TL؛DR
عوامی بلاک چینز سب کے استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ یہاں تک کہ آپ مخصوص تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے، ان کے مفاہمتی میکانزمز میں شرکت کر سکتے ہیں۔ Bitcoin، Ethereum، اور BNB چین، یہ تمام عوامی بلاک چینز کی ایسی مثالیں ہیں، جو عمومی طور پر شفاف اور غیر مرکزی ہوتی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب، مجاز بلاک چینز شرکت کرنے کے لیے دعوتی پیغام کا تقاضا کرتی ہیں۔ عمومی طور پر، یہ نجی کاروباری سیٹنگز میں استعمال ہوتی ہیں اور استعمال کی مخصوص صورتوں کے لیے بنائی گئی ہیں۔ طاقت، توثیق کاران کے ایک ایسے مختصر گروپ تک محدود ہوتی ہے، جو نیٹ ورک کے زیادہ تر فیصلے کرتے ہیں۔ شفافیت محدود ہو سکتی ہے، لیکن اکثر اوقات نیٹ ورک کی اپ گریڈ کا وقت اور توسیع پذیری نسبتاً کافی زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔
تعارف
کیا آپ نے کبھی پُروف آف ورک (PoW) بمقابلہ پُروف آف اسٹیک (PoS) کے علاوہ، بلاک چین کی کسی اور قسم کے متعلق سوچا ہے؟ دراصل، ہر بلاک چین مجاز یا عوامی سمجھی جا سکتی ہے۔ ان دو زمرہ جات کو سمجھنے سے، آپ کو بلاک چین کی خصوصیات اور ان کے تغیر پذیر ہونے کے متعلق مزید جاننے میں معاونت مل سکتی ہے۔
مجاز اور عوامی بلاک چینز کیا ہوتی ہیں؟
بلاک چین کی ایک سے زیادہ اقسام موجود ہیں۔ سب سے نمایاں فرق میں سے ایک یہ ہے کہ آیا کوئی بلاک چین مجاز ہے یا عوامی ہے۔ آپ شاید پہلے ہی عوامی قسم سے واقف ہیں، جس میں کوئی بھی فرد اسے استعمال کر سکتا ہے اور چلا سکتا ہے۔ نیٹ ورک کا استعمال اور توثیقی عمل میں شرکت کرنا بھی، سب کے لیے دستیاب ہے۔ Bitcoin، BNB چین، اور Ethereum ، یہ تمام عوامی بلاک چینز کی مثالیں ہیں۔
ایک مجاز بلاک چین شرکاء سے شرکت کرنے کے لیے، اجازت کا تقاضا کرتی ہے۔ روایتی طور پر، یہ بلاک چینز کسی تنظیم یا کاروبار جیسی نجی سیٹنگز میں استعمال ہوتی ہیں۔ مثلاً، کوئی کمپنی Hyperledger Fabric بلاک چین کا فریم ورک استعمال کر سکتی ہے، تاکہ وہ اپنے سپلائی چین سسٹم کے لیے ایک مجاز بلاک چین تخلیق کر سکے۔ کیا آپ نیٹ ورک میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں، اگر ایسا ہے تو آپ کو بالخصوص رسائی کی اجازت لینے کے لیے، ایک ایڈمن کی ضرورت ہو گی۔
جامع ہسٹری اور پس منظر
بلاک چین ٹیکنالوجی کا سراغ Satoshi Nakamoto کے Bitcoin وائٹ پیپر تک لگایا جا سکتا ہے۔ وائٹ پیپر میں پیش کردہ ٹیکنالوجی ایک عوامی بلاک چین ہے، جہاں غیر ہم آہنگ صارفین مفاہمت پیدا کرتے ہیں۔ یہ عوامی رجحان، Bitcoin ماڈل کے طور پر جاری رہا ہے، اور اس نے بلاک چین کی متعدد جنریشنز پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ Bitcoin اور اس کی شاخوں کی اقدار اور اخلاقیات، عام عوامی بلاک چینز کے لیے مناسب ہیں۔
نجی ایپلیکیشنز کے لیے بھی بلاک چین کی خصوصیات دلچسپ ثابت ہوئی ہیں۔ اس کی عدم تغیر پذیری، شفافیت (چند پہلوؤں میں)، اور سکیورٹی نے ایسی بلاک چینز کی مانگ تخلیق کی ہے، جو مزید مجاز تجربے کی پیشکش کرتی ہیں۔
بلاک چین ڈویلپرز نے اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے، فریق ثالث کے استعمال کے لیے مجاز فریم ورکس یا حسبِ منشاء بلاک چینز تخلیق کی ہیں۔ جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے، Hyperledger Fabric ایک ایسا ہی فریم ورک ہے۔ Quorum، MultiChain، اور Ethereum Geth بھی انٹرپرائز کی ضروریات کے لیے نجی اسٹرکچرز فراہم کرتے ہیں۔
بنیادی خصوصیات
ذیل میں بیان کردہ خصوصیات، ہر مجاز یا عوامی بلاک چین پر ہمیشہ نافذ العمل نہیں ہوتیں۔ تاہم، عمومی طور پر آپ ان میں سے زیادہ تر کو پیش کردہ نمونوں کے لیے مناسب پائیں گے۔
فوائد و نقصانات
مجاز بلاک چین: فوائد
غیر مرکزیت کی اہلیت۔ ہر عوامی بلاک چین غیر مرکزی نہیں ہوتی، لیکن ان میں روایتی طور پر اعلیٰ سطحی غیر مرکزی خصوصیت موجود ہوتی ہے۔ اگر کوئی بھی فرد ایسا چاہے اور اُس کے پاس یہ عمل انجام دینے کے لیے وسائل موجود ہوں، تو وہ مفاہمتی میکانزم میں شرکت کر سکتا ہے یا مجاز نیٹ ورک استعمال کر سکتا ہے۔
گروپ کی مفاہمت۔ صارفین اس میں فعال طریقے سے شرکت کر سکتے ہیں اور نیٹ ورک کی تبدیلیوں سے متعلق فیصلے کر سکتے ہیں۔ توثیق کاران اور نیٹ ورک صارفین بھی "اپنی رائے کے ساتھ ووٹ کر سکتے ہیں"، اور انہی غیر مقبول تبدیلیوں سے نیٹ ورک کے فورک شدہ ورژنز سامنے آتے ہیں۔
استعمال میں آسانی۔ کوئی بھی فرد والیٹ تخلیق کر سکتا ہے اور کسی مجاز نیٹ ورک میں شرکت کر سکتا ہے، کیونکہ یہ نیٹ ورکس رسائی میں آسان ہوتے ہیں اور ان میں داخل ہونے کی راہ میں نسبتاً کم رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں۔
عوامی بلاک چین: نقصانات
توسیع پذیری کی مشکلات۔ عوامی بلاک چینز پر لازم ہے کہ یہ صارف کی بڑی تعداد اور ٹریفک کے زائد حجم کو ہینڈل کر سکیں۔ توسیع پذیری کو بہتر کرنے والی نیٹ ورک اپ گریڈز پر مؤثر طریقے سے نافذ ہونے کے لیے، گروپ کی مفاہمت کو پاس کرنا لازم ہوتا ہے۔
بدنیت افراد۔ جیسا کہ کوئی بھی فرد عوامی بلاک چینز میں شرکت کر سکتا ہے، اس لیے ایسے نیٹ ورکس پر بدنیت افراد کی موجودگی کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
زائد شفافیت۔ عوامی بلاک چینز پر موجود زیادہ تر معلومات سب کے ملاحظہ کرنے کے لیے مفت ہوتی ہیں، جس سے رازداری اور سکیورٹی کے ممکنہ خدشات سامنے آتے ہیں۔
مجاز بلاک چین: فوائد
توسیع پذیری۔ روایتی طور پر مجاز بلاک چین کو ایک ایسا ادارہ چلاتا ہے، جس کے پاس توثیق کاران پر تھوڑا بہت کنٹرول موجود ہوتا ہے۔ اس لیے، اپ گریڈز باآسانی نافذ العمل ہو سکتی ہیں۔
آسانی سے حسبِ منشاء بنانا۔ ایک مجاز بلاک چین کسی مخصوص مقصد کے لیے بنائی جا سکتی ہے، جو اسے کسی خاص فنکشن کے لیے مؤثر بناتی ہے۔ اگرتبدیلیوں کی ضرورت ہو، تو بلاک چین کو باآسانی حسبِ منشاء بنا سکتے ہیں۔
شفافیت کی محدود فراہمی۔ ایک مجاز بلاک چین کا آپریٹر، نیٹ ورک کی استعمال کی صورت پر منحصر ہوتے ہوئے، اس کے لیے شفافیت کی مناسب سطح کا تعین کر سکتا ہے۔
صرف دعوتی پیغام کا داخلہ۔ آپ اس امر کو بالکل کنٹرول کر سکتے ہیں کہ بلاک چین میں کون شرکت کر سکتا ہے اور کون شرکت نہیں کر سکتا۔
مجاز بلاک چین: نقصانات
مرکزیت۔ بلاک چین مالک کے منتخب کردہ، کسی مرکزی ادارے یا توثیق کاران کے مختصر گروپ کے پاس ممکنہ طور پر طاقت کا کنٹرول ہوتا ہے۔ یعنی، نیٹ ورک کے فیصلوں میں شاید تمام اسٹیک ہولڈرز شامل نہیں ہوں گے۔
حملوں کی زد میں ہونا۔ روایتی طور پر، مجاز بلاک چینز کے پاس توثیق کاران کی کم تعداد موجود ہوتی ہے، جس سے ان کا مفاہمتی میکانزم کم حملوں کی زد میں رہتا ہے۔
سینسر شپ کا خطرہ۔ بلاک چین آپریٹر کے پیش کردہ، نیٹ ورک کے خفیہ منصوبوں یا اپڈیٹس میں سینسر شپ کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ اگر افراد کی ایک معقول تعداد ایسا کرنا چاہے، تو بلاک چین پر موجود معلومات میں ترمیم ہو سکتی ہے۔
کیا مجھے مجاز یا عوامی بلاک چین استعمال کرنی چاہیئے؟
اس سوال کا جواب کافی آسان ہے۔ اگر آپ سب کے لیے دستیاب سروس تخلیق کرنے کی تلاش میں ہیں، تو آپ کو عوامی بلاک چین کی ضرورت ہے۔ تاہم، کسی عوامی بلاک چین کے ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ پر اصولوں اور اہداف کے معیاری سیٹ کو فالو کرنا لازم ہے۔ دراصل، آپ کی چین بیک وقت مرکزی اور عوامی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ چاہیں، تو آپ مزید رازداری شامل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی نجی ماحول جیسا کہ کسی کاروباری یا حکومتی سیٹنگ میں بلاک چین استعمال کرنے کی تلاش میں ہیں، تو ایک مجاز بلاک چین زیادہ مناسب ہو گی۔ ایک بار پھر سے، آپ کی بلاک چین پر مجاز بلاک چینز کے ساتھ منسلک عمومی خصوصیات کو فالو کرنا لازم نہیں ہوتا؛ یہ عوامی جائزے کے لیے مکمل طور پر شفاف اور دستیاب ہو سکتی ہیں۔
اختتامی خیالات
اگرچہ، آپ ممکنہ طور پر عوامی بلاک چینز کا صرف کرپٹو سرمایہ کار یا ٹریڈر کے طور پر سامنا کریں گے، لیکن ان کے مجاز بلاک چینز سے مختلف ہونے کے متعلق سمجھنا کار آمد ہے۔ کسی منقسم لیجر ٹیکنالوجی (DLT) کے متعلق ایسے واحد نظریے کا حامل ہونا آسان ہے، جو شفاف، عوامی، اور غیر مرکزی کرپٹو ماڈل کے موافق ہو۔ تاہم، یہ پیرامیٹرز تبدیل ہو سکتے ہیں — دراصل، متعدد نجی انٹر پرائز ایسی مجاز بلاک چینز استعمال کرتی ہیں، جو ان بلاک چینز کی روایتی خصوصیات سے موافق نہیں ہوتیں۔