TL;DR
Bitcoin کی بالادستی، یا BTC بالادستی کی پیمائش کرپٹو کرنسی کی بقایا تمام مارکیٹ کے مقابلے میں Bitcoin کی مارکیٹ میں سرمایہ سازی کی شرح کے طور پر کی جاتی ہے۔ کچھ کرپٹو سرمایہ کاران اور ٹریڈرز اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں اور پورٹ فولیو اسٹرکچرز کو موافق بنانے کے لیے بطور گائیڈ Bitcoin کی بالادستی کا استعمال کرتے ہیں۔
تعارف
اب جب کہ ہزاروں Altcoins دستیاب ہیں، Bitcoin، یعنی اصل کرپٹو کرنسی کا مقام، اب بھی مارکیٹ میں سرمایہ سازی کے اعتبار سے سب سے بڑے ڈیجیٹل اثاثے کے طور پر برقرار ہے۔ مجموعی کرپٹو مارکیٹ کی قدر میں Bitcoin کے شیئر کی جہتوں کا جائزہ لیتے وہوئے، ٹریڈرز نے مارکیٹ کے حالات کے متواتر سامنے والا والے پیٹرنز کی نشاندہی کی ہے۔ بعض افراد نے اپنے ٹریڈنگ کے رویے کے لیے گائیڈ کے طور پر BTC کی بالادستی کا استعمال شروع کیا۔ خاص طور پر، BTC کی بالادستی کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ یہ مارکیٹ کے عمومی رجحان میں ادراک کی پیشکش کرتی ہے۔
BTC کی بالادستی اور مارکیٹ میں سرمایہ سازی
آسان الفاظ میں، مارکیٹ میں سرمایہ سازی سے مراد زیر گردش موجود کسی مخصوص اثاثے کی کُل قدر ہے۔ Bitcoin کے لیے، مارکیٹ میں اس کی مالیت کا حساب موجودہ قیمت اور اب تک مائن کیے جانے والے BTC کی تعداد کو ضرب دے کر لگایا جاتا ہے۔
آپ اس فارمولے کے ساتھ Bitcoin کی بالادستی کا حساب کر سکتے ہیں:
Bitcoin کی بالادستی = مارکیٹ میں Bitcoin کی مالیت/ مارکیٹ میں کُل کرپٹو کرنسی کی مالیت
BTC کی بالادستی کو متاثر کرنے والے عوامل
بدلتے ہوئے رجحانات
Altcoins کے اچانک سامنے آنے سے پہلے، Bitcoin کی بالادستی کے لیے 90% سے اوپر رہنا کوئی غیر معمولی بات نہیں تھا۔ Altcoins کے مجموعی طور پر مزید صارفین اور سرمایہ کار کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ، Bitcoin اس تقریباً غیر منقسم توجہ سے کسی حد تک محروم ہوا اور یہی توجہ زیادہ تغیر پذیر قیمت کے حامل اثاثوں اور نئی اور دلچسپ استعمال کی صورتیں پیش کرنے والے پراجیکٹس کی جانب مبذول ہو گئی۔
اگرچہ Bitcoin کو اس امر کی تبدیلی کے لیے تخلیق کیا گیا تھا کہ مالیت کی تبدیلی کس طرح سے کام کرتی ہے، تاہم کرپٹو پراجیکٹس اس سے بھی زیادہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکے ہیں۔ Bitcoin کے برعکس، بہت سے Altcoins محض پیسے ٹرانسفر کرنے کے علاوہ، مختلف سیکٹرز میں بھی شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جن میں گیمنگ، آرٹ، اور غیر مرکزی مالیاتی سروسز شامل ہیں۔ موجودہ رجحان پر منحصر ہوتے ہوئے، کسی کرپٹو پراجیکٹ کی مخصوص قسم میں مزید دلچسپی اور ٹریڈنگ کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ممکن ہے کہ NFTs کا اچانک سامنے آنا BTC کی بالادستی کو کسی حد تک NFT سے متعلقہ ٹوکنز کے حق میں کم کرنے کی وجہ بنا ہے۔
وقت کے ساتھ، Bitcoin نے ایک نسبتاً مزید "مستحکم" کرپٹو اثاثے کے طور پر اپنا مقام بنایا ہے۔ قیمت میں ڈرامائی تغیرات اور بعض نئے Altcoins کی جانب سے پیش کیے جانے والے متعلقہ منافعوں میں ٹریڈرز کی دلچسپی بھی Bitcoin کی بالادستی کو متاثر کر سکتی ہے، جو کہ ایسے اثاثہ جات میں فنڈز لگائے جانے کا سبب بن سکتا ہے جنہیں زیادہ خطرہ لاحق ہو۔ اس صورت میں، ان سیکٹرز کی وقعت ممکنہ منافع جات جتنی نہیں ہو گی جس کی نمائندگی یہ Altcoins کرتے ہیں۔
بُل یا بیئر مارکیٹ
گزشتہ کئی سالوں سے، اسٹیبل کوائنز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، جو ایک ایسا رجحان ہے جس نے BTC کی بالادستی پر مستقلاً دباؤ بنا کر رکھا ہوا ہے۔ مزید مخصوص طور پر، بیئر مارکیٹ یا اتار چڑھاؤ کے اوقات میں، اسٹیبل کوائنز کو عموماً گرتی ہوئی قیمتوں کے دوران کرپٹو کے سرمایہ کاران کے فنڈز کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسٹیبل کوائن ایک ایسا Altcoin ہے جسے مالیت کو مزید مستحکم قیمت کے حامل کسی اثاثے کی مالیت کے برابر برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جیسا کہ فیاٹ کرنسی یا تجارتی سامان۔ کرپٹو کے سرمایہ کاران اور ٹریڈرز اپنی کرپٹو کو فیاٹ پر تبدیل کیے بغیر منافع جات کو لاک کرنے کے لیے اسٹیبل کوائنز کا استعمال کرتے ہیں۔ جب فنڈز BTC مارکیٹ سے باہر اور اسٹیبل کوائنز میں چلے جاتے ہیں، تو BTC کی بالادستی کم ہو سکتی ہے۔
اس کا متضاد بُل مارکیٹ میں ممکن ہے۔ جب مارکیٹ میں تیزی ہو، تو ٹریڈرز کو قدر کو اسٹیبل کوائنز سے ٹریڈنگ کے مزید مواقع کی پیشکش کرنے والے زیادہ متغیر اثاثوں پر منتقل کرنے کی ترغیب دلائی جا سکتی ہے، جیسا کہ Bitcoin۔ تاہم، جرات مند ٹریڈرز زائد خطرے کے حامل آپشنز کا انتخاب کر سکتے ہیں اور Altcoins میں لیکویڈیٹی لانے کی وجہ بن سکتے ہیں جو کہ اکثر اوقات BTC سے کہیں زیادہ متغیر ہوتے ہیں، لہٰذا مارکیٹ کے سازگار حالات کے Bitcoin کی بالادستی پر مجموعی اثرات سیاق و سباق سے مشروط ہوتے ہیں۔
اسٹیبل کوائنز کے ذریعے آن ریمپنگ
اسٹیبل کوائنز، فیاٹ کے استعمال کے مقابلے میں کرپٹو کرنسیز کی وسیع اقسام تک رسائی حاصل کرنے کے آسان راستے کی پیشکش کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ گیٹ وے ایکسچینجز کہلائے جانے والے فیاٹ تا کرپٹو ایکسچینجز موجود ہیں، تاہم یہ محدود ہو سکتے ہیں اور صرف زیادہ مقبول کرپٹو کرنسیز اور اسٹیبل کوائنز کی پیشکش کرتے ہیں۔ تاہم، کرپٹو تا کرپٹو ایکسچینجز، اکثر دیگر اسٹیبل کوائنز کے ساتھ قابل ٹریڈ کرپٹو کرنسیز کا مزید جامع انتخاب فراہم کرتے ہیں۔ لہٰذا، وہ لوگ اسٹیبل کوائنز کے ذریعے مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں جو مخصوص کرپٹو کرنسیز ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ قدرتی طور پر، اگر ایک بڑی تعداد میں نئے فنڈز Bitcoin کی بجائے اسٹیبل کوائنز کے ذریعے مارکیٹ میں داخل ہوں، تو کرپٹو مارکیٹ کی کُل مالیت میں اضافہ ہوتا ہے، جو BTC کی بالادستی میں تخفیف کی وجہ بنتا ہے۔
نئے کوائنز کا ابھار
اکثر اوقات، مارکیٹ میں داخل ہونے والے نئے کوائنز فوری طور پر مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں، جو BTC کی بالادستی میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ یاد رکھیں کہ Bitcoin مارکیٹ میں موجود ہر کرپٹو کرنسی سے "مقابلہ" کر رہا ہے، اس لیے یکمشت کئی مقبول Altcoins کا اچانک سامنے آنے اسے متاثر کر سکتا ہے۔ تاہم، اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ رجحان ختم ہونے کے بعد یہ Altcoins مقبولیت کھو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے اور فنڈز Altcoins سے BTC یا مکمل طور پر کرپٹو مارکیٹ سے ہی باہر منتقل کر دیے جاتے ہیں، تو BTC کی بالادستی میں دوبارہ سے اضافہ ہو سکتا ہے۔
ٹریڈنگ میں BTC کی بالادستی کا استعمال
Wyckoff طریقہ کار
1930 کی دہائی کے اوائل برسوں میں تیار کردہ، Wyckoff طریقہ کار روایتی مالیاتی مارکیٹس میں موجود ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے لیے ڈیزائن کردہ اصولوں کا ایک مجموعہ ہے۔ BTC کی بالادستی کا استعمال کرتے ہوئے منافع جات کے مواقع کی تلاش کے دوران ان اصولوں میں سے بعض کا اطلاق کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ سبب اور اثر کا قانون۔
بہت سے ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کسی مارکیٹ کے رجحان کی شناخت کرنے، رجحان کے مخالف سمت اختیار کرنے کے امکان کا اندازہ لگانے، اور ٹائم ٹریڈز کے لئے Wyckoff طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں۔ Wyckoff کے مطابق، ٹریڈنگ کے رویے کو چار مراحل میں ترتیب دیا گیا ہے: جمع کاری، اضافہ، تقسیم، اور کمی۔ ٹریڈںگ کے حوالے سے باخبر فیصلے کرنے کے لیے مارکیٹ کے اوقات پر انحصار کرنے والے ایسے بعض ٹریڈرز کے لیے اس امر کی شناخت اہم ہو سکتی ہے کہ فنڈز کے بہاؤ کی سمت اور اوقات کیا ہیں۔
متنوع ٹریڈرز اور سرمایہ کاران، اکثر اوقات مزید زور آور رجحان کا انتخاب کرنے کے لیے اس طریقے کا استعمال کرتے ہیں۔ ذیل میں ایسے کئی منظر نامے پیش کیے گئے ہیں جہاں Wyckoff طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔
Altcoin سیزن کی شناخت کے لیے BTC کی بالادستی کا استعمال
مارکیٹ میں Altcoins کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، یہ بات زیادہ باعث حیرت نہیں ہے کہ Bitcoin کی بالادستی گھٹ رہی ہے۔ حالیہ سالوں میں، کچھ Altcoins نے زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے Bitcoin کے مقابلے میں مارکیٹ میں تمام Altcoins کی کُل مالیت میں ایک مختصر عرصے کے لیے اضافہ ہو چکا ہے۔ ایسی مدتیں کو "Altcoin سیزن" یا "alt سیزن" کہا جاتا ہے کہ جب Altcoins مستحکم طور پر Bitcoin سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ Wyckoff طریقہ کار کے اصولوں کے تحت، Bitcoin سے Altcoins پر فنڈز کی ایسی حرکت متواتر ہوتی ہے۔
چونکہ Altcoin سیزن کے دوران Altcoins بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اس لیے مارکیٹ کے چکر کے اس مرحلے کے دوران Bitcoin کی بالادستی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ لہٰذا، وہ لوگ جو Bitcoin اور Altcoins دونوں کی ٹریڈ کرتے ہیں، وہ اسی مناسبت سے اپنے پورٹ فولیوز کو موافق بنانے کے لیے Bitcoin کی بالادستی کی نگرانی کر سکتے ہیں۔
موجودہ Bitcoin کی قیمت کے ساتھ BTC کی بالادستی کا استعمال
کچھ لوگ ٹریڈنگ کے فیصلے کرنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے Bitcoin کی بالادستی کے ساتھ Bitcoin کی قیمت کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ قوانین قطعی نہیں ہیں، تاہم چند ایسے ممکنہ نتائج پیش ہیں جن کی نشاندہی BTC کی قیمت اور بالادستی کے کئی مجموعے کر سکتے ہیں۔
جب BTC کی قیمت اور بالادستی میں اضافہ ہو رہا ہو، تو یہ ممکنہ طور پر Bitcoin کی بُل مارکیٹ کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
جب BTC کی قیمت میں اضافہ لیکن BTC کی بالادستی میں کمی ہو واقع ہو رہی ہو، تو یہ ممکنہ طور پر Altcoin کی بُل مارکیٹ کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
جب BTC کی قیمت کم ہو رہی ہو لیکن BTC کی بالادستی میں اضافہ ہو رہا ہو، تو یہ ممکنہ طور پر Altcoin کی بیئر مارکیٹ کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
جب BTC کی قیمت اور بالادستی میں کمی ہو رہی ہو، تو یہ ممکنہ طور پر پوری کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک بیئر رجحان کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
اگرچہ یہ دونوں عوامل یقینی طور پر بُل یا بیئر مارکیٹ کا اشارہ نہیں دیتے، تاہم تاریخی مشاہدات سے ایک باہمی تعلق ثابت ہوتا ہے۔
اختتامی خیالات
BTC کی بالادستی اس امر پر روشنی ڈالنے کا ایک آلہ ہے کہ مارکیٹ کے سائیکلز کس طرح سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ کچھ ٹریڈرز اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کو موافق بنانے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ دوسرے اپنے متنوع پورٹ فولیوز کی نظم کاری کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ BTC کی بالادستی Bitcoin یا کسی دوسری کرپٹو کی کارکردگی کی ضمانت نہیں دیتی، تاہم ایک گائیڈ کا کردار ادا کرتی ہے تاکہ ٹریڈرز کو ان کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی جا سکے۔