6 عالمی کمپنیاں جو میٹاورس کی تعمیر کر رہی ہیں
ہوم
آرٹیکلز
6 عالمی کمپنیاں جو میٹاورس کی تعمیر کر رہی ہیں

6 عالمی کمپنیاں جو میٹاورس کی تعمیر کر رہی ہیں

نو آموز
شائع کردہ Dec 8, 2021اپڈیٹ کردہ Jun 8, 2023
7m

TL؛DR

میٹاورس تیز ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ Google اور Facebook (Meta) جیسی بڑی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ نسبتاً چھوٹے کرپٹو پراجیکٹس، تخلیق کاران، اور گیمز بھی مواد اور میٹا پلیٹ فارمز کو تیار کرتے ہیں۔ چونکہ اب یہ رجحان چل پڑا ہے، ٹیکنالوجی کی ان بڑی کمپنیوں نے اپنی ذاتی ڈیولیپمنٹس کو شروع کر دیا ہے جو میٹاورس کے ساتھ پہلے سے مطابقت پذیر ہیں۔ مثال کے طور پر، Google ایک ہوشیار اپروچ پر عمل پیرا ہے جو ڈیجیٹل اور حقیقی دنیاؤں کو مربوط کرنے کی آگمنٹ کردہ حقیقت پر زور دیتی ہے۔

Meta، جو پہلے Facebook کے طور پر جانی جاتی تھی، اس نے اس کے برعکس عمل کیا ہے اور میٹاورس کی جانب واضح اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس میں اس کے نئے نام کی اشاعت شامل ہے۔ کمپنی پہلے ہی ضروری VR ہارڈویئر کی مالک ہے اور اپنی کرپٹو کرنسی Libra کے پراجیکٹ کی حامل ہے۔

Microsoft میٹاورس میں ورچوئل دفاتر اور کام کرنے کے ماحول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ کمپنیاں اپنے ملازمین کے کام کرنے اور روایتی ویڈیو کالز کی نسبت زیادہ گہری سطح پر تعاون کرنے کے لیے مستقل ورچوئل جگہیں تخلیق کریں گی۔

اگرچہ Binance فعال طور پر میٹاورس میں ڈیویلپ نہیں ہوئی، لیکن یہ ضروری کرپٹو انفراسٹرکچر کو فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، Binance NFT کی مارکیٹ پلیس ڈیجیٹل میٹاورس اثاثے بیچنے اور خریدنے والوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ Binance میٹاورس ٹوکنز ٹریڈ کرنے کے لیے لیکویڈ مارکیٹس کی پیشکش بھی کرتی ہے۔

Epic Games میٹاورس کی دو مرکزی حکمت عملیوں کی حامل ہے۔ پہلا یہ کہ، یہ زیادہ کھلاڑیوں کی معاونت کرنے کے لیے صارفی تجربے کی بنیاد اور ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ میٹاورس کے لیے پیشہ ورانہ 3D اثاثے بنانے میں تخلیق کاران کی مدد بھی کرنا چاہتی ہے۔

China کی Tencent دنیا کے سب سے بڑے گیم پبلشرز اور پیغام رسانی کی سروس کے فراہم کنندگان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اپنی پہلے سے موجود ٹیکنالوجی کے ذریعے میٹاورس میں داخلے کے پوائنٹ کے طور پر عوامی طور پر اپنی توجہ کو گیمنگ پر مرکوز کر رکھا ہے۔


تعارف

میٹاورس تعمیر کرنے کا عمل وقت اور کوشش لے گا۔ لیکن اس کے لیے درکار انفراسٹرکچر کو کون ڈیویلپ کر رہا ہے؟ میٹاورس کے بارے میں اچھی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اسے فقط ایک ادارے کے ذریعے تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ یہ زندگی، کام، اور کھیل کے متعدد پہلوؤں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ چھوٹی ٹیمز بڑی عالمی کمپنیوں کی طرح یکساں درجے پر ہوتی ہیں، اور کوئی بھی میٹاورس کو تعمیر کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ Binance اکیڈمی اس سے قبل نسبتاً چھوٹے کرپٹو میٹاورس پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کر چکی ہے، لیکن یہاں ہم ٹیکنالوجی انڈسٹری کے کچھ بڑے کھلاڑیوں کو ایک نظر دیکھیں گے۔


ہم میٹاورس کو کیسے قائم کر رہے ہیں؟

ہماری جانب سے اس امر کے بغور مطالعے سے پہلے کہ ہر کمپنی کیا کر رہی ہے، پہلے یہ طے کر لیتے ہیں کہ میٹاورس کی تعمیر سے ہم کیا مراد لیتے ہیں۔ اگر آپ کو اس بات کا سرسری جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہو کہ میٹاورس کیا ہے، تو ہمارے میٹاورس کیا ہے؟ کی رہنمائی کا مطالعہ کریں۔ میٹاورس کی تعمیر انٹرنیٹ تخلیق کرنے سے مماثل ایک تصور ہے۔ ہمیں مواد اور وہ ٹیکنالوجی دونوں ڈیویلپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جسے ہم مربوط کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آپ باہمی تعامل پر مبنی کمائی کے لیے کھیلیں گیم، ورچوئل اشیاء کی مارکیٹ پلیس، یا باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت کے حامل پلیٹ فارمز کی اجازت دینے کا ایک طریقہ تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس میں ہر ایک کے ایکسپلور کرنے کے لیے امکانات کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔


کمپنیاں میٹاورس کی تعمیر میں کیوں دلچسپی لے رہی ہیں؟

جنہیں ہم مینشن کریں گے ان میں سے بہت سی کمپنیاں پہلے ہی کلیدی میٹاورس کے شعبوں میں بہترین پلیٹ فارمز کی مالک ہیں۔ Tencent کے پاس WeChat، Meta کے پاس Facebook اور Instagram، اور Epic Games کے پاس Fortnite ہے، یہ محض چند مثالیں ہیں حالانکہ نام اور بھی بہت ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ یہ پلیٹ فارمز کسی نہ کسی طرح سے میٹاورس سے وابستہ ہوں گے، لہٰذا ان کمپنیوں کے لیے معقول معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنے میٹاورس حل از خود ڈیویلپ کریں۔ 

ہم نے جدت اور آمدن کے تناظر میں کرپٹو میٹاورس پراجیکٹس میں بہترین کامیابی بھی دیکھی ہے۔ Axie Infinity، Decentraland، اور Roblox جیسے پراجیکٹس نے ڈیولیپرز کی ایک نئی نسل اور بڑی عالمی کمپنیوں کو یکساں طور پر تحریک بخشی ہے۔ نئے کاروبار اور ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں تمام اب بڑی کمپنیوں کا تازہ ترین رجحان ڈیویلپ کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔ آئیے ان میں سے کچھ بڑی کمپنیوں اور اس بات کو دیکھتے ہیں کہ ہم کس چیز کی توقع کر سکتے ہیں۔


Google

Bloomberg کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، Google کے CEO سندر پچائی (Sundar Pichai) نے اپنے نکتہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے میٹاورس کو "اضافہ کردہ حقیقت کے ساتھ ارتقاء پذیر کمپیوٹنگ کا مشغولیتی طریقہ" قرار دیا۔ درحقیقت، اپنے Google Glass پراڈکٹ کے ذریعے Google پہلے ہی آگمینٹ کردہ حقیقت کا کافی زیادہ تجربہ رکھتا ہے۔ نومبر 2021 میں، Google نے اپنے VR اور AR ڈیپارٹمنس کو ایک نئی Google Labs کی ٹیم کی صورت میں از سر نو منظم بھی کیا جس میں ہولوگرافک ویڈیو کانفرسنگ کا ٹول Project Starline شامل ہے۔ 

فی الوقت Google کی زیادہ توجہ ہمیں ڈیجیٹل اور طبعی دنیا کو جوڑنے والے آگمنٹ کردہ اوتارز کے ذریعے مربوط کرنے پر مرکوز معلوم ہوتی ہے۔ اگرچہ ہم نے Google کی جانب سے کوئی ٹھوس میٹاورس کا پروپوزل نہیں دیکھا، لیکن اس کی بنیادیں موجود ہیں۔


Facebook (Meta)

Facebook بڑے پیمانے پر میٹاورس کی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے سب سے زیادہ گونجنے والی آوازوں میں سے ایک رہی ہے۔ حتیٰ کہ اس موضوع پر اپنی سنجیدگی ظاہر کرتے ہوئے، کمپنی نے اپنے نام کو Meta پر تبدیل کر لیا، جس میں Facebook، Instagram، اور Oculus VR تمام کو ایک برانڈ کے تحت شامل کیا گیا۔ یہ واضح ہے کہ Meta پہلے ہی میٹاورس کے بہت سے کلیدی عناصر کی مالک ہے۔ چھوٹے پیمانے پر، ہم پہلے ہی ان کی میٹاورس ڈیولیپمنٹس میں سے بعض کو دیکھ سکتے ہیں:

1. VR پیغام رسانی - صارفین کو ایک مشغولیتی طریقے سے مربوط کرنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے
2. Project Cambria Oculus Quest VR کی دنیا کے ساتھ مطابقت پذیر VR ہیڈ سیٹ۔ 
3. Horizon Marketplace - ایک ایسی جگہ جہاں پر بیچنے والے، خریدنے والے، اور تخلیق کاران ڈیجیٹل اشیاء کو ایکسچینج کر سکتے ہیں۔
CEO Mark Zuckerberg پہلے ہی میٹاورس میں نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs)، کرپٹو کرنسیز، اور بلاک چینز کی اہمیت کو نوٹ کر چکے ہیں۔ اس کے زیر تعمیر Libra پراجیکٹ کے ذریعے، ہم اس کو Meta کے مستقبل میں بھی شامل ہوتا دیکھیں گے۔


Microsoft

میٹاورس کے لیے Microsoft کی بنیادی پیشکش Teams سافٹ ویئر کے لیے اس کا Mesh ہے جو 2022 میں ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ یہ گھر سے کام کرنے کے اس رجحان کا براہ راست نتیجہ ہے جو وبا کے دوران نئے میٹاورس جنون کے ساتھ مضبوط ہوا۔ یہ سافٹ ویئر اسٹینڈرڈ ڈیوائسز اور VR ہیڈ سیٹس پر دستیاب ہو گا تاکہ مستقل ورچوئل دفتر کا تجربہ تخلیق کیا جا سکے۔ 

Teams کے تجربے کے لیے Mesh کی کلید ایسا ورچوئل اوتار بنانا ہے جو آپ کی ڈیجیٹل شناخت کے طور پر تعامل کرتا ہے۔ اس کے بعد آپ اس اوتار کو استعمال کرتے ہوئے ورچوئل ایریاز اور جگہوں کو ایکسپلور کرنے کے قابل ہوں گے، جو کسی بھی میٹاورس کا ایک اہم پہلو ہے۔


Binance

کرپٹو اور بلاک چین کی اہمیت کے سبب Binance میٹاورس میں اہم کردار کی حامل ہے۔ میٹاورس نئے مالیاتی سسٹمز اور طریقہ کاروں کو تخلیق کرنے کی اجازت دے رہی ہے، اور Binance ضروری انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر، Binance NFT مارکیٹ پلیس متعدد بلاک چینز سے ورچوئل اثاثے کے NFTs ٹریڈ کرنے کی خاطر خریدنے اور بیچنے والوں کے لیے جگہ تخلیق کرتی ہے۔ یہ مختلف میٹاورس ایکو سسٹمز کے درمیان باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
Binance کا ایکسچینج میٹاورس ٹوکن کے جوڑوں کے وسیع انتخاب کی پیشکش بھی کرتا ہے۔ میٹاورس کے لیے لیکویڈ مارکیٹس تخلیق کرنے سے انڈسٹری کی ترقی میں معاونت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میٹاورس ٹوکنز کی ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے، ہماری Binance نو آموز کی رہنمائی کو فالو کریں تاکہ آپ اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنا سکیں اور اپنی پہلی کرپٹو خرید سکیں۔


Epic Games

Epic Games آج مدلل طور پر سب سے زیادہ میٹاورس پلیٹ فارمز کی حامل ہے: Fortnite۔ جو محض ایک گیم کے طور پر شروع ہوئی تھی وہ 350 ملین سے زیادہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایک وسیع سوشل پلیٹ فارم اور ورچوئل دنیا میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ورچوئل ایونٹس میں سلیبرٹیز، برانڈز اور انعامی تقریبات اور کنسرٹس کے لیے شراکت داریوں کی ورائٹی شامل ہوتی ہے۔

جب میٹاورس کی بات آتی ہے تو Epic کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔ یہ پہلے تو Fortnite کو ایک ایسے پلیٹ فارم تک توسیع دینا چاہتا ہے جو اس کے 60 ملین سے زائد موجودہ صارفین کے لیے پُرکشش ہو اور ان کی معاونت کر سکے۔ Epic "3D، AR اور VR مواد کو زیادہ قابل رسائی بنانے اور تخلیق کار کے ایکو سسٹم میں بڑھوتری کا خواہاں ہے، جو ایک کھلے اور باہم مربوط کردہ میٹاورس کے لیے از حد ضروری ہیں"۔ یہ ہر کسی کو پیشہ ورانہ 3D مواد بنانے اور میٹاورس تجربے کے میعار کی بہتری میں مدد کرنے کی اجازت دے گا۔


Tencent

Tencent عالمی طور پر سب سے بڑے ویڈیو گیم کے وینڈرز کے طور پر آپریٹ کرتی ہے اور چینی سوشل نیٹ ورکس اور پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز WeChat اور Tencent QQ کی بھی مالک ہے۔ میٹاورس کی ڈیویلپمنٹ میں یہ دونوں شعبے اہمیت کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر، Tencent QQ پہلے ہی گیمنگ، ای کامرس، موسیقی، فلمز، اور وائس چیٹ کی خصوصیات کی پیشکش کرتی ہے جو تمام اس کے ویب پورٹل میں موجود ہیں۔ WeChat موبائل ادائیگی کی ایک ایپ فراہم کرتی ہے جو اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مربوط ہو سکتی ہے۔

کمائیوں کی ایک کال کے دوران، Tencent کے اعلیٰ عہدیداروں نے میٹاورس ڈیویلپمنٹ میں اپنے گیمنگ انفراسٹرکچر کی اہمیت کو نوٹ کیا۔ Tencent کے پاس استعمال کے لیے بہت سے پراجیکٹس اور کام کرنے والی ایپلیکیشنز پہلے ہی موجود ہیں۔ یہ میٹاورس میں گیم سازی کی قیادت اور انڈسٹری میں اپنے تجربے کو لیوریج کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

تاہم، Tencent نے عوامی طور پر VR ہارڈ ویئر کی اہمیت پر دوسروں کے مقابلے میں بہت کم توجہ دی ہے۔ اس کے برعکس، یہ میٹاورس میں کھلاڑی کی مشغولیت بڑھانے کے لیے سافٹ ویئر حل پر زور دے رہی ہے۔ یہ Epic Games، Fortnite کے پروڈیوسرز، اور Riot Games، League of Legends کے پبلشر، میں ان کے اسٹیک کے ساتھ مربوط ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر، Tencent ممکنہ طور پر ویڈیو گیمز کو میٹاورس میں اپنے مناسب مقام کے طور پر استعمال کرے گا۔


اختتامی خیالات

میٹاورس کو ڈیویلپ کرنے کی دوڑ پہلے ہی اپنے راستے میں ہے۔ لیکن دیگر ٹیکنالوجیز کے برعکس، میٹاورس میں اوور لیپ کیے بغیر جدت کی بہت گنجائش ہے۔ کرپٹو اور میٹاورس کے ساتھ نظر آنے والی کامیابی کے بعد، Google اور Meta (Facebook) جیسی بڑی کمپنیاں اسے اپنے منصوبوں میں شامل کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں۔ لیکن اس معاملے میں عین ممکن ہے کہ ہم بڑے بجٹس کی حامل کمپنیوں اور چھوٹی کرپٹو ٹیمز کے درمیان براہ راست مقابلہ دیکھیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ کون جیتتا ہے، جدت اور ڈیولیپمنٹ ممکنہ طور پر تیز رفتار ہونے جا رہی ہیں۔