پروف آف اسٹیک پر Ethereum: Ethereum کے Hodlers کو کیا جاننے کی ضرورت ہے
ہوم
آرٹیکلز
پروف آف اسٹیک پر Ethereum: Ethereum کے Hodlers کو کیا جاننے کی ضرورت ہے

پروف آف اسٹیک پر Ethereum: Ethereum کے Hodlers کو کیا جاننے کی ضرورت ہے

جدید
شائع کردہ Sep 7, 2022اپڈیٹ کردہ Mar 16, 2023
7m

TL؛DR

Ethereum کا انضمام، پروف آف ورک بلاک چین سے پروف آف اسٹیک تک ٹرانزیشن Ethereum کا ایک حصہ ہے۔ عموماً، پروف آف اسٹیک، توسیع اور پائیداری کے متعدد فوائد کی پیشکش کرتا ہے۔ 

جوں ہی Ethereum اپنے شارڈ شدہ اسٹرکچر پر منتقل ہو گا، اصل مین نیٹ کی حالت ٹرانسفر کر دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ETH ہولڈرز کو اپنے کوائنز کے ساتھ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں اور انہیں ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہنا ہو گا جو انہیں کہیں کہ ان کو اپنے ٹوکنز "ٹرانسفر" کرنے ہوں گے۔ 

تعارف

Ethereum کے طویل عرصے سے متوقع پروف آف اسٹیک پر منتقلی کے مفاہمتی میکانزم نے بہت سے HODLers کے لیے، ایک اہم سوال اٹھایا ہے: مجھے اپنے ETH کے ساتھ کیا کرنا چاہیئے؟ یہ ایک اچھا سوال ہے، کیونکہ اگر آپ صورت حال کو مکمل طور پر نہیں سمجھ پاتے تو آپ کے فنڈز کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلے، آئیں Ethereum کی پروف آف اسٹیک (PoS) پر منتقلی کی وجہ پر نظر ڈالتے ہیں۔

Ethereum کی پروف آف اسٹیک پر منتقلی کیا ہے؟

Ethereum (ETH) کی تخلیق کے وقت سے، اس نے ٹرانزیکشنز کی نئے بلاکس پر معاہدہ تخلیق کرنے کے لیے Bitcoin (BTC) والا سسٹم ہی استعمال کیا ہے: یعنی پروف آف ورک (PoW)۔ یہ مفاہمتی میکانزم مائنرز کے خلاف برے کرداروں کی کارروائیوں کے باوجود، ان کو کسی مرکزی اتھارٹی کے بغیر معاہدہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

Bitcoin نیٹ ورک میں Satoshi Nakamoto کی جانب سے نافذ کردہ، پروف آف ورک نے، غیر مرکزی نیٹ ورکس پر مفاہمت کے لیے ایک مؤثر، اور قابل اعتماد طریقہ قائم کیا ہے۔ ابھی تک، Bitcoin نیٹ ورک پر کوئی حملہ کامیاب نہیں ہو سکا۔

تاہم، کچھ ڈویلپرز اور صارفین میں PoW کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس میں اکثر درج ذیل خامیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے:

  1. توانائی کا غیر مؤثر استعمال۔ PoW توانائی کے لحاظ سے قیمت میں اضافہ کر کے برے کرداروں کو بڑے پیمانے پر حملے کرنے سے باز رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اگرچہ یہ نیٹ ورک کو محفوظ کرنے کا ہی ایک طریقہ ہے، تاہم، اسٹیکنگ کو اب ایک مزید پائیدار متبادل سمجھا جاتا ہے۔

  2. اسمارٹ معاہدوںکے لیے ناکافی۔ اسمارٹ معاہدے استعمال کرنے کے لیے نیٹ ورک کے ساتھ کئی تعاملات درکار ہو سکتے ہیں۔ انہیں ایک بلاک میں شامل کرنا ہو گا اور نیٹ ورک میں ان کی تصدیق کرنی ہو گی۔ PoW کو اکثر بلاک کے طویل دورانیے اور ٹرانزیکشن کی زائد فیس کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کہ اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعاملات کو کم رفتار اور مزید مہنگا بنا دیتا ہے۔

  3. آزادانہ طور پر مائن کرنا مشکل ہے۔ ایک مقبول PoW سسٹم پر مائنر بننا انفرادی طور پر مشکل ہو سکتا ہے کیوںکہ اکثر مائننگ لینڈ اسکیپ پر چند بڑے مائننگ پولز حاوی ہوتے ہیں۔ یہ مائننگ پاور کی مرکزیت کا باعث بن سکتا ہے، جو کہ انفرادی مائنرز یا چھوٹے پولز کے لیے مقابلے کو مشکل بنا دیتا ہے۔

  4. توسیع کرنا مشکل ہے۔ جوں ہی نیٹ ورک مزید مقبول ہوتا ہے، زیر التواء ٹرانزیکشنز کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ PoW نیٹ ورکس کا بلاک سائز محدود ہو گا جو صرف محدود ٹرانزیکشنز کو شامل کر سکتا ہے۔ زائد ٹریفک کے اوقات کے باعث صارفین کو بلاک میں اپنی ٹرانزیکشن شامل کرنے یا پر عمل درآمد کرنے کے لیے گھنٹوں اور یہاں تک کہ دنوں تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

Ethereum 2.0 کے ساتھ، یہ نیٹ ورک PoS پر منتقل ہو جائے گا اور کوائنز کی مائننگ کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔ اس کا مقصد Ethereum کی توسیع کو بہتر بنانا، اور صارفین کے لیے اضافی فوائد تخلیق کرنا ہے۔

پروف آف اسٹیک ہی کیوں؟

پروف آف اسٹیک، نئے بلاک چین نیٹ ورکس کے لیے مشہور ترین انتخاب ثابت ہوا ہے۔ اس کے متعدد قابل شناخت فوائد ہیں اور یہ رسائی اور توسیع کی راہ کو ہموار کرتا ہے۔ اس کے محدود نقصانات، اکثر لوگوں کی نظروں میں حاصل ہونے والے فوائد کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔

فوائد

نقصانات

PoS نیٹ ورک کا ایک عام صارف صرف نیٹ ورک کے مقامی ٹوکن کے ساتھ ہی توثیقی عمل میں حصہ لے سکتا ہے۔

اختیار کا مرکز، اب بھی بڑے ٹوکن ہولڈرز ہو سکتے ہیں۔ 

توانائی کی کم کھپت۔ 

منافع بخش مائننگ انڈسٹری کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ٹرانزیکشن کے اوقات اور اسے حتمی شکل دینے کے عمل میں تیزی۔

بعض تبصرہ نگاروں کے مطابق، مفاہمت تخلیق کرنے کے لیے کرپٹو گرافک پزلز کے مقابلے میں PoS کا استعمال کم محفوظ ہے۔

PoS Ethereum کا منصوبہ 

PoS پر منتقلی کا عمل ایک ہی بار میں انجام نہیں دیا جا سکتا۔ گزشتہ کچھ سالوں سے، Ethereum نے اپنے نئے شارڈ شدہ اسٹرکچر پر کامیابی سے منتقل ہونے کے لیے ایک ٹرانزیشن کا آغاز کیا ہے۔ اس سفر کو سلسلہ وار مراحل میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ اب مرحلہ وار اسٹرکچر Ethereum کی جانب سے مزید استعمال نہیں کیا جاتا، لیکن دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس کی جانب سے اکثر اس تناظر میں اس کا حوالہ دیا جاتا ہے۔

بیکن چین کا آغاز (مرحلہ 0)

مرحلہ 0 میں Ethereum کی بیکن چین کا آغاز شامل ہو گا، ایک PoS بلاک چین جو تمام Ethereum شارڈز کی نظم کاری کرے گی۔ بالخصوص، یہ توثیق کاران اور اسٹیکنگ کے عمل کو منظم بنائے گی، توثیق کاران کی کمیٹیاں تشکیل دے گی، مفاہمتی تخلیق کا نظم کرے گی، اور دیگر اہم کارروائیاں سر انجام دے گی۔

شارڈنگ کا تعارف (مرحلہ 1)

مرحلہ 1، واحد Ethereum بلاک چین کو لے کر اسے 64 شارڈ شدہ بلاک چینز میں تقسیم کر دے گا۔ پھر ان بلاک چینز کی نظم کاری، مرحلہ 0 میں لانچ کردہ بیکن چین کی جانب سے کی جائے گی۔ تاہم، وقت کے ساتھ، Ethereum نے اس کی بجائے انضمام پر توجہ مرکوز کر دی، جو اب شارڈنگ کے اطلاق سے پہلے انجام دیا جائے گا۔

The Merge (مرحلہ 1.5)

مرحلہ 1.5، جسے The Merge بھی کہا جاتا ہے، Ethereum مین نیٹ کی اسٹیٹ کو پروف آف اسٹیک کے نئے سسٹم پر منتقل کرے گا۔ پرانی Ethereum مین نیٹ کے اسمارٹ معاہدات نئے Ethereum نیٹ ورک پر دستیاب ہو جائیں گے، اور بیکن چین بلاک کی تخلیق کی باضابطہ نظم کار ہو گی۔

مرحلہ 2

مرحلہ 2 شارڈز کو نئی ٹرانزیکشنز اور اسمارٹ معاہدے تخلیق کرنے کی اجازت دے گا، جس کا مطلب ہے کہ وہ مکمل طور پر فعال ہوں گے۔ مرحلہ 2 پہلے سے متعین کردہ منصوبے کا آخری مرحلہ ہے، کیوںکہ مرحلہ نمبر 3، Ethereum 2.0 کے آغاز سے پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا

میرے ETH کا کیا ہو گا؟

مختصراً، آپ کے فنڈز محفوظ رہیں گے، اور آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ Ethereum کی مکمل اسٹیٹ کو Ethereum 2.0 پر منتقل کر دیا جائے گا۔ اگر آپ اس وجہ سے BETH ہولڈ کر رہے ہیں کیوںکہ آپ نے Binance کے Ethereum 2.0 کی اسٹیکنگ پراڈکٹ میں ETH کو لاک کر دیا ہے، تو آپ جلد ہی اس کو انضمام کے بعد ETH کے عوض ریڈیم کرنے کے قابل ہوں گے۔ Vitalik نے بتایا کہ انضمام کے بعد ان لاک کرنے کے عمل میں تقریباً چھ ماہ لگیں گے۔ BETH ETH کے ساتھ 1:1 کی بنیاد پر پیگ کردہ، رواں کردہ ٹوکن ہے، جسے ان صارفین میں تقسیم کیا جاتا ہے جنہوں نے Binance پر اپنے ETH کو لاک کیا۔ یہ اسٹیکرز کو ان کے فنڈز لاک ہونے کے دوران، استعمال کے لیے ایک لیکویڈ، اور ETH کی طرح کا اثاثہ فراہم کرتا ہے۔ خواہش مند صارفین اپنے BETH کو واپس ETH پر سواپ کرنے کے قابل ہوں گے۔

صارفین اور کمیونٹی سے توقعات

اکثر لوگ، Ethereum کی PoS پر منتقلی کے شدت سے منتظر ہیں۔ اب جبکہ تقریباً ہر نئی بلاک چین PoS استعمال کر رہی ہے، لہٰذا Ethereum پر بھی اس دوڑ کا حصہ بننے کا کافی دباؤ ہے۔ یہ نیٹ ورک اپنے نئے مفاہمتی میکانزم کے فوائد کے ساتھ اپنی گزشتہ حدود سے بھی پاک ہو چکا ہے۔ چوںکہ PoS زیادہ ماحول دوست ہے، لہٰذا Ethereum بھی توانائی کے استعمال سے وابستہ اپنے گزشتہ داغ کو مٹا دے گا۔ مجموعی طور پر، یہ بلاک چین کی ساکھ کو بہتر بنائے گا۔

اختتامی خیالات

HODLers کے لیے The Merge کے تناظر میں بس یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کو اپنی ETH کی ہولڈنگز کے ساتھ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ لہٰذا، اس صورت میں ہوشیاری سے کام لیں جب آپ کو کوئی یہ بتائے کہ آپ کو اپنا ETH نئے نیٹ ورک پر "ٹرانسفر" یا "منتقل" کرنا ہو گا۔ اس اہم حقیقت کے علاوہ، پروف آف اسٹیک پر Ethereum کی منتقلی صارفین کے لیے بظاہر کئی فوائد کی حامل معلوم ہوتی ہے۔