بیکن چین
بیکن چین Ethereum کے پروف آف اسٹیک (PoS) کی سطح ہے، جہاں مفاہمت حاصل ہوتی ہے۔ یہ اُن Ethereum اسٹیکرز کے نیٹ ورک کو کنٹرول اور مربوط کرتی ہے، جو اسٹیکنگ انعامات کے بدلے نیٹ ورک کی توثیق کرنے اور اس کو محفوظ بنانے میں معاونت کرتے ہیں۔
بیکن چین دسمبر 2020 کو لائیو ہوئی تھی اور یہ ٹرانزیکشن کے بوجھ کو مزید مستحکم انداز سے ترتیب دینے کی غرض سے Ethereum کی استعداد بڑھانے کے لیے مرکزی اپ گریڈز (جو گزشتہ وقت میں مجموعی سطح پر
Ethereum 2.0 کے نام سے جانی جاتی تھیں) کے سلسلے میں پہلی ہے۔
اگرچہ بیکن چین (گزشتہ طور پر Eth2 کے نام سے جانی جاتی تھی) ایک ایسی خود مختار سطح ہے، جو Ethereum کی عمل درآمد کی سطح (گزشتہ طور پر Eth1 کے نام سے جانی جاتی تھی) کے ساتھ مسابقت میں چلتی ہے، اسے جلد ہی 'مرج' نامی ایونٹ میں Ethereum
مین نیٹ کے ساتھ مربوط کر دیا جائے گا۔
Ethereum کا مفاہمتی میکانزم مرج ہونے کے بعد، مستقل طور پر پروف آف ورک (
PoW) سے
PoS پر تبدیل ہو جائے گا۔ اگر آپ بیکن چین کی توثیق کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ یہ عمل انجام دینے کی خاطر اپنے Ether (ETH) کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔ آپ توثیق کار کے طور پر کسی نیٹ ورک کو حاصل کرتے ہوئے، ڈیٹا اسٹور کرنے، ٹرانزیکشنز پر عمل کاری انجام دینے، اور بلاک چین میں نئے بلاکس شامل کرنے کے منتظم ہوں گے۔
ایکو سسٹم کے نئے بلاکس کی
مائننگ انجام دینے سے دور ہو جانے سے مراد یہ ہے کہ بالآخر Ethereum مائنرز ناپید ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ٹوکنز کا مائننگ کے انعامات کی صورت میں مزید اجراء نہیں ہو گا، جس سے ETH کے اجراء میں %90 کی کُل مجموعی کمی واقع ہو گی۔
بیکن چین نے توسیع پذیری کے درج ذیل حل کے لیے معاملہ طے کیا ہے: Merge، Surge، Verge، Purge، اور Splurge۔ حل کی اس ترتیب کو Ethereum کے بانی Vitalik Buterin کے تجویز کردہ
توسیع پذیری کے Trilemma سے نمٹنے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ Trilemma تجویز دیتا ہے کہ بلاک چین اپنے تین بنیادی اصولوں میں سے محض دو کو مطمئن کر سکتا ہے — سکیورٹی، توسیع پذیری، اور غیر مرکزیت۔ ٹرانزیکشن کے بڑے بوجھ سے نمٹنے کی خاطر، سکیورٹی یا غیر مرکزیت پہ سمجھوتہ کیے بغیر ٹرانزیکشن تھروپٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اپ گریڈز کے ایک سلسلے کو تیار کیا گیا ہے، تاکہ Ethereum معاونت کے ساتھ تعاون کیا جا سکے۔