BENQI (QI) کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
BENQI کیا ہوتا ہے؟
BENQI کیسے کام کرتا ہے؟
وہ کیا ہے جو UMA کو منفرد بناتی ہے؟
اختتامی خیالات
BENQI (QI) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
BENQI (QI) کیا ہوتا ہے؟

BENQI (QI) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Oct 7, 2022اپڈیٹ کردہ Oct 19, 2022
5m

TL؛DR

BENQI صارفین کو ایک Avalanche پر مبنی ایک ایسا نیٹ ورک فراہم کرتا ہے جو قابل توسیع، قابل رساں، اور غیر مرکزی ہے۔ BENQI ایکو سسٹم نے دو بنیادی پروٹوکولز قائم کیے ہیں – BENQI لکویڈ اسٹیکنگ اور BENQI لیکویڈیٹی مارکیٹ۔

BENQI لیکویڈ اسٹیکنگ (BLS) ایک ایسا لیکویڈ اسٹیکنگ حل ہے جو DeFi ایپلیکیشنز میں منافع بخش اثاثے استعمال کرتے ہوئے صارفین کو اسٹیک شدہ AVAX ٹوکنائز کرنے کی منظوری دیتا ہے۔

BENQI لیکویڈیٹی مارکیٹ (BLM) صارفین کو بآسانی ان کے کرپٹو اثاثہ جات پرقرض دینے، قرض لینے اور سرمائے کے حصول کی خاطر فعال کرتا ہے۔ وہ ڈپازٹ کاران جو پروٹوکول کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں منافع حاصل کرتے ہیں، جبکہ قرض لینے والے زائد ضمانتی طریقے سے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

تعارف

پچھلے چند سالوں سے غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ کرپٹو کا یہ اہم شعبہ صارفین کو مالیاتی ٹولز تک رسائی کی خاطر شفاف، قابل رساں اور عوامی پلیٹ فارمز فراہم کرتا ہے۔ چاہے آپ BNB چین، Ethereum، Avalanche، یا کوئی دوسرا نیٹ ورک استعمال کر رہے ہوں صرف چند کلکس کے ساتھ مالیاتی سروسز کی دولت دستیاب ہوتی ہے۔

قابل رسائی، آسان استعمال اور کم فیس پر توجہ دینے کے ساتھ، BENQI کا مقصد دو بنیادی مالیاتی پروڈکٹس: لیکویڈ اسٹیکنگ، جو اسٹیک شدہ کوائن کو ان لاک کرنے کی خاطر ایک اختراعی مالیاتی پراڈکٹ ہے، اور ادھار لینا اور دینا کی رسائی کو معمول کے مطابق بنانا ہے۔

BENQI کیا ہوتا ہے؟

BENQI ایک غیر مرکزی فنانس (DeFi) پروٹوکول ہے جو Avalanche نیٹ ورک پر مبنی ہے۔ BENQI پروٹوکول BENQI لیکویڈ اسٹیکنگ اور BENQI لیکویڈیٹی مارکیٹ پر مشتمل ہے۔

BENQI لیکویڈ اسٹیکنگ (BLS) Avalanche پر ایک ایسا لیکویڈ حل ہے جہاں صارفین Avalanche توثیق کار کے ساتھ لاک شدہ اسٹیکڈ سرمایہ استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر ان کے منافع بخش اثاثے کو لاک اپ کی مدت یا مشکل کراس چین ٹرانسفر کیے بغیر ان کو مزید فائدہ پہنچاتا ہے۔

BENQI لیکویڈیٹی مارکیٹ (BLM) BENQI کا قرض دینے اور ادھار لینے کا پروٹوکول ہے۔ صارفین عوامی طریقے سے شامل فہرست کرپٹو اثاثہ جات پر بغیر انسانی ثالثین کی مداخلت کے اسمارٹ معاہدوں کے ذریعے قرض لے اور دے سکتے ہیں۔ صارفین مارکیٹ میں اثاثہ جات ڈپازٹ کروا کر منافع حاصل کریں، اور ادھار مزید ضمانتی طور پر لیا گیا ہے۔

BENQI کیسے کام کرتا ہے؟

BENQI لیکویڈ اسٹیکنگ (BLS)

صارفین BLS پر AVAX کواسٹیک کریں اور منافع بخش اثاثے ، sAVAX حاصل کریں، جو کہ Avalanche توثیق کار کے انعامات سے منافع حاصل کرتا ہے۔ sAVAX کو آزادانہ طور پر DeFi ایپلیکیشنز جیسا کہ خود کار مارکیٹ میکرز (AMMs)، قرض لینے اور دینے کے پروٹوکولز، اور منافعے کے جمع کار کے ساتھ ٹرانسفر، ٹریڈ یا استعمال کر سکتے ہیں۔

BLS کے ذریعے، صارفین بلا ضرورت Avalanche P-Chain کو اسٹیک کیے EVM-compatible Avalanche C-Chain پر AVAX کو اسٹیک کرتے ہیں۔ یہ میکانزم صارفین کو بغیر مکمل نوڈ چلائے P-Chain سے توثیقی انعامات حاصل کرنے، توثیق کارانہ نوڈ پر AVAX کو لاک کرنے، یا کم از کم اسٹیکنگ کی حد تک پہنچنے کی اجازت دیتا ہے۔

صارفین AVAX اثاثے کو کسی بھی وقت بغیر فیس کے 2 ہفتوں کے ان اسٹیکنگ کول ڈاؤن کی مدت یا اسے فوری طور پر سوائپ کرتے ہوئے، ایکسچینج فیس کے ساتھ بذریعہ AMMs ریڈیم کر سکتے ہیں۔

تصویر1۔png

BENQI لیکویڈیٹی مارکیٹ (BLM)

BLM ایک Avalanche نیٹ ورک پر تعینات کردہ BENQI کا ادھار لینے اور قرض دینے کا پروٹوکول ہے۔ یہ صارفین کو ان کے کرپٹو اثاثہ جات کے ساتھ بآسانی قرض لینے، قرض دینے، اور سرمایہ حاصل کرنے کے لیے فعال کرتے ہیں۔ BLM مکمل طور پر، روایتی انداز میں قرض لینے اور قرض دینے والی مارکیٹس کے بر خلاف، اسمارٹ معاہدوں کے ذریعے بغیر انسانی مثالثین کی مداخلت کے عمل کرتا ہے۔

BLM پر اسمارٹ معاہدوں کے ذریعے، منافعے کا حساب قرض دینے والوں کی رسد کے مقابلے میں قرض لینے والوں کے تقاضوں پر مبنی الگورتھم سے حساب کرتا ہے۔ وہ ڈپازٹ کاران جو پروٹوکول کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں جوالگورتھم پر مبنی منافع حاصل کرتے ہیں، جبکہ قرض لینے والے زائد ضمانتی طریقے سے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ 

فریق ثالث جو قرض دینے والوں کے اثاثہ جات کا تصفیہ کرتا ہے انعامی فیس حاصل کرتا ہے۔ یہ تصفیے ان اسمارٹ معاہدوں اور ان کو فراہم کردہ اثاثہ جات کی پرائس فیڈ میں سیٹ کردہ پیرامیٹرز پر مبنی ہیں۔ BLM ان پرائس فیڈز کو غیر مرکزی اوریکل نیٹ ورک، چین لنک سے ماخوذ کرتا ہے جو آسان اور محفوظ ڈیٹا کی پرائس فراہم کرتا ہے۔

وہ کیا ہے جو UMA کو منفرد بناتی ہے؟

BENQI رسائی کی قابلیت، استعمال میں آسانی، اور کم فیس کو ترجیح دیتا ہے۔ Avalanche نیٹ ورک پر تعیناتی سے، صارفین مزید توسیع پذیر پلیٹ فارم کے فوائد جو کہ غیر مرکزی اور کم فیس دونوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ BENQI کی بانی ٹیم Avalanche اور DeFi کمیونٹی دونوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر مسلسل جائزے کے لیے اور BENQI پروٹوکول کے منفرد سوئٹ کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہے جس میں ذیل شامل ہے:

BENQI لیکویڈ اسٹیکنگ (BLS)

1. اسٹیکنگ کا ہموار تجربہ - BLS صارفین کو AVAX کو اسٹیک کرنے کے لیے ہموار حل فراہم کرتا ہے۔ BLS اسٹیکنگ کے ساتھ، صارفین Avalanche توثیق کار کو چلانے یا Avalanche P-Chain پر اسٹیکنگ کے لیے کم از کم ضرورت کو پورا کرنے کے مشکل عمل کو نظر انداز کر دیتا ہے۔

2. اعلٰی سطحے کی لیکویڈیٹی اور انضمام - وہ صارفین جو AVAX کو BLS کے ساتھ اسٹیک کرتے ہیں ان کو منافع بخش ٹوکن، sAVAX، حاصل ہوتا ہے، جو Avalanche پر بڑی DeFi ایپلیکیشن میں مضبوطی سے انضمام کرتا ہے۔

3. افادیت - veQI ٹوکن QI ٹوکن کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ QI کو veQI کے لیے اسٹیک کرنے سے، Avalanche توثیق کاران AVAX ڈیلیگیشنز کو براہ راست BLS سے ان کے انتخابی توثیق کار کو اضافی ڈیلیگیشن کے انعامات کے حصول کی خاطر اسٹیک کر سکتے ہیں۔

BENQI لیکویڈیٹی مارکیٹ (BLM)

یونیورسل رسائی - BLM پر اثاثہ جات جو شامل فہرست ہیں ان میں زیادہ تر نیلی چپ کے حامل اثاثہ جات، جیسے کہ wBTC، wETH، AVAX، sAVAX، اور بڑی تعداد میں اپنائے جانے والے اسٹیبل کوائنز، بشمول BUSD شامل ہیں۔ BLM کے ذریعے، صارفین ضمانتی طور پر قرض لیتے ہوئے بآسانی اپنے اثاثوں پر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

گہری لیکویڈیٹی اور کنیکٹیویٹی - BLM صارفین کو قرض لینے کے لیے گہری لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے۔ صارفین بآسانی قرض لے سکتے ہیں اور غیر مرکزی ایکسچینجز سے اثاثہ جات کو ٹرانسفر کر سکتے ہیں یا قرض لیے گئے اثاثہ جات بشمول BNB چین، Ethereum, Polygon, Arbitrum اور مزید، کو بڑی سطح 1 نیٹ ورکس سے برج کر سکتے ہیں۔

QI ٹوکن

BENQI کے لیے QI دو بنیادی فنکشنز: گورننس اور افادیت کے ساتھ ایک مقامی ٹوکن ہے۔ QI ایک BENQI گورننس ٹوکن ہے جو BENQI پروٹوکول کی بہتری اور تبدیلیوں پر نظر رکھتا ہے۔ QI کو پروٹوکول کی سمت متعین کرنے کا فیصلہ اور BENQI DAO سے پیش کردہ تجاویز پر ووٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلے سے تجویز کردہ اور ووٹ دینے والے بنیادی پیرامیٹرز میں جن میں اقتصادی تجاویز، سیکیورٹی کے بڑھاؤ، اور اس کی اضافی ترقی میں BENQI پروٹوکول شامل ہیں۔

صارفین BENQI لیکویڈ اسٹیکنگ (BLS) سے QI کو اسٹیک کر کے veQI، ایک نیا سہولتی ٹوکن ہے جو اعلٰی کارکردگی کے حامل Avalanche توثیق کاران کی خاطر اضافی AVAX اسٹیکنگ ڈیلیگیشنز کو فعال کرتا ہے۔ BLS سے AVAX کے اضافی ڈیلیگیشنز کی خاطر veQI، Vote- escrowed QI، صارفین کے لیے ووٹنگ کی پاور کی نمائندگی کرتا ہے۔ 

veQI کے ذریعے، صارفین AVAX لیکویڈیٹی کے BLS کے پول سے اضافی ڈیلیگیشنز کی AVAX اسٹیکنگ کے حصول کی خاطر مخصوص Avalanche توثیق کاران کے لیے ووٹ کر سکتے ہیں۔ ڈیلیگیشنز کی رقم توثیق کاران کے veQI کے مجموعی ووٹ کی گنتی پر مبنی ہے۔ BLS کے کل 30% ڈیلیگیشنز veQI ہولڈرز کے لیے کھلے ہیں۔ اہل ہونے کی خاطر، پہلے توثیق کاران کو توثیق کار کے کم از کم معیار پر پورا اترنا چاہیئے۔

اختتامی خیالات

BENQI نے DeFi کے مجودہ صارفین کے لیے یا اس کے پہلے سے موجود اضافی تنازعات کے علاوہ DeFi کی کوشش کرنے والے صارفین کو پر تجسس بنا کر بہت سے آپشنز دیئے ہیں۔ دوسرے DeFi پلیٹ فارمز میں قابل استعمال اور مضبوط انضمام سے پروٹوکول پر توجہ دیتے ہوئے، تمام صارفین کو ویب3 والیٹ، ایک انٹرنیٹ کنکشن، اور کچھ فنڈز کی ضرورت ہے۔