Binance چین والیٹ کیسے استعمال کیا جائے
امواد کا جدول
تعارف
Binance چین والیٹ کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
Binance چین والیٹ کا سیٹ اپ کرنا
براہ راست والیٹ کے ساتھ BNB ڈپازٹ کرنا
کسی اور والیٹ سے ڈپازٹ کرنا
اپنے Binance چین والیٹ کی فہرست میں نئے ٹوکنز شامل کرنا
Binance چین والیٹ کو BNB اسمارٹ چین سے مربوط کرنا 
اختتامی خیالات
Binance چین والیٹ کیسے استعمال کیا جائے
ہوم
آرٹیکلز
Binance چین والیٹ کیسے استعمال کیا جائے

Binance چین والیٹ کیسے استعمال کیا جائے

نو آموز
شائع کردہ May 22, 2021اپڈیٹ کردہ Nov 21, 2022
6m

تعارف

Binance چین والیٹ BNB اسمارٹ چین (BSC)، Binance چین، اور Ethereum تک رسائی حاصل کرنے کے لیے Binance کرپٹو کرنسی کا آفیشل والیٹ ہے۔ آپ اسے اپنے کرپٹو کو محفوظ طور پر اسٹور کرنے اور مختلف بلاک چینز پر ہزاروں پراجیکٹس سے مربوط ہونے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

آیا آپ دیگر ٹوکنز کے لیے BNB کو سواپ کرنا، NFTs کو منٹ کرنا، یا منافع جاتی فارمنگ کرنا چاہتے ہوں، آپ براؤزر ایکسٹینشن والیٹ کے ساتھ باآسانی یہ سب کام انجام دے سکتے ہیں۔ فی الوقت Binance چین والیٹ Chrome، Firefox اور Brave کی معاونت کرتا ہے۔


Binance چین والیٹ کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

پہلی مرتبہ دیکھنے میں، Binance چین والیٹس ایکسٹینشن پر مبنی دیگر والیٹس کی طرح نظر آتے ہیں۔ تاہم، کچھ فیچرز ایسے ہیں جو Binance چین والیٹ کو دیگر والیٹس سے منفرد بناتے ہیں۔ اگر آپ کا Binance اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے، تو آپ براہ راست والیٹ کے ساتھ اس کو باآسانی لنک کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر آپ کو دو ایڈریسز کے درمیان ڈیجیٹل اثاثے ٹرانسفر کرتے وقت انہیں کاپی کرنے اور پیسٹ کرنے کی زحمت سے بچاتا ہے۔

آپ tKey کے ذریعے اپنے والیٹ کے لیے اپنا Gmail اکاؤنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے والیٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں، تو آپ درج ذیل تین میں سے دو طریقہ کاروں تک رسائی حاصل کر کے اسے بحال کر سکتے ہیں:

  1. اپنے Gmail لاگ ان کے ذریعے

  2. اپنی مقامی ڈیوائس استعمال کر کے

  3. سیٹ اپ کے دوران تخلیق کردہ اپنے اکاؤنٹ پاس ورڈ کے ساتھ

اپنی نجی کلیدوں کو محفوظ رکھنا ایک اہم ذمہ داری ہے، لہٰذا tKey کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ دو فیچرز کرپٹو والیٹس سے واقفیت نہ رکھنے والوں کے لیے Binance چین والیٹ کو نہایت آسان بناتے ہیں تاکہ وہ فوراً شروعات کر سکیں۔


Binance چین والیٹ کا سیٹ اپ کرنا

Binance چین کے ہوم صفحے پر Binance چین والیٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس براؤزز پر کلک کریں جس پر آپ ایکسٹینشن انسٹال کرنا چاہتے ہیں۔

binance-chain-wallet-img1


2۔ ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد، آپ کو سائن اپ کا صفحہ دکھائی دے گا۔ اس مثال میں، ہم Gmail اکاؤنٹ کے ساتھ بالکل نیا والیٹ تخلیق کریں گے۔ 

نوٹ کریں: اگر آپ کے پاس اپنی اصل سیڈ عبارت یا tKey لاگ ان کی اسناد موجود ہیں، تو آپ موجودہ کرپٹو والیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


3۔ [Create Wallet] پر کلک کریں اور پھر [Continue with tKey via: G] کو منتخب کریں۔

binance-chain-wallet-img2


4۔ ایک پاپ اپ ظاہر ہو گا جو آپ سے Gmail استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کرنے کا کہے گا۔ tKey اور Binance چین والیٹ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر آپ کی شناخت کی منظوری کرنے کے طور پر آپ کا Gmail اکاؤنٹ استعمال کریں گے۔

binance-chain-wallet-img3


5۔ اگلا مرحلہ، پاس ورڈ کی تخلیق کا ہے جو کہ اس صورت میں تحفظ کی دوسری سطح کے طور پر کام کر سکتا ہے، اگر آپ اپنی نجی کلید کھو دیتے ہیں۔

binance-chain-wallet-img4


6۔ اب آپ کو اپنے Binance چین والیٹ کی سیڈ عبارت نظر آئے گی، جسے آپ اپنے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس اپنی سیڈ عبارت تخلیق کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ مجموعی طور پر، یہ عبارت 12، 15، 18، 21، یا 24 الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیئے۔

آپ کو اپنی سیڈ عبارت کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنی چاہیئے۔ اسے بینکنگ پاس ورڈ یا پن ہی کی طرح سمجھیں۔ اگر آپ اس کو کھو دیتے ہیں، تو آپ تب بھی اپنے tKey پاس ورڈ کے ساتھ اپنا ای میل ایڈریس استعمال کرتے ہوئے اپنے Binance چین والیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


7۔ سیڈ عبارت کو بحفاظت اسٹور کرنے کی یقین دہانی کر لینے کے بعد جاری رکھیں پر کلک کریں۔

binance-chain-wallet-img5


8۔ آپ نے اپنے Binance چین والیٹ کو کامیابی سے سیٹ اپ کر لیا ہے۔ اب آپ اس کو BSC، Binance چین، اور Ethereum ٹوکنز بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ ان بلاک چینز پر DApps اور اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل بھی انجام دے سکتے ہیں۔

binance-chain-wallet-img6


binance-chain-wallet-cta1


براہ راست والیٹ کے ساتھ BNB ڈپازٹ کرنا

اگر آپ BNB اسمارٹ چین نیٹ ورک کو استعمال اور اس کے ساتھ تعامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کے والیٹ میں کچھ BNB کا ہونا ضروری ہے۔ ٹرانسفرز اور اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل کرتے وقت آپ BNB کے ساتھ ٹرانزیکشن کی فیس ادا کر سکتے ہیں۔ BNB ٹوکنز کی دو اقسام ہوتی ہیں: BEP-20 اور BEP-2۔ چوںکہ اس صورت میں ہم BSC کے ساتھ تعامل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمیں BNB BEP-20 ٹوکنز استعمال کرنے ہوں گے۔ 

اگر آپ کے Binance اسپاٹ والیٹ میں پہلے سے کچھ BNB موجود ہیں، تو آپ [Wallet Direct] فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے Binance چین والیٹ کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ مربوط کر سکتے ہیں۔

1۔ والیٹ کے ہوم صفحے کے بالائی دائیں کونے پر موجود آئیکن پر کلک کریں، اور پھر [Connect to Binance.com account] پر کلک کریں۔

binance-chain-wallet-img7


2۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان ہوں اور [Verify and connect my address] پر کلک کریں۔

binance-chain-wallet-img8


3۔ اب آپ کو ایک پاپ اپ نظر آئے گا جو آپ کو [Connect to wallet] کرنے کا کہے گا۔ اس کو کلک کرنے سے Binance چین والیٹ کھل جائے گا، جہاں آپ [Connect] پر کلک کر سکتے ہیں۔

binance-chain-wallet-img9


4۔ اس کے بعد، آپ کو Binance کے پیغام پر دستخط کرنے کے لیے اپنے والیٹ کو اجازت دینا ہو گی۔ یہ مرحلہ اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ آپ والیٹ کے مالک ہیں اور اس کو مربوط ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

binance-chain-wallet-img10


5۔ پِچھلے مراحل مکمل کرنے کے بعد، آپ کو سکیورٹی کی حتمی سطح کے طور پر Binance کی منظوری کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ 2FA لنک ہے، تو آپ کو اسے بھی استعمال کرنا ہو گا۔


6۔ کامیابی سے توثیق ہونے کے بعد، آپ کے Binance اکاؤںٹ کو آپ کے والیٹ سے لنک کر دیا جائے گا۔ آپ اس کو اپنے والیٹ کے اکاؤنٹ سیکشن یا براہ راست والیٹ کے ہوم صفحےپر دیکھ سکتے ہیں۔

binance-chain-wallet-img11


7۔ اپنے Binance اکاؤنٹ سے فنڈز ٹرانسفر کرنے کا آغاز کرنے کے لیے، [Receive] بٹن پر کلک کریں اور [Wallet Direct] منتخب کریں۔

binance-chain-wallet-img12


8۔ اب آپ ٹرانسفر کرنے کے لیے اپنے دستیاب اثاثوں کا بیلنس دیکھیں گے۔

binance-chain-wallet-img13


کسی اور والیٹ سے ڈپازٹ کرنا

آپ کسی اور والیٹ سے براہ راست بھی ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم BNB کو اپنے Binance اکاؤنٹ والیٹ سے Binance چین والیٹ میں ٹرانسفر کریں گے۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤنٹ کے رقم نکلوانے کے صفحے پر جائیں اور BEP-20 (BSC) نیٹ ورک منتخب کریں۔

binance-chain-wallet-img14


2۔ اپنے Binance چین والیٹ پر، [Binance Chain Native Token] اور پھر [Receive] پر کلک کریں۔

binance-chain-wallet-img15


3۔ اب آپ کو اسکین کرنے کے لیے ایک QR کوڈ یا اپنی رقم نکلوانے والے والیٹ کے لیے کاپی کرنے کی خاطر ایک ایڈریس نظر آئے گا۔ نوٹ کریں کہ تمام BEP-20 ایڈریسز 0x سے، جبکہ BEP-2 ایڈریسز bnb سے شروع ہوتے ہیں۔

binance-chain-wallet-img16


اپنے Binance چین والیٹ کی فہرست میں نئے ٹوکنز شامل کرنا

1۔ اپنے Binance چین والیٹ کو سیٹ اپ کرنے کے بعد، آپ بطور ڈیفالٹ صرف اپنا BNB بیلنس دیکھیں گے۔ آپ [+] بٹن پر کلک کرتے ہوئے دستیاب فہرست سے تلاش کر کے مزید کوائنز شامل کر سکتے ہیں۔

binance-chain-wallet-img17


2۔ وہ ٹوکن تلاش کریں جسے آپ شامل کرنا چاہتے ہیں اور چیک باکس پر کلک کریں۔ اس مثال میں، ہم نے Binance-Peg Ether کو شامل کیا ہے۔ اگر آپ نے اپنی فہرست میں والیٹ کو چیک نہیں کیا، تب بھی وہ ٹوکن کے ڈپازٹس کو قبول کر لے گا۔ ٹوکن کو نشان زد کرنے سے بیلنس ظاہر ہو جاتا ہے۔

binance-chain-wallet-img18


Binance چین والیٹ کو BNB اسمارٹ چین سے مربوط کرنا 

اپنے Binance چین والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے BNB اسمارٹ چین کے ساتھ تعامل انجام دینا آسان ہے۔ اس میں صرف چند کلکس لگتے ہیں، اور آپ DApps کے ساتھ اسٹیکنگ، سواپنگ، اور تعامل شروع کر سکتے ہیں۔ PancakeSwap کے ساتھ مربوط ہونے کے طریقہ کار پر ایک نظر ڈالیں۔ آپ کے والیٹ کو مربوط کرنے کے لیے تقریباً تمام DApps کا UI ایک ہی ہو گا۔

1۔ اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں موجود [Connect] بٹن پر کلک کریں۔

binance-chain-wallet-img19


2۔ [Binance Chain Wallet] منتخب کریں۔ نوٹ کریں کہ ہر DApp Binance چین والیٹ کے استعمال کی معاونت نہیں کرے گی۔

binance-chain-wallet-img20


3۔ ایک پاپ اپ ظاہر ہو کر یہ پوچھے گا کہ آیا آپ DApp سے مربوط ہونا چاہتے ہیں۔ تصدیق کرنے کے لیے [Connect] بٹن پر کلک کریں۔

binance-chain-wallet-img21


4۔ اب آپ کا والیٹ ایڈریس بالائی دائیں کونے میں ظاہر ہو جائے گا۔

binance-chain-wallet-img22


binance-chain-wallet-cta2


اختتامی خیالات

Binance چین والیٹ، کرپٹو والیٹ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، خاص طور پر ان کے لیے جن کا پہلے سے Binance اکاؤنٹ موجود ہے۔ کرپٹو اثاثے بھیجتے اور ایڈریسز پر کام کرتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار ہونا عام سی بات ہے، لہٰذا Wallet Connect سے بھرپور فائدہ اٹھانا ایک اچھا خیال ہے۔ نجی کلیدوں اور سیڈ عبارت کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔ یہ کرپٹو پر کسی بھی نوآموز کے لیے ایک بڑی دشواری ہے، لہٰذا والیٹس کو استعمال میں ہر ممکن حد تک آسان بنانا کرپٹو اور DeFi میں شامل ہونے کا ایک شاندار طریقہ کار ہے۔