The Sandbox (SAND) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
The Sandbox (SAND) کیا ہے؟
Sandbox کیسے کام کرتا ہے؟
VoxEdit
Game Maker
The Sandbox مارکیٹ پلیس
Sandbox (SAND) کیا ہے؟
ASSETS کیا ہیں؟
LAND کیا ہے؟
Binance پر SAND کیسے خریدیں؟
اختتامی خیالات
The Sandbox (SAND) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
The Sandbox (SAND) کیا ہے؟

The Sandbox (SAND) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 22, 2021اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
7m

TL؛DR

Sandbox کمائی کرنے کے لیے کھیلی جانے والی گیم ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی، DeFi، اور NFTs کو ایک 3D میٹاورس میں یکجا کرتی ہے۔ اس کی ورچوئیل دنیا پلیئرز کو ان کے گیمز اور ڈیجیٹل اثاثہ جات مفت ڈیزائن ٹولز کے ساتھ تخلیق کرنے اور اپنے مطابق بنانے کی اجازت دیتی ہے۔ تخلیق کردہ ورچوئیل سامان کو پھر NFTs کے طور پر مونیٹائز کیا جا سکتا ہے اور Sandbox مارکیٹ پلیس پر SAND ٹوکن کے لیے بیچا جا سکتا ہے۔

(SAND) The Sandbox کا مقامی ٹوکن ہے۔ یہ گیم کے دوران تمام ٹرانزیکشنز اور تعاملات کی بنیاد کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ SAND کی کمائی The Sandbox میں گیمز اور مقابلوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے یا Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خریدا جا سکتا ہے۔


تعارف

گیمنگ انڈسٹری اپنے پراجیکٹس کو بلاک چین پر لانے میں مزید وسائل لگا رہی ہے، خاص طور پر گیمنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے میٹاورس بنانے میں۔ اکتوبر 2021 میں Facebook کی "Meta" میں ری برانڈنگ کے بعد، میٹاورس گیمنگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ بلاک چین پر میٹاورسز اس چیز کو ایک بالکل نیا رخ عطا کرتے ہیں کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کیسے کرتے ہیں اور درونِ گیم ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ملکیت کی ایک نئی تعریف وضع کرتے ہیں۔ سب سے مشہور بلاک چین گیم پراجیکٹس میں سے ایک جو کھلاڑیوں کو ایک منفرد ورچوئیل تجربے کی پیشکش کرتا ہے وہ The Sandbox ہے۔ یہ کھلاڑیوں کو گیمنگ کی اشیاء اور ورچوئیل لینڈ میں حصہ ڈالنے کی اجازت دے کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کواجاگر کرتا ہے، یہ تمام چیزیں یہ سب نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) پر مبنی ہیں۔


The Sandbox (SAND) کیا ہے؟

The Sandbox کمائی کرنے کے لیے کھیلنے کا بلاک چین گیم ہے جو کہ پلیئرز کو Ethereum بلاک چین پر نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کا استعمال کرتے ہوئے ایک ورچوئیل دنیا بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ پلیئرز The Sandbox میٹاورس پر مختلف گیمز، ماحول اور ہبز تک رسائی کے لیے اپنے اواتار ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ آپ یوں سمجھ لیں کہ یہ گیم بلاک چین پر Minecraft کا DeFi ورژن ہے۔
Pixowl کے ذریعہ 2011 میں لانچ کیا گیا، The Sandbox ابتدائی طور پر ایک موبائل گیمنگ پلیٹ فارم تھا جس کا مقصد Minecraft کا مقابلہ کرنا تھا۔ اسے بے پناہ مقبولیت ملی اور دنیا بھر میں 40 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈز ملے۔ لیکن 2018 میں، شریک بانی آرتھر میڈرد اور سیبیسٹین بورگیٹ نے فیصلہ کیا کہ بلاک چین پر 3D میٹاورس کی تخلیق کے امکان پر کام کیا جائے۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ صارفین اپنی تخلیقات کو حقیقی معنوں میں NFTs کے طور پر حاصل کریں اور ایکو سسٹم میں حصہ لیتے ہوئے انعامات حاصل کریں۔ نیا Sandbox پراجیکٹ 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا اور Axie Infinity اور Decentraland کے ساتھ کرپٹو دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے گیمز میں سے ایک بن گیا تھا۔

نومبر 2021 میں، The Sandbox نے جاپانی موبائل کمپنی SoftBank کی قیادت میں سرمایہ کاروں سے 93 ملین ڈالر کی فنڈنگ اکٹھی کی۔ اس گیم نے 50 سے زیادہ شراکت داریوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا، بشمول Atari، جو ایک مشہور گیمنگ کمپنی ہے، CryptoKitties، The Walking Dead، اور ہپ ہاپ اسٹار Snoop Dogg۔

The Sandbox (SAND) ویب سائٹ کی تصویر


Sandbox کیسے کام کرتا ہے؟

The Sandbox ایک متحرک ورچوئیل دنیا ہے جو صارف کے بنائے گئے تخلیقات پر مشتمل ہے۔ کھلاڑی VoxEdit اور Game Maker کا استعمال کرتے ہوئے اپنے NFTs، بشمول اواتارز، ورچوئیل سامان، اور یہاں تک کہ گیمز بنا سکتے ہیں اور تخلیق کر سکتے ہیں۔ نہ صرف وہ دیگر پلیئرز کے ساتھ تعامل کے لیے ورچوئیل اشیاء کا استعمال کر سکتے ہیں، بلکہ Sandbox مارکیٹ پلیس پر ٹریڈنگ کے ذریعے ان NFTs کو مونیٹائز کر سکتے ہیں۔


VoxEdit

VoxEdit فنکاروں اور کھلاڑیوں کے لیے اپنے voxel پر مبنی NFTs تخلیق کرنے، رِگ کرنے اور اینیمیٹ کرنے کے لیے ایک آسان سافٹ ویئر ہے۔ Voxels چوکور 3D پکسلز ہیں جو lego بلاکس کی طرح نظر آتے ہیں۔ مختلف شکلیں بنانے کے لیے انہیں VoxEdit پر تیزی سے ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، صارف اواتار پر مبنی آلات جیسے کپڑے یا ہتھیار بنا سکتے ہیں، یا جانور، ہریالی، گیم ٹولز اور The Sandbox میں استعمال کرنے کے لیے اشیاء ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ یہ ورچوئیل چیزوں پھر درآمد کی جا سکتی ہیں اور NFTs کے طور پر Sandbox مارکیٹ پلیس میں ٹریڈ کی جا سکتی ہیں۔

The Sandbox (SAND) ویب سائٹ کی تصویر


Game Maker

Game Maker صارفین کو Sandbox میٹاورس میں اپنے منفرد 3D گیمز بنانے اور آزمانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایک سادہ پروگرام ہے جسے استعمال کرنے کے لیے کوڈنگ کے بارے میں علم رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صارفین مختلف عناصر اور اشیاء کو ڈیزائن اور ترتیب دے سکتے ہیں، بشمول اس ماحول میں VoxEdit کے ساتھ تخلیق کردہ NFTs جسے LAND کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، وہ علاقوں کو ایڈٹ کر سکتے ہیں، کرداروں اور عمارتوں کی جگہ متعین کر سکتے ہیں، اور کمیونٹی کی طرف سے تیار کردہ وسائل کی لائبریری سے مہمات تیار کر سکتے ہیں۔ وہ Sandbox کمیونٹی کے ساتھ اپنی تخلیقات بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

The Sandbox (SAND) ویب سائٹ کی تصویر


The Sandbox مارکیٹ پلیس

اپریل 2021 میں لانچ کیا گیا، The Sandbox مارکیٹ پلیس صارفین کے لیے ایک NFT مارکیٹ پلیس ہے جس میں Sandbox کی مقامی کرپٹو کرنسی SAND کے ساتھ درونِ گیم اثاثہ جات (ASSETS) کو ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ حاصل کردہ ASSETS کو پھر منفرد گیمز بنانے کے لیے Game Maker کا استعمال کرتے ہوئے LAND میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ NFTs ادارے، عمارتیں، پہناوے اور بہت کچھ ہو سکتے ہیں، اور مزید یہ کہ، یہ سب The Sandbox کے اندر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

جیسا کہ مذکور ہے، The Sandbox اپنے ایکو سسٹم میں پلیئرز کے لیے پلیٹ فارم کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے کئی مختلف ٹوکنز استعمال کرتا ہے، بشمول SAND، LAND، اور ASSETS۔ 


Sandbox (SAND) کیا ہے؟

Sandbox (SAND) The Sandbox کا مقامی ٹوکن ہے۔ یہ ایک ERC-20 ٹوکن ہے جس کی کُل سپلائی 3 بلین SAND ہے۔

یوٹیلیٹی ٹوکن کے طور پر، SAND کا استعمال The Sandbox ایکو سسٹم کے اندر کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن اور تعامل کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پلیئرز کو گیم کھیلنے، اپنے اواتارز کو اپنے مطابق بنانے، LANDs خریدنے، یا Sandbox مارکیٹ پلیس پر ASSETS ٹریڈ کرنے کے لیے SAND کا مالک ہونا چاہیے۔ SAND ایک گورننس ٹوکن بھی ہے۔ SAND ہولڈرز غیر مرکزی کردہ خود مختار تنظیم (DAO) ڈھانچے کے ذریعے پلیٹ فارمز پر تبدیلیوں کی تجویز اور اس کے لیے ووٹ دے سکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ، ہولڈرز انعامات کمائی کرنے کے لیے گیم کے دوران SAND اسٹیک کر سکتے ہیں، بشمول SAND ٹوکنز میں تمام ٹرانزیکشنز سے ہونے والی آمدنی میں شیئر۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ، SAND کو اسٹیک کرنے سے قیمتی GEMs اور CATALYSTs تلاش کرنے کے امکان میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو کہ زیادہ نایابی کے حامل ASSETS بنانے کے لیے درکار گیم وسائل ہیں۔

SAND کا حصول The Sandbox میں گیمز اور مقابلوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے یا Binance جیسی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خریدا جا سکتا ہے۔ 


ASSETS کیا ہیں؟

ASSETS صارف کے تخلیق کردہ NFTs ہیں۔ یہ voxel اثاثہ جات ہیں جو VoxEdit کے ساتھ تخلیق کیے گئے ہیں، جنہیں پھر The Sandbox مارکیٹ پلیس پر اپلوڈ کیا جاتا ہے اور NFTs میں فروخت کے لیے تبدیل کیا جاتا ہے۔

ASSETS کو گیم میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وہ ماحولیاتی اثاثے ہو سکتے ہیں جیسے کہ عمارت، چلتے پھرتے جانور، یا کار۔ وہ کپڑوں یا ہتھیاروں کے طور پر بھی اواتار کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے. Game Maker پر اپنے گیمز بنانے والوں کے لیے، ASSETS کو گیمنگ کے منفرد تجربات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔


LAND کیا ہے؟

LAND Sandbox پلیٹ فارم پر ریئل اسٹیٹ کا ایک ڈیجیٹل حصہ ہے۔ یہ Ethereum بلاک چین پر ایک منفرد ERC-721 ٹوکن ہے۔ پلیئرز Game Maker ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ASSETS کے ساتھ گیمز کا اپنا ورژن بنانے کے لیے LANDs خرید سکتے ہیں۔ وہ متعدد LANDs کو ملا کر ایک ESTATE بھی بنا سکتے ہیں، جس کا ممکنہ طور پر سب سے بڑا سائز 24x24 ہو گا۔

LAND کھلاڑیوں کو اپنے گیمنگ کے تجربے کو مونیٹائز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، وہ دوسرے کھلاڑیوں سے ان کی LAND پر جانے یا ان کے گیمز کھیلنے کے لیے معاوضہ وصول کر سکتے ہیں، مواد اور تقریبات کی میزبانی کر کے SAND میں انعامات کمائی کر سکتے ہیں، یا اپنے مطابق بنائے گئے LAND کو ممکنہ طور پر بیچ سکتے ہیں یا کرایہ پر دے سکتے ہیں۔

The Sandbox میں کل 166,464 LANDs ہیں۔ انہیں عوامی LAND کی فروخت کے ذریعے SAND اور ether (ETH) کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے۔ آپ Sandbox gitbook میں تصدیق شدہ عوامی فروخت اور تاریخوں کی فہرست تلاش کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، آپ The Sandbox مارکیٹ پلیس اور OpenSea جیسے NFT پلیٹ فارمز پر دوسرے صارفین سے LAND خرید سکتے ہیں، لیکن یہ ممکنہ طور پر آفیشل عوامی فروخت سے زیادہ مہنگے ہوں گے۔

The Sandbox ویب سائٹ سے اسکرین شاٹ

Binance پر SAND کیسے خریدیں؟

آپ Binance جیسے کرپٹو ایکسچینجز سے SAND خرید سکتے ہیں۔ 

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور بالائی بار پر [Trade] پر کلک کریں تاکہ کلاسک یا جدید ٹریڈنگ کے صفحے پر جا سکیں۔ اس ٹیوٹوریل میں، ہم [Classic] کو منتخب کریں گے۔

2. اسکرین کے دائیں سائیڈ پر جائیں، سرچ بار پر "SAND" ٹائپ کریں تاکہ دستیاب SAND ٹریڈنگ کے جوڑوں کی ایک فہرست کھولی جا سکے۔ ہم SAND/BUSD کو بطور مثال لیں گے۔ اس کا ٹریڈنگ صفحہ کھولنے کے لیے "SAND/BUSD" پر کلک کریں۔


 


3. نیچے [Spot] باکس تک اسکرول کریں اور SAND کی وہ مقدار درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ SAND خریدنے کے لیے مختلف آرڈر کی قسمیں منتخب کر سکتے ہیں (جیسے، مارکیٹ آرڈر)۔ آرڈر دینے کے لیے [Buy SAND] پر کلک کریں۔ آپ کا خریدا گیا SAND آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔


 

اختتامی خیالات

The Sandbox صارف کا تخلیق کردہ مواد کا پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو میٹاورس تخلیق کرنے اور اس میں تعاون کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ دوسرے مقبول کمائی کرنے کے لیے کھیلنے والے گیمز کے برعکس، The Sandbox میں گیمنگ کے پہلے سے طے شدہ معیارات نہیں ہیں۔ یہ صارفین کے لیے مفت اور استعمال میں آسان ٹولز کے ساتھ ہر چیز کو اپنے مطابق بنانے کے لیے ایک لچک پذیر طریقہ اپناتا ہے۔ صارفین کے ذریعے تخلیق کردہ مواد کو NFTs کے طور پر بھی مونیٹائز کیا جا سکتا ہے یا ان کے گیمنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔