ہوم
لغت
میٹاورس

میٹاورس

جدید

میٹاورس مستقل، آن لائن، اور 3D ورچوئل ماحول کا ایسا تصور ہے جس کے متعلق بہت سے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ مستقبل کے ڈیجیٹل تجربات کا اہم عنصر ہو گا۔ اسے "تجربے کا انٹرنیٹ" اور "3D انٹرنیٹ" کہا جاتا ہے۔ اسے انٹرنیٹ کے مستقبل کا ایک ایسا دہراؤ تصور کیا جاتا ہے، جہاں صارفین ورچوئل انداز میں کام کریں گے اور میل ملاقات کریں گے، گیمیں کھیلیں گے، اور سماجی تعامل انجام دیں گے، نیز اس کا Web3 کے تصور سے گہرا تعلق ہے۔
اس اصطلاح کی ابتداء 1992 میں Neal Stephenson کے تحریر کردہ سائنس فکشن ناول Snow Crash سے ہوئی، جو ایسی ورچوئل کائنات کو بیان کرتا ہے جو فزیکل حقیقت کے ساتھ وجود رکھتی ہے۔ ناول کی میٹاورس ایک ورچوئل حقیقت، آگمینٹڈ حقیقت، اور مخلوط حقیقت کے عناصر پر مبنی ہے۔ وہ تصوراتی میٹاورس آج مکمل طور پر موجود نہیں ہے، لیکن وہ ٹیکنالوجیز پختہ تر ہو رہی ہیں۔ بہت سی ٹیکنالوجی کمپنیز ورچوئل دنیاؤں کے مختلف ورژنز کی سمت میں کام کر رہی ہیں، جنہیں کچھ افراد میٹاورس کہتے ہیں، جبکہ دوسرے افراد یہ اصطلاح استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کچھ افراد یہ رائے رکھتے ہیں کہ ویڈیو گیمز میٹاورس کے کامیاب ترین ابتدائی ورژنز ہیں۔
اگرچہ بلاک چین ٹیکنالوجی کسی بھی قسم کی میٹاورس کے کام کرنے کے لیے کوئی بنیادی شرط نہیں ہے، لیکن یہ میٹاورس کے لیے بڑی حد تک مناسب ہو سکتی ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی ڈیجیٹل معیشتوں کو ان کی ذاتی کرنسیز، سہولتی ٹوکنز، اور ورچوئل قابل جمع اشیاء (NFTs) کے ساتھ فنکشن کرنے کے قابل بناتی ہے جو حتیٰ کہ مختلف میٹاورسز پر بھی صارفین کی زیر ملکیت ہو سکتی ہے اور آسانی کے ساتھ ایکسچینج کی جا سکتی ہے۔ یہ میٹاورس صارفین کو اپنی ورچوئل اشیاء کا مزید کنٹرول فراہم کرنے کی خاطر کرپٹو والیٹس کے استعمال سے بھی مستفید ہو گی۔ اس کے علاوہ، بلاک چین ٹیکنالوجی مستقبل کے میٹاورسز کے لیے شفاف اور قابل اعتماد گورننس سسٹمز فراہم کر سکتی ہے۔