Bitcoin Futures کے معاہدہ جات کی ٹریڈ کس طرح کریں
ہوم
آرٹیکلز
Bitcoin Futures کے معاہدہ جات کی ٹریڈ کس طرح کریں

Bitcoin Futures کے معاہدہ جات کی ٹریڈ کس طرح کریں

جدید
شائع کردہ Jul 14, 2021اپڈیٹ کردہ Mar 15, 2023
8m

TL؛DR

Bitcoin futures کے معاہدہ جات ایک ایسی ڈیریویٹو پراڈکٹ ہیں، جو futures کے روایتی معاہدہ جات کی طرح ہیں۔ دو فریق Bitcoin کی مخصوص مقدار کو کسی مخصوص قیمت کے عوض مخصوص تاریخ پر خریدنے یا فروخت کرنے پر رضامند ہوتے ہیں۔ ٹریڈرز انہیں پیسہ لگانے جیسے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن آپ انہیں ہیج کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بالخصوص ہیجنگ کا عمل اُن مائنرز کے لیے مشہور ہے، جنہیں اپنے آپریشنل اخراجات پورا کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

Futures آپ کے پورٹ فولیو کو متنوع کرنے، لیوریج پر ٹریڈ انجام دینے، اور مستقبل میں آپ کی آمدنی میں کچھ استحکام لانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اگر آپ futures کے ساتھ مزید جدید حکمت عملیاں دریافت کرنا چاہتے ہیں، تو بیک وقت خرید و فروخت پر توجہ دیں۔ کیش اینڈ کیری پر مبنی بیک وقت خرید و فروخت اور ایکسچینج کے مابین بیک وقت خرید و فروخت کا عمل ٹریڈنگ کے کم خطرے کے حامل چند مواقع کی پیشکش کرتا ہے، اگر انہیں درست طریقہ کار سے انجام دیا جائے۔


تعارف

Bitcoin futures کے معاہدہ جات سرمایہ کاری کا ایک متبادل موقع ہیں، تاکہ کوائنز اور ٹوکنز کو باآسانی ہولڈ کیا جا سکے۔ ایک مزید پیچیدہ پراڈکٹ کے طور پر، انہیں وسیع سمجھ بوجھ درکار ہے، تاکہ وہ باحفاظت انداز اور ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دے سکیں۔ اگرچہ انہیں استعمال کرنا مزید مشکل عمل ہے، لیکن futures ہیجنگ کے ساتھ قیمتیں لاک کرنے اور شارٹنگ کے ساتھ مارکیٹ میں ہونے والی مندی سے منافع کمانے کے طریقہ کار فراہم کرتے ہیں۔


جو کچھ آپ نے سیکھا ہے، اسے عمل میں لانا چاہتے ہیں؟


Bitcoin futures کیا ہیں؟

Bitcoin Futures مالیاتی ڈیریویٹوز ہوتے ہیں، جو Futures کے روایتی معاہدہ جات کی طرح ہوتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، آپ BTC کی مخصوص مقدار کو کسی مخصوص قیمت کے لیے (آگے بڑھتی ہوئی قیمت) مخصوص تاریخ پر خریدنے یا فروخت کرنے پر رضامند ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ Bitcoin Futures کے معاہدے پر طویل سرمایہ کاری (خریدنے پر متفق) کرتے ہیں اور زائد المیعادگی کی تاریخ پر نقطہء قیمت آگے بڑھتی ہوئی قیمت سے اوپر ہے، تو آپ کو منافع حاصل ہو گا۔ نقطہء قیمت کسی اثاثے کی تخمینہ شدہ مناسب قدر ہوتی ہے، جسے اس کی اسپاٹ قیمت اور دیگر تغیر پذیر عوامل سے اخذ کیا جاتا ہے۔ ہم بعد میں اس آرٹیکل مں اس امر کو مفصل بیان کریں گے۔ 

اگر زائد المیعادگی کی تاریخ پر نقطہء قیمت آگے بڑھتی ہوئی قیمت سے نیچے ہو، تو آپ رقم کھو دیں گے اور شارٹ پوزیشن کو منافع حاصل ہو گا۔ ایک شارٹ پوزیشن تب رونما ہوتی ہے، جب کوئی ٹریڈر ادھار لیے گئے یا اپنے ذاتی اثاثے کو فروخت کرتا ہے، اور قیمت کے گرنے کی امید کرتا ہے۔ اس کے بعد ٹریڈر کسی بعد کی تاریخ میں اثاثے کو خریدتا ہے، تاکہ منافع کما سکے۔ آپ بنیادی اثاثے کو ایکسچینج کرتے ہوئے، یا مزید مشہور انداز میں کیش تصفیہ جات کے ذریعے، طبعی طور پر معاہدہ جات کا تصفیہ انجام دے سکتے ہیں۔


لوگ Bitcoin futures کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟

Bitcoin futures کی ایک بڑی استعمال کی صورت یہ ہے کہ خریدار اور فروخت کنندگان مستقبل کی قیمتوں میں انہیں لاک کر سکتے ہیں۔ یہ عمل ہیجنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ روایتی طور پر اشیاء کی مارکیٹس میں Futures کو ہیجنگ آلات کے طور پر استعمال کیا جا چکا ہے، جس میں اشیاء تیار کرنے والوں کو اپنی لاگتیں پوری کرنے کے لیے مستحکم منافع جات درکار ہوتے ہیں۔

ٹریڈرز Futures کو پیسہ لگانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ لانگ اور شارٹ پوزیشنز آپ کو مارکیٹ کی حالت پر شرط بازی کی اجازت دیتی ہیں۔ بیئر مارکیٹ میں، شارٹ پوزشن کے ذریعے رقم بنانا اب بھی ممکن ہے۔ بیک وقت خرید و فروخت نیز ٹریڈنگ کی آسان حکمت عملیوں کے لیے متعدد ممکنات بھی موجود ہیں۔


Bitcoin futures ٹریڈ کرنے کے فوائد

ہیجنگ

جیسا کہ ہیجنگ کا عمل مادی اشیاء کی مارکیٹس میں مزید کارآمد محسوس ہو سکتا ہے، اس کا استعمال کرپٹو میں بھی موجود ہے۔ Bitcoin مائنرز کے پاس فارمرز کی طرح جاری لاگتیں موجود ہوتی ہیں، اور وہ اپنی پراڈکٹس کے لیے مناسب قیمتیں لانے پر انحصار کرتے ہیں۔ ہیجنگ کے عمل میں futures مارکیٹ اور اسپاٹ مارکیٹ دونوں کو استعمال کرنا شامل ہے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔ 

Futures کے معاہدے

Bitcoin کا کوئی مائنر futures معاہدے میں شارٹ پوزیشن لے سکتا ہے، تاکہ اپنی BTC ہولڈنگز کو محفوظ کر سکے۔ futures معاہدے کے پختہ ہونے پر، مائنر کے لیے معاہدے میں موجود دیگر فریق کے ساتھ رضامند ہونا لازم ہے۔

اگر futures مارکیٹ میں Bitcoin کی قیمت (نقطہء قیمت) معاہدے کی آگے بڑھتی ہوئی قیمت سے زیادہ ہے، تو مائنر پر دیگر فریق کو اس فرق کی ادائیگی کرنا لازم ہے۔ اگر نقطہء قیمت معاہدے کی آگے بڑھتی ہوئی قیمت سے کم ہے، تو لانگ پوزیشن لینے والے دیگر فریق پر مائنر کو اس فرق کی ادائیگی کرنا لازم ہے۔

اسپاٹ مارکیٹ

futures معاہدے کے پختہ ہونے کی تاریخ پر، اسپاٹ مارکیٹ میں مائنر اپنے BTC کو فروخت کرتے ہیں۔ یہ سیل انہیں مارکیٹ کی قیمت دے گی، جسے futures مارکیٹ میں نقطہء قیمت سے قریب ہونا چاہیئے۔ 

تاہم، اسپاٹ مارکیٹ کی ٹریڈ ان تمام منافع جات یا نقصانات کو موثر انداز میں منسوخ کر دے گی، جو futures مارکیٹ میں ہوتے ہیں۔ یہ دونوں اقدار مائنر کو ایک ساتھ ہیج شدہ ایسی قیمت فراہم کرتے ہیں، جو انہیں درکار ہیں۔ آئیے دو مرحلوں کو یکجا کر کے نمبرز کے ساتھ وضاحت پیش کرتے ہیں۔

Futures معاہدے اور اسپاٹ ٹریڈ کو یکجا کرنے کا عمل

مائنر کسی معاہدے کو تین مہینوں میں ایک BTC کے عوض 35,000$ پر شارٹ کرتا ہے۔ اگر پختہ ہونے کی تاریخ پر نقطہء قیمت 40,000$ ہے، تو وہ تصفیے میں 5,000$ کھو دیں گے، جسے معاہدے میں لانگ پوزیشن کو ادا کیا گیا ہو گا۔ بیک وقت، مائنر اسپاٹ مارکیٹ میں ایک BTC کو فروخت کرتے ہیں، جہاں اسپاٹ قیمت بھی 40,000$ ہوتی ہے۔ مائنر 40,000$ حاصل کرتا ہے، جس میں اس کے 5,000$ کے نقصان کو پورا کیا جاتا ہے اور انہیں ہیج شدہ قیمت 35,000$ بقایا ملتی ہے۔

لیوریج اور مارجن

سرمایہ کاران کے لیے ایک پُرکشش فیچر یہ ہے کہ وہ مارجن پر ٹریڈنگ انجام دیتے ہیں۔ مارجن آپ کو فنڈز ادھار لینے اور عمومی طور پر استطاعت رکھنے والی پوزیشنز سے بڑی میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ چونکہ بڑی پوزیشنز میں قیمت کی معمولی تبدیلیاں بھی بڑی ہو جاتی ہیں، اس لیے وہ نسبتاً زائد منافع جات کا سبب بنتی ہیں۔ منفی رُخ میں، اگر مارکیٹ آپ کی پوزیشنز کے برخلاف حرکت کرے، تو آپ کے ابتدائی سرمایہ کا فوری طور پر تصفیہ ہو سکتا ہے۔

ایک ایکسچینج لیوریج کو ضارب یا فیصدی حصے کے طور پر ظاہر کرتی ہے۔ مثلاً، 10x آپ کے سرمائے کو 10 سے ضرب دیتا ہے۔ اس لیے، آپ کو 5,000$ کے لیوریج شدہ 10x ٹریڈ کرنے کے لیے 50,000$ فراہم کرتے ہیں۔ آپ کے لیوریج استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کرنے پر، آپ کا ابتدائی سرمایہ آپ کے نقصانات کو پورا کرتا ہے اور یہ آپ کے مارجن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آئیں ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں:

آپ نے Bitcoin کے دو سہ ماہی Futures معاہدہ جات کو 30,000$ پر خریدا۔ آپ اپنی ایکسچینج کے باعث اسے 20x لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں، یعنی آپ صرف 3,000$ فراہم کرتے ہیں۔ یہ 3,000$ آپ کے مارجن کے طور پر کام کرتا ہے، اور ایکسچینج آپ کے نقصانات کا اس سے ازالہ کرے گی۔ اگر آپ 3,000$ سے زائد کھو دیتے ہیں، تو آپ کی پوزیشن کا تصفیہ کر دیا جائے گا۔ آپ مارجن تناسب کا حساب لگانے کے لیے، 100 کو لیوریج ضارب سے تقسیم کر سکتے ہیں۔ 10% 10X ہے، %5 20X ہے، %1 100X ہے۔ آپ کو یہ تناسب بتاتا ہے کہ تصفیے کے عمل سے پہلے یہ قیمت آپ کی معاہدے کی قیمت سے کتنا گر سکتی ہے۔

پورٹ فولیو میں تنوع

آپ Bitcoin futures کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو کو مزید تنوعاتی کر سکتے ہیں اور ٹریڈنگ کی نئی حکمت عملیوں کو تعینات کر سکتے ہیں۔  یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ مختلف کوائنز اور پراڈکٹس کے مابین ایک متوازن پورٹ فولیو تخلیق کریں۔ Futures ٹریڈنگ کی متعدد حکمت عملیوں کی ترغیب دے رہے ہیں، جن کی آپ کو وہ HODLing کی بجائے پیشکش کرتے ہیں۔ کم خطرے کی حامل بیک وقت خرید و فروخت کی ایسی حکمت عملیاں بھی موجود ہیں، جو منافع کے مختصر مارجن پر مشتمل ہوتے ہوئے آپ کے پورٹ فولیو کے مجموعی خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ ہم بعد میں یہ حکمت عملیاں مزید بیان کریں گے۔ 


کیا ایک بار ٹریڈنگ کو آزمانے کے لیے تیار ہیں؟


Binance پر Bitcoin futures

futures کا ہر معاہدہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ مختلف ایکسچینجز کی اپنی Futures پراڈکٹس پر متغیر میکانزمز، زائد المیعادی، قیمتیں، اور فیس ہوتی ہے۔ فی الوقت Binance ایسی چند آپشنز کی پیشکش کرتا ہے، جو بنیادی طور پر اپنی زائد المیعادگی کی تاریخ اور فنڈنگ میں مختلف ہوتے ہیں۔

زائد المیعادگی کی تاریخ

اب لک، ہم نے صرف futures کو بیان کیا ہے، جو طے شدہ زائد المیعادگی کی تاریخ کے حامل ہیں۔ Binance کی futures ایکسچینج میں سہ ماہی futures موجود ہیں، لیکن آپ دیگر ایکسچینجز پر ماہانہ اور نیم سالانہ پختگیاں ( زائد المیعادگی کی تاریخیں) تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ کسی معاہدے کے نام سے فوری طور پر یہ امر چیک کر سکتے ہیں کہ وہ زائد المیعاد کب ہو گا۔

Bitcoin futures کے سہ ماہی معاہدہ جات جو Binance ایکسچینج پر موجود ہیں، ان میں درج ذیل کیلنڈر سائیکل موجود ہیں: مارچ، جون، ستمبر، اور دسمبر۔ BTCUSD سہ ماہی کا 0925 معاہدہ 25 ستمبر 2021 کو، 08:00:00 بجے UTC پر زائد المیعاد ہو جائے گا۔ 

ایک اور مشہور آپشن یہ ہے کہ زائد المیعادگی کی تاریخ کے بنا ہی دائمی فیوچرز کی ٹریڈ انجام دی جائے۔ یہاں سہ ماہی futures کے مقابلے میں نقصانات اور منافع جات کو الگ طریقہ کار سے طے کیا جاتا ہے اور اس میں فنڈنگ فیس شامل ہوتی ہے۔

فنڈنگ فیس

آپ کے Binance پر موجود Bitcoin کے سہ ماہی future میں داخل ہونے پر، آپ کو کوئی بھی ممکنہ نقصانات پورا کرنے کے لیے اپنا مارجن برقرار رکھنا لازم ہے۔ تاہم، آپ اس نقصان کی صرف اُس صورت میں ادائیگی کریں گے، اگر آپ کا تصفیہ انجام دیا جا چکا ہو، یا معاہدہ پختہ ہو گیا ہو۔ آپ پر futures کے دائمی معاہدے کے ساتھ، ہر آٹھ گھنٹے بعد فنڈنگ فیس کی ادائیگی یا حاصل کرنا بھی لازم ہو گا۔

فنڈنگ فیس ٹریڈرز کے مابین ہونے والی پیئر-ٹو-پیئر ادائیگیاں ہوتی ہیں۔ یہ شرحیں اُس تضاد سے اجتناب کرتی ہیں، جو Bitcoin کے دائمی futures معاہدہ جات کی آگے بڑھتی ہوئی قیمت اور نقطہء قیمت کے مابین ہوتا ہے۔ نقطہء قیمت، BTC کی اسپاٹ قیمت کی طرح ہی ہے لیکن اسے ڈیزائن کرنے کا مقصد ایسے نامناسب تصفیہ جات سے اجتناب کرنا ہے، جو مارکیٹ میں ذرا سے اتار چڑھاؤ آنے پر رونما ہوتے ہیں۔ 

مثلاً، اسپاٹ مارکیٹ میں ایک بار ہونے والی ٹریڈ سے عارضی طور پر قیمت میں ہزاروں ڈالرز تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اتار چڑھاؤ کے اس عمل سے Futures پوزیشنز کا تصفیہ انجام دیا جا سکتا ہے لیکن یہ مارکیٹ کی حقیقی قیمت کی نمائندگی واقعی نہیں کر سکتی۔ آپ درج ذیل میں فنڈنگ ریٹ اور اس کے واجب الادا وقت کو سُرخ نشان زد ہوا دیکھیں گے۔

فنڈنگ img

مثبت فنڈنگ ریٹ سے مراد ہے کہ دائمی معاہدے کی قیمت، نقطہء قیمت سے زیادہ ہے۔ futures مارکیٹ میں تیزی اور فنڈنگ ریٹ کے مثبت ہونے پر، لانگ پوزیشنز کے حامل ٹریڈرز شارٹ پوزیشنز کو فنڈنگ فیس کی ادائیگی کرتے ہیں۔ منفی فنڈنگ ریٹ سے مراد ہے کہ دائمی معاہدے کی قیمتیں، نقطہء قیمت سے کم ہیں۔ اس صورت میں، شارٹ پوزیشنز لانگ پوزیشنز کو فیس کی ادائیگی کرتی ہیں۔ 

فنڈنگ شرح کے متعلق مزید سیکھنے کے لیے، Binance Futures کی فنڈنگ شرحوں کے تعارف کو ملاحظہ کریں، جو ایک پیچیدہ موضوع ہو سکتا ہے۔

COIN-M Futures اور USDⓈ-M Futures

Binance ٹریڈنگ futures کے لیے دو آپشنز کی پیشکش کرتا ہے: مارجن کے طور پر COIN-M Futures کے ساتھ کرپٹو اور مارجن کے طور پر USDⓈ-M futures کے ساتھ BUSD/USDT۔ معاہدے کی دونوں اقسام دائمی futures کے طور پر میسر ہیں، لیکن ان کے مابین تھوڑے بہت فرق موجود ہیں۔

COIN-M futures پر آپ کے futures مارجن اکاؤںٹ میں معاہدے کے بنیادی اثاثے کو ضمانت کے طور پر استعمال کرنا لازم ہے۔ تاہم، USDⓈ-M Futures آپ کو کراس ضمانت استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ فیچر آپ کو اپنے اسپاٹ والیٹ میں موجود کرپٹو اثاثہ جات کو بطور ضمانت استعمال کرتے ہوئے، %0 سود کے ساتھ USDT اور BUSD استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

روایتی طور پر اُن مائنرز کے مابین COIN-M Futures زیادہ مشہور ہیں، جو اپنی Bitcoin پوزیشنز کو ہیج کرنا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ تصفیہ کرپٹو کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، اُن کے BTC کو اسٹیبل کوائنز میں ٹرانسفر کرنا لازم نہیں ہے، جس کے باعث ہیجنگ عمل میں ایک اضافی مرحلہ شامل ہو جائے گا۔


Bitcoin futures کے معاہدہ جات کی ٹریڈ کس طرح شروع کریں؟

اگر آپ Binance پر Bitcoin futures کی ٹریڈ شروع کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ایک اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنا ہو گا اور اپنے لیے کچھ فنڈز حاصل کرنے ہوں گے۔ یہاں پر آپ کے لیے Bitcoin futures کا پہلا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے، مرحلہ وار ہدایت نامہ موجود ہے:

1. Binance کے ساتھ ایک اکاؤںٹ تخلیق کریں اور 2FA (دو عوامل پر مبنی منظوری) کو فعال کریں۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ پہلے سے ہی موجود ہے، تو یہ امر یقینی بنائیں کہ 2FA آن ہو، تاکہ آپ اپنے Futures اکاؤںٹ میں فنڈز ڈپازٹ کروا سکیں۔

2. Futures ٹریڈنگ کے لیے چند BUSD، Tether (USDT)، یا دیگر معاونت یافتہ کرپٹو کرنسیز حاصل کریں۔ یہ عمل انجام دینے کا سب سے آسان طریقہ کار یہ ہے کہ انہیں اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ خریدیں۔

کرپٹو کا کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ خریدیں


3. Bitcoin Futures کے مجموعی جائزے تک نیویگیٹ کریں اور معاہدے کی اُس قسم کا انتخاب کریں، جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ COIN-M Futures یا USDⓈ-M Futures اور ان کے دائمی یا پختہ ہونے کے مابین انتخاب کریں۔

کوائن m usd m


4. لیوریج کی اُس مقدار کا انتخاب کریں، جسے آپ باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔  آپ یہ عمل انجام دینے کے لیے، ٹریڈنگ UI پر موجود [Cross] بٹن کی دائین جانب جا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ لیوریج جتنی زیادہ ہو گی، اس بات کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے کہ آپ کا قیمت کی مختصر حرکات کے ساتھ تصفیہ انجام دیا جا سکے۔

لیوریج ایڈجسٹمنٹ


5. اُس آرڈر کی مقدار اور قسم کا انتخاب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، اس کے بعد [Buy/Long] یا [Sell/Short] پر کلک کریں، تاکہ Bitcoin Futures کی اپنی پوزیشن کو جاری کر سکیں۔

رقم


مزید تفصیلی ہدایات کے لیے، Binance Futures پر ٹریڈنگ کے لیے فوری دستیاب گائیڈکو چیک کریں۔ 


Bitcoin futures کی بیک وقت خرید و فروخت کی حکمت عملیاں

ہم نے لانگ اور شارٹ ٹریڈنگ کی بنیادی باتیں بیان کر دی ہیں، لیکن تاہم ان کا مقصد محض یہیں تک محدود نہیں۔ Futures معاہدہ جات، فاریکس مارکیٹس کی طرح بیک وقت خرید و فروخت کی حکمت عملیوں کی طویل ہسٹری کے حامل ہیں۔ ٹریڈرز یہ تکنیکیں روایتی مارکیٹس میں استعمال کرتے ہیں، اور یہ کرپٹو کے لیے بھی مناسب ہیں۔

ایکسچینج کے مابین بیک وقت خرید و فروخت

کرپٹو کرنسی کی مختلف ایکسچینجز کے مختلف قیمتوں کے حامل Futures معاہدہ جات ہونے پر، ثالثی کا موقع موجود ہوتا ہے۔ کسی سستی ایکسچینج سے معاہدہ خریدنے اور کسی مہنگی پر دیگر کی فروخت سے، آپ اس فرق سے منافع کما سکتے ہیں۔

مثلاً، تصور کریں کہ Binance پر موجود BTCUSD سہ ماہی 0925، کسی دیگر ایکسچینج کی نسبت 20$ سستا ہے۔ Binance کے ساتھ معاہدہ خریدنے اور زیادہ مہنگی ایکسچینج پر معاہدہ فروخت کرنے سے، آپ فرق کی بیک وقت خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔ تاہم، قیمتیں خودکار ٹریڈنگ ٹولز کے باعث فوری طور پر تبدیل ہوتی ہیں۔ آپ کو یہ عمل فوری انجام دینا ہو گا، کیونکہ آپ کے ٹریڈ کرنے تک کوئی بھی موجود فرق غائب ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، اُس فیس کو بھی زیر غور لائیں، جس کی آپ کو منافع کے اپنے حساب میں ادائیگی کرنا ہو سکتی ہے۔

کیش ایںڈ کیری پر مبنی بیک وقت خرید و فروخت

Futures کی بات آنے پر، کیش ایںڈ کیری پر مبنی بیک وقت خرید و فروخت کوئی نیا عمل نہیں ہے اور یہ مارکیٹ کی نیوٹرل پوزیشن ہے۔ مارکیٹ نیوٹرل پوزیشنز میں کسی اثاثے کی ایک ہی وقت میں، ایک جتنی مقدار میں خرید اور فروخت شامل ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں، ایک جیسے Futures معاہدہ جات کی قیمت سے قطع نظر، ٹریڈرز اُن کی ایک جتنی مقدار پر خرید اور فروخت انجام دیتے ہیں۔ کرپٹو Futures، اشیاء کے روایتی Futures کی بجائے کیش اینڈ کیری پر مبنی بیک وقت خرید و فروخت کے لیے، نمایاں طور پرزیادہ منافع پر مشتمل مارجن کی پیشکش کرتے ہیں۔ 

پُرانی مارکیٹس کی نسبت ٹریڈنگ کم موثر ہے اور بیک وقت خرید و فروخت کی بڑے مواقع موجود ہیں۔ اس حکمت عملی کو کامیابی سے استعمال کرنے کے لیے، آپ پر کسی ایسے مقام کی تلاش کرنا لازم ہے، جہاں Futures قیمت سے BTC کی اسپاٹ قیمت کم ہو۔

اس مقام پر، Futures معاہدے کے ساتھ بیک وقت کسی شارٹ پوزیشن میں داخل ہوں اور اسپاٹ مارکیٹ میں Bitcoin کی وہی مقدار خریدیں، تاکہ اپنا نقصان پورا کر سکیں۔ معاہدے کے پختہ ہونے پر، آپ اپنے خریدے ہوئے Bitcoin کے ساتھ نقصان پورا کر سکتے ہیں اور ابتدائی طور پر موجود فرق کی بیک وقت خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔

اس لیے یہ موقع سب سے پہلے رونما کیوں ہوتا ہے؟ افراد اس صورت میں Futures کی زائد قیمت کے لیے ادائیگی کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر ابھی ان کے پاس BTC خریدنے کے لیے رقم موجود نہیں ہے، لیکن قیمت کے مستقبل میں بڑھنے کے متعلق سوچیں۔ آئیے یہ تصور کرتے ہیں کہ تین مہینوں میں BTC کی مالیت 50,000$ تک ہو گی، لیکن یہ فی الوقت 35,000$ ہے۔ 

اس وقت، آپ کے پاس کوئی رقم موجود نہیں ہے لیکن تین مہینوں میں یہ انجام دے لیں گے۔ اس صورت میں، آپ تین مہینوں میں ترسیل کے لیے $37,000 پر معمولی پریمیئم کے لیے لانگ پوزیشن میں داخل ہو سکتے ہیں۔ لازمی طور پر، کیش اینڈ کیری کا ثالث فیس کے بدلے آپ کے لیے BTC ہولڈ کیے ہو گا۔


ضروری نہیں کہ ٹریڈنگ مشکل ہی ہو


اختتامی خیالات

Bitcoin Futures کی ٹریڈنگ روایتی فنانس سے آزمودہ اور تجربہ شدہ ڈیریویٹو لیتی ہے اور اسے کرپٹو کی دنیا میں لے کر آتی ہے۔ اب کرپٹو کی Futures مارکیٹس نہایت مشہور ہیں اور ٹریڈنگ کے زیادہ حجم اور لیکویڈیٹی کے ساتھ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ اب بھی، Bitcoin Futures کی مارکیٹس پر ٹریڈنگ میں زائد مالیاتی خطرہ شامل ہوتا ہے، اس لیے یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ شروعات کرنے سے قبل Futures ٹریڈنگ کے کام کرنے والے میکانزمز کو سمجھتے ہیں۔