TVL کو بہتر طور پر سمجھنے کی خاطر، فرض کریں کہ آپ نے ایک ایسے DeFi پروٹوکول میں 1,000$ ڈپازٹ کروائے ہیں جو آپ کو آپ کے ڈپازٹ پر سود کمانے کے قابل بناتا ہے۔ اب آپ کے $1,000 پروٹوکول میں لاک یا اسٹیک کر دئیے گئے ہیں۔ اگر دس مزید لوگوں میں سے ہر کوئی اس پروٹوکول میں 1000$ ڈپازٹ کروائے، تو پروٹوکول کی TVL $11,000 کے مساوی ہو جائے گی۔
اس کے بعد اثاثوں کی مالیت کو کسی معیاری یونٹ، مثلاً USD یا کسی دوسری فیاٹ کرنسی میں تبدیل کریں۔ آخر میں، تمام اثاثوں کی کل مالیت کو جمع کریں تاکہ DeFi پروٹوکول کی TVL کا تعین کیا جا سکے۔
ڈیٹا کے جمع کاران DeFi میں TVL کو ٹریک کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز کئی DeFi پروٹوکولز سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں اور اسے ایک ہی ڈیش بورڈ پر یکجا کر دیتے ہیں، جوکہ DeFi ایکو سسٹم کی مجموعی ترقی اور مقبولیت کو ٹریک کرنے کے عمل کو آسان بنا دیتے ہیں۔
DeFi ایکو سسٹم کی صورتحال کو سمجھنے کے لیے TVL ایک اہم میٹرک کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ کسی مخصوص پروٹوکول کی قابلیت کی جانچ کرنے میں صارفین کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ یہاں اس امر کی کچھ وجوہات پیش کی گئی ہیں، کہ DeFi میں TVL کیوں اہم ہے:
TVL کسی DeFi پروٹوکول یا پلیٹ فارم کی مجموعی حالت اور ترقی کو سمجھنے کے لیے ادراکات فراہم کرتی ہے۔ زائد TVL، ایکو سسٹم کے اندر نسبتاً زیادہ مقبولیت اور سرگرمی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
TVL کو کسی مخصوص DeFi ایکو سسٹم کے اندر دستیاب لیکویڈیٹی کی پیمائش کی خاطر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکویڈیٹی جس قدر زیادہ ہو گی، صارفین کے لیے ٹریڈ کرنا، قرض لینا، قرض دینا یا اثاثوں کو سواپ کرنا اسی قدر آسان ہو گا۔
زائد TVL کسی DeFi پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بھی بنا سکتی ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جس میں ایک بڑی تعداد میں لاک کردہ اثاثے موجود ہوں، ایک کم TVL کے حامل کسی دیگر پلیٹ فارم کی نسبت زیادہ قابلِ اعتبار اور مستحکم ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنے اثاثے اس پلٹ فارم پر رکھوانے کے لیے رضامند ہے۔
تاہم، DeFi پراجیکٹس کا جائزہ لینے کی خاطر TVL کو ایک واحد میٹرک کی حیثیت سے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔ یہ محض ان کئی عوامل میں سے ایک ہے، جنہیں DeFi پراجیکٹس کے تفصیلی جائزے کے دوران مدنظر رکھا جانا چاہیئے۔
علاوہ ازیں، یہ نوٹ کرنا بھی ضروری ہے کہ صارفین کے اثاثوں کو شامل کرنے یا واپس لینے سے TVL میں اتار چڑھاؤ واقع ہو سکتا ہے، لہٰذا TVL کو باقاعدگی سے چیک کرنا ضروری ہے تاکہ ایکو سسٹم کی موجودہ صورتِ حال کی درست تصویر حاصل کی جا سکے۔