Ethereum Name Service (ENS) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Ethereum Name Service (ENS) کیا ہے؟

Ethereum Name Service (ENS) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 25, 2021اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
6m

TL؛DR

Ethereum Name Service (ENS) والیٹ ایڈریسز، ہیشز، اور دیگر مشین کے لیے قابل مطالعہ شناخت کنندگان کو نام دینے والی سروس ہے۔ یہ مشکل سے پڑھی جانے والی ڈیٹا کی اسٹرنگز کو بآسانی قابلِ مطالعہ ایڈریسز میں تبدیل کرتی ہے۔ یہ ویب سائٹس کے لیے استعمال ہونے والے Domain Name System (DNS) کی طرح کام کرتی ہے۔

ابتدائی طور پر، ENS نے Vickrey نیلامی کے فارمیٹ کو استعمال کرتے ہوئے مشہور چھ، پانچ، چار اور تین حرفی ڈومین کے ناموں کی نیلامی کی۔ ہر نام .eth کا حامل ہے جو اس کے آخر میں موجود ہوتا ہے اور اسے متعدد کرپٹو کرنسی ایڈریسز، ہیشز، اور دیگر معلومات سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔

آپ کسی نیلامی کے بغیر باآسانی نام خرید سکتے ہیں اور انہیں سالانہ کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ قیمتوں کا انحصار اس نام کی لمبائی پر ہوتا ہے جسے آپ کرائے پر لینا چاہتے ہیں۔ مزید یہ بھی کہ، اگر آپ 31 اکتوبر 2021 کو ENS ڈومین کے مالک بنے، تو آپ $ENS گورننس ٹوکنز کے ایئر ڈراپ کے حقدار ہیں۔ انہیں جمع کرنے کے لیے، آپ کے پاس 04 مئی 2021 تک کا وقت ہے۔


تعارف

بلاک چین کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک اس کے آسان استعمال اور رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ اگر ہم Ethereum (ETH) یا Bitcoin (BTC) کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں کو دیکھتے ہیں، تو نئے اور حتٰی کہ تجربہ کار صارفین کو طویل والیٹ ایڈریسز غیر افادی اور مبہم لگ سکتے ہیں۔ نمبرز کی ششدہی اسٹرنگز کمپیوٹر کے پڑھنے کے لیے آسان ہوتی ہیں لیکن انسان صارفین کے لیے کم بدیہی ہوتی ہیں۔ Ethereum Name Service (ENS) ہر ایک کو یاد اور استعمال کرنے میں آسان ویب سائٹ اسٹائل کے سادہ ایڈریسز بنانے کی اجازت دیتے ہوئے اس مسئلے سے مقابلہ کرتی ہے۔


Ethereum Name Service کیا ہے؟

Ethereum Name Service (ENS) ایک Ethereum پر مبنی پراجیکٹ ہے، جو 4 مئی 2017 کو Ethereum Foundation سے الیکس وان ڈی سینڈی (Alex Van de Sande) اور نک جانسن (Nick Johnson) نے لانچ کیا تھا۔ پراجیکٹ صارفین کو متن پر مبنی سہل طریقے سے Ethereum کے طویل عوامی ایڈریسز ڈسپلے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ اس کو استعمال، شیئر، اور ایڈریسز اور دیگر ڈیٹا یاد کرنے میں آسان بناتا ہے۔ 0xAb5801a7D398351b8bE11C439e05C5B3259aeC9B جیسے مشین کے لیے قابلِ مطالعہ اعداد کو انسان کے لیے قابلِ مطالعہ متبادل میں تبدیل کرنا بلاک چین کے اپنانے کے عمل کو بہتر بنانے کا ایک اہم حصہ ہے۔
ENS صرف والیٹ ایڈریسز تک ہی محدود نہیں ہے۔ اسے ٹرانزیکشن IDs، ہیشز، اور میٹا ڈیٹا کی نمائندگی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جو تمام کرپٹو کرنسی کی دنیا میں عام طور پر پائے جاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ پہلے ہی Domain Name System (DNS) سے واقف ہوں، نام دینے کا ایک سسٹم جو انٹرنیٹ کی فون بُک کے طور پر تعامل کرتا ہے۔ DNS یاد کرنے میں مشکل ایڈریسز کو لیتا ہے اور انہیں استعمال کے لحاظ سے آسان URL جیسا کہ https://academy.binance.com کے ساتھ منسلک کر دیتا ہے۔ دراصل، ENS Ethereum بلاک چین کا DNS ہے۔
ENS نے ایک گورننس ٹوکن لانچ کیا ہے جو اس کی غیر مرکزی کردہ خود مختار تنظیم (DAO) کی جانب منتقلی کا ایک حصہ ہے۔ ٹوکن کی قیمت میں زیادہ اضافے کے سبب، پراجیکٹ مقبول ہونا شروع ہو گیا ہے اور اس نے کافی دلچسپی پیدا کر لی ہے۔


Ethereum Name Service کیسے کام کرتی ہے؟

ENS ڈومین کا نام ایک منفرد ایڈریس کو ظاہر کرنے کے لیے ERC-721 نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کو استعمال کرتا ہے۔ آپ کسی دوسرے کو NFT بیچ کر یا ٹرانسفر کر کے کسی ڈومین کو ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ والیٹ ایڈریسز اور دیگر معلومات ہر ٹوکن سے منسلک ہوتی ہیں، جن کا نظم مالک کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ .eth کی طرح کی مقبول لیول کی ڈومین ایک اسمارٹ معاہدے کی ملکیت ہوتی ہے جو کہ رجسٹرار کہلاتا ہے اور وہ ذیلی ڈومینز کی تخلیق کاری کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر آپ BinanceAcademy.eth کو تخلیق کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو .eth registrar سے تعامل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
Ethereum ڈومین کا نام خریدنے کے لیے، آپ اس کی دستیابی کو چیک کر سکتے ہیں اور اسے سالانہ کرائے پر لے سکتے ہیں۔ مشہور نام، البتہ، ابتدائی نیلامی میں ہی بیچ دیے گئے تھے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ بولی دہندہ جس نے ڈومین جیتی تھی وہ ایڈریسز کو منسلک، ذیلی ڈومینز کو تخلیق کر سکتا تھا، اور اپنی ڈومین کے نام کو قرضے پر دے یا بیچ سکتا تھا۔ مثلاً، اگر آپ BinanceAcademy.eth کے مالک تھے، تو آپ learn.BinanceAcademy.eth کو بھی مفت میں تخلیق کر سکتے تھے۔


آپ ENS کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں؟

اگر آپ کبھی کرپٹو کرنسیز بھیجتے وقت متعدد ایڈریسز سے متذبذب ہوئے ہوں، تو آپ کو ENS کی ضرورت سمجھ آ جائے گی۔ جیسے آپ اپنے دوست کا فون نمبر اس کے نام کی ذیل میں محفوظ کرتے ہیں، تو ENS صارفین کو طویل اعداد کو یاد کرنے کے لحاظ سے آسان الفاظ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایک بے لاگ تجربے کو تخلیق کرتا ہے جس میں غلطیوں کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ENS ڈومین کا مالک ذیلی ڈومینز بھی تخلیق کر سکتا ہے جن کو وہ بعد میں دوسرے ڈیٹا کو تفویض کر سکتا ہے۔ ایسا ضروری نہیں کہ یہ ہمیشہ کوئی والیٹ ایڈریس ہی ہو۔ آپ اسے کسی اسمارٹ معاہدے، ٹرانزیکشن یا میٹا ڈیٹا کو ہدایت دینے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


اپنی ذاتی ENS ڈومین کیسے حاصل کریں؟

آجکل، ENS کا نام حاصل کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ https://app.ens.domains/ پر اس کی دستیابی کو چیک کرنا اور رجسٹر کرنا آسان ہے۔ چلیں اس مثال کو ایک نظر دیکھیں کہ طریقہ کار کیسے شروع کیا جاتا ہے۔ پہلے، https://app.ens.domains/ پر جائیں، اپنے والیٹ کو مربوط کریں اور وہ ڈومین ٹائپ کریں جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔


اب آپ اپنے منتخب کردہ نام کی دستیابی دیکھیں گے۔ ہماری صورتحال میں، BinanceAcademy کو رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔


ایک بار جب آپ نام پر کلک کر لیں، تو آپ کو ENS ڈومین رجسٹر کرنے کے بارے میں ہدایات دکھائی دیں گی۔ آپ اپنی رجسٹریشن کی مدت کو منتخب اور فیس کے تخمینے کو دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے والیٹ میں ether (ETH) کے ذریعے، آپ دکھائے گئے تین مراحل کی پیروی اور ایڈریس کو رجسٹر کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔


ENS کے ابتدائی دنوں میں مشہور چھ، پانچ، چار، اور تین حرفی ناموں کو Vickrey اسٹائل کی نیلامیوں میں بیچ دیا گیا تھا۔ ایک اسمارٹ معاہدے نے پانچ دنوں پر محیط مکمل طریقہ کار کو چلایا تھا۔ کوئی بھی پبلک نیلامی میں شرکت اور ڈومین کا ایک جیسا نام خریدنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والا ہر فریق جاری نیلامی کے پہلے تین دنوں میں اپنی زیادہ سے زیادہ بولی پر مشتمل ٹرانزیکشن بھیجے گا۔

اس کے بعد نیلامی ظاہری مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ ہر کوئی اپنی بولی کو ظاہر کرے گا یا اپنے لاک کردہ ETH سے محروم ہو جائے گا، اور جیتنے والے بولی دہندہ کو دوسری بڑی بولی کے مساوی رقم ادا کرنا ہو گی۔ اس کے بعد تمام ظاہر کردہ بولیوں کو ریفنڈ موصول ہو گا۔


ENS ڈومین حاصل کرنے میں کتنی لاگت آتی ہے؟

ENS ڈومین کی لاگت میں ممکنہ طور پر دو حصے ہوتے ہیں: نیلامی کی لاگتیں اور کرائے کی لاگتیں۔ ENS ڈومین کے نام کی قیمت کا انحصار اس نام کی شہرت پر تھا۔ قابل پہچان نام جیسے God، Car، یا ETH، زیادہ قیمتوں پر بیچے گئے تھے، اور چھوٹے، تین حرفی الفاظ بالعموم سب سے زیادہ مہنگے تھے۔ آپ ذیل میں ڈومین کے ناموں کے لیے ادا کردہ بعض قیمتوں کی مثالیں دیکھ سکتے ہیں۔


ایک بار جب آپ کسی ENS ڈومین کے مالک بن جاتے ہیں، تو آپ کو سالانہ تجدیدی لاگت ادا کرنے کی ضرورت ہو گی جو کہ ETH میں قابلِ ادائیگی ہوتی ہے۔ فیس ڈالرز میں ظاہر ہوتی ہیں لیکن Chainlink ETH/USD oracle کے ذریعے دیے گئے ایکسچینج ریٹ کو استعمال کرتے ہوئے تبدیل کی جاتی ہیں۔ پانچ یا اس سے زیادہ حرفی ناموں کی سالانہ تجدیدی لاگت $5 ہوتی ہے لیکن آپ کے پاس جتنے کم حروف ہوتے ہیں یہ اتنی ہی مہنگی ہو جاتی ہے۔


Ethereum Name Service کے ایئر ڈراپ کا دعوٰی کیسے کریں؟

31 اکتوبر 2021 کو اسنیپ شاٹ کے دوران کوئی بھی شخص جو .eth ایڈریس کا حامل ہو، $ENS ٹوکنز وصول کرنے کا اہل ہے۔ آپ چند آسان مراحل میں ان کا دعوٰی کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ وہ خرچ ہو جائیں اپنے ٹوکنز کا دعوٰی کرنے کے لیے، آپ کے پاس 04 مئی 2022 تک کا وقت ہے۔

1. پہلے، ENS ایئر ڈراپ پر جائیں اور اپنے والیٹ کو [Connect] یا [Connect wallet] کے ذریعے مربوط کریں۔


2. اس والیٹ کو منتخب کریں جس کے ساتھ آپ مربوط کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ MetaMask، WalletConnect یا کوئی دوسرا فراہم کنندہ۔


3. جاری رکھنے کے لیے [Get started] پر کلک کریں۔


4. اب آپ کو اس رقم کے ساتھ جو آپ موصول کرنے کے اہل ہیں [Start your claim process] کے لیے آپشن دکھائی دے گا۔

5. $ENS سے متعلقہ معلومات کو پڑھنا یقینی بنائیں، اس کے بعد آئین آتا ہے، اپنا والیٹ استعمال کرتے ہوئے جس پر آپ کو دستخط کرنا ہوں گے۔

6. اب آپ اپنے ٹوکنز کی ووٹنگ کی طاقت خود کو یا کسی دوسرے صارف کو سونپنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

7. حتمی طور پر، [Claim] پر کلک کرنے اور اپنے ٹوکنز کو ان لاک کرنے کے لیے گیس کی فیس ادا کرنے سے پہلے اپنا نمائندہ اور وہ رقم چیک کر لیں جس کا آپ دعویٰ کر رہے ہیں۔


اختتامی خیالات

غیر مرکزی کردہ نیٹ ورکس کی دنیا میں، ENS بلاک چین کے ساتھ تعامل کے قابلِ رسائی ذرائع کو بآسانی تخلیق کرنے کی جانب ایک اگلا قدم ہے۔ جیسے اب ہم ویب پر جانے کے لیے IP ایڈرسز کو مزید استعمال نہیں کرتے، ہو سکتا ہے ہم اس کی بڑھتی ہوئی شہرت اور افادیت کے سبب ENS کے ناموں میں بھی اضافہ دیکھیں۔ اس کے ایئر ڈراپ کے بعد سے، کرپٹو کرنسی ایکو سسٹم کی جانب سے پراجیکٹ کے اندر دلچسپی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔