو محفوظ الگورتھم کے طور پر ثابت کیا ہے۔ پھر بھی، جیسے ہی Ethereum PoW سے PoS پر منتقل ہو گا، پروف آف اسٹیک کا سسٹم مستقبل میں نئے پراجیکٹس کی جانب سے زیادہ پسند کیا جا سکتا ہے۔