TL؛DR
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت ٹریڈنگ کی ایسی پچیدہ حکمت عملی ہے جو تین اثاثہ جات کے درمیان قیمتوں کے تضاد سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ ٹریڈر قیمتوں کے فرق سے پیسے کمانے کے لیے ایک اثاثے کو کسی دوسرے، دوسرے کو کسی تیسرے، اور تیسرے کو کسی پہلے اثاثے کے عوض ایکسچینج کرتا ہے۔
تعارف
بیک وقت خرید و فروخت ایک ایسی حکمت عملی ہے جو مارکیٹ کے کمزور پہلوؤں کو مالیاتی مواقع میں تبدیل کرتی ہے۔ کرپٹو ٹریڈرز کی جانب سے بیک وقت خرید و فروخت کی حکمت عملیوں کی کئی اقسام، بشمول آسان بیک وقت خرید و فروخت، سرحدوں کے مابین بیک وقت خرید و فروخت، پیئر ٹو پیئر (P2P) بیک وقت خرید و فروخت، اور سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت استعمال کی جاتی ہیں – جن میں سے تمام مختلف مارکیٹس میں قیمتوں کے فرق سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔
اگرچہ بیک وقت خرید و فروخت کی زیادہ تر حکمت عملیوں میں دو مارکیٹس میں ٹریڈ کرنا عام ہے، لیکن بیک وقت خرید و فروخت کی ایک ایسی قسم – سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت بھی ہے جو اثاثوں کے تین درجات کی قیمتوں کے فرق سے فائدہ اٹھاتی ہے۔
کرپٹو کے لیے سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کیا ہے
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت مارکیٹ میں موجود تین مختلف اثاثہ جات عموماً – کرپٹو کرنسیز کے درمیان قیمتوں کے تضادات سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ یہ تصور آسان ہے: ٹریڈر ایک اثاثے کو کسی دوسرے، دوسرے کو کسی تیسرے، اور تیسرے کو کسی پہلے اثاثے کے عوض ایکسچینج کرتا ہے۔ اس کے بعد یہی عمل قیمتوں کے درمیان فرق باقی رہنے تک دہرایا جاتا ہے۔
عمل درآمد، تاہم، مکمل طور پر ایک اور بڑا مسئلہ ہے۔ کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جانے کے لیے، سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کو قیمتوں کے فرق کی شناخت، بیک وقت اثاثے کے مختلف جوڑوں کی ٹریڈنگ، اور خطرے کی مناسب نظم کاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ چونکہ کرپٹو مارکیٹ تغیر پذیر ہے، قیمتیں تیزی سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہیں؛ اس لیے ٹریڈرز کو سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کی ٹریڈز پر لازماً تیزی سے عمل درآمد کرنا چاہیئے۔
یہاں یہ بیان کیا گیا ہے کہ سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے موقعے کو کیسے اسپاٹ کیا جاتا ہے اور اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے ٹریڈرز کیا کرتے ہیں۔
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کرپٹو میں کیسے کام کرتی ہے
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے موقعے کو کیسے اسپاٹ کریں
چلیں فرض کریں کہ ایک تجربہ کار ٹریڈر تین مختلف اثاثہ جات – Bitcoin (BTC)، Ether (ETH)، اور Tether (USDT) کے درمیان قیمتوں کی عدم مماثلت کا مشاہدہ کرتا ہے۔ اگر آربٹریج کا کوئی موقع ہو تو ہم کیسے بتا سکتے ہیں؟
ایک ٹریڈر اپنے USDT کے ساتھ $50,000 کی مالیت کا BTC خریدتا ہے۔ پھر وہ اپنے BTC کو ETH خریدنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آخرکار، وہ USDT خریدنے کے لیے ETH استعمال کرتے ہیں۔ اگر آخر میں ہولڈ کردہ USDT کی قدر $50,000 کے ابتدائی سرمائے سے خاطرخواہ طور پر مختلف ہو، تو پھر آربٹریج کا موقع موجود ہوتا ہے۔
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے موقعے سے کیسے لیوریج کریں
نوٹ کریں کہ قیمتوں کی عدم مماثلتوں سے خاطرخواہ رقم کمانے کے لیے کرپٹو ٹریڈرز کو اکثراوقات زیادہ تواتر پر ٹریڈز کرنی پڑتی ہیں۔
قیمتوں میں فرق کی بنیاد پر، ان تضادات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹریڈرز مختلف حکمت عملیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ خریدیں - خریدیں اور بیچیں یا خریدیں - بیچیں اور بیچیں کا آرڈر دے سکتے ہیں۔
یہاں USDT، BTC، اور ETH کے ساتھ خریدیں - خریدیں اور بیچیں کی حکمت عملی کی مثال بیان کی گئی ہے:
اس خریدیں - خریدیں اور بیچیں کی مثال میں، ٹریڈر نے 2,000 USDT کمائے ہوں گے۔ ٹریڈر کو ان مراحل کو دہرانے اور 52,000 USDT کے ساتھ BTC، پھر BTC کے ساتھ ETH خریدنے کے لیے تیزی سے کام کرنا ہو گا، اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔
خریدیں - بیچیں اور بیچیں کی اس حکمت عملی میں، مذکورہ مثال کے لیے، ٹریڈر اپنے USDT سرمائے کا استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر BTC خریدے گا، اسے ETH کے بدلے زیادہ قیمت پر بیچے گا، پھر اپنے ETH کو ایکسچینج میں نسبتاً زیادہ قیمت کے بدلے USDT کے لیے بیچے گا۔
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت ایک ایسی پچیدہ، وقت طلب حکمت عملی ہے جس پر دستی طور پر عمل درآمد کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لیے، کئی بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد ایسے باٹس کا استعمال کرتے ہیں جو ان کے لیے سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت ٹریڈنگ سرانجام دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اس طرح کا سافٹ ویئر قیمت کے تضادات کو اسپاٹ کرنے اور ٹریڈرز کو سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے عمل کو خودکار بنانے کی اجازت دینے کے لیے پروگرام کیا جاتا ہے۔ ٹریڈنگ باٹس کے ساتھ، اگرچہ وہ مارکیٹس کی نگرانی نہ بھی کر رہے ہوں تو بھی ٹریڈرز کے مواقع سے محروم رہنے کے امکانات کم ہوں گے۔
کرپٹو میں سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کی حکمت عملی کے فوائد
مالیاتی مواقع
بیک وقت سہ رخی خرید و فروخت کرنے والے افراد کے پاس ان ٹریڈرز کی نسبت کرپٹو ٹریڈنگ سے پیسے کمانے کی ایک ممکنہ راہ ہوتی ہے جو صرف ایک مارکیٹ میں ٹریڈ کرتے ہیں۔ ایسے کامیاب ٹریڈرزجو ٹریڈ کی ان اقسام کی شناخت اور ان پر عمل درآمد کر سکتے ہیں، وہ قیمتوں کی عدم مماثلتوں سے منافع جات پیدا کر سکتے ہیں اور محض قیمت کے تغیرات پر انحصار نہیں کرتے۔
کم تر خطرہ
نظریاتی طور پر، بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد اپنے خطرے کو مختلف اثاثہ جات پر تقسیم کر سکتے ہیں، جو اس کی بجائے کسی ایک کرنسی پر ان کا ایکسپوژر کم کر دیتا ہے۔ خطرے کو متنوع بنانا خصوصاً ایسی تغیر پذیر مارکیٹ میں جہاں قیمتیں تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہیں، قیمتوں میں تبدیلی کے اثر کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
تاہم، سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت میں دیگر خطرات بھی شامل ہیں، جو درج ذیل سیکشن میں بیان کیے گئے ہیں۔ لہذا، ایسے ٹریڈرز جو سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت ٹریڈنگ کی کوشش کرتے ہیں، انہیں خطرات کا جائزہ لینے اور انہیں کم کرنے کے لیے خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملیوں کو بھی اختیار کرنا چاہیئے۔
اضافہ شدہ مارکیٹ لیکویڈیٹی
چونکہ سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت میں ٹریڈنگ کے تین جوڑے شامل ہوتے ہیں، اس لیے یہ ان کرپٹو مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی سرگرمی میں اضافہ کرتا ہے، جس سے ممکنہ طور پر مارکیٹ کی لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ اس کی قیمت پر اثرانداز ہوئے بغیر کسی کرپٹو اثاثے کے خریدے یا بیچے جانے کی صلاحیت کی جانچ کرتا ہے، اس لیے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کرپٹو مارکیٹ کی مالی صحت کی علامت ہے۔ لیکویڈ مارکیٹس کم تغیر پذیر ہوتی ہیں، جو ٹریڈنگ کو مزید نفع بخش بناتا ہے، کیونکہ سلِپیج جیسے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
مارکیٹ کی بہتر کردہ کارکردگی
آربٹریج ٹریڈنگ کی دیگر اقسام کی طرح، سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت مارکیٹ کی قیمتوں کے عدم توازن کو ہدف بناتی ہے اور انہیں درست کرتی ہے۔ یہ مارکیٹ کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جس سے مارکیٹ کی کارکردگی میں اضافہ اور ٹریڈنگ کے خطرات میں کمی ہوتی ہے۔
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے نقصانات
اگرچہ سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کچھ فوائد کا باعث بن سکتی ہے، لیکن اس کے نقصانات پر غور کرنا بھی اہم ہے۔
سلِپیج کا خطرہ
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت سلِپیج کے ضمن میں بڑے خطرے کا باعث بنتی ہے، کیونکہ موقع ملنے پر اس میں متواتر ٹریڈنگ شامل ہوتی ہے۔ سلِپیج ٹارگٹ اور حقیقی قیمت کے درمیان ایسا فرق بیان کرتا ہے جس کے بدلے میں اثاثہ خریدا اور بیچا جاتا ہے اور ایسا اکثراوقات اس وقت ہوتا ہے کہ جب مارکیٹ میں تیزی سے رد و بدل ہوتا ہے۔
کیونکہ سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت میں متعدد ٹریڈز شامل ہوتی ہیں، اس لیے ہو سکتا ہے کہ جب ٹریڈر سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت میں تین ٹریڈز میں سے آخری ٹریڈ پر دستی طور پرعمل درآمد کرے تو قیمتوں میں فرق تبدیل ہو جائے۔ اس کے نتیجے میں کمائیاں کم ہوں گی یا حتیٰ کہ نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
وقت
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت مثالی حالات میں نفع بخش ہو سکتی ہے، لیکن ٹریڈرز کو ایسے بے قابو عوامل کا سامنا ہوتا ہے جو ٹریڈز کے وقت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اس میں ایکسچینج کے ایسے کمزور پہلو شامل ہیں جو ٹریڈ پر عمل درآمد اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریڈ کے مکمل کیے جانے سے قبل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ واقع ہوتا ہے۔
لیکویڈیٹی کا خطرہ
اگر کوئی مارکیٹ کافی حد تک لیکویڈ نہ ہو یا ٹریڈرز کی کمی کا شکار ہو، تو ہو سکتا ہے کہ سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کو مکمل کرنے کے لیے جن ٹریڈز کی ضرورت ہے، آپ ان کی کامیاب تکمیل کے قابل نہ ہوں۔ اگر اثاثہ جات مطلوبہ قیمتوں پر خریدے یا بیچے نہیں جاتے، تو آپ کا نقصان ہو سکتا ہے۔
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کا مستقبل کیا ہے؟
اس ٹیکنالوجی کی ترقی اور نئی مالیاتی مارکیٹس کا قیام سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے اطلاق پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت زیادہ نفیس شکل میں سامنے آ سکتی ہے، جو ایسی ٹریڈز پر عمل درآمد کرنے میں زیادہ کارکردگی اور درستگی کا باعث بنتا ہے۔
تاہم، زیادہ تاجروں کے سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کو بطور حکمت عملی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ، ان مواقع کے لیے مسابقت میں اضافے کی توقع ہے، جو ممکنہ طور پر اس سے کمائی کرنا مشکل بنا دے گا۔ اضافی عوامل – جیسا کہ کرنسی کی مارکیٹس اور ضابطے میں تبدیلیاں – سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے نفع بخش ہونے کی صلاحیت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
مالی مارکیٹس کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ، ٹریڈرز کو سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیزی سے موافقت اختیار کرنے کی ضرورت ہو گی۔
اختتامی خیالات
سہ رخی بیک وقت خرید و فروخت ٹریڈنگ کی ایسی پچیدہ حکمت عملی ہے جو ایسے اہل ٹریڈرز کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے جنہیں مختلف حکمت عملیوں اور خطرات پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کے متعدد فوائد ہیں، لیکن اس قسم کی ٹریڈنگ ایسے نوآموزوں کی جانب سے نہیں کی جانی چاہیئے جو ماہر نہیں ہیں یا خطرے کی نظم کاری میں کافی تجربہ کار نہیں ہیں۔
مزید مطالعہ
اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ ورانہ مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔