ہوم
لغت
عوامی بلاک چین

عوامی بلاک چین

جدید

عوامی بلاک چینز ایسے دستیاب نیٹ ورکس ہیں جو منظوری، اجازت، یا جواز حاصل کیے بنا ہر ایک کو معاہدے کے عمل میں شرکت کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

عوامی بلاک چینز کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ہیں:

  • ٹرانزیکشنز کی شفافیت

  • شناخت خفیہ رکھنا

  • مرکزی اتھارٹی کی عدم موجودگی

  • اوپن سورس کوڈ

عوامی بلاک چینز کی چند مثالوں میں Bitcoin (BTC)، Ethereum (ETH)، اور BNB اسمارٹ چین (BNB) شامل ہیں۔ انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ کوئی بھی صارف اس نیٹ ورک میں شامل ہونے، ٹرانزیکشنز بھیجنے اور موصول کرنے، کوڈ دیکھنے اور ان میں حصہ لینے، نوڈ کو آپریٹ کرنے، اور معاہدے کے عمل میں شرکت کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔
اس کے برعکس، مجاز بلاک چینز عام طور پر ایک مرکزی ادارے کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہیں۔ یہ عام طور پر نجی بلاک چینز کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایسے نیٹ ورکس کی اس امر کے حوالے سے حد بندیاں ہوتی ہیں کہ کون ٹرانزیکشنز کی توثیق کر سکتا ہے اور ان کے منقسم لیجرز پر ریکارڈ کردہ معلومات کے ساتھ تعامل کر سکتا ہے۔ نجی بلاک چینز کو عام طور پر ایسے انٹرپرائزز کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے جن کا مقصد بلاک چین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے تاہم وہ اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مخصوص معلومات انضباطی یا مسابقتی وجوہات کی بناء پر نجی رہتی ہے۔
عوامی بلاک چینز عام طور پر زیادہ محفوظ ہوتی ہیں کیونکہ بدنیت افراد کی طرف سے نیٹ ورک میں سازش کا امکان کم کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، عوامی بلاک چینز قدرے سست ہو سکتی ہیں کیونکہ انہیں توسیع پذیری کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ ایک مقررہ وقت میں ٹرانزیکشنز کی محدود تعداد کی ہی منظوری دے سکتی ہیں۔
مختصر طور پر، عوامی بلاک چینز غیر مرکزیت کی پیشکش کرتی ہیں اور ہر ایک کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ مجاز ماڈلز نسبتاً زیادہ مرکزی اور محدود ہیں۔ ایسا سمجھوتے کے بنا ممکن نہیں ہے کیونکہ غیر مرکزیت عموماً رفتار اور توسیع پذیری کی قیمت پر حاصل ہوتی ہے۔