سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کا حساب کس طرح کریں
امواد کا جدول
تعارف
سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کیا ہے؟
سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کا حساب کس طرح کریں
ROI کی حدود
اختتامی خیالات
سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کا حساب کس طرح کریں
ہوم
آرٹیکلز
سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کا حساب کس طرح کریں

سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کا حساب کس طرح کریں

نو آموز
شائع کردہ Oct 26, 2020اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
5m

TL؛DR

ROI، سرمایہ کاری کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ آپ کی توقع کے عین مطابق، یہ مختلف سرمایہ کاریوں کے منافع کا موازنہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ قدرتی طور پر، زائد ROI کی حامل سرمایہ کاری، کم (یا منفی) ROI کی حامل سرمایہ کاری سے بہتر سرمایہ کاری ہے۔ اپنے پورٹ فولیو کی خاطر اس کو جانچنے کے لیے متجسس ہیں؟ آئیں اس بارے میں پڑھتے ہیں۔


تعارف

خواہ آپ ڈے ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ کرتے ہیں یا ایک طویل مدتی سرمایہ کار ہیں، آپ کو ہمیشہ اپنی کارکردگی کی جانچ کرنی چاہیئے۔ بصورت دیگر، آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کتنا اچھا کر رہے ہیں؟ ٹریڈنگ کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آپ بامقصد میٹرکس کیسے کام کرتے ہیں کے متعلق کڑی جانچ کر سکتے ہیں۔ یہ جذباتی اور دانشمندی کے تعصبات کو صرفِ نظر کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 

تو یہ کس طرح کارآمد ہے؟ بہتر، انسانی دماغ ہر چیز کے گرد ایک نقطہء نظر تخلیق کرتا ہے جس سے وہ اس دنیا کو پرکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم، آپ نمبروں سے "چھپ" نہیں سکتے۔ اگر آپ منفی ریٹرنز تیار کرتے ہیں، تو آپ کی حکمت عملی میں کوئی چیز تبدیل ہونی چاہیئے۔ یکساں طور پر، اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ اچھا کر رہے ہیں لیکن نمبرز اس کی عکاسی نہیں کر رہے تو آپ شاید تعصبات کا شکار ہیں۔

ہم اس سے قبل ہی، خطرے کی نظم کاری، پوزیشن کے سائز، اور اسٹاپ خسارے کو ترتیب دینے کے بارے میں بات چیت کر چکے ہیں۔ لیکن آپ اپنی سرمایہ کاریوں کی کارکردگی کی جانچ کس طرح کر سکتے ہیں؟ اور آپ کثیر سرمایہ کاریوں کی کارکردگی کا موازنہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اس مقام پر ROI کا حساب کرنا کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کا حساب کس طرح کریں کے متعلق بات چیت کریں گے۔


سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کیا ہے؟

سرمایہ کاری پر منافع (ROI) سرمایہ کار کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ یہ مختلف سرمایہ کاریوں کا موازنہ کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

یہاں ریٹرنز کا حساب لگانے کے لیے متعدد طریقہ کار موجود ہیں اور ہم اگلے باب میں ان میں سے بعض کے متعلق گفتگو کریں گے۔ ابھی کے لیے، محض یہ جاننا کافی ہے کہ ROI ابتدائی سرمایہ کاری کے مقابلے میں منافع جات اور خساروں کی جانچ کرتا ہے۔ دیگر الفاظ میں، یہ سرمایہ کاری کے منافع کا تخمینہ ہے۔ اصل سرمایہ کاری کا موازنہ کرتے ہوئے، ایک مثبت ROI سے مراد منافع جات، اور ایک منفی ROI سے مراد خسارے ہیں۔

ROI کا حساب محض ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری پر نہیں، بلکہ کسی بھی قسم کے کاروبار یا خریداری پر لاگو ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک ریسٹورنٹ کھولنے یا خریدنے کا منصوبہ بناتے ہیں، تو سب سے پہلے آپ کو کچھ تخمینہ لگانا ہو گا۔ کیا مالیاتی نظریے کے مطابق اسے کھولنا قابلِ فہم ہو گا؟ آپ کی توقع کے مطابق تمام تر اخراجات اور ریٹرنز کی بنیاد پر تخمینی ROI کا حساب کرنا، آپ کو کاروبار کے متعلق بہترین فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اگر یہ ایک ایسا کاروبار دکھائی دیتا ہے جو آخر میں منافع بخش ثابت ہو گا (مثلاً، مثبت ROI کا حامل ہو)، تو اس کا آغاز کرنا انتہائی اہم ہو سکتا ہے۔

نیز، ROI پہلے سے ہونے والی ٹرانزیکشنز کے نتائج کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ مثلاً، فرض کریں کہ آپ نے $200,000 سے ایک پرانے مہنگی گاڑی خریدی ہے۔ پھر آپ نے اس کو دو سال استعمال کیا اور اس پر $50,000 خرچ کیا۔ اب فرض کریں کہ مارکیٹ میں کار کی قیمت بڑھ گئی ہے اور اب آپ اسے $300,000 میں بیچ سکتے ہیں۔ نا صرف آپ اس کار سے دو سال کے لیے محظوظ ہوئے، بلکہ اس سے آپ کی سرمایہ کاری پر آپ کو اچھا خاصا منافع بھی حاصل ہوا۔ اصل میں وہ کتنا ہو گا؟ آئیں اس بات کا پتا لگائیں۔


سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کا حساب کس طرح کریں

ROI فارمولا انتہائی آسان ہے۔ آپ سرمایہ کاری کی موجودہ قیمت لیتے ہیں اور سرمایہ کاری کی اصل لاگت کو تفریق کرتے ہیں۔ پھر، آپ اس مجموعے کو سرمایہ کاری کی اصل لاگت سے تقسیم کریں۔

ROI = (موجودہ مالیت - اصل لاگت) / اصل لاگت

تو، مہنگی کار فروخت کرنے سے آپ کو کتنا منافع حاصل ہوا؟

ROI = (300,000 - 200,000) / 200,000 = 0.5 

آپ کا ROI 0.5 ہے۔ اگر آپ اسے 100 سے ضرب دیں، تو آپ کو ریٹرن کی شرح (ROR) حاصل ہو گی۔

0.5 x 100 = 50

اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی اصل سرمایہ کاری سے 50% گنا زیادہ منافع حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم، آپ کو تصویر کا مکمل رخ دیکھنے کے لیے اس بات کو مد نظر رکھنا ہو گا کہ کار پر کتنا خرچہ ہوا تھا۔ تو آئیں اسے کار کی موجودہ قیمت میں سے نفی کریں:

300,000 - 50,000 = 250,000

اب، آپ اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ROI کا حساب لگا سکتے ہیں:

ROI = (250,000 - 200,000) / 200,000 = 0.25

آپ کا ROI 0.25 (یا 25%) ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر ہم آپ کی سرمایہ کاری کی لاگت ($200,000) کو آپ کی ROI (0.25) سے ضرب دیں، تو ہم کل منافع نکال سکتے ہیں، جو کہ $50,000 ہے۔

200,000 x 0.25 = 50,000


➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!


ROI کی حدود

لہٰذا، ROI سمجھنے کے لیے انتہائی آسان ہے اور عالمی سطح کا منافع بخش تخمینہ فراہم کرتا ہے۔ کیا یہاں کوئی حدود ہوتی ہیں؟ یقیناً۔

ROI کی بڑی حدود میں سے ایک یہ ہے کہ یہ وقت کی مدت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ یہ کس وجہ سے اہم ہیں؟ بہتر، سرمایہ کاری کے لیے وقت ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔ ان کے علاوہ دیگر قابل غور پہلو بھی ہو سکتے ہیں (جیسے لیکویڈیٹی اور سکیورٹی)، لیکن اگر ایک سال میں سرمایہ کاری 0.5 ROI لاتی ہے، تو یہ پانچ سالوں میں 0.5 ROI سے زیادہ بہتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ بہت سے لوگوں کو سالانہ ROI کے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھتے ہیں، جن سرمایہ کاری ریٹرنز (منافع جات) کی آپ ایک سال کے عرصے میں توقع رکھتے ہیں، یہ ان کو ظاہر کرتا ہے۔

ابھی تک، ROI سرمایہ کاری کے دیگر پہلوؤں کی جانب غور نہیں کرے گا۔ یہ ضروری نہیں کہ زائد ROI سے مراد بہترین سرمایہ کاری ہو۔ اگر آپ کی سرمایہ کاری خریدنے کے لیے کوئی بھی رضامند نہ ہو اور یہ ایک طویل مدت کے لیے رک جائے، تو کیا ہو گا؟ اگر بنیادی سرمایہ کاری خراب لیکویڈیٹی کی حامل ہو تو کیا ہو گا؟

ایک اور قابل غور پہلو خطرہ ہے۔ ایک سرمایہ کاری کا ممکنہ ROI بہت زیادہ ہو سکتا ہے، لیکن اس کی کتنی لاگت ہو گی؟ اگر اس کے صفر تک جانے، یا آپ کے فنڈز ناقابل رسائی ہو جانے کا امکان زیادہ ہو، تو پھر ممکنہ ROI اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ کیوں؟ طویل مدت کے لیے اس اثاثے کو ہولڈ کرنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ یقیناً، ممکنہ انعام بھی بڑا ہو سکتا ہے، لیکن عین ممکن ہے کہ آپ مکمل طور پر اصلی سرمایہ کاری کو بھی نہیں کھونا چاہتے ہوں گے۔

محض مکمل طور پر ROI کے متعلق جاننے سے آپ کو اس کی حفاظت کی گہرائیوں کا علم نہیں ہو گا، لہٰذا آپ کو دیگر میٹرکس کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے۔ آپ ہر ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے لیے خطرہ/انعامی تناسب کا حساب لگانے سے آغاز کر سکتے ہیں۔ اس طرح سے، آپ کو ہر شرط کے معیار کا بہترین پہلو نظر آ سکے گا۔ نیز، اسٹاک مارکیٹ کے چند تجزیہ نگار بھی ممکنہ سرمایہ کاری کا جائزہ لیتے ہوئے دیگر عوامل پر غور کر سکتے ہیں۔ جن میں کیش فلوز، شرح سود، سرمائے سے حاصل کردہ ٹیکس، ایکویٹی پر ریٹرن (ROE)، اور مزید شامل ہو سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

ہم نے مشاہدہ کیا کہ سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کیا ہوتا ہے اور ٹریڈرز اسے باخبر سرمایہ کاری کے فیصلے کرتے ہوئے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ سرمایہ کاری پر منافع، کسی بھی پورٹ فولیو، سرمایہ کاری، یا کاروبار کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا ایک بنیادی جزو ہے۔

جیسا کہ ہم نے تذکرہ کیا، کہ ROI ایک خود قطعی میٹرک نہیں ہے لیکن یہ کارآمد ہو سکتا ہے۔ آپ کو موقعے کی لاگت، خطرہ/انعامی تناسب، اور دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے، جو کہ مختلف سرمایہ کاری کے مواقع کے مابین آپ کے انتخاب پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ تاہم، ROI ابتدائی نقطے کے طور پر، ممکنہ سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کی خاطر ایک بہترین بیرومیٹر ثابت ہو سکتا ہے۔