TL؛DR
APE کو ApeCoin DAO کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور یہ APE فاؤنڈیشن کی جانب سے معاونت یافتہ ہوتا ہے۔ APE کے ساتھ، ٹوکن ہولڈرز DAO پر گورننس کی تجاویز سے متعلق ووٹ دے سکتے ہیں اور APE کے ایکو سسٹم کے خصوصی فیچرز، جیسا کہ گیمز، ایونٹس اور سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مقبول Bored Ape Yacht Club (BAYC) NFT کلیکشن کے تخلیق کار، Yuga Labs نے بھی تمام نئی پراڈکٹس اور سروسز کے لیے APE کو ہی ایک بنیادی ٹوکن کے طور پر اختیار کیا ہے۔
تعارف
ApeCoin (APE) کیا ہے؟
APE ایک ERC-20 ٹوکن ہے جس کی کُل سپلائی 1 بلین ٹوکنز ہے۔ یہ کمیونٹی کے زیرِ نگرانی رہتا ہے اور کمیونٹی ہی کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے۔ ApeCoin DAO ایک ایسی غیر مرکزی تنظیم ہے جو تمام APE ہولڈرز کو موقع دیتی ہے کہ وہ ٹوکن سے متعلقہ گورننس کے فیصلوں پر ووٹ دے سکیں۔
مزید برآں، Yuga Labs نے اپنی تمام نئی پراڈکٹس اور سروسز کے لیے APE کو بنیادی ٹوکن کے طور پر اپنایا ہے۔ Yuga Labs مقبول Bored Ape Yacht Club (BAYC) NFT کلیکشنز کا تخلیق کار ہے۔ دیگر دو مقبول NFT پراجیکٹس، CryptoPunks اور Meebits کے IP بھی اسی کے زیرِ ملکیت ہیں۔
APE کیسے کام کرتا ہے؟
APE کو APE کے زیرِ تعمیر ایکو سسٹم کے اندر استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ ApeCoin DAO کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور APE فاؤنڈیشن کی جانب سے معاونت یافتہ ہوتا ہے۔
APE فاؤنڈیشن DAO کا قانونی محافظ ہے۔ یہ منصفانہ اور جامع انداز میں APE ایکو سسٹم کی بڑھوتری اور ڈویلپمنٹ کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ فاؤنڈیشن میں، ایک خصوصی کونسل موجود ہے جسے بورڈ کہتے ہیں۔ اس کو کمیونٹی کے تصورات کے نفاذ کو یقینی بنانے کا کام تفویض کیا گیا ہے۔ یہ بورڈ تکنیکی اور کرپٹو کمیونٹی کے 5 اراکین پر مشتمل ہے، جن میں Reddit کے شریک بانی Alexis Ohanian بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے کہ APE کے ہولڈرز سالانہ بنیادوں پر نئے بورڈ کے اراکین کو ووٹ دیں، بورڈ کے ابتدائی اراکین ایک غیر مرکزی بورڈ کی حیثیت سے، 6 ماہ تک اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
APE کا ایکو سسٹم کیا ہوتا ہے؟
ایک APE کا ایکو سسٹم ApeCoin کے کمیونٹی ہولڈرز اور ان تمام پراڈکٹس اور سروسز سے مل کر بنا ہوتا ہے جو APE سے استفادہ حاصل کرتی ہیں۔
Yuga Labs ایک ایسی web3 کمپنی ہے جو Bored Ape Yacht Club کی تخلیق کے حوالے سے معروف ہے۔ یہ ApeCoin DAO میں کمیونٹی کا ایک رکن رہے گا اور APE کو نئے پراجیکٹس میں بنیادی ٹوکن کے طور پر قبول کرے گا۔ ApeCoin کے لانچ ہونے پر، Bored Ape Yacht Club اور Mutant Ape Yacht Club NFTs کے ہولڈرز اجتماعی طور پر ApeCoin سپلائی کے 15% (سپلائی میں موجود کل 1 بلین ٹوکنز میں سے 150 ملین ٹوکنز) پر دعویٰ کرنے کے حقدار تھے۔
آئیں ان NFT کلیکشنز کا جائزہ لیتے ہیں جو APE کے ایکو سسٹم سے متعلقہ ہیں۔
Bored Ape Yacht Club (BAYC)
Mutant Ape Yacht Club (MAYC)
MAYC APE کی کمیونٹی میں مزید نئے اراکین کو خوش آمدید کہنے کا ایک ذریعہ بھی بنی۔ یہی وجہ ہے کہ میوٹنٹ سیرم کے ایئر ڈراپ کے بعد اگست 2021 میں 10,000 میٹونٹ Apes کو بھی عوامی سیل کے لیے منٹ کیا گیا تھا۔
Bored Ape Kennel Club (BAKC)
Bored Ape Kennel Club (BAKC) ڈاگ NFTs کی وہ کلیکشن ہے جو BAYC کے ہر رکن کے لیے دستیاب بنائی گئی تھی۔ ہولڈرز اپنی ملکیت میں موجود ہر Bored Ape NFT کے بدلے میں، ایک بے ترتیب انداز میں کسی بھی Club Dog NFT کو "اپنا" سکتے ہیں، بس انہیں فقط گیس کی فیس ادا کرنی ہو گی۔ Apes کی طرح، 10,000 BAKC NFTs بھی مختلف خصائص اور نایاب خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔
APE ٹوکنز کیا کر سکتے ہیں؟
ApeCoin ٹوکن APE کے ایکو سسٹم میں متعدد مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ یہ اپنے ہولڈرز کو ApeCoin DAO میں گورننس ٹوکن کے طور پر حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ APE ہولڈرز APE کے ایکو سسٹم کے خصوصی فیچرز تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جن میں گیمز، تجارتی سامان، ایونٹس اور سروسز شامل ہیں۔
Binance پر APE کیسے خریدیں؟
1. اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان ہوں اور [Trade] پر کلک کریں۔ شروع کرنے کے لیے کلاسیک یا جدید ٹریڈنگ کے موڈ میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔
